1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    زہرہ جی اور نعیم جی ۔ دونوں کا انتخاب بہت اچھا ہے۔
     
  2. زہرہ
    آف لائن

    زہرہ ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    کبھی زندگی سے گلہ کر کے روئے
    کبھی موت کی ھم دعا کر کے روئے
    عجب سلسلہ ھے نماز محبت کا
    قضا کر کے بھی روئے، ادا کر کے بھی روئے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    آنسو

    جب سچا سُچا خونِ جگر آنکھوں‌کی طرف بڑھ آتا ہے
    یہ لوگ سیانے کہتے ہیں تب اک آنسو بن پاتا ہے
    یہ آنکھ میں بس اک قطرہ نہیں یہ صدف میں گویا گوہر ہے
    کتنا ناداں انساں ہے رضا ، بے وجہ موتی لٹا تا ہے​
     
  4. زہرہ
    آف لائن

    زہرہ ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند



    واہ کیا بات ھے !‌ ! :)
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    شکریہ ۔ پسندیدگی کا شکریہ :)
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    آنسو کے عنوان سے بہت پیارا قطعہ ہے نعیم بھائی۔
    ایک حقیقت کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے آپ نے۔
     
  7. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    زندگی میں صدا مسکراتے رہو
    فاصلے کم کرو دل مِلاتے رہو
    درد کیسا بھی ہو،کوئی غم نہ کرو
    رات کالی سہی آنکھ نم نہ کرو
    اک ستارے بنو،جگمگاتے رہو
    زندگی میں صدا مسکراتے رہو۔ ۔ ۔
     
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    جب کوئی اجنبی آتا ہے ان کی محفل میں
    اک شمع اُسی دم جلائی جاتی ہے
    شمع جلا کے وہ فوراً بجھا بھی دیتے ہیں
    دھوئیں کی سمت پھر انگلی اٹھائی جاتی ہے
    دھواں دکھا کے وہ کہتے ہیں آنے والوں سے
    عاشقوں کی یہ حالت بنائی جاتی ہے
     
  9. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پہلی بارش

    بہت خوب انتخاب ہے نعیم بھائی، ناصر کاضمی کی پہلی بارش پڑھی ہے آپ نے؟
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    جی۔ لیکن آپ پھر سے لکھ دیں نا !!

    چند اشعار آپکی خدمت میں

    سب سے چھپا کے درد جو وہ مسکرا دیا
    اسکی ہنسی نے آج مجھے تو رلا دیا

    لہجے سے اٹھ رہی تھی یوں داستانِ درد
    چہرہ بتا رہا تھا کہ سب کچھ گنوا دیا

    آواز میں‌تھا کرب، آنکھوں میں نمی تھی
    اور کہہ رہاتھا میں نے تو سب کچھ بھلا دیا

    جانے کیا لوگوں سے تھیں اسے شکایتیں
    تنہائیوں کے دیس میں خود کو بسا دیا

    خود بھی تو وہ بچھڑ کر ادھورا سا ہو گیا
    مجھ کو بھی اس ہجوم میں تنہا بنا دیا​
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب اشعار ہیں۔
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب نعیم بھائی! آپ بہت اچھی شاعری ارسال کر رہے ہیں۔

    ------------------------------------------------------------------------------------------------------------

    یہ درسِ اوّلیں مجھ کو مِلا میرے بزرگوں سے
    بہت چھوٹے ہیں وہ اوروں کو جو چھوٹا سمجھتے ہیں

    بُرے، اچھوں کو بھی اچھا نہیں گردانتے لیکن
    جو اچھے ہیں، بُرے لوگوں کو بھی اچھا سمجھتے ہیں​
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    عبد الجبار بھائی ۔ آپ کی یہ غزل دوسری لڑی میں پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔
    بہت پیارا کلام ہے ۔ سبحان اللہ
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    ایک غزل میری پسند کی حاضر خدمت ہے


    محبت کی اپنی الگ ہی زباں ہے
    محبت سے خردمندی اگر مشروط ہوتی تو
    نہ مجنوں دشت میں جاتا
    نہ کوئی کوہکن، عشرت گہِ خسرو سجانے کو
    کبھی تیشہ اٹھاتا
    اور
    نہ کوئی سوہنی کچے گھڑے پہ پار کرتی
    چڑھتے دریا کو
    نہ تم برباد کرتے اس طرح میری تمنا کو
    نہ میں الزام دیتا اپنی ناکامی پہ دنیا کو
    محبت سے خرد مندی اگر مشروط ہوتی تو

    (امجد اسلام امجد)
     
  15. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: ہماری پسند

    دی شبِ وصل مؤذن نے اذاں پچھلی رات
    ہائے کمبخت کو کس وقت خدا یاد آیا

    (داغ دہلوی)​
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    رقیبوں نے خبر لکھوائی جا جا کے تھانے میں
    کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں​
     
  17. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: ہماری پسند

    اتنی نہ تیز چل کہ اُکھڑ جائیں بام و در
    اے بادِ بیکراں! میں کرائے کے گھر میں ہوں​

    اگر یہ شعر پہلے گزر چکا ہو تو پیشگی معذرت!
     
  18. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    اتنے بچوں کا ساتھ اچھا نہیں فراز
    کرائے کا ہے گھر کچھ تو خیال کر
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    :a180: :haha: :a98:

    کیا بات ہے زاہرا جی ۔ یہ بھی بتا دیا کہ اُن کا نام فراز ہے :shock:
     
  20. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    :haha:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    کمال ہے ساتھی جی !

    اتنی سنجیدہ بات چل رہی ہے اور آپکو ہاہا سوجھی ہوئی ہے :?
     
  22. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    قلم دو چار ایسے ہی لگا لیتا ہوں جیبوں میں
    کہ اس سے دوستوں میں عزت و توقیر بڑھتی ہے
    کبھی لکھنے لکھانے کی تو نوبت آ نہیں سکتی
    میں ناڑا ڈال لیتا ہوں ضرورت جب بھی پڑتی ہے
    :lol:
     
  23. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    :mashallah: اچھا ذوق پایا ہے آپ نے :tv:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    :haha: :a98: :haha: :a98: :haha: :a98:

    یار فیصل بھائی ۔ ہنس ہنس کے پیٹ میں بل پڑ گئے۔
    بہت خوب۔۔۔
    لیکن۔۔

    یار خدا کا واسطہ یہ قطعہ اور ایسی دیگر مزاحیہ شاعری پلیز آپ مزاحیہ شاعری میں ارسال کریں۔
    یہ لڑی سنجیدہ شعر و شاعری کی ہے۔ منتظمِ اعلی صاحب کو غصہ آئے گا۔
     
  25. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    مجھے جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا “کج تُسی لوگ وی خیال کریا کرو “
    خود ہی مذاحیہ باتیں شروع کر دیتے ہیں کہ آنے والا بھی کچھ سمجھ نہیں پاتا ،خیر وہ نظم میں نے فوری طور پر مزاحیہ شاعری میں بھی پوسٹ کر دی تھی ! :mrgreen:
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    جلوہء حسن

    جلوہء حسن کہ ہے جس سے تمنا بیتاب
    پالتا ہے جسے آغوشِ تخیل میں شباب

    ابدی بنتا ہے یہ عالمِ فانی جس سے
    ایک افسانہء رنگیں ہے جوانی جس سے

    جو سکھاتا ہے ہمیں سر بہ گریباں ہونا
    منظرِ عالمِ حاضر سے گریزاں ہونا

    دور ہو جاتی ہے ادراک کی خامی جس سے
    عقل کرتی ہے تاثّر کی غلامی جس سے

    آہ ! موجود بھی وہ حسن کہیں ہے کہ نہیں؟
    خاتمِ دھر میں یارب وہ نگیں ہے کہ نہیں ؟

    (علامہ ڈاکٹر محمد اقبال :ra: )​
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    عشق کا جادو

    میرا تمام فن، میری کاوش میرا ریاض
    اک ناتمام گیت کے مصرعے ہیں جن کے بیچ
    معانی کا ربط ہے نہ کسی قافیے کا میل
    انجام جس کا طے نہ ہو ایک ایسا کھیل
    میری متاع بس یہی جادو ہے عشق کا
    سیکھا ہے جس کو میں نے بڑی مشکلوں کے ساتھ
    لیکن یہ ساحرِ عشق کا تحفہ عجیب ہے
    کُھلتا نہیں ہے کچھ کہ حقیقت میں کیا ہے یہ
    تقدیر کی عطا ہے یا کوئی سزا ہے یہ
    کس سے کہیں اے جان کہ یہ قصہ عجیب ہے
    کہنے کہ یوں تو عشق کا جادو ہے میرے پاس
    پر میرے دل کے واسطے اتنا ہے اسکا بوجھ
    سینے سے اک پہاڑ سا ہٹتا نہیں ہے یہ
    لیکن اثر کے باب میں ہلکا ہے اس قدر
    تجھ پہ اگر چلاؤں تو چلتا نہیں ہے یہ


    (امجد اسلام امجد)​
     
  28. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    لگتا ہے کسی کو اس لڑی سے دلچسپی نہیں رہی ۔۔

    پھر بھی چند اشعار حاضر ہیں۔
    سنو پانی میں یہ کس کی صدا ہے
    کوئی دریا کی تہہ میں رو رہا ہے

    اندھیری رات کا تنہا مسافر
    مری پلکوں میں‌اب سویا ہوا ہے

    سمیٹو اور سینے میں چھپا لو
    یہ سناٹا بہت پھیلا ہوا ہے

    مجھے ان نیلی آنکھوں‌ نے بتایا
    تمہارا نام پانی پر لکھا ہے

    (بشیر بدر)​
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    زاہرا جی !

    دونوں غزلیں بہت اچھی ہیں۔ ماشاء اللہ۔ خوب انتخاب ہے۔
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب! زاہرا جی! اور نعیم بھائی! آپ کا انتخاب بھی بہت اعلٰی ہے۔



    بہت دل کو کشادہ کر لیا
    زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا

    بہت نزدیک آتے جا رہے ہو
    بچھڑنے کا اِرادہ کر لیا کیا؟​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں