1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بڑے لوگوں کی بڑی باتیں

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از ساگراج, ‏7 ستمبر 2008۔

  1. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    میں آج سے ایک لڑی کا آغاز کر رہا ہوں۔ جس کا عنوان ہے،" بڑے لوگوں کی بڑی باتیں"۔
    اس لڑی میں سب دوست ایسے تاریخی واقعات پیش کر سکتےہیں۔ جو کہ دلچسپ اور سبق آموز ہوں۔ بڑی تاریخی شخصیات کے اہم کارنامے، واقعات، اور اہم اقوال سب اس میں شامل ہوں گے۔

    میری تعلیمی کوالیفکیشن میں تو ہسٹری اور جغرافیہ نہیں تھے۔ لیکن مجھے ان سے بہت لگاؤ ہے۔ اور میرے پاس تاریخی واقعات کی کافی بڑی کولیکشن موجود ہے۔ لہذا یہ لڑی انشاء اللہ لمبی چلے گی۔ آپ سب دوست بھی اس میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ لیکن پڑھنے کے لئے آپ کو اچھا مواد ملتا رہے گا۔ انشاء اللہ تعالی

    طالب دعا

    ساگراج
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    علم کی فضیلت

    ایک دفعہ خلیفہ ہارون الرشید گھوڑے پر سوار کہیں جا رہے تھے۔ راستے میں ایک گوشہ نشین عالم مکرم ابوالحسن علی بن حمزہ سےملاقات ہوگئی۔ ہارون الرشید احترامآ گھوڑے سے نیچے اتر آئے اور مصافحہ کرنے کے بعد ان سے دربار میں نہ آنے کی شکایت کی۔
    انھوں نے جواب دیا
    "امیر المومنین میں مطالعہ میں اتنا مصروف رہتا ہوں، سر اٹھانے کی فرصت نہیں ملتی"
    خلیفہ ہارون الرشید نے کہا
    " پھر اتنے علم کا کیا فائدہ؟؟؟"
    ابو الحسن نے جواب دیا
    "ایک دو فائدے ہوں تو گنواؤں۔ لیکن اس کا یہی فائدہ کیا کم ہے کہ اس کی بدولت امیر المومنین گھوڑے سے اتر کر باادب مصافحہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔"
    :a191:
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اچھا سلسلہ ہے۔ اس لڑی کے لئے اس سے موزوں چوپال "اُردو ادب" ہے۔ لہذا میں‌ اِس لڑی کو "اُردو ادب" میں ‌منتقل کر رہا ہوں۔
     
  4. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اچھی لڑی ہے
    بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
     
  5. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    نوشیروان عادل (ایران کا عظیم بادشاہ جس کی سخاوت اور عدل بہت مشہور ہے) ایک روز شکار کے لئے جا رہا تھا۔ راستے میں اس نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے باغ میں ایک پودا لگا رہا تھا۔ بادشاہ نے اپنا گھوڑا روک کر بوڑھے کو اپنے پاس بلایا اور اس سے سوال کیا۔
    "بابا کیا تمہیں‌ یقین ہے کہ تم اس پودے کا پھل کھا سکو گے؟"
    بوڑھے نے ادب سے جواب دیا
    "عالم پناہ! ہم زندگی بھر دوسروں کے لگائے ہوئے درختوں کے پھل کھاتے رہے ہیں۔ اب ہمارے لگائے ہوئے درختوں کے پھل دوسرے کھائیں گے"
    بوڑھے کی حاضر جوابی سے بادشاہ بے حد خوش ہوا اور اسے ایک سو دینار انعام میں دیئے۔
    بوڑھے نے جھک کر بادشاہ کو سلام کیا اور کہا
    "دیکھا عالی جاہ! میرا لگایا ہوا درخت تو میری زندگی میں ہی پھل لے آیا"
    بوڑھے کی اس بات پر بادشاہ مزید مسرور ہوا اور مزید سو دینار بوڑھے کو دیئے۔
    بوڑھے نے کہا
    "دیکھئے حضور دوسروں کے لگائے ہوئے درخت تو سال میں صرف ایک بار پھل لاتے ہیں۔ لیکن میرا لگایا ہوا درخت ایک دن میں دو بار پھل لے آیا۔"
    بادشاہ کو بوڑھے کی یہ بات بھی بہت پسند آئی۔ چنانچہ اس نے تیسری بار بھی سو دینار بوڑھے کو دیئے۔

    اس طرح حاضر جواب بوڑھے نے فیاض بادشاہ سے تین سو دینار حاصل کر لئے۔
    :a191:
     
  6. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اچھا سلسلہ ہے۔۔بہت خوب۔۔۔ :dilphool:
     
  7. عبد الہی
    آف لائن

    عبد الہی ماہر

    شمولیت:
    ‏2 جولائی 2008
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واقعی بڑے لوگوں کی باتیں بھی بڑی ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ بوڑھے بزرگ کی ذہانت ۔ ۔ ۔ بادشاہ کی فیاضی ۔ ۔ ۔ بڑی باتیں ہیں۔
     
  8. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جبار بھائی، کومل جی، کاشفی بھیا، اور عبدالہی بھائی۔
    سب دوستوں نے اس لڑی کو عزت بخشی۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے،آمین
    :dilphool:
     
  9. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    حضرت شیخ سعدی ایک دعوت میں پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ شریک ہونے کے لئے گئے تو دربان نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ آپ واپس گئے اور دوبارہ نئے کپڑے پہن کر آئے تو دربان عزت و تکریم کے ساتھ انہیں اندر لے گیا۔ جب کھانا سامنے آیا تو حضرت شیخ سعدی نے شوربے میں‌ اپنی آستین ڈبوتے ہوئے فرمایا:
    ُ پہلے تو کھا"
    لوگوں نے پوچھا حضور یہ کیا؟؟؟
    آپ نے فرمایا
    "اسی نے تو مجھے کھانے تک پہنچایا ہے"
    :a191:
     
  10. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ماشااللٌہ بہت ھی اچھا سبق آموز موضوع ھے، ھمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،!!!!!!!
    :a180: :a165:
     
  11. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ساگراج صاحب۔ بہت ہی خوبصورت سلسلہ ہے۔ میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حضرت شیخ سعدی :ra: سے ہی منقول ایک حکایت ہے کہ ایک دفعہ عید کے موقع پر آپ کے پاس نئے جوتے نہ تھے۔ عید پر پرانے جوتے پہنتے ہوئے شکایتاً خیال آیا کہ یا اللہ ! کیا ہی اچھا ہوتا اگر تو مجھے اس عید کے موقع پر نئے جوتے دے دیتا۔
    پرانے جوتے پہن کر عید گاہ میں‌نماز ادا کرنے گئے۔ جب عید گاہ سے واپس باہر نکلے تو راستے میں ایک فقیر دیکھا جو پاؤں سے معذور تھا اور زمین پر گھسٹ گھسٹ کر چل رہا تھا۔
    آپ نے اپنے اللہ کے حضور فوراً استغفار کیا اور اپنے سابقہ شکوے پر اللہ تعالی سے معافی مانگتے ہوئے کہا۔ اللہ تعالی ! تیرا شکر ہے کہ تو نے نئے جوتے نہ سہی لیکن مجھے دونوں ‌پاؤں تو دے رکھے ہیں۔

    سبق ! خود سے کمتر کو دیکھنے سے انسان کے اندر داعیہء شکر پیدا ہوتا ہے۔
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ:

    ایک عورت اپنے بچے کو لے کر حضور :saw: کے پاس آئی اور کہا:
    "یارسول اللہ :saw: میرا بیٹا میٹھا بہت کھاتا ہے، آپ اِسے میٹھا کھانے سے منع فرما دیں۔"

    حضور نبی کریم :saw: نے فرمایا:
    "اِسے کل میرے پاس لے کر آنا"

    اگلے دن وہ عورت دوبارہ اپنے بچے کو لے کر حضور :saw: کے پاس چلی آئی۔

    تب حضور :saw: نے اُس بچے کو تلقین کی:
    "بیٹا میٹھا کم کھایا کرو۔"

    عورت بولی:
    " یارسول اللہ :saw: یہی بات آپ کل بھی تو فرما سکتے تھے، آپ نے آج دوبارہ آنے کے لئے کہا، اِس میں ‌کیا حکمت تھی؟"

    حضور :saw: نے فرمایا:
    "کل میں ‌نے خود میٹھا کھایا تھا۔"

    سبق: "انسان دوسروں کو اُس کام سے منع نہ کرے جو وہ خُود کر رہا ہو۔"
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شیخ سعدی :ra: سے کسی نے پوچھا " بھائی اور دوست کے بارے میں کچھ کہیں"
    شیخ سعدی :ra: نے فرمایا" بھائی سونا ہے اور دوست ہیرا"
    اس شخص نے کہا حضور ہیرا مہنگا ہوتا ہے اور سونا سستا آپ کیا فرما رہے ہیں

    تو شیخ سعدی :ra: نے فرمایا" کہ بھائی سونا اسلئے ہے کہ اگر حالات کی وجہ سے اس میں کوئی دراڑ آجائے تو سونے کو پگھلا کر دوبارہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے مگر ہیرا ٹوٹ جائے تو اسے دوبارہ جوڑا نہیں جاسکتا "
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ۔ :dilphool:
     
  15. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    انکل جی، زہرا جی، جبار بھائی، ہارون بھائی، اور کاشفی بھیا
    سب کا بہت شکریہ۔ آپ نے تو اس لڑی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ جزاک اللہ
    :dilphool: :dilphool:
     
  16. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی پیارا سلسلہ ہے۔۔ پچھلے صفحہ پر سب نے بہت پیاری باتیں لکھیں۔۔ :dilphool:
     
  17. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے کہے پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم
     
  18. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    سبحان اللہ :mashallah:
     
  19. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah: :a180:
    جزاک اللٌہ خیر
     
  20. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ادب کا قرینہ

    ایک مرتبہ مکرم خلیفہ ہارون الرشید صاحب کے بیٹے اپنے استاد محترم کو وضو کرا رہے تھے اور ان کے پاؤں پر پانی ڈال رہے تھے۔ خلیفہ ہارون الرشید صاحب اچانک وہاں آئے جب یہ دیکھا تو بہت برہم ہوئے اور اپنے بیٹے کو ڈانٹ پلائی۔ استاد صاحب نے پریشان ہو کر کہا۔
    "نماز کا وقت جا رہا تھا اس لئے میں‌نے شہزادے کو زحمت دی"
    خلیفہ ہارون نے کہا
    "میں نے شہزادے کو اس لئے نہیں‌ ڈانٹا کہ آپ کو وضو کروا رہا تھا، بلکہ اس لئے ڈانٹا ہے کہ اس کا ایک ہاتھ جو خالی تھا اس ہاتھ سے شہزادے نے آپ کے پاؤں کیوں نہیں‌ دھوئے"
    :dilphool:
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی اور نصیحت آموز بات ہے

    نبی کریم :saw: کا ارشاد پاک ہے
    "تین لوگوں کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی
    1۔روزہ دار
    2۔عادل بادشاہ
    3۔ مظلوم ، جس کی فریاد اللہ کریم بادلوں سے اوپر اٹھا لیتے ہیں ۔
     
  22. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    سکندر اعظم نے ایران کے بادشاہ دارا کو شکست دے کر اس کے وزراء اور خدمت گاروں کو قتل کروا دیا۔
    سکندر کو بتایا گیا کہ دارا کی بیٹی نہایت حسین و جمیل ہے اور اس کے علاوہ اس کے شاہی حرم اور شاہی خاندان کی بے شمار دوشیزائیں حسن و جمال میں اپنی نظیر نہیں‌ رکھتیں۔ لہذا سکندر کو محل سرا کی سیر کرکے ان کی دید سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ خصوصا شہزادی کا حسن تو بے مثال ہے اور توجہ کے قابل ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ سکندر شہزادی کو دیکھے گا تو عین ممکن ہے اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اسے ملکہ بنا لے مگر سکندر نے جواب دیا
    "ہم دارا کے شہہ زور مردوں کو شکست دے چکے ہیں۔ اب ہم یہ نہیں چاہتے کہ اس کی کمزور عورتیں ہمیں زیر کر لیں"
    سکندر حرم سرا نہیں گیا اور نہ اس نے اپنے وزراء کو جانے دیا۔
    :a191:



    (جب سکندر نے دارا- شاہ ایران- کو شکست دی تھی اس وقت ایران مشرق کی سب سے بڑی سلطنت تھی۔ موجودہ ایران، افغانستان، عراق، سعودی عرب، شام، ترکی ، اور مشرق وسطی کی چند ریاستیں، اس میں شامل تھیں۔ سکندر نے دارا کے تین بڑے لشکروں کو شکست دی تھی۔ اور سکندر کی فوج دارا کے لشکروں سے کہیں کم تھی،لیکن وہ اپنی بہترین جنگی حکمت عملی اور عزم و ہمت کی وجہ سے تینوں دفعہ جیت گیا تھا )
     
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی تحریر ہے :dilphool:
     
  24. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ماشااللٌہ،!!!!!! :dilphool:
     
  25. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی اچھے۔۔۔ :dilphool:
     
  26. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ہارون بھائی، انکل جی، اور کاشفی بھیا، بہت شکریہ
    اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین
    :dilphool:
    دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
     
  27. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    نیپولین بونا پارٹ یورپ کی تاریخ میں ایک بہت بڑے فاتح کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کہتے ہیں‌ کہ اسے ایک عظیم فاتح بننے کا بہت شوق تھا، اس وقت تو وہ اپنی فوج کا سالار بھی نہ تھا۔ ایک دن اس نے نجومی سے کو ہاتھ دکھا کر پوچھا کہ
    "کیا میرے ہاتھ میں‌ ایک عظیم فاتح بننے کی لکیر ہے"
    نجومی نے کہا نہیں :no:
    نیپولین نے نجومی سے پوچھا کہ عظیم فاتح کی نشاندہی کرنے والی لکیر ہاتھ پر کس جگہ ہونی تھی، جو میرے ہاتھ پر نہیں‌ ہے۔
    نجومی نے اسے بتا دیا کہ ہاتھ کہ کس حصے پر لکیر ہوتی ہے۔
    "نیپولین نے خنجر نکالا اور اپنے ہاتھ پر نجومی کی بتائی گئی جگہ پر لکیر کھینچ دی"
    اور پھر اس نے نجومی سے پوچھا کہ اب تو لکیر ہے نا۔
    نجومی نے کہا :yes:


    :a191:
     
  28. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    ۔
    ساگراج صاحب بہت اچھا سِلسلہ شروع کیا ہے۔ اِسے جاری رکھیں۔

    اُس فرینچ نجومی نے کہا ہوگا ۔۔۔۔" Oui"

    Oui ! Empereur des francais "
     
  29. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ایک دفعہ سر ونسٹن چرچل سے کسی نے پوچھا کہ
    "ایک اچھے لیڈر میں سب سے اہم صلاحیت کونسی ہونی چاہیے؟؟"

    انھوں نے جواب دیا

    "وہ جو بالکل صحیح پیشگوئی کر سکے کہ کل کیا ہوگا؟؟ پرسوں کیا ہوگا؟؟ اور اس سے اگلے دن کیا ہوگا؟؟ :yes:
    اور پھر بعد میں ووٹروں کو سمجھا سکے کہ اس کی پیشگوئی کیوں غلط ثابت ہوئی۔"

    :a191:
     
  30. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہوا کہ ہمارے سارے سیاست دان واقعی قابل لیڈر ہیں :soch:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں