1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوالیہ بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏9 ستمبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نہ جانے کون سی مجبوریوں کا قیدی ہو
    جو ساتھ چھوڑ گیا ہے تو بے وفا نہ کہو


    سُنا ہے ہم نے کہ برسات کا مخصوص موسم ہے
    مِری آنکھوں‌سے آنسو کی راوانی کیوں نہیں جاتی؟​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    مزہ برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں‌آ بیٹھو
    وہ برسوں میں کہیں برسے،یہ برسوں سے برستی ہیں

    بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی
    کسے وکیل کروں کس سے منصفی چاہوں؟
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    وہی قاتل، وہی شاہد، وہی منصف ٹھہرے
    اقرباء میرے کریں خون کا دعوی کس پر؟



    دامن پہ کوئی چھینٹ، نہ خنجر پہ کوئی داغ
    تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو؟​
     
  4. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    اب جو ممکن نہیں وہ بات رہی ہے کہ نہیں
    سال ہا سال ملاقات رہی ہے کہ نہیں ؟​
     
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    کیسے کہہ دوں کہ ملاقات نہیں‌ہوتی ہے
    روز ملتے ہیں‌مگر بات نہیں ہوتی ہے

    دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں؟
    روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں‌ستائے کیوں؟
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بے رُخی اِس سے بڑی اور بھلا کیا ہو گی
    ایک مدت سے ہمیں‌اُس نے ستایا بھی نہیں


    ہم سے کیا ہو سکا محبت میں؟
    تُو نے تو خیر بے وفائی کی​
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے اب محبت کرنے والا
    وفا کی شرط سے آزاد ہوگا

    اپنی تنہائیوں پہ ہنستے ہیں
    کون ہے آشنا فقیروں کا؟
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    روتے ہیں دل کے زخم تو ہستا نہیں کوئی
    اِتنا تو فائدہ مجھے تنہائیوں سے ہے


    میں ہو گیا تباہ تمہارے ہی سامنے
    کیونکر کِیا یہ تم نے گوارہ جواب دو؟​
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    دشمنوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
    ہم نے کس کس کو پکارا، یہ کہانی پھر سہی

    بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
    ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے کیا؟
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہم چھین لیں گے تجھ سے یہ اندازِ بے نیازی
    پھر مانگتے پِھرو گے ہم سے غرور اپنا


    ہم بھی دو چار قدم چل کے اگر بیٹھ گئے
    کون پھر وقت کی رفتار کو ٹھہرائے گا؟​
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    زماں کی تیز رفتاری کو کچھ روکا تو ہے ہم نے
    ہمیں جو آج کرنا ہو، وہ اگلے سال کرتے ہیں

    وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
    تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا؟
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اُس نے تمہیں بھُلا دیا حافظ تو کیا ہُوا
    کہتے ہیں بھول جاتا ہے انسان کبھی کبھی


    کیوں چُپکے سے وہ لوگ اُتر جاتے ہیں دل میں؟
    جن لوگوں سے قسمت کے ستارے نہیں ملتے​
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا؟
    وہ خود فراخی افلاک میں‌ہے خوار و زبوں
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے
    کہاں ہو تم کہ یہ دل بے قرار آج بھی ہے؟​
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں
    کار جہاں دراز ہے، اب میرا انتظار کر

    ہاں وہ نہیں خدا پرست، جاو وہ بے وفا سہی
    جس کو ہو دین و دل عزیز،اسکی گلی میں‌جائے کیوں؟
     
  16. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہے تُو مانوس کیوں جبّار اتنا اُن کے کوچے سے؟
    تِری اُن کی گلی میں آنی جانی کیوں نہیں جاتی؟​
     
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    جس کو دیکھو وہی صحرا میں‌چلا آتا ہے
    راستے میں کوئی دیوار اٹھا دی جائے

    آدمی تو تم بھی ہو ، آدمی تو ہم بھی ہیں
    ہم سے تم نہیں‌ڈرتے، آدمی سے ڈرتے ہو؟
     
  18. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    دیر سے میکدے میں بیٹھے ہو
    شیخ جی! جام بھی مِلا کوئی ؟​
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    ناتجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں‌ہیں
    اس رنگ کو کیا جانے پوچھو تو کبھی پی ہے؟
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بے پِیئے عالمِ مستی میں رہا کرتا ہوں
    میری ہستی بھی عجب راز ہے میخانے کا


    لوگ آغاز کریں تو، ترے افسانے کا
    کون کہتا ہے مجھے ہوش نہیں آنے کا؟​
     
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    جو سنائی انجمن میں شب غم کی آپ بیتی
    کئی رو کے مسکرائے، کئی مسکرا کے روئے

    شورِ پندِ ناصح نے زخم پر نمک چھڑکا
    آپ سے کوئی پوچھے، تم نے کیا مزہ پایا؟
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    کون ہے جس نے مے نہیں چکھی کون جھوٹی قسم اٹھاتا ہے؟
    میکدے سے جو بچ نکلتا ہے تیری آنکھوں میں ڈوب جاتا ہے​
     
  23. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    کل جو پی تھی اجی یہ تو اس کا نشہ ہے
    تمھاری قسم آج پی ہی نہیں

    کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں‌گوارا کرتے ہیں؟
    غنچے اپنی آوازوں میں‌بجلی کو پکارا کرتے ہیں

    (نعیم بھائی سوالیہ شعر کا جواب دے کر نیا سوالیہ شعر لکھا کریں)
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    چند تِنکے جوڑ لوں گا آشیانے کے لئے
    آپ کچھ مائل تو ہوں بجلی گِرانے کے لئے


    آئینے میں بے حجابانہ سما جاتا ہے تُو
    بے تکلف میری بانہوں میں سِمٹ سکتا نہیں؟​
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی۔ یہ کام میری پہنچ سے باہر ہے۔
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
    صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

    کس کس کا خون ہونے پہ رویا کرے کوئی؟
    ہیں لاکھ حسرتیں دل ِ امید وار میں
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    ہزاروں خواہشیں‌ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
    بہت نکلے میرا ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے


    دلِ ناداں‌تجھے ہوا کیا ہے؟
    آخر اس درد کی دوا کیا ہے؟
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    نشتر ہیں‌میرے ہاتھ میں کاندھوں پہ میکدہ
    لو میں‌ علاج دردِ جگر لے کے آ گیا

    کس سے پیمانِ وفا باندھ رہی ہے بلبل؟
    کل نہ پہچان سکے گی گلِ تر کی صورت
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا سی زندگانی ہے جو کرنا آج ہی کر لے
    یہاں کل کون جانے کون کس سے دور ہو جائے



    حضرتِ ناصح گر آئیں دیدہ و دل فرشِ راہ
    کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا؟
     
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,088
    موصول پسندیدگیاں:
    1,811
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں‌دوست ناصح
    کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

    زہر ملتا ہی نہیں‌مجھ کو، ستم گر! ورنہ
    کیا قسم ہے تیرے ملنے کی جو کھا بھی نہ سکوں؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں