1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوالیہ بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏9 ستمبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    وہ کیا ہیں، آج اُن کے فرشتے بھی آئیں گے
    وعدے کی شب نہیں ہے، یہ دن ہے حساب کا


    ظلم سہتے ہیں کچھ نہیں کہتے
    اہلِ دل بے زبان ہوتے ہیں
    آپ کو بے وفا کہا کِس نے
    آپ کیوں بد گمان ہوتے ہیں؟​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سی کے لب ایک قیامت سی اٹھا دی جائے
    رہ کے خاموش ذرا دھوم مچا دی جائے

    کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ؟
    شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی اس شعر کے پہلے مصرعے کے سوال کا جواب دوسرے مصرعے میں موجود ہے۔ اب اور کیا جواب دیا جائے :?:
    بہرحال ایک شعر ذہن میں آ رہا ہے۔

    شاعری کے شوق نے کھولا ہے میرا راز
    ہر لفظ میں بجے ہے میرے قلب وروح کا ساز

    ۔۔۔۔۔۔

    دی تھی مثال تم نے تو قلب و روح کی
    پھر بیچ بھنور میں مجھے چھوڑ گئے کیوں؟
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواں ‌ہیں اگر ولولوں کے تلاطم
    تو موجوں میں‌بھی ہیں کناروں کے جھرمٹ

    سوچتے ہیں حسرتوں کے موڑ پر شام و سحر
    جائیں‌گے ساغر کہاں ان کی گلی سے روٹھ کر؟
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    روٹھا ہی رہے مجھ سے یہ منظور ہے لیکن
    یارو! اُسے سمجھاؤ مِرا شہر نہ چھوڑے


    کیا تم نہیں‌ہمارا سہارا جواب دو؟
    آنکھیں مِلاؤ ہم کو ہمارا جواب دو​
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کرتے ہیں پاسداری وعدوں کی عمر بھر
    نظریں وہ ندامت سے جھکایا نہیں کرتے

    ۔۔۔۔۔۔۔

    میرے پاس سے وہ گزرے میرا حال تک نہ پوچھا
    میں یہ کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جا کے روئے ؟
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بادل فضا میں‌آپ کی تصویر بن گئے
    سایہ کوئی خیال سے گزرا تو رو دیے
    اڑتا ہوا غبار سر راہ دیکھ کر
    انجام ہم نے عشق کا سوچا تو رو دیے

    کہیں‌لختِ جگر کھانے سے ساغر بھوک مٹتی ہے؟
    لہو کے گھونٹ پی کر بھی کوئی مخمور دیکھا ہے؟
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر
    غم کے سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ اور تھے جو تیری طلب میں ہی کھو گئے
    میں خود مراد ہوں کیوں تجھکو طلب کروں؟
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    خودی کی خلوتوں میں‌گم رہا میں
    خدا کے سامنے گویا نہ تھا میں
    نہ دیکھا آنکھ اٹھا کر جلوہ دوست
    قیامت میں‌تماشہ بن گیا میں


    اگر مقصود ِ کل میں‌ہوں تو مجھ سے ماورا کیا ہے؟
    مرے ہنگامہ ہائے نو بہ نو کی انتہا کیا ہے؟
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مِری انتہائےِ نگارش یہی ہے
    تِرے نام سے ابتدا کر رہا ہوں


    نہ کوئی حال کا پُرساں، نہ شناسا، نہ رفیق
    مجھ کو تقدیر یہ کِس موڑ پہ لے آئی ہے ؟​
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    عبث ہے شکوہ تقدیر یزداں
    تو خود تقدیر یزداں کیوں نہیں ہے؟
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    صرف تقدیر پہ انسان بھروسہ نہ کرے
    حُسنِ نیت بھی ہو کوشش بھی تدبیر بھی ہو


    کہہ تو رہے ہو جوش میں آ کر ضدی بھی، دیوانہ بھی
    مَیں ہوں وہی جو تم پہ فِدا تھا، تم نے مجھے پہچانا بھی؟​
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جسے آپ کہتے تھے با وفا، جسے آپ گنتے تھے با وفا
    میں وہی ہوں مومنِ مبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    یہ کون سوختہ ساماں ہے خاک کا پیوند ؟
    بُجھی بُجھی سی ہے شمعِ مزار کی صورت
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نظر اُٹھا کہ ذرا دیکھ تو سہی اِک بار
    کہ تیرے درد نے کتنا بدل دیا مجھ کو


    کیوں نہ شک ہو مجھے ساقی تِری فیّاضی پر
    چشمِ مخمور سے مجھ کو کبھی پِلوائی بھی؟​
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کون ہے جس نے مے نہیں چکھی کون جھوٹی قسم اٹھاتا ہے
    مے کدے سے جو بچ نکلتا ہے تیری آنکھوں میں ڈوب جاتا ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ تو خوشبو ہے ہواؤں‌میں بکھر جائے گا
    مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا‌؟؟
     
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط
    خوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا

    وہ شکست خوردہ شاہیں کہ پلا ہو گرگسوں میں
    اسے کیا خبر کہ کیا ہے راہ و رسم ِ شاہبازی؟
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
    خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر

    ۔۔۔۔۔۔

    تھے تو وہ تمھارے ہی آباء مگر تم کیا ہو؟
    ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو؟
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
    جِسے نہ ہو خیال خود آپ اپنی حالت کے بدلنے کا


    ------------------------------------------------------

    تیری باتوں کے تھے ہزار جواب
    احتراماً ہی چُپ رہا کوئی
    دیر سے میکدے میں بیٹھے ہو
    شیخ جی جام بھی مِلا کوئی؟​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ساقیا ایک جام پینے سے جنتیں لڑکھڑا کے ملتی ہیں
    لالہ و گل کلام کرتے ہیں رحمتیں مسکرا کے ملتی ہیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
    سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی؟
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم
    نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسمٰاعیل

    غالب خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں؟
    روئیے زار زار کیا؟ کیجیئے ہائے ہائے کیوں؟
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دور بیٹھا غبارِ میر اُس سے
    عشق بِن یہ ادب نہیں آتا


    -----------------------------------------------------------------------------

    یہ کیسا موڑ ہے کیوں پاؤں پکڑتی ہے زمیں؟
    اُس کی بستی بھی نہیں، کوئی پُکارا بھی نہیں​
     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اس بستی میں‌کون ہمارے آنسو پونچے گا؟
    آتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    رونے کے بھی آداب ہُوا کرتے ہیں فانی
    یہ اُن کی گلی ہے تِرا غم خانہ نہیں‌ہے


    -------------------------------------------------------------

    کون کسی کی خاطر دے گا اتنی سچی قربانی؟ ؟
    بادل سب کی پیاس بُجھا کر خُود پیاسا رہ جاتا ہے​
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی لہر ہے اپنا روگ
    دریا ہوں پر پیاسا ہوں

    نہ جانے کون سے گزرے ہوئے لمحے کا سایہ ہے ؟
    ہر اک محفل میں جانا اور پھر تنہایاں لکھنا
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خلوت میں روؤں اور سرِ انجمن ہنسوں
    مجھ کو یہ مشورہ مرے درد آشنا کا تھا


    -----------------------------------------------------------------

    آئینے مِیں بے حجابانہ سما جاتا ہے تُو
    بے تکلف میری بانہوں مِیں سمٹ سکتا نہیں؟​
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو سامنے آ میں سجدہ کروں پھر لطف ہے سجدہ کرنے کا
    تو اور کہیں میں اور کہیں تیرے نام کو سجدہ کون کرے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیے
    کوئی بتائے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو ؟؟
     
  27. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    دل کی آزادی شہنشاہی شکم سامانِ موت
    فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں میں‌ہے دل یا شکم؟
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
    جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کس کے تکنے سے دلِ ساکت دھڑکنے لگتا ہے
    کون ہے جس کے دم سے ہے یہ دمِ ہستی؟
     
  29. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اُسی کے دم سے ہیں دونوں جہان کی سانسیں
    اُسی کے قدموں کی خیرات کھا رہے ہیں‌ہم


    --------------------------------------------------------------------

    وہ اکثر یہ کہتے ہیں، ہم سب کچھ ہیں تم کیا ہو
    جان پرکھ ہے اوروں کی ، یہ بھی سوچا تم کیا ہو؟​
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جو ہم رکیں تو زمانے کی سانس رکتی ہے
    قتیل وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں
    ۔۔۔۔۔
    تم جو ہر بات پہ کہتے ہو کہ تُو کیا ہے
    تم ہی بتلاؤ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے ؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں