1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از ہادیہ, ‏19 اپریل 2012۔

  1. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس دوران فرید کو کچھ بھوک محسوس ہوئی اور وہ احمد کھوکھر سے کچھ کھانے کے لئے ضد کر رہا تھا ۔۔لیکن جیسے ہی احمد کھوکھر اسٹیشن سے کچھ دور ایک دکان پر چپس لینے گئے۔۔۔اچانک پیچھے سے گھنٹی کی آواز آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس کو اندازہ ہو گیا کہ ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے ہی والی ہے. تو پھر وہ بھاگم بھاگ چیزیں لے کر اسٹیشن پر پہنچ گیا. تاکہ ملک بلال کے ساتھ ماضی میں کئے گئےسفر کو دوبارہ نہ دہرانا پڑے........
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مگر قسمت کی خرابی یا وزیر ریلوے کی کارستانی

    عین موقعے پر پتا چلا کی ٹرین کا ڈیزل ختم ہوگیا ہے
     
  4. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    طویل ترین انتظار کے بعد ڈیزل کا بندوبست کرلیا گیا اور سفر پھر سے جاری و ساری ہو گیا.
     
  5. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ادھر خرگوشوں نے کسان کا جینا حرام کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اسے ایک خیال آیا کہ
     
  6. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیوں نہ گاجروں کا کاشت ہی نہ کیا کرے. نہ گاجریں ہوں گی اور نہ ہی خرگوش فصل کو خراب کر سکیں گے
    یہی سوچ کر اس نے فیصلہ کیا کہ اگلی فصل میں وہ گاجریں نہیں کاشت کرے گا. گاجروں کا موسم آیا تو اس نے گاجریں زمیں سے نکال کر منڈی میں بیچ دی. اب اس کے لئے نیا مسئلہ کہ وہ اس زمیں پر کیا کاشت کرے.یہی سوچتے سوچتے-----------
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اسے خیال آیا کہ ایک مرتبہ، اس کے دوست فضل اللہ نے خوگوش کو کھیتوں سے دور رکھنے کے سپرے کا ذکر کیا تھا، کیونکہ نہ اس سے رابطہ کیا جائے۔

    اس نے اپنے مسلے کے بارے میں تفصیلی ای میل لکھی اور فضل اللہ کو ارسال کردی اور ساتھ میں اسے ایس ایم ایس بھی کردیا کہ ای میل پڑھ لے۔

    کچھ دیر بعد اسے فضل اللہ کی طرف سے ایس ایم ایس ملا کہ جواب بھیج دیا گیا ہے۔ اپنی ای میل چیک کرلو۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کسان نے ای میل چیک کی تو خرگوشوں کو کھیت سے دور رکھنے والے سپرے کی ترکیب لکھی تھی۔ اس کی تفصیل یہ تھی کہ:

    پسی ہوئی کالی مرچ میں پسی ہوئی سرخ مرچ کی آمیزش کرلیں اور پانی ڈال کر ابال لیں اور اسے فلٹر سے نتھار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر سپرے والي بوتل میں ڈال لیں آپ کا سپرے تیار۔

    کسان نے جب سپرے کا استعمال کیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تو خرگوشوں پر اس کا اثرکیا ہوتا ،خود کسان کو اتنی چھینکیں آئیں کہ وہ بے‌حال ہوگیا۔اس کے آنکھوں اور ناک سے پانی بہنے لگا۔اس نے سپرے مشین ایک طرف پھینکی اور گھر کو دوڑا تاکہ صاف پانی سے ہاتھ منہ دھو سکے۔۔آئیندہ سے اس نے توبہ کر لی کہ کسی جاندار کو نقسان پہنچانے کا سوچے گا بھی نہیں۔۔بالآخر اس نے سوچا کہ کیوں نہ یہ دونوں خرگوش پکڑ کر فرید کو تحفے میں دے دوں۔۔میرا کھیت بھی بچ جائے گا اور خرگوشوں کو کوئی نقصان بھی نہیں‌ہوگا۔۔فرید ان کے کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا اور یہ تحفہ پا کر بہت خوش ہوجائے گا۔۔دوسرے دن جیسے ہی کسان نے احمد کھوکھر سے رابطہ کیا۔۔۔۔
    [​IMG]
     
  10. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تو احمد جاکر خرگوش گھر لے آیا اور فرید بھی بہت خوش ہوگیا لیکن۔۔۔۔۔ یہ کیا ۔۔۔۔گھر کہ لان میں جگہ جگہ سوراخ ہونے شروع ہوگئے ۔۔اب کسان کی بجائے احمد پریشان بیٹھا سوچ رہا تھا :y_thinking:
     
  11. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہ آخر فرید کو کیسے سمجھایا جائے کہ وہ خود جا کر ان خرگوشوں کو فارم ہاؤس میں دے آئے،،،اچانک احمد کھوکھر کو خیال آیا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہ گھر کے پاس ایک پارک ہے کیوں نہ اس کے ایک پنجرہ میں خرگوش کو ڈال آئیں لیکن فرید ۔۔۔۔۔
     
  13. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فرید تھا کہ بلکل بھی ماننے کو تیار نہیں تھا۔۔۔۔اور وہ کسی حد تک ٹھیک بھی تھا کیونکہ اتنی مشکل سے فرید کو اتنے پیارے خرگوش ملے تھے تو وہ کیونکر اسے کھونا چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  14. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لیکن گھر کے لان کا ستیاناس ہورہا تھا اور ساتھ سارے پودے بھی تو خراب ہورہے تھے جو اتنی محنت سے لگائے تھے آخر کا فرید مان ہی گیا کہ پارک میں خرگوش کو چھوڑ آتے ہیں
     
  15. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    احمد کھوکھر کے لاکھ سمجھانے کے باوجود فرید اپنی ضد پر قائم تھا۔۔۔لیکن یہ کیا ہوا کہ اچانک فرید مان گیا کیونکہ اس کا لان میں سب سے پسندیدہ پودا بلکل بھی خراب ہوگیا تھا۔۔۔تب فرید کو احساس ہوا اور اپنی ٹیچر کی بات یاد آگئی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  16. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جانوروں کو ان کے قدرتی ماحول میں ہی اچھا لگتا ہے اور انہیں‌اس طرح قید کرنے سے بے چارے جانور اداس ہوجاتے ہیں‌اوراپنے ساتھیوں کو مس کرنے لگتے ہیں‌
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اچھا پھر کیا ہوا ؟
     
  18. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    چنانچہ احمد فرید کے ساتھ خرگوشوں کو لے کر پارک میں چلا گیا جو گھر کے قریب ہی تھا. جب وہ خرگوشوں کو پارک میں چھوڑنے لگے تو فرید نے کہا کہ خرگوش یہاں پر گاجریں کہاں سے کھایا کرے گا. کیونکہ وہ گاجریں ہی ان کی خوراک ہے.اور یہاں پر تو گاجریں ہی نہیں ہیں. وہ کیسے زندہ رہ سکیں گے یہاں پر. اب احمد جی بھی سوچ میں پڑگئے کہ واقعی فرید کی بات بھی ٹھیک ہے کہ ان کو گاجریں کہاں سے ملا کریں گی. اور اگر گاجریں نہ ملی تو یہ خرگوش مر بھی سکتے ہیں...................
     
  19. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ صورتحال بڑی گھمبھیر تھی ۔ اس نے ایک دن خرگوشوں کو اکٹھا کیا اور ان کو متوازن خوراک کی اہمیت پر ایک لیکچر دیا ۔ کہ صرف گاجریں کھانے سے تمام غذائی ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں ۔ اسلیے آپ اپنی خوراک میں گاجروں کے ساتھ ساتھ شلجم ، پیاز اور کھل بنولے جیسی اشیاء بھی کھایا کریں ۔ خرگوشوں پر اس لیکچر کا بہت اثر ہوا ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ خلوص دل سے اس پر غوروخوض کریں گے ۔
    لیکن ہوا یوں کہ اب صرف گاجروں کے کھیت ہی برباد نہ ہوتے بلکہ باقی سبزیوں کے کھیتوں کی بھی شامت آجاتی ۔اب سارا گاؤں تنگ آچکا تھا ۔اب پھر سےاوطاق میں سب سر جوڑ کے بیٹھ گئے کہ نمازیں بخشوانے گئے تھے یہ تو روزے بھی گلے پڑ گئے ۔
     
  20. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سب سیانوں نے فیصلہ کیا کہ خرگوش چونکہ دوڑنے کے ماہر ہوتے ہیں ، کئی بار عالمی دوڑوں کے مقابلوں میں گولڈ میڈل لے چکے ہیں ، جس پر ان کو بہت فخر بلکہ غرور ہے ، اس لیئے کیوں نہ ان کا کسی سے دوڑ کا مقابلہ کرایا جائے ۔ہار جائیں گے تو شرمندگی سے خود ہی علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں گے ۔ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے گی ۔ سب نے اس تجویز کو بہت پسند کیا ۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا، یعنی کون خرگوشوں کو ہرائے گا ؟ علاقے کے کتے بہت نکمے تھے۔ وہ کسی کام کے ہوتے تو نوبت یہاں تک بالکل نہ پہنچتی ۔ گیدڑ بزدل تھے وہ کبھی اس مقابلے پر تیار نہ ہوتے ۔ جبکہ لومڑیوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک شرط پر مقابلے میں حصہ لیں گی کہ ان پر سے ویزہ کی پابندیاں نرم کی جائیں ۔ یہ شرط اتفاق رائے سے مسترد کر دی گئی کہ اس سے مرغیوں اور چوزوں کی برادری کو خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہے ۔
     
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جب خرگوشوں سے دوڑ کے مقابلے کی بات عام ہوئی تو گاؤں کے جوہڑ میں بسنے والے کچھوئے کہنے لگے کہ خرگوش کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ ہم کریں گے۔ ہمارے بزرگ ماضی میں بھی خرگوش کا غرور خاک میں‌ملا چکے ہیں۔جب سیانوں تک یہ بات پہنچی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پھر کیا ہوا
     
  23. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔ تو ایک سیانا جو کچھ زیادہ سیانا تھا۔ عمر رسیدگی کی وجہ سے اس کے کھوپڑے بھی سفید ہوچکے تھے ۔ اس نے کہا کہ یہ بات تو بالکل درست ہے کہ کسی زمانے میں ہمارے بزرگوں نے خرگوشوں کے بزرگوں کو ورلڈ کپ کے فائنل میں ہرایا تھا، ثبوت کے طور پر وہ اپنے صندوق میں رکھے پرانے اخباری تراشے لانے کیلیئے اٹھنے ہی لگا تھا کہ نوجوان کچھوؤں نے منع کردیا کہ بابا جی ہمیں اعتبار ہے کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہوں گے کیونکہ بچپن سے ہمیں ہماری مائیں یہی کہانی ہر روز سناتی رہی ہیں ۔ جتنی دیر میں آپ واپس آؤ گے اتنی دیر میں سٹار پلس چینل پر سے مقبول اور پسندیدہ ڈرامہ سیریل" کبھی کچھوے بھی ڈربی ریس میں دوڑتے تھے " کا وقت نکل جائے گا ۔
    بابا کچھوا نے اپنی کھردری گردن خول سے نکالی اور خیالی داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا کہ وہ بات بھلے زمانوں کی تھی، اس وقت ہمارے بزرگ خالص دیسی خوراکیں کھایا کرتے تھے ۔ اب تو نوجوان نسل کے کچھوے برگر اور پیزے کھاکے سارا دن جوہڑ کی بیچ پر بیٹھے آتی جاتی بھینسوں اور بھیڑوں کو تاڑتے رہتے ہیں ۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ جیت سکیں گے ۔ بلکہ الٹا پُرکھوں کے نام کی لٹیا ڈبوئیں گے ۔ کچھ ایسا طریقہ سوچنا چاہیے کہ ہم اپنی جیت کا تسلسل جاری رکھ سکیں ۔
    ایک ولایت پلٹ کچھوا اٹھ کر بولا ۔میں یورپ میں رہ چکا ہوں ان لوگوں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ میرے پاس ایک تجویز ہے جس کی وجہ سے ہم دوڑ جیت سکتے ہیں ۔ سب کان قریب لاؤ اور غور سے سنو اور خبردار اس کی بھنک کسی اور تک نہ پہنچے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  24. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    پھر سیانے لمبا سا کالا کوٹ پہن کر طمبوق کندھے پر ٹکا کر مقابلہ دیکھنے آ گئے :84:
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  26. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ادھر دوسری طرف کھیتوں کے مالک نے موسم سرما کے آغاز میں گوبھی کی فصل کھیت میں لگائی. کچھ ہی دنوں میں گوبھی کے پتے زمین سے نموادار ہونا شروع گئے خرگوشوں نے حسب عادت ان کی جڑوں میں گاجروں کی تلاش شروع کی مگر وہاں انہیں کچھ نہ ملا. خرگوش گاجریں نہ پا کر پریشان ہو گئے. مجبوری کے عالم میں ادھر ادھر نکل جاتے اور کچھ نہ کچھ ڈھونڈ کر گزارا کرتے. کچھ دن تو یونہی گزر گئے پھر سردی کا سخت موسم شروع ہوا تو خرگوشوں کے لئے زندگی گزارانا دشوار ہو گیا. کھیت میں کوئی ایسی آرام دہ جگہ بھی نہیں تھی کہ جس میں وہ گھس کر سردی سے محفوظ رہ پاتے. سردی کے مارے ان کی جان نکلنے لگی.اوپر سے بارش جب شروع ہوئی تو ان کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے ہو گئے. تو دونوں خرگوشوں نے سردی سے بچنے کے لئے اور خوراک کے لئے سفر کرنے کا فیصلہ کیا.
    دونوں خرگوش چلتے چلتے کھیت کے مالک کے گھر کے قریب پہنچ گئے. اس طرف پہلے آنے کا انہیں کبھی اتفاق نہیں ہوا تھا. اس گھر کو دیکھ کر انہیں کسی قدر حوصلہ ہوا کہ انہیں یہاں کھانے پینے کا کچھ نہ کچھ سامان ضرور مل ہی جائے گا.وہ کچھ آگے بڑھے تو گرم گرم ہوا کی لہر نے ان کے بدن کو سکون بخشا. یہ گرم ہوا دیوار کے دوسری طرف سے آ رہی تھی. خرگوشوں نے جھانک کر دوسری طرف دیکھا تو انہیں وہاں ایک آتشدان جلتا ہوا دکھائی دیا. جس کے قریب ایک بلی لیٹی آرام کر رہی تھی. خرگوش گرمائی کو پا کر بہت خوش ہوئے مگر بلی کو دیکھ کر پریشان ہو گئے. بلی کی موجودگی میں ہوں ٹہرنا دشوار تھا. وہ دونوں دیوار کی آڑ میں دبک کر بیٹھ گئے. کچھ دیر بعد بلی جب وہاں سے اٹھی اور ایک طرف چل دی تو وہ دونوں خرگوش اس کے تعاقب میں چل دئے. بلی ایک کمرے میں داخل ہوئی اور اس نے ایک طرف پڑے برتن میں سے دودھ پیا اور قریب موجود چھوٹے سے ٹوکری نما گھر میں گھس گئی جو سرکنڈوں سے بنا ہوا تھا. یہ بلی کو سردی سے محفوظ رکھتا تھا. خرگوشوں نے جب بلی کا گھر دیکھا تو انہیں پڑا رشک آیا. کہ ان کے پاس ایسا گھر کیوں نہیں ہے. خرگوشوں کو سخت بھوک لگی ہوئی تھی. انہوں نے گھر کا خیال چھوڑ کر خوراک کی تلاش میں کمروں کے اندر گھومنا پھرنا شروع کر دی. ایک چھوٹے سے کمرے میں انہیں کئی بوریاں دکھائی دیں، شاید یہ گودام تھا. کچھ دیر کوشش کے بعد انہیں ایک گاجروں کی بڑی سے بوری مل گئی. جس میں سے گاجریں باہر نکلی پڑی تھیں. گاجریں دیکھ کر خرگوشوں کے منہ میں پانی آ گیا اور انہوں نے فورا ان پر دھاوا بول دیا. ایک خرگوش کچھ سمجھدار واقع ہوا تھا. اس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ انہیں لالچ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ معلوم نہیں کہ سردیوں کا موسم کب ختم ہو اور مالک کب کھیت میں گاجریں کاشت کرے، اس لئے انہیں احتیاط سے خوارک استعمال کرنی چاہیے تاکہ سردی کاموسم بھی بیت جائے اور خوراک بھی کم نہ ہو. دوسرے خرگوش نے بھی اس کی بات سے مکمل اتفاق کر لیا اور دونوں نے تھوڑی مقدار میں گاجریں کھائیں جب پیٹ بھر گیا تو اب انہیں رہنے کی فکر لاحق ہوئی کمروں میں ایسی کوئی محفوظ جگہ نہیں تھی جہاں وہ دبک کر پڑے رہتے. دوسرا یہ کھیت کے مالک کا گھر تھا . اگر وہ انہیں دیکھ لیتا تو انہیں پکڑنے میں اسے زیادہ محنت نہ کرنی پڑتی. سمجھدار خرگوش نے دوسرے سے کہا کہ بلی زیادہ بڑی نہیں ہے. اگر اسے کسی طریقے سے ڈرایا جائے تو وہ اپنے گھر سے دستبردار ہو سکتی ہے. دوسرے خرگوش نے پوچھا کہ بلی کے کیسے ڈرایا جائے. دونوں خرگوش مل کر کوئی ترکیب سوچنے لگ گئے........................
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پھر کیا ذہن میں آیا
     
  28. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ذہن میں تو نہیں آیا درمیان میں آ گیا ہے:84:
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت درد ہو ا ہوگا
     
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک نے کہا کہ ہم کتے کی کھال پہن کر بلی کے گھر میں داخل ہوں اور اس پر بھونکیں تو وہ ڈر جائے گی۔ سیانے خرگوش نے کہا کہ پہلے تو کتے کی کھال کہاں سے لائیں گے اور اگر باالفرض مل بھی جائے تو ہمیں تو بھونکنا بھی نہیں‌آتا۔پہلے والا بولا تو پھر یوں کرتے ہیں کہ بندوق لے کر بلی کو ڈراتے ہیں۔
    http://fc04.deviantart.net/fs71/i/2010/060/f/6/Gun_Bunny_by_Vanguard_Vacancy.jpg

    اس تجویز پر اتفاق رائے کر کے دونوں بندوق کی تلاش میں تمام کمرے چھاننے لگے۔ایک الماری سے بندوق مل گئی اور وہ بندوق لے کر بلی کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں