1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏21 جولائی 2009۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    انکل ! بہت افسوس ہوا یہ جان کر کہ آپ کی اتنی محنت اکارت گئی۔ آپ مستقل لاگ آن کیوں نہیں کر لیتے۔ ہو سکتا ہے ایسا کرنے سے آپ کو دوبارہ یہ مسئلہ درپیش نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس کا کچھ ٹیکنیکل حل بھی کہ آپ اپنی ونڈوز میں اردو انسٹال کروالیں یا کوئی ایسا سافٹ وئیر انسٹال کر لیں جس میں آپ یونی کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے اردو لکھ سکیں اور فائل کی شکل میں محفوظ کر سکیں۔ اس کا ایک فائدہ تو یہ ہو گا کہ آپ کہ اپنے کمپیوٹر میں بھی آپ کی یادداشتوں کا کا ریکارڈ رہے گا اور دوسرا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کو اپنی یادداشتیں مرتب کرنے کے لئے لاگ آن ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اور تیسرا فائدہ یہ کہ آپ کا لکھا ہوا ضائع نہیں ہو گا۔ جب کبھی فرصت ملے اپنے کمپیوٹر پر اپنی یادداشتیں لکھتے جائیں۔ اور محفوظ کرتے جائیں۔ یعنی آپ کو ایک ہی نششت میں اتنا سب کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔ جب مناسب مواد اکٹھا ہو جائے تو صرف آپ اپنے کمپوٹر سے اسے ہماری اردو میں کاپی کر دیں۔ اس طرح امید ہے آپ کی غیر حاضری بھی کم ہو جائے گی۔ :) بہت انتظار کرواتے ہیں آپ۔
    دعائوں میں یاد رکھئے گا اور اپنی نگارشات سے نوازتے رہیے گا۔ اللہ تعالی آپ کو ایمان اور صحت کی عمدہ حالت میں رکھے۔ آمین
    والسلام
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    لاگ ان ہوتے وقت مجھے یاد رکھئے کو کلک کرلیا کریں اور بلال بھائی والا مشورہ تو بہت ہی اچھ اہے
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    ملک بلال جی اور ہاروں بھائی،!!!
    بہت شکریہ
    انشااللٌہ میں کوشش کروں گا، مگر یہاں ہمیں پرائیویٹ یا کوئی بھی ذاتی چیزیں انسٹال کرنے کی سخت ممانعت ہے، پہر بھی کوشش کروں گا، اور "مجھے یاد رکھئے" کو ہمیشہ کلک کردیا کروں گا، اور پوسٹ کرنے سے پہلے کاپی کرنا بھی نہیں بھولوں گا،!!!!
    خوش رہیں،!!!
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    میرے ساتھ بھی کئی بار ایسا کہ کچھ طویل لکھنے کی کوشش کی تو پوسٹ کرتے وقت سب ختم پھر لکھا ہی نہیں گیا ویسا ، اس لئے پرہیز ہی کرتی ہوں طویل پیغامات سے اب لکھوں‌بھی تو فورا کاپی کر لیتی ہوں،
    آپ کو تو مشکل پیش آتی ہو گی آپ تو اتنا طویل لکھ لیتے ھیں تو بہتر یہی ھے جو مشورہ یہ لوگ دے رھے ھیں اسی پہ عمل کریں تاکہ ہمیں کچھ پڑھنےکو ملے
    اور پلیززززززززززززززززززززززززززز گپ شپ میں دوبارہ سے‌آئیں بڑی مشکل سے‌آپ کو اس پٹاری سے نکالا تھا ان لوگوں نے آپ کو پھر سے اس میں قید کر دیا ، بلا شبہ یہاں لکھنا آپ کا من بھاتا ھے مگر مجھے آپ کی کمی محسوس ہوتی ھے گپ شپ میں بھی،
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    مائیکروسافٹ آفیس تو ہوگا ہی
    اردو لینگوج اور فونٹیک کی بورڈ‌استعمال کرلیں :222:
    اور گپ شپ میں بھی آجایا کریں:hands:
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    کوشش کرتا ہوں،!!!
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    پھر میری بات کا جواب گول کر گئے :confused::rona::rona::rona:
    ایچ ٹی ایم ایل:
    
    
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    آپ کا سوال ہی چوکور تھا
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    کونسی بات گول کرگیا ہوں،!!!!!
     
  10. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    خوشی جی،!!!
    ھارون بھائی کیا کہہ رہ ہیں، آپ کب سے چوکور ہو گئیں ہیں،!!!!
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    سید بھائی پٹاری میں گدگدیاں بھی شروع ہوگئی ہیں :222:
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    عجیب اتفاق ہے آپ پٹاری میں گھس کیسے گئے :208: :212: :176: :172: :207: :208: :212: :176: :172: :207:
     
  13. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    میری "یادوں کی پٹاری" کوئی ایسی ویسی نہیں ہے، ہر ایک کو داخل ہونے کی اور پڑھنے کی اجازت ہے،!!!!
     
  14. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    ھارون بھائی،!!!!
    شکریہ،!!!!
    یہاں کچھ نہ کچھ رونق بھی لگی رہنی چاہئے،!!! تاکہ سب کا دل بھی لگا رہے، کہیں لوگ میری کہانی پڑھ پڑھ کر بور بھی نہ ہوں،!!!!

    کیا خیال ہے،!!!!
    خوش رہیں،!!!!
     
  15. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    سید انکل میرا کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا میرا مطلب ہے کہ ہارون بھائی کو دیکھ لیں ماشاءاللہ کتنے صحت مند آدمی ہیں اور وہ چھوٹی سی پٹاری میں کیسے گھس سکتے ہیں :143:
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    زبردست آئیڈیا ہے
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    کونسا ائیڈیا ھارون بھائی،؟؟؟؟؟
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    گدگداہٹ والا
     
  19. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    ہاں بالکل صحیح کہا آپ نے،!!!!!!
    ہماری کوشش یہی ہونی چاھئے کہ اپنے حصہ کی خوشیوں میں دوسروں کی بھی شامل کریں،!!!!!!

    پہلے ہماری ایک ڈیڑھ سال کی نواسی ہے اور آج نواسے کی پیدائش کی خبر آئی ہے،!!!!
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    ماشاءاللہ ۔ ماشاءاللہ سید بھائی ۔ نواسے کی پیدائش پر دلی مبارک باد
    اللہ تعالی ننھے میاں کو اور انکے والدین سمیت بقیہ فیملی پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
     
  21. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    آمین ثمہ آمین،!!!!!!

    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی،
    خوش رہیں،!!!!!
     
  22. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    دیر سے مبارکباد پر ڈانٹ تو نہیں پڑے گی نا؟؟؟
     
  23. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    کیوں ڈانٹ پڑے گی آپ کو رضا جی،؟؟؟؟؟؟

    پہلے مبارکباد تو دیں، اور یہ کس بارے میں اور کس لئے مبارکباد دینا چاہ رہے ہیں،!!!!

    خوش رہیں،!!!!
     
  24. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    سید انکل کچھ مزید شیئرنگ کریں :222:
     
  25. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    محترمی و مکرمی جناب عبدالرحمن سید صاحب اگرچہ میرا بھی اکثر و بیشتر وقت کمپیوٹر کے ساتھ گزرتا ہے اور انٹر نیٹ کے توسل سے میں برقی ناموں اور ان جیسی دیگر چیزوں سے جڑا رہتا ہوں مگر اپنی زندگی کا ایک ٹوٹا پھوٹا اصول آپ سے شئیر کر کہ اس پر آپکی راہنمائی چاہتا ہوں مجھے 9 سال ہو گئے ہیں لکھتے ہوئے خواہش ناتمام (شعری مجموعہ(سے لے کر Secret Eyes (English Novel)
    اور تعیشات کے شعر میں ضرورت اذان (افسانوں پر مشتمل مجموعہ( تک میں نے کبھی بطور مصنف صرف کمپیوٹر کمپوزنگ کا سہارا نہیں لیا بلکہ پہلے رائٹنگ پیڈ پر قلم بند کیا اور پھر کمپوز کیا میرے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک 3 مرتبہ ناکارہ ہوئی 2 مرتبہ بیک اپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے اس وجہ سے اب لیپ ٹاپ کالج سے لے کر فارم ہاوس کی چار دیواری تک ہمہ وقت پاس ہونے کے باوجود میں رائٹنگ پیڈ پر پہلے لکھنا نہیں بھولتا پھر کمپوز کرتا ہوں جناب سید صاحب میں غلط تو نہیں کر رہا آپ کا تجربہ کیا کہتا اس معاملے میں چونکہ میں آپ کے تجربات کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا اس لئے ضرور صلاح دیں
     
  26. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    محترم جناب عبد الرحمن سید صاحب اآپ سے ایک عرض کر کے اس پر اجازت لینی جلدی بتائیں آپ ڈانٹیں گے تو نہیں
     
  27. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    رضا جی،!!!!
    خوش رہیں،!!!! بالکل اجازت ہے، میں کیوں ناراض ہوں گا، بالکل بصد شوق کہہ سکتے ہیں،!!!!

    اگر آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ میں پہلے اپنی لکھی ہوئی تحریروں کو کمپوز کیوں نہیں کرتا، اور اس کی اصلاح کیوں نہیں کرتا، تو اس کیلئے عرض یہ ہے کہ عرصہ 35 سال بعد اپنے ادب کے شوق کو دوبارہ سمیٹنے کی کوشش کی ہے جو کہ ایک مجبوری تھی
    جس کی وجہ سے میں نے اپنے تمام ادبی شوق 22 سال کی عمر میں ہی ختم کردئے تھے، بلکہ اپنے تمام لکھے ہوئے مسودوں کو سرے سے ہی ضائع کردیا تھا،!!!!!

    35 سال بعد جب میرے شوق نے میرے دل و دماغ پر دستک دی تو میں نے دوبارہ اپنی بھولی بسری یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی، لیکن اسے میں نے پہلے کوئی ذخیرہ نہیں کیا بلکہ جب دل نے چاہا براہ راست ہی لکھنا شروع کردیا،

    میرے اپنے گیت اور غزلیں جو میں نے 1972 سے پہلے 22 سال کی عمر تک لکھے تھے، انہی کی یادوں کو دوبارہ تازہ کرنے کی کوشش کی ہے، میں یہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ میں کوئی شاعر یا ادیب نہیں ہوں، بس جو بھی زباں پر آتا ہے لکھتا چلا جاتا ہوں، غلطیاں اور بے ربط تحاریر تو یقیناً ہوگی،!!! لیکن اس بے ترتیبی کلام اور بکھری ہوئی بے ربط تحریروں کا اپنا ہی ایک الگ مزا ہے،!!!!!

    میں نے ساتھ ہی اپنی خود نوشت سوانح حیات "یادوں کی پٹاری" میں زیادہ تر اپنی غلطیوں کی طرف نشاندہی کی ہے اور اس کے نقصانات بھی ظاہر کئے ہیں، تاکہ پڑھنے والے اس سے کچھ سبق حاصل کرسکیں، ویسے یہ ایک بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے اپنی ہی غلطیوں کو نمایاں کرکے دکھانا، لیکن میں نے اپنی یہ کوشش ضرور کی ہے،!!!!!

    میں نے اپنی کہانی کی ابتدا 1958 سے کی، جس وقت میری عمر 8 برس کی رہی ہوگی، اور اب تک یعنی 2008 میں زندگی کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، جس وقت میری عمر 58 برس کی ہوچکی تھی، اور اب تو عمر 60 سال کی حدود کو چھونے والی ہے،!!!! یعنی آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی کے 50 برس تک کو اپنی یادوں کی پٹاری میں بند کرچکا ہوں،!!!!


    اس وقت تک کی کہانی جو بچپن کی معصومیت سے شروع ہوئی، لاابالی شرارتی لڑکپن میں قدم رکھتے ہوئے جوانی کے خوبصورت لمحات کو چھوتے ہوئے اب بڑھاپے کے دور میں داخل ہوچکی ہے،!!!

    کبھی ہم بچپن میں تھے اور اب میں اپنے بچوں کے بچوں کا بچپن اپنے سامنے پروان چڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں،!!!!!!

    آپ سب کے ساتھ میں ایک اپنی فیملی کی طرح اپنی کہانی کو شئیر کرتا ہوں، جس کی وجہ سے میرے دل کا کافی بوجھ اب بالکل ہلکا ہوچکا ہے،!!!!!

    جو بھی مجھ سے لکھنے میں جو بھی کوتاہیاں اور غلطیاں ھوئی ہیں ان کے لئے دل سے معذرت چاہتا ہوں، اور میں آپ سب کو ممنون و مشکور ہوں کہ آپ سب مجھ ناچیز کی تحریروں کیلئے اپنا قیمتی وقت صرف کرتے ہیں،!!!!

    خوش رہیں!!!!!
     
  28. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    ویسے بھی کافی دن ہوگئے تھے اپنی یادوں کی پٹاری کی طرف آئے ہوئے، آب تو کہانی میں شاید وہ دلچسپی نہ رہی ہو جو میرے بچپن سے شروع ہوکر جوانی کے دور سے گزری تھی،!!!!

    میرا دل اب کہہ رہا ہے کہ مین دوبارہ سے اپنے بچپن کی طرف جاؤں اور کچھ اختصار کے ساتھ کہانی کے کچھ خاص خاص حصوں کی منظر کشی کروں تاکہ جو نئے پرھنے والے ہیں انہیں کچھ اس کہانی میں دلچسپی پیدا ہو اور میں یہ بھی چاہتا ہوں اپنے ان نقصانات کی طرف توجہ دلاؤں جو میری یا دوسروں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے سرزد ہوئے،!!!!

    اگر آپ سب کی اجازت ہو تو میں شروع کروں،؟؟؟؟؟؟
     
  29. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    محترم و مکرم سید انکل!
    میں کافی دیر سے آپ کو آن لائن دیکھ رہا تھا اور اندازہ کر رہا تھا کہ آپ ضرور یادوں کی پٹاری میں مزید کچھ تحریر فرما رہے ہوں گے۔ آپ نے اپنی یادوں کی پٹاری کا خلاصہ لکھنے کا جو پروگرام بنایا ہے میں اس کی پرزور تائید کرتا ہوں۔ آپ کا انداز تحریر بہت رواں اور دل کو چھو لینے والا ہے۔ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور آپ کے بیتے ہوئے واقعات پڑھ کر بہت سے سبق حاصل ہوتے ہیں۔ میں چونکہ ایک نیا ممبر ہوں۔ اس لئے آپ کی تحریر کا بہت سارا حصہ میں ابھی تک نہیں پڑھ سکا۔ کچھ عدیم الفرصتی سمجھ لیں یا نالائقی۔ بہر حال اگر آپ ساتھ ساتھ کچھ خلاصہ بھی بیان کرنا شروع کر دیں تو نوازش ہو گی اور ہم جیسے کم علموں کو جن کو اپنی کم مائیگی کا احساس بہت کم ہے شاید بہت کچھ زندگی کے تجربات سیکھنے کو مل جائیں۔ جو ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہوں۔ لیکن ساتھ ساتھ اپنی موجودہ پٹاری بھی جاری رکھئے گا۔ اگر کچھ فرصت میسر ہو تو اس کے لئے ایک الگ لڑی بنا دیجئے گا۔ ورنہ ایسے بھی کام چل جائے گا۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی پیاری سی فیملی کو اپنی عافیت میں رکھے اور بہت سی خوشیاں نصیب فرمائے۔ ہمارے لیے دعا کرتے رہیے گا۔
    والسلام
     
  30. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "یادوں کی پٹاری" نیا ورژن

    بہت بہت شکریہ ملک بلال جی،!!!!!
    میں تو بہت کوشش کرتا ہوں کہ اپنی یادوں کی پٹاری کو بھی جاری رکھوں، لیکن بعض اوقات کافی سارا لکھنے کے بعد میں مسودے کو محفوظ کرنا بھول جاتا ہوں اور براہ راست پوسٹ کرتے ہی میں نہ جانے کیوں اس فورم سے لاگ آوٹ ہوجاتا ہوں،!!! یہ میرے ساتھ کئی دفعہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے،!!!!

    اور دوبارہ اس موڈ اور اس ماحول کو یکجا کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، اور ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب اس عمر میں میں دو لائینیں بھی ٹائپ کرتا ہوں تو انکھوں میں اندھیرا سا چھا جاتا ہے ساتھ کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے، حالانکہ دوایوں کے ساتھ پرہیز بھی جاری ہے،!!!

    اور اگر دوسری طرف دیکھیں تو ہماری اردو کا فورم میرے لئے ایک بہت بڑے سکون اور راحت کا باعث ہے، یہاں آکر آپ سب سے گپ شپ کرکے اپنے اندر ایک توانائی بھی محسوس کرتا ہوں، اپنی فیملی کی طرح مجھے یہاں پر ایک اپنے گھر کا ماحول سا لگتا ہے،!!!!

    خوش رہیں،!!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں