1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏21 جولائی 2009۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    انتظامیہ سے درخواشت ھے کہ اب "یادوں کی پٹاری" کو کھولنے کی اجازت دے دی جائے،!!!!!
    بہت شکریہ،!!!!!!

    <@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@>

    ================پرانے ورژن پر موجود یادوں کی پٹاری مطالعہ کے لیے دیکھیں ================
    یادوں کی پٹاری

    کوڈ:
    http://www.oururdu.com/old-forums/viewtopic.php?f=22&t=1349
    <@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@><@>
     
  2. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ سید محترم جی
    ہم بھی یہی چاہ رہے ہیں کہ یہ خوبصورت سلسلہ دوبارہ افتتاح پذیر ہو
    سنائیں کیا حال ہے آپ کا ،مزاج کیسے رہے؟
    اورمصروفیات کیسی رہی اور کیسی جارہی ہیں؟
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انشاء اللہ ایک دو دم میں یہ سلسلہ شروع ہوجائے گا
     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ مجیب بھائی،!!!
    نئی ذمہ داریوں کی وجہ سے اور پھر 9 سال بعد اپنی پرانی جگہ پر لوٹنے پر کچھ مشکلات کا سامنا تو ضرور کرنا پڑا، لیکن اللٌہ تعالیٰ نے میرے صبر و تحمل اور برداشت کو دیکھتے ھوئے اب آھستہ آھستہ میری پریشانیاں اور دکھوں میں کمی لاتا جارھا ھے،!!!!!

    اسکا بہت کرم ھے، شکر ھے لوگوں نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن میرے رب کی مہربانیوں کی وجہ سے اب مجھے سکون اور خوشگوار ماحول کی منزل مجھے قریب نظر آرھی ھے، اور اسکے علاؤہ آپ سب کی دعائیں بھی تو ھیں،!!!!!!

    سب سے بڑی بات ھے کہ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کے نذدیک بھی ھوں، اس سے بڑھ کر میرے لئے اور کیسی خوش نصیبی کی بات ھوگی،!!!!!

    بہت بہت شکریہ مجھے یاد رکھنے کیلئے،!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ ھاروں بھائی،!!!!!بہت تکلیفیں اور پریشانیاں اٹھائیں لوگوں نے بہت دکھ دیئے، لیکن اللٌہ کا شکر ھے کہ اب میں پہلے سے بہت بہتر محسوس کررھا ھوں، لوگوں کے کے چلائے ھوئے نشتروں کی بوچھاڑ سے جو زخم آئے تھے اب آہستہ آہستہ آرام آرھا ھے، ان کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے زخم دئے اور ان کا بھی ممنوں ھوں جنہوں نے زخموں پر مرہم رکھا،!!!!

    آپ سب کی دعائیں بھی تو میرے ساتھ تھیں،!!!!!

    خوش رھیں،!!!!!!
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ سید بھائی ۔
    آپ کو بہت عرصے بعد دوبارہ اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ اور خاص طور پر یہ جان کر کہ الحمدللہ کافی حد تک مشکلات ختم ہوچکی ہیں اور زندگی قدرے پرسکون ڈگر پر چل نکلی ہے۔
    اور پھر یہ خوشخبری کہ آپ بیت اللہ شریف اور بیت المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہیں۔ یہ بھی بہت عظیم نعمت ہے۔ اللہ تعالی یہ نعمت کسی کسی کو نصیب فرماتا ہے۔ اللہ تعالی اور اسکے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قرب اور نزدیکی مبارک ہو۔ جب بھی حاضری ہو ہمارے لیے اور ہماری اولاد کے جان و ایمان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاؤں کی التماس ہے۔

    اللہ کریم آپکو معہ فیملی خوش و خرم اور صحت و سلامتی سے رکھے۔ آمین
     
  7. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی ،!!!!!
    بہت شکریہ، اپنی دعاؤں میں اسی طرح مجھے ھمیشہ یاد رکھئے،!!!!
    اللہ تعالیٰ آپ کو اہل و اعیال کے ساتھ ھمیشہ خوش و خرم رکھے آمین،!!!!
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    "یادوں کی پٹاری"کے نئے وژن کیلئے میں انتظامیہ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ھوں، اور تمام قارئین کا بھی میں بہت ھی ممنوں ھوں کہ انہوں نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا،!!!!

    اب دیکھنا اور سوچنا یہ ھے کہ میں اپنی بقیہ کہانی کی شروعات یہیں سے کروں یا مجھے کہیں اور جانا پڑے گا،!!!!!

    ایک درخواست یہ بھی ھے کہ میری "یادوں کی پٹاری" کا لنک بھی میرے دستخط کے ساتھ ھی لگا دیںَ!!!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!!
    عبدالرحمن سید،!!!!!
    َِِِhttp://www.oururdu.com/old-forums/viewtopic.php?f=22&t=1349
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    آج مجھے بہت خوشی ھورھی ھے، کہ کافی دنوں بعد میں اپنی کہانی "یادوں کی پٹاری" کو دوبارہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھ رھا ھوں،!!!!

    میں نے ھماری پیاری اردو کی اپنی البم میں اپنی نواسی "عمارہ" کی چند تصاویر سجائی ھیں، اسکے علاوہ ریاض شہر سے جدائی سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کی کچھ یادگار تصاویر بھی شامل کررھا ھوں، امید ھے پسند آئیں گی،!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!
    عبدالرحمن سید

    یادوں کی پٹاری
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم سید بھائی ۔
    امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ انشاءاللہ
    یادوں کی پٹاری کا نیا ورژن جاری ہونے پر مبارک باد قبول فرمائیں۔
    ایک مشورہ دینا چاہتا تھا کہ اگر ہوسکے تو یادوں کی پٹاری کے سابقہ ورژن کو کسی طرح سی ڈی وغیرہ پر کاپی کر لیں۔ اپنے بیٹے یا کسی کمپیوٹر ماہر سے مشورہ کر لیں‌کہ یہ کام کیسے ممکن ہے ۔ وگرنہ جس طرح ہماری اردو کا فورم پرانے سٹائل سے نئے سٹائل پر منتقل ہوا اور آپ کی یادوں کی پٹاری غائب ہوگئی تو میں ذاتی طور پر بہت پریشان تھا۔ اس لیے میری رائے ہے کہ کسی کمپیوٹر ماہر سے سابقہ ورژن اور آئندہ ورژن کی کاپی بنوانے کا اہتمام کر لیں۔ تاکہ یہ قیمتی اثاثہ محفوظ رہ سکے۔

    والسلام علیکم
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ نعیم بھائی،!!!!!
    میں کوشش کروں گا کہ کسی طرح اپنی "یادوں کی پٹاری" کو محفوظ کرلوں، میں نے سب سے کہا بھی ھے، لیکن سب لوگ مجھے مصروف ھی نظر آئے۔!!!!
    میرے دونوں بیٹے بھی بہت ھی زیادہ اپنے اپنے روزگار میں مشغول ھیں،!!!!
    مگر مجھے امید ضرور ھے، کہ کوئی نہ کوئی تو میری اس کہانی کو محفوظ کرنے کا اہتمام ضرور کرے گا،!!!!!!
    ھاں تو پھر آپ کب دیار مقدسہ کی طرف آرھے ھیں۔ انتظار رھے گا، !!!!!!
    بہت شکریہ
    خوش رھیں،!!!!!
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم سید انکل ۔
    لمبے عرصے بعد آپکو دوبارہ یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
    یادوں کی پٹاری کو جلدی سے شروع کیجئے۔
    امید ہے آپ اور آپکے گھر والے سب ٹھیک ٹھاک ہوں‌گے۔ انشاءاللہ
     
  13. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ عینی بیٹا،!!!!
    بہت جلد اب آپ سب کی دعاؤں سے دوبارہ اپنی تحریروں کو شروع کرنے والا ھوں، میں اب بالکل بخیریت و عافیت ھوں،!!!!!
    خوش رھوَ!!!!!
     
  14. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ عینی بیٹا،!!!!
    بہت جلد اب آپ سب کی دعاؤں سے دوبارہ اپنی تحریروں کو شروع کرنے والا ھوں، میں اب بالکل بخیریت و عافیت ھوں،!!!!!
    خوش رھوَ!!!!!
    __________________
     
  15. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ھماری بہو اور انکے والدین بہن بھائیوں، رشتہ داروں سے بھی واپسی پر ھی نکلتے نکلتے کچھ دیر کیلئے لیکن بہت اچھی خوشگوار ملاقات رھی دلہن تو ھم سے اسی وقت بہت ھی گھل مل گئی تھی لگتا تھا کہ جیسے برسوں سے جان پہچان ھے، وہ سب بھی بہت ھی خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے پیش آئے، اور باتوں باتوں میں ھم نے بھی ان تمام بہترین انتظامات کا شکریہ ادا کیا، آخر میں جب تمام مہمان جانے لگے تو ساتھ ھی ھم لوگ اپنے بیٹے کو لئے اور اسکی دلہن والے اپنی بیٹی کو ساتھ لئے، تمام فوٹو سیشن اور مووی کی فلمبندی سے فارغ ھوتے ھوئے اپنے اپنے گھر کو روانہ ھونے کی تیاری کرنے لگے، آخر تک ھمارے ساتھ ھماری بیٹی کے چار دن بعد ھونے والے سسر جی اور ساس صاحبہ، اور ھمارے دامادجی، ان کے بھائی صاحب بھی رکے رھے، اور ھم سب کی شادی ھال سے اپنے اپنے گھروں کو واپسی بہت ھی خوش اسلوبی سے انجام پائی، !!!!!!

    دوسرے دن 15 جنوری 2006 کو ھم سب بس نکاح کی مصروفیات کی وجہ سے اتنے تھک چکے تھے کہ کافی دیر بعد نیند سے بیدار ھوئے، کام تو بہت تھے اور وقت بہت کم تھا کیونکہ آج شام کو ھماری بیٹی کے ھونے والی سسرال سے کچھ مہمان نکاح کی باضابطہ تاریخ رکھنے کی رسم ھونے والی تھی جس میں ان کے وہ عزیز اور زشتہ دار فیملیاں بھی شرکت کرنے والی تھیں، جنہوں نے ھماری بیٹی کو اب تک دیکھا نہیں تھا، اس لئے کچھ ھم نے ان سب کیلئے رات کے کھانے کا بھی انتظام کیا ھوا تھا، اللٌہ تعالیٰ ان سب کو خوش رکھیں جنہوں نے ھماری ان تمام تقریبات کے انتظامات کیلئے ھمیں پتہ ھی نہیں چلنے دیا، اور نہ ھی کسی قسم کی پریشانی یا فکر لاحق ھوئی،!!!!!!

    ھمیں تو بس پروگرام بتا دیا جاتا تھا، اور صرف یہی کہا کہ آپ صرف مہمانوں کا استقبال کریں اور مرد حضرات کے ساتھ گپ شپ کریں اور خواتین کا استقبال کرنے کیلئے ھماری بیگم کو ذمہ دار بنا دیا تھا، ساتھ میں ان کی مدد کیلئے ھماری بیٹیاں اور انکی خالایں، سہیلیاں بھی موجود تھیں، اور میرے ساتھ میرے بیٹے، انکے دوست خالو، ماموں بھی ساتھ ساتھ میری مدد کرتے رھے،!!!!!! غرض کہ ھمیں کسی بھی وقت کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ھوئی،!!!!!

    شام کو سب لوگ تمام تیاریاں مکمل کرکے ھم سب بیٹی کے ھونے والے سسرال سے مہمانوں کی آمد کے انتظار میں بیٹھ گئے، اور ڈرائنگ روم میں مرد حضرات کے بیٹھنے کا انتظام کیا تھا اور ساتھ کے بڑے کمرے میں خواتین کا انتظام تھا اور اسکے ساتھ ھی ایک چھوٹے بیڈ روم میں بیٹی کو تیار کیا جارھا تھا، میں بھی کبھی کبھی اندر جاکر اپنی بیٹی کو چھپ کر دیکھ لیتا تھا، مجھے اس بات سے بھی بہت خوشی تھی کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بہت خوش وخرم نظر آرھی تھی، اسے بھی یہ رشتہ بہت پسند تھا، میں بھی یہی چاھتا تھا کہ اپنی بیٹے بیٹیوں کے شادی کے سلسے میں ان پسند اور نا پسند کو اولین فوقیت دی جائے اور ھماری پسند کے ساتھ ساتھ بچوں کی رضامندی کا احترام بھی بہت ضروری ھے، آج کل کے بچے اب پہلے جیسے نہیں رھے بہت ھی باشعور ھیں، وہ اپنا ھر فیصلہ بہت ھی سوچ سمجھ کر کرتے ھیں جس سے بعد میں والدین کو کسی طرح کی زحمت نہ اٹھانی پڑے،!!!!!!!

    میں بھی ان مہمانوں سے پہلی بار ملنے جارھا تھا، کیونکہ پہلے بس اپنے ھونے والے داماد کے والدین، ماموں اور بھائی سے ھی ملاقات ھوئی تھی، باقی ان کے رشتہ داروں کو تو نہ میں جانتا تھا اور نہ ھی میرے کوئی بھی رشتہ دار، !!!!!

    آج کی شام ان سب سے ملاقات ھونے والی تھی، میں اندرونی طور س اپنے دل ھی دل میں سوچ رھا تھا کہ نہ جانے ان سے ملنے کے بعد ان لوگوں کا کیا رویہ ھو کیسے لوگ ھونگے، اور ھمارے رشتہ داروں کا بھی سلوک ان کے ساتھ کیسا ھو، کیونکہ ھر خاندان میں جب بچوں کے رشتے باھر کئے جاتے ھیں تو بہت سی پیچیدگیاں پیدا ھو جاتی ھیں، اور ساتھ بہت سی ناراضگیاں بھی جنم لیتی ھیں، لیکن میں خود بھی بچوں کے رشتے باھر ھی کرنے کے حق میں ھوں مگر پھر بھی دیکھ بھال کے، رشتہ داروں میں کئے گئے رشتے اکثر میں نے نبھتے ھوئے نہیں دیکھے، آپس کی رشتے داریوں میں بھی دراڑیں پڑگئیں، مگر باھر کے رشتوں میں نبھانے کا زیادہ بہتر تناسب پایا گیا، بشرطیکہ آپ بچوں کو بھی جن کے رشتے ھونے جارھے ھیں انہیں بھی ان فیصلوں میں شامل ھی نہ کریں بلکہ تحقیقات اور نظر ثانی کی بھی اجازت دینی چاھئے، تاکہ وہ اپنے من پسند آئیڈیل کی خواھشات کے مطابق ھی کوئی بہتر فیصلہ اپنے حق میں کرسکیں،!!!!!!!


    چند ناگزیر وجوھات کی بناء پر میں اپنی کہانی "یادوں کی پٹاری" کی تاخیر کیلئے میں آپ سب سے دلی معذرت چاھتا ھوں،!!!!!!!

    چلئے اب چلتے ھیں "یادوں کی پٹاری" کی اگلی خوشگوار یادوں کی طرف جہاں میری بیٹی کے نکاح کی تیاریوں میں ھم سب کی مصروفیات کا آغاز ھونے جارھا تھا،!!!!!


    15 جنوری 2006 کی ایک سہانی شام کو ایک عجیب سی کیفیت لیئے، میں پہلے سے ھی تیار ھوکر اپنے گھر کے انگن میں‌ ٹہل رھا تھا، آج میری بیٹی کے سسرال والے نکاح کی تاریخ کی رسم ادا کرنے آرھے تھے، میری حالت بھی ایک پریشان کن جیسی تھی، لیکن کسی پر بھی ظاھر کرنا نہیں چاھتا تھا، کبھی ایسی کیفیت شاید میرے والد کی بھی رھی ھوگی جب میری دونوں بہنوں کی شادیوں کے وقت ان کی موجودگی رھی، باقی دو بہنوں کی شادی کے وقت وہ ھمارے درمیان نہیں تھے، لیکن اپنی بہنوں کی شادی میں مجھے وہ کیفیت نہیں محسوس ھوئی جو مجھے اب اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر ایک انجانی سی کیفیت کا شکار ھو رھا تھا،!!!!!!

    بیٹے کے نکاح سے فارغ ھوتے ھی اپنی بیٹی کا نکاح ھونے جارھا تھا، تعجب ھے کہ یہ سب کچھ اتنی جلدی ھوگیا کہ پتہ ھی نہیں چلا، میری بیٹی اپنی ھی نکاح کی تیاریاں اپنی بہنوں اور خالہ کے ساتھ مل جل کر بہت ھی جوش و خروش سے کررھی تھی، مجھے بھی اسکی خوشی دیکھ کر بہت ھی سکون حاصل ھورھا تھا، کچھ ھی دیر میں ھی باھر سے آواز آئی کہ مہماں آگئے ھیں، میں تو بس اپنے دھڑکتے دل کے ساتھ ھی میں فوراً جلدی جلدی قدم بڑھاتا ھوا مین گیٹ کی طرف پہنچا، اور سب کا خندہ پیشانی سے استقبال کیا، دولہے میاں کے والد اپنے تمام رشتہ داروں کا تعارف کراتے جارھے تھے اور ساتھ ھی میرے رشتہ داروں میں سے کچھ تو مہمانوں کو بڑے کمرے میں بٹھا رھے تھے اور کچھ دوسری طرف کھانے کی تیاریوں میں مشغول تھے، اور عورتیں بچیاں بھی خواتین مہمانوں کے استقبال میں لگی ھوئی تھیں، !!!!!!

    سب مہمان مرد حضرات ھمارے رشتہ داروں سے محو گفتگو تھے، ھر کوئی ایک دوسرے سے متعارف ھورھا تھا، کیونکہ یہ ایک دوسرے کیلئے پہلی مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ھورھا تھا، کچھ تو بالکل حیران تھے کہ یہ اچانک یہ کیسی نئی رشتہ داری قائم ھونے جارھی ھے،!!!!!!
     
  16. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    سب مہمان مرد حضرات ھمارے رشتہ داروں سے محو گفتگو تھے، ھر کوئی ایک دوسرے سے متعارف ھورھا تھا، کیونکہ یہ ایک دوسرے کیلئے پہلی مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ھورھا تھا، کچھ تو بالکل حیران تھے کہ یہ اچانک یہ کیسی نئی رشتہ داری قائم ھونے جارھی ھے،!!!!!!

    یہ میرے لئے پہلی مرتبہ اپنے بچوں کے رشتہ کیلئے بالکل ھی ایک نیا تجرباتی نازک مرحلہ تھا، جس میں صرف ھم میاں بیوی ھی ذمہ دار تھے، کیونکہ اس میں ھم نے کسی کو بھی اپنے بچوں کے رشتوں کیلئے شریک نہیں‌ کیا تھا، اور نہ ھی کسی بڑے بزرگ سے مشورہ کیا تھا، دل میں ایک ڈر سا بھی تھا، کہ کہیں کوئی ھمارا فیصلہ معیار کے مطابق نہ ھو، ھمارے بڑوں میں یعنی میرے والد تو ھمارے درمیان نہیں تھے اور والدہ تو بالکل ھی سیدھی سادی تھیں، وہ کبھی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی تھیں، اور میرے ساس سسر بھی اس دنیا میں ھمارے ساتھ نہیں تھے،!!!!!

    اور دوسرے رشتہ داروں میں بڑے بزرگ لوگ موجود تھے لیکن اگر ھم سب کو ان رشتوں کے لئے کوئی مشورہ لینے میں شامل کرتے بھی تو کافی وقت لگ جاتا اور فیصلہ پھر بھی نہیں ھوپاتا، کیونکہ پہلے بھی ھم ان سب کے فیصلے دیکھ چکے تھے، جن میں کافی مشکلات پیدا ھوئی تھیں، میرے چھوٹے بھائی کی مثال سامنے تھی، اس کے رشتہ کیلئے بار بار لڑکی کو دیکھنے جانا اور مختلف باتوں اور سوالات کا آپس میں تبادلے کی وجہ سے کسی نتیجہ پر نہ پہنچ پانا ھی رشتہ کی رضامندی میں دراڑ پڑتی نظر آرھی تھی، جس کی وجہ سے لڑکی والے بھی تنگ آچکے تھے، اسی لئے میرے بھائی نے مجھ سے کہا اور میں نے خود اپنی بیگم کو ساتھ لے کر بغیر کسی اور کو شریک بنائے والدہ کو ساتھ لیا اور اور اپنی ھی ذمہ داری پر ایک ہفتہ کے اندر اندر بھائی کا نکاح دونوں خاندان کی بخوشی رضا مندی سے کروا دیا، جو آپ پہلے بھی تفصیل سے پڑھ چکے ھونگے اور اب ماشااللٌہ دونوں اپنے دو بچوں کے ساتھ خوشی خوشی اپنے زندگی کے خوشگوار سفر کو جاری رکھے ھوئے ھیں،!!!!!

    اسی تجربہ کو مدنظر رکھتے ھوئے، میں نے ڈرتے ڈرتے اپنے بچوں کے رشتوں کیلئے یہی آزمودہ فارمولہ استعمال کیا، کہ ھم ھی نے اپنے بچوں کے ساتھ باھمی صلاح و مشورہ کرتے ھوئے انکے رشتوں کیلئے زیادہ بھیڑ بھاڑ اکھٹا کرنا مناسب نہیں سمجھا اور خود ھی فیصلہ کرنے کے بعد سب کو اطلاع دے دی، جس سے کچھ ناراضگیاں بھی پیدا ھوئی اور بہت سی چہ میگویاں بھی ھوئیں، لیکن میں نے پرواہ نہیں کی، اور رشتہ داروں کو تقریبات کی طے کردہ تاریخوں پر دعوتیں دے ڈالیں، اور آخرکار آپس کی رنجشیں بھلا کر تمام رشتہ دار میرے بچوں کے نکاح کی تقریبات میں شریک بھی ھوئے، اور اکثریت نے بعد میں ان رشتوں کے فیصلوں کی ھماری حوصلہ افزائی کی اور ساتھ خوب سراھا بھی، !!!!!!

    میری والدہ میری بیٹی کے نکاح کی وجہ سے ایک طرف خوش بھی تھیں، لیکن دوسری طرف اپنی چھوٹی بیٹی یعنی میری بہن کے لئے اب تک کوئی مناسب رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان بھی بہت تھیں، وہ اپنی جگہ بالکل صحیح تھیں، میں بھی اپنی بہن کے رشتے کو لے کر بہت فکرمند تھا، اور مجھے یہ بھی اچھا نہیں لگ رھا تھا کہ میں اپنی بیٹی کا نکاح اپنی بہن کی شادی سے پہلے طے کررھا تھا، مگر میں نے اور بیگم نے باھمی رضامندی سے فیصلہ یہی کیا تھا کہ اپنی بیٹی اور بہو کی رخصتی کی تاریخ اس وقت تک طے نہیں کریں گے جب تک کہ میری بہن کی شادی نہیں ھوجاتی،!!!!!!!

    میری بہن کی شادی نومبر 2007 کو طے پائی، اور اسی مناسبت سے بعد میں ھم نے اپنی بہو اور بیٹی کی رخصتی کیلئے 2008 کے اوائل میں تیاری کی، ان تمام رشتوں کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام تر ذمہ داری مجھ پر ھی تھی، کیونکہ والد صاحب کے بعد بڑا تو میں ھی تھا، میں پریشان تو بہت تھا کہ یہ سب ذمہ داریاں اچانک اور ایک ھی وقت میں آگے پیچھے ھونے جارھی تھیں، کیا میں ان سب ذمہ داریوں کو بخوبی سنبھال سکوں گا، لیکن یہ سب اللٌہ تعالیٰ کا فضل وکرم تھا جس کی وجہ سے تمام انتظامات مکمل ھوگئے، جو میرے لئے کسی معجزات سے کم نہیں تھے، میں خود حیران پریشان تھا کہ سب تیاریاں اپنے وقت پر بخوشی اور پرامن طریقے سے طے پائیں، غیبی امداد خاص کر بیٹی کے ماموں نے میرا بہت ساتھ دیا اس کے علاوہ میرے بھائی نے اور بچوں کی خالاوں اور چاچیوں اور پھوپھیوں نے بھی شادی کی تیاریوں میں بہت مدد کی، کچھ قرضہ میں بھی الجھا۔ لیکن عین وقت پر یہاں قدرتی مجھے بنک سے شرعی قرضہ کی منظوری مل گئی، جس کی وجہ سے کافی اطمنان اور سکون ملا، اب بس ماھانہ اقساط کے ذریعےاپنے قرضے کو اتاررھا ھوں، یہ سب اللٌہ کا کرم ھے، اور سب کی دعائیں بھی ھیں،!!!!!!!!

    ھر کام اپنے وقت میں ھی جب اوپر والے کو منظور ھو جب ھی ھوتا ھے، دیر ھو یا سویر اسی میں اسکی بھلائی ھوتی ھے، ھاں تو بات ھورھی تھی بیٹی کے نکاح کی تقریب کی اور میں ‌تو باتوں باتوں میں کافی آگے نکل گیا، تمام مہمان آچکے تھے، آپس میں خوب گپ شپ ھورہی تھی نکاح کی تاریخ تو پہلے سے ھی 19 جنوری طے ھوچکی تھی، سال 2006 کا تھا، لیکن بس یہ تقریب تو آپس میں ایک دوسرے سے ملنے کا بہانہ تھا ایک دوسرے کے رشتہ داروں کو دلہن اور دولہا کو دیکھنے کا بھی ایک ارمان تھا، اس نکاح کی تاریخ طے کرنےکی تقریب میں دونوں خاندان کی طرف سے صرف خاص خاص رشتہ داروں کو ھی مدعو کیا گیا تھا،!!!!!
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا ۔ سید بھائی ۔
    بہنوں اور بیٹیوں کی گھر سے رخصتی کا تصور ہی دل کو رلا دیتا ہے۔
    شاید اسی لیے بیٹیوں اور بہنوں کو دل کا ٹکڑا کہا جاتا ہے۔
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سید جی واپسی مبارک
    آپ کی تحریر پہ کیا تبصرہ کروں ہمیشہ کی طرح دل کو چھو لینے والا انداز

    اللہ آپ کی ہر مشکل آسان کرے۔ اور آپ کے دشمن نامراد اور ناکام ہوں
     
  19. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم
    نعیم بھائی،!!!!
    اسی لئے تو جب لکھنے بیٹھتا ھوں تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ھیں، کیونکہ کہانی اب بیٹی کی شادی کے دور میں گھوم رھی ھے، بہت کچھ لکھنا چاھتا ھوں، لیکن لکھ نہیں پاتا، اور اسی وقت بیٹی کا فون بھی آجاتا ھے، وہ کہتی ھے کہ ابو،!!!! کیا آپ مجھے یاد کررھے ھیں،!!!!!! آپ کی طبعیت کیسی ھے،؟؟؟

    پاکستان میں اس کا میکہ بھی تو نہیں ھے، اس کی ماما بھی یہاں اس کے لئے خوب روتی ھے۔ !!!!!!
    جبکہ ماشااللٌہ اسکے سسرال والے بہت اچھے ھیں اس کا بہت خیال رکھتے ھیں،!!!! اسے بہت پیار دیتے ھیں، اور پھر ھماری نواسی بھی تو اسکے گود میں ھے، اب تو سات مہینے سے بھی زیادہ کی ھو گئی ھے،!!!! بہت شرارتیں کرنے لگی ھے،!!!!!
    اسے دیکھنے کو بہت دل کرتا ھے، نہ جانے اب کب موقعہ ملتا ھے دیکھیں،!!!!!!
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ خوشی جی،!!!!!
    بس دعاء کریں کہ دشمن ھو یا دوست سب خوش رھیں، اور اچھے سے رھیں اللٌہ تعالیٰ انہیں بس ھدایت دے،!!!! آمین !!!!!

    یہ آج کل نیٹ بھی بہت ھی زیادہ سست رفتاری سے چل رھا ھے، معذرت چاھتا ھوں، وقت پر جواب بھی نہیں دے سکتا ھوں، ایک تو کمپیوٹر بھی کچھ زیادہ ھی پرانا ھے،!!!!!!

    انشااللٌہ جیسے ھی حالات سازگار ھوئے تو نیا کمپیوٹر لے لیں گے،!!!!!

    خوش رھو،!!!!
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سید جی آپ پلیزززززززززززززززززز آگے بڑھائیں اس لڑی کو
     
  22. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    عبدالرجمن صاحب۔ آگے بڑھا دیں‌لڑی کو۔


    ورنہ خوشی تو بڑھاتی ہی رہیں گے۔ :201:
     
  23. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سید انکل جی ۔ اسلام علیکم۔
    آپ کو پھر سے اپنے درمیان پاکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہم سب کو آپ اپنے شفیق بزرگ لگتے ہیں
     
  24. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی سید صاحب کی بات ہی اور ہے۔۔۔۔اور ان کے لکھے ہوئے کو پڑھتے ہوئے ایک اور ہی سما بندھ جاتی ہے۔۔۔بس سید صاحب کے احساسات و تجربات، بزبان حرف و لفظ اور ان کا پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہی بات ہے۔
     
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی،!!!!!
    کچھ نیٹ کی پرابلم ھے بہت ھی سست رفتاری دکھا رھا ھے، امید ھے کہ نیا کمپیوٹر آتے ھی کچھ مشلات کم ھوجائیں گی،!!!!
    خوش رھیں،!!!!!
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ایسانہیں ہو سکتا کہ آپ کہیں اور لکھ کے سیو کر لیں تو پھر یہاں پوسٹ کر دیا کریں ، مگر لکھیں ضرور
     
  27. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    خان جی،!!!!
    آپ یقین کریں کہ بس میں اپنی روانی میں لکھتا چلاجاتا ھوں، کوئی ایسی خاص بات تو نہیں ھے، بس اپنی یادوں کو اپنے دماغ میں سمیٹتا ھوں، اور جو زبان پر آتا ھے، بس شروع ھوجاتا ھوں پہلے سے میری کوئی بھی تیاری نہیں ھوتی،!!!!! ابھی تو بہت کچھ لکھنا باقی ھے، زمانے نے بہت ظلم و ستم ڈھائے ھیں، پھر سوچتا ھوں کہ چھوڑو،!!!! بہت سے رقیبوں کی رسوائی ھوگی،!!!!! اللٌہ تعالیٰ نے مجھے بہت سی مشکلات اور پریشانیوں سے بچایا ھے،!!!! یہ سب اس کا کرم ھے اور بزرگوں کی دعائیں ھیں،!!!!

    خوش رھیں،!!!!! اور اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں،!!!!

    خوش رھیں
     
  28. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی،!!!!! وہی تو کوشش کرتا ھوں، لیکن بعض اوقات بس ڈھونڈتا ھی رہ رہ جاتا ھوں،!!!!!
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اوکے اب چیٹ بکس میں‌جواب دیں
     
  30. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ نور جی،!!!!!
    خوش رھو،!!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں