1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    ملے ہو تم تو بچھڑ کر اداس مت کرنا
    کسی جدائی کی ساعت کا پاس مت کرنا

    محبتیں تو خود اپنی اساس ہوتی ہیں
    کسی کی بات کو اپنی اساس مت کرنا

    بلند ہو کے ہی ملنا جہاں تلک ملنا
    اس اسماں کو زمیں پر قیاس مت کرنا

    جو پیڑ ہو تو زمیں سے ہی کھنیچنا پانی
    کہ ابر آئے گا کوئی یہ آس مت کرنا

    یہ کون لوگ ہیں کیسے یہ سربراہ ہوئے
    خدا کو چھوڑ کر ان کی سپاس مت کرنا (عبید اللہ علیم)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    پسندیدگی کا شکریہ نازنین جی !

    اور ہاں ۔ آپ کی غزل بھی بہت اچھی ہے خاص کر یہ شعر

    بہت خوب !!
     
  3. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    شکریہ پسند کرنے کا
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    کچھ ہماری پسند


    یونہی اجنبی نہ بنا کرو ، کبھی مسکرا کے ملا کرو
    کبھی سن تو لو میرا حالِ دل کبھی مجھ سے کوئی گلہ کرو

    تیری اک نظر تیری اک ادا ،میرے دل کو کر دیا لاپتہ
    میرے دوستو ! میرے ہمنوا ! میرے دل کا کوئی پتہ کرو

    میرے سامنے ہے سفر حسیں ،مجھے منزلوں کی خبر نہیں
    میری منزلوں کا نشان ہو تم یونہی میرے ساتھ چلا کرو

    یہ جو عشق ہے یہ ہے لادوا، یہ ہے درد جس کا ہے اک مزہ
    مجھے عشق ہے میرے درد سے میرے درد کی نہ دوا کرو

    یہ طریقِ عشق ہے کچھ تو ہو، یا وفا کرو یا جفا کرو
    کوئی فیصلہ میرے مہرباں کوئی رسم تم بھی ادا کرو

    نہ ہے زیست کا کوئی راستہ، نہ ہی خود کشی کا ہے حوصلہ
    مجھے مار دو یا حیات دو، کوئی کام تم بھی کیا کرو

    شاعر نامعلوم​
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب کلام ہے
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    خوب نعیم صاحب اچھی غزل ہے
     
  7. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں
    میں اپنے گھر کے اندھیرے میں لوٹ آوں گی
    وہ کیا گیا کہ رفاقت کے سارے لطف گئے
    میں کس سے روٹھ سکوں گی کسے مناوں گی
     
  8. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: ہماری پسند

    دل کو جب بے کلی نہیں ہوتی
    زندگی زندگی نہیں ہوتی
    موت کی دھمکیاں نہ دو ہم کو
    موت کیا زندگی نہیں ہوتی
    دل تبسم کسی کو دو پہلے
    مفت میں شاعری نہیں ہوتی
    (صوفی تبسم)​
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    لاحاصل جی اور شیرافضل جی ! آپ کے قطعات بہت اچھے لگے۔

    کچھ میری پسند بھی حاضر ہے

    یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں
    تمام تیری حکایتیں ہیں
    یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں
    یہ شعر تیری شکایتیں ہیں
    میں سب تیری نذر کر رہا ہوں
    یہ ان زمانوں کی ساعتیں ہیں
    جو زندگی کے نئے سفر میں
    تجھے کسی وقت یاد آئیں
    تو ایک اک حرف جی اٹھے گا
    پہن کے انفاس کی قبائیں
    اُداس تنہائیوں کے لمحوں میں
    ناچ اٹھیں گی یہ اپسرائیں
    مجھے ترے درد کے علاوہ بھی
    اور دکھ تھے میں مانتا ہوں
    ہزار غم تھے جو زندگی کی
    تلاش میں تھے یہ جانتا ہوں
    یہ زخم گلزار بن گئے ہیں
    یہ آہِ سوزاں گھٹا بنی ہے
    اور ابیہ ساری متاعِ ہستی
    یہ پھول یہ زخم سب ترے ہیں
    جو تیری قربت تری جدائی
    میں کٹ گئے روزوشب ترے ہیں
    وہ تیرا شاعر وہ تیرا مغنی
    وہ جسکی باتیں عجیب سی تھیں
    وہ جسکے جینے کی خواہشیں بھی
    خوداسکے اپنے نصیب سی تھیں
    نہ پوچھ اسکا کہ وہ دیوانہ
    بہت دنوں سے اُجڑ چکا ہے
    وہ کوہکن تو نہیں تھا لیکن
    کڑی چٹانوں سے لڑچکا ہے
    وہ تھک چکاتھا اور اسکا تیشہ
    اُسی کے سینے میں گڑچکا ہے

    (احمد فراز)
     
  10. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: ہماری پسند

    نعیم صاحب :a180: انتخاب کلام ہے ۔
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    نعیم بھائی ! بہت پیارا کلام اور عمدہ انتخاب ہے۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    احمد فرید کی ایک غزل بہت پیاری لگی۔ آپ کی نذر کرتا ہوں

    جسم میں روح کو بھی شامل کردے
    میں کہ پتھر ہوں مجھے دل کر دے

    مجھ کو وہ درد عطا کر مالک ۔!!
    جو میری روح کو گھائل کر دے

    جس کو آسانی سمجھتے ہیں یہ لوگ
    زیست کو ان پہ بھی مشکل کر دے

    میں تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہوں
    ہو سکے تو مجھے غافل کر دے

    یوں ہی تکمیل ہو شاید اپنی
    مجھ میں اب خود کو بھی شامل کردے

    (احمد فرید)​
     
  13. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    بہت اچھا انتخابِ کلام ہے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    سیف الدین سیف کی ایک غزل حاضر ہے

    جب تصور میں نہ پائیں گے تمہیں
    پھر کہاں ڈھونڈنے جائیں گے تمہیں

    تم نے دیوانہ بنایا مجھ کو
    لوگ افسانہ بنائیں گے تمہیں

    آہ میں کتنا اثر ہوتا ہے
    یہ تماشا بھی دکھائیں گے تمہیں

    درد کیا ہوتا ہے دلِ بسمل کا
    وقت آیا تو دکھلائیں گے تمہیں

    تیری کس بات نے رلایا ہے مجھے
    پھر کبھی یاد دلائیں گے تمہیں

    سیف الدین سیف​
     
  15. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    سب کا انتخاب بہت اچھا ہے
    بہت خوب
     
  16. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا
    مگر تمہاری طرح کون مجھے چاہے گا
    تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا
    مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
     
  17. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: ہماری پسند

    سو سو امیدیں بندھتی ہیں اک اک نگاہ پہ
    ہمیں نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی​
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب شیرافضل بھائی ۔ اچھا شعر ہے۔
    باقی اشعار بھی اچھے ہیں

    ایک نظم حاضر ہے

    خدا کرے تیرے آنگن میں
    سدا بہار رہے
    تیرے لبوں پر ہر لمحہ
    مسکراہٹیں جگمگائیں
    میری یاد سایہ بن کر
    کبھی تجھ تک نہ پہنچے
    خدا کرے تیری آنکھوں‌میں
    کبھی اشک نہ آئیں
    تیری آنکھیں سدا روشن رہیں
    میرے لبوں پر
    یہی دعا ہے
    خدا کرے

    یہ خوشیاں ، یہ مسکراہٹیں
    تجھے راس آجائیں

    (فرخندہ رضوی)
     
  19. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    آپ سب کی شاعری بہت اچھی ہے۔

    کچھ میں بھی پروین شاکر کا کلام عرض کردوں۔

    قریہ جاں‌میں‌کوئی پھول کھلانے آئے
    وہ مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئے

    میرے ویران دریچوں میں بھی خوشبو آئے
    وہ مرے گھر کے دروباپ سجانے آئے

    اس سے اک بار تو رُوٹھوں میں‌اُسی کی مانند
    اور مری طرح وہ مجھ کو منانے آئے

    اسی کوچے میں‌کئی اس کے شناسا بھی تو ہیں
    وہ کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے

    اب نہ پوچھوں گی میں کھوئے ہوئے خوابوں کا پتہ
    وہ اگر آئے تو کچھ بھی نہ بتانے آئے

    (پروین شاکر)​
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    مجھ سے بچھڑ کے شہر میں گُھل مل گیا وہ شخص
    حالانکہ شہر بھر سے عداوت اُسے بھی تھی
    وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا
    ورنہ ہر ایک سانس قیامت اُسے بھی تھی​
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    خدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو

    سکوں کی نیند تجھے بھی حرام ہوجائے
    تری مسرتِ پیہم تمام ہو جائے
    تری حیات تجھے تلخ جام ہوجائے

    غموں سے آئینہء دل گداز ہو تیرا

    ہجومِ یاس سے بے تاب ہوکے رہ جائے
    وفورِ درد سے سیماب ہو کے رہ جائے
    ترا شباب فقط خواب ہو کے رہ جائے

    غرورِ حسن سراپا نیاز ہو تیرا

    طویل راتوں میں تو بھی قرار کو ترسے
    تری نگاہ کسی غمگسار کو ترسے
    خزاں رسیدہ تمنا بہار کو ترسے

    کوئی جبیں نہ ترے سنتِ آستاں پہ جھکے

    کہ جنسِ عز و عقیدت سے تجھ کو شاد کرے
    فریبِ وعدہء فردا پہ اعتماد کرے
    خدا وہ وقت نہ لائے کہ تجھ کو یاد کرے

    وہ دل کہ تیرے لئے بےقرار اب بھی ہے
    وہ آنکھ جس کو ترے انتظار اب بھی ہے

    (فیض احمد فیض)​
     
  22. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    Re: ہماری پسند

    آنکھیں :84:
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    پیار میں پاگل ہوجاتے ہیں
    لوگ مکمل ہوجاتے ہیں

    تم آنکھوں پر ہاتھ نہ رکھنا
    ہم خود اوجھل ہوجاتے ہیں

    تنہائی پر جھاڑتی ہے جب
    خواب معطل ہوجاتے ہیں

    جب سورج دیکھنے نکلوں
    سر پر بادل ہوجاتے ہیں

    تیرا اس میں دوش نہیں ہے
    لوگ ہی پاگل ہوجاتے ہیں

    درد پنیری بونے والو !!
    گھر بھی جنگل ہوجاتے ہیں

    (ریحانہ قمر)​
     
  24. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    بہت اچھا کلام ہے۔ واہ !!
     
  25. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     
  26. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: ہماری پسند

    :a180: بہت اچھا انتخاب کلام ہے ۔
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    اُجڑے ہُوے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر
    حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر

    ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
    تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر

    اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
    تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر

    کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
    خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر

    اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہونگے
    وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آکر

    پہلا سا کہاں اب مری رفتار کا عالم
    اے گردش دوراں ذرا تھم تھم کے چلا کر

    اک روح کی فریاد نے چونکا دیا مجھکو
    تو اب تو مجھے جسم کے زنداں سے رہا کر

    اب ٹھوکریں کھائے گا کہاں اے غم احباب
    میں نے تو کہا تھا کہ مرے دل میں رہا کر

    اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسن
    دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بُجھا کر

    (محسن نقوی)​
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    ارے نہیں مسز مرزا جی !!

    بہت شکریہ کہ آپ نے اصلاح کردی۔ اصل میں مجھی سے ٹائپ کرنے میں مصرعہ غلط ہوگیا۔ بلاشبہ ہماری اردو کی اور اردو ادب کی ساکھ و حرمت ہمیں بھی عزیز ہے۔
     
  30. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     

اس صفحے کو مشتہر کریں