1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوالیہ بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏9 ستمبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اندازِ بیاں گرچہ مِرا شوخ نہیں ہے
    شائد کہ اُتر جائے تِرے دل میں مِری بات


    -------------------------------------------------------------------------

    یہ سارے لوگ تنہا کیوں نہیں ہیں
    میں کیوں بازار میں تنہا کھڑا ہوں؟​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی کی راہوں میں‌رنج و غم کے میلے ہیں
    بھیڑ ہے قیامت کی اور ہم اکیلے ہیں

    گل پہ ہے فدا بلبل اور شمع پہ ہے پروانہ
    اس بھری جوانی میں‌آپ کیوں اکیلے ہیں؟
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دیکھ لے بُلبُل و پروانہ کی بیتابی
    ہجر اچھا نہ حسینوں‌ کا وصال اچھا ہے


    (تو واصف بھائی! ہم اکیلے ہی اچھے :) )

    ---------------------------------------------------------------------

    آئینے کو دیکھ کر شرمائے کیوں؟
    کیا کوئی مدِ مقابل ، اور ہے؟​
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
    صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

    آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے؟
    کل تلک تیرا بھی دل مہر و وفا کا باب تھا
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    گلہ تو گھونٹ دیا اہلِ مدرسہ نے ترا
    کہاں سے آئے صدا ، لا الٰہ الا للہ؟​
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی اب فی الحال تو اسکا جواب عملاً ممکن نہیں۔ خدا کرے مستقبل قریب میں کوئی انقلابی قیادت اس نظامِ مدرسہ کو تبدیل کر دے۔ آمین۔

    لیکن جواباً عرض کرتا ہوں قبول فرما لیجیے گا :

    اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
    مجھے ہے حکمِ اذاں لا اِ لہَ اِلاّ اللہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب کیوں‌کھڑے ہو راہ کا پتھر بنے ہوئے؟
    پوجا تھا تم کو تب تو میرے نہیں بنے
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بت چیز کیا ہے جس کو خدا مانتے ہیں سب
    خوش اعتقاد کتنے ہیں ہندوستاں کے لوگ

    پتھرو آج میرے سر پہ برستے کیوں ہو؟
    میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اپنے ہاتھوں سے تراشے ہُوئے پتھر کے صنم
    آج بُت خانے میں بھگوان بنے بیٹھے ہیں


    -----------------------------------------------------------------

    تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہے
    لیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے؟
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    موت کا ایک دن معین ہے
    نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یہ نیند کی دیوی بھی عجب دشمنِ جاں ہے
    آنکھوں سے سدا دور رہے رات گئے تک


    ------------------------------------------------------------------

    یہاں‌رہوں گا تو پھر تیرے تذکرے ہوں گے
    اگر کہو تو تِرا شہر چھوڑ جاؤں میں ؟ ؟​
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آئے وہ جنازے پہ اور یوں ہوئے گویا
    گلی ہم نے کہی تھی تم دنیا چھوڑ چلے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کیوں روکتے ہو مجھ کو جب جا رہا ہوں میں
    کیا ترکِ تعلق بھی محبت میں ہے منع ؟
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ترک تعلقات کو اک لمحہ چاہیے
    لیکن تمام عمر مجھے سوچنا پڑا

    شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے پے
    کیوں دیر گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانہ کیا؟
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    روٹھ جانا تو محبت کی علامت ہے مگر
    کیا خبر تھی مجھ سے وہ اتنا خفا ہو جائے گا


    ---------------------------------------------------------------

    ترکِ تعلقات پہ ، رویا نہ تُو نہ میں
    لیکن یہ کیا؟ کہ چین سے سویا نہ تُو نہ میں​
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واصف بھائی! میرے جواب سے پہلے ہی آپ کا پیغام آ گیا۔ :) خیر آپ کے شعر کا جواب ذرا سوچ کر دیتا ہوں۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سوچیں ۔ اتنی دیر میں میں جواب عرض کیے دیتا ہوں۔
    شجر سے پتے یونہی نہیں اڑا کرتے
    بچھڑ کے لوگ زیادہ نہیں جیا کرتے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم نے مانا کہ ہوا کا مزاج رکھتے ہو
    مگر یہ کیا کہ ذرا رکے بھی نہیں ؟؟
     
  16. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ابھی تو آئے ہو ٹھہرو ذرا چلے جانا
    لگے گی دیر ذرا حالِ دل سُنانے میں


    --------------------------------------------------------

    تم بھول گئے مجھ کو تو کیا اِس میں تعجب
    اِس دور میں کرتا ہے، کسے کون، کہاں یاد؟​
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سکھلا دیا ہے نظم مجھے زندگی نے یوں
    اب یاد بھی وہ آتے ہیں مصروفیت کے بعد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
    تمھیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا ؟
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مری وہ باتیں تُو جن بے اختیار ہنستا تھا کِھلکھلا کے
    بچھڑنے والے مری وہ باتیں کبھی رُلائیں تو لوٹ آنا


    ------------------------------------------------------------------------------------

    کیا یاد ہیں تم کو وہ راتیں؟ ‌جب پیار سے کرتے تھے باتیں
    ہم آج تلک اُن راتوں‌کے بے تاب بُلایا کرتے ہیں​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہ جو ہم میں‌تم میں قرار تھا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    مجھے یاد ہے وہ ذرا ذرا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تم نے دلائی تھی قسم نہ جانے کی
    قائم ہیں اپنی بات پہ ہم ، مگر تم ؟
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اگرچہ ہم جا رہے ہیں محفل سے نالہ دلفگار بن کر
    مگر یقیں ہے کہ لوٹ آئیں گے نغمہ نو بہار بن کر

    جو ہم نے داستاں اپنی سنائی، آپ کیوں روئے؟
    تباہی تو ہمارے دل پہ آئی، آپ کیوں روئے؟
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہُوئے
    رو پڑے وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہُوئے


    ------------------------------------------------------------------------

    توڑ کی دیکھ لیا آئنیہءِ دل تُو نے؟
    تیری صورت کے سِوا اور بھلا کیا نکلا؟​
     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آئینے کے سو ٹکڑ ے کر کے ہم نے دیکھے ہیں
    ایک میں‌بھی تنہا تھے سو میں بھی اکیلے ہیں

    ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا؟
    وہ خود فراخئ افلاک میں ہے خوار و زبوں
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ستاروں‌سے آگے جہاں‌اور بھی ہیں
    ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تیری موجوں میں طوفاں‌کیوں‌نہیں ہے؟
    خودی تیری مسلماں کیوں‌نہیں ہے ؟
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے
    کہ تیرے بحر کی موجوں میں‌اضطراب نہیں

    عبث ہے شکوہ تقدیرِ یزداں
    تو خود تقدیر یزداں کیوں نہیں‌ہے؟
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    صرف تقدیر پہ انسان بھروسہ نہ کرے
    حسنِ نیت بھی ہو کوشش بھی ہو تدبیر بھی ہو


    ---------------------------------------------------------------------------

    کیسے اب رہ پاؤں گی میں‌تیرے بن؟
    میں ‌تو اکیلے مر جاؤں گی تیرے بن
    مجھ کو اکیلا چھوڑ کے جانے والے بتا
    کس کس سے ٹکراؤں گی اب تیرے بن؟​
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
    بہت اداس بہت بیقرار گزرے گی

    چھین کر لے گیا کون آج تیرا صبر و قرار؟
    بیقراری کبھی اے دل تجھے ایسی تو نہ تھی
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    صبر و قرار جانے ہمیں آتا کیوں نہیں
    شاید کہ ہو گیا ہے ہمیں‌ پیار آپ سے


    ---------------------------------------------------------------

    کیا اسی لئے تقدیر نے چنوائے تھی تنکے
    بن جائے نشیمن تو کوئی آگ لگا دے ؟​
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کسی سرنگوں سی ڈالی پہ رکھیں گے چار تنکے
    نہ بلند شاخ ہو گی نہ گِرے گا آشیانہ

    یہ کہہ سکتے ہو ہم دل میں نہیں پر یہ تو بتلاو
    کہ جب دل میں تمہی تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو؟
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو سامنے آ میں سجدہ کروں پھر لطف ہے سجدہ کرنے کا
    تو اور کہیں میں اور کہیں تیرے نام کو سجدہ کون کرے ؟

    دوسرا مصرعہ سوالیہ ہے
     
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
    ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

    ہے اب اس معمورے میں قحط غم الفت اسد
    ہم نے یہ مانا کہ دھلی میں‌رہیں کھائیں گے کیا؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں