1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏21 جولائی 2009۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    میرے محترم سید صاحب۔۔۔۔۔۔۔ہم سب کی نیک دعائیں‌آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔بے شک رحمن و رحیم اللہ کریم بہت بڑا کارساز ہے۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ جلد ہی آپ کی پریشانیاں دور ہونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔۔۔باقی اونچ نیچ تو زندگی کا حصہ ہی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی کے دن بڑے اور کبھی کی راتیں۔۔۔۔سو یہ سلسلہ تو شاید اسی طرح چلتا ہی رہے۔۔۔۔۔۔۔باقی عافیت، خیریت اور بھلائی کی دعا ہر وقت مانگنی اور کرنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔اللہ کریم اپنی رحمت سے آپ کی معاشی پریشانیوں کو دور فرمائے۔ آمین

    ہم تو آپ کی خوشی اور سکون میں ہی خوش ہیں۔۔۔کہ کچھ دیر اور کچھ گھڑیاں اپنی معاشی سرگرمیوں سے نکال کر یہاں‌ہمارے ساتھ گزارتے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔۔۔اور ہمیں اس پر فخر ہے۔۔۔۔۔کہ آپ کا ساتھ رہتا ہے۔۔۔یہاں۔۔۔بزم ہماری اورپیاری اردو میں۔۔۔اللہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔۔۔۔صحت و تندرستی دے۔ آمین
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    بہت شکریہ محبوب جی،!!!!

    آپ کا کہنا بالکل بجا ہے، زندگی کے ھر رنگ کو بھی دیکھنا چاہئے اور ہمت حوصلہ سے اچھے برے وقت کو صبر و تحمل سے برداشت کے ساتھ گرارنا بھی چاہئے،!!! میں نے زندگی کے ہر نشیب و فراز کو دیکھا بھی ہے اور برداشت بھی کیا ہے،!!!! اسی کا نام زندگی ہے،!!! اللٌہ تعالیٰ بھی قوت برداشت سے زیادہ امتحان میں نہیں ڈالتا،!!!! بلکہ ان تمام حالات گردش سے ہمیں کافی نصیحتیں بھی ملتی ہیں اور ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں،!!!!

    خوش رہیں، !!!
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    مین اکثر سوچتا ہوں،!!!!!!!کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اپنے پیارے ملک کی حالت زار کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، مگر اس کے لیے ہم خود ہی قصوروار ہیں، ہماری حالت تو اس وقت تک بدل نہیں سکتی جب تک کہ ہم اپنی حالت کو خود ہی بدل نہیں لیتے،!!!!!!!!

    سب سے پہلے تو ہم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ ہم کیا کررھے ہیں، کیا ہم اپنے مذھب دین اسلام کی صحیح طرح تقلید کررھے ہیں ؟؟؟ کیا ہم اپنے رب کی احکامات اور سنت نبوی (ص) پر عمل پیرا ہیں،؟؟؟؟ کیا ہم نے اپنی مسجدوں کو اپنی عبادتوں سے منور کیا ہوا ہے،؟؟؟؟ کیا ہم نے ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے سے رہنا پسند کیا ہے، ؟؟؟؟ ہمیں تو بس چیخنا چلانا آتا ہے مگر اپنے رب العالمین کی سامنے گڑگڑاتے ہوئے شرم آتی ہے،،!!!!!

    جس دن سے ہم جوق در جوق جمعہ المبارک کی نماز کی طرح پانچوں وقت کی نمازوں کیلیے مساجد میں اپنے رب کے حضور صدق دل سے پیش ہونگے، اور قران و سنت کو سمجھ کر عمل کرنے لگیں گے، اسی دن سے اللہ سبحان و تعالیٰ ہمیں دلی سکون اور ہمارے ملک میں خوشحالی بحال کردے گا، !!!!!!! انشاءاللہ،!!!!!۔۔
     
    حسن رضا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    ہم کبھی یہ سوچتے ہی نہیں ہیں کہ ہمارے فرائض میں کیا کیا شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس مقابلہ کی دھن میں مگن بھاگتے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔ قرآن صرف پڑھتے ہیں سمجھتے نہیں۔۔۔ عبادت سے ثواب کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے۔۔۔۔ نماز ایک ہی صف میں محمود و ایاز کو کھڑا کرتی ہے مگر ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونے میں ایمان کھونے کا خطرہ رہتا ہے۔۔۔۔۔۔ آج کے بیس سالہ نوجوان کو بیس سال پہلے دنیا میں ترقی کے حصول کا راستہ دکھایا گیا تھا ۔۔۔۔ اچھا انسان بننے کے زینہ پر نہیں چڑھایا گیا ۔۔۔۔۔ رزلٹ کارڈ کے گریڈ دکھائے گئے ، اخلاقی قدریں چھپائی گئیں۔۔۔۔ آج اسی نوجوان نے بغاوت کا علم بلند کر دیا سسٹم کے خلاف جسے اس کے بڑوں نے روائت کی بھینٹ چڑھا رکھا تھا۔۔۔۔ جو بڑوں نے ان کے لئے سوچا وہ سب غلط ثابت ہو گیا ۔۔۔۔۔ آج وہ اپنے لئے نئی قیادت کا علم اٹھائے میدان میں نکل پڑے ہیں۔۔۔۔ یہ لمحہ فکریہ ہے ہم جیسوں کے لئے 1947 سے آج تک دو نسلوں نے اس تیسری نسل کو کیسے مستقبل کی بنیاد رکھی۔
     
    عبدالرحمن سید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں