1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    درد

    احمد فراز کا ایک شعر، کہیں پڑھا تھا، اچھا لگا، یاد رہ گیا، آپ سے شیئر کرتے ہیں

    دولتِ درد کو دنیا سے چھپا کر رکھنا
    آنکھ میں بُوند نہ ہو دل میں سمندر رکھنا​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    جن سے مِل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
    آپ نے دیکھے نہ ہوں شائد، مگر ایسے بھی ہیں​
     
  3. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    کیا بات ہے جی سب بہت اچھا لکھ رہے ہیں
    کچھ ہم بھی اپنی پسند کا لکھ دیتے ہیں

    یہ بھی آداب ہمارے ہیں تمہیں کیا معلوم
    ہم تمہیں‌جیت کے ہارے ہیں تمہیں کیا معلوم
    ایک تم ہو کہ سمجھتے ہی نہیں ہو ہم کو
    ایک ہم ہیں کہ تمہارے ہیں تمہیں کیا معلوم
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب!

    میری تکمیل میں حصہ ہے تمہارا بھی بہت
    میں‌اگر تم سے نہ ملتا تو ادھورا رہتا​
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب جی۔

    تھوڑا سا حصہ ہمارا بھی !

    دوریوں کی نہ پروا کیا کیجیئے
    دل جب بھی پکارے بلا لیجیئے
    کچھ زیادہ بھی دور ہم نہیں آپ سے
    اپنی آنکھوں کی پلکیں ملا لیجیئے​
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مے کہاں
    ہم نے تو زہر بھی پِیا اکثر خوشی کے ساتھ​
     
  7. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مجھے اوڑھنے نے دے اذیتیں

    میری دھوپ میں کوئی ابر کیوں
    میرے ہجر میں کوئی وصل کیوں
    مجھے اوڑھنے دے اذیتیں
    میری عادتیں نہ خراب کر​
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    میری شامیں عذاب کرتے ہو
    کیوں شبِ غم خراب کرتے ہو
    اے نکیرو ! سکون لینے دو
    کیوں حساب و کتاب کرتے ہو ؟​
     
  9. زہرہ
    آف لائن

    زہرہ ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    آجا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں گزرا
    آجا کہ ابھی پہاڑوں پر برف جمی ہے
    خوشبو کے جزیروں سے پہاڑوں کی حدوں تک
    میرے شہر میں سب کچھ ہے، بس اک تیری کمی ہے
     
  10. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہ

    بہت خوب زہرہ، اچھا انتخاب ہے، خوشبو اور شہر کے ذکر پر ہمیں نوشی گیلانی کا یہ شعر یاد آیا ہے
    تیری خوشبو نہیں ملتی، تیرا لہجہ نہیں ملتا
    ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا​
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    واہ بھئی واہ بہت خوب محفل جمی ہے۔

    عرض ہے

    تنہائیوں میں بھی دلِ تنہا نہیں لگتا
    اور بھیڑ میں چہرہ بھی شناسا نہیں لگتا
    وہ جانتا ہے رسم و رہِ دنیا نبھانا بھی
    اک ہم سے ملنا ہی اسے اچھا نہیں لگتا​
     
  12. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اچھا نہیں لگتا

    نعیم بھائی کیا بات ہے آپ، اور ایک بات جو ہم لکھنا بھول گئے تھے، ماشااللہ اس تصویر بہت اچھے لگ رہے ہیں آپ، اللہ تعالٰی نظر بد سے محفوظ رکھے، آپ کے اشعار سے ہمیں جو یاد آیا ہے وہ لکھتے ہیں

    بھٹکنے اور بکھرنے کے لیے تنہائی کافی ہے
    نہ ہو کوئی بھی منزل تو ہمسفر اچھا نہیں لگتا​
     
  13. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    احمد فراز کا ایک شعر

    اچھا نہ لگنے سے احمد فراز کا ایک شعر یاد آیا ہے، جاتے جاتے وہ بھی لکھتے جائیں، پھر گھر کی راہ لیتے ہیں، شام ہوگئی

    ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا
    کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے​

    ہمیں لگتا ہے کہ شعر میں کچھ الفاط اِدھر اُدھر ہو گئے ہیں، کسی کو ٹھیک سے یاد ہو تو اصلاح کردے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    ماشاء اللہ ندیم بھائی ۔ بہت عمدہ ذوق ہے آپ کا

    عرض کرتا ہوں۔

    آئینِ محبت کے تقاضے بھی عجب ہیں
    اعزاز ہے میرے لیے الزام تو آیا
    الزام تیرے نام کا جو دیتی ہے دنیا
    ناطہء درِ یار کا انعام تو آیا​

    تصاویر تو ماشاء اللہ آپ کی بھی کمال کی ہیں۔ :)
     
  15. زہرہ
    آف لائن

    زہرہ ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    کچھ لوگ سفر کے لیے موزوں نہیں ہوتے
    کچھ رستے کٹتے ہی نہیں تنہا اسے کہنا
    زرخیز زمین کبھی بنجر نہیں ہوتی
    دریا ہی بدل لیتے ھیں رستہ اسے کہنا]
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    آنسو
    جب سچا سُچا خونِ جگر آنکھوں‌کی طرف بڑھ آتا ہے
    یہ لوگ سیانے کہتے ہیں تب اک آنسو بن پاتا ہے
    یہ آنکھ میں بس اک قطرہ نہیں یہ صدف میں گویا گوہر ہے
    کتنا ناداں انساں ہے رضا بے وجہ موتی لُٹاتا ہے​
     
  17. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    دسمبر

    آج یکم دسمبر ہے تو کچھ دسمبر کی بات ہو جائے۔۔۔

    آو کچھ دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
    یہ فرصتیں شاید نہ اگلے سال ملیں​

    دسمبر کی دھوپ میں ضرور بیٹھیں لیکن اگر آپ بھی کراچی میں رہتے ہیں تو ایسا اپنی ذمہ داری پر کیجیئے گا، یہاں دھوپ میں کافی شدت ہے ابھی، وہ کیا ہے نہ کہ آپ سچ مچ دھوپ میں بیٹھ جائیں اور خدا ناخواستہ آپ کو (اور آپ کے اُن کو) سن سٹروک ہوجائے تو ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں‌میں ملیں
    جیسے سوکھے ہوئے کچھ پھول کتابوں میں ملیں​
     
  19. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پھول

    ہوں۔۔۔ مگر سوکھے ہوئے پھول بھی اب کتابوں میں کہاں ملتے ہیں اور بقول پروین شاکر کے

    میں تو اُس دن سے ہراساں‌ہوں کہ جب حکم ملے
    خشک پھولوں کو کتابوں میں نہ رکھے کوئی​
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    فقط پاکیزہ جذبوں کی پرکھ ہو گی سرِ محشر
    گِنے گا کون سجدوں ‌کو، وضو پر کون جائے گا​
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    لتا جی کی گائی ہوئی ایک پسندیدہ غزل حاضر ہے

    دھواں بنا کے فضا میں اُڑا دیا مجھ کو
    میں جل رہا تھا کسی نے بجھا دیا مجھ کو

    کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیے
    سوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو؟

    سفید سنگ کی چادر لپیٹ کر مجھ پر
    فصیلِ شہر میں کس نے لگا دیا مجھ کو؟

    میں ایک ذرہ بلندی کو چھونے نکلا تھا
    ہوا نے دھم سے زمیں پر گِرا دیا مجھ کو​
     
  22. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: ہماری پسند

    سوکھے پتوں کی آہٹ اب بھی مجھکو چونکا دیتی ہے
    یاد ہے مجھکو ان پر چلنا تم کو اچھا لگتا ہے​
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    شجر سے پتے یونہی نہیں اڑا کرتے
    بچھڑ کے لوگ زیادہ نہیں جیا کرتے​
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    میں اُسے ڈھونڈنے یادوں کی کُھلی سڑکوں پر
    خُشک پتّوں‌کی طرح روز بِکھر جاتا ہوں​
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    لذتِ غم کو پی کر جانا ہم نے
    زرد پتوں کا حُسن کسے کہتے ہیں​
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    نہ اتنی تیز چلے سَر پھری ہوا سے کہو
    شجر پہ آخری پتہ دکھائی دیتا ہے​
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    آندھی غم کی یوں‌چلی سارا باغ اجڑ گیا
    بکھر گیا ہوں زمیں پہ زرد پتوں کی طرح​
     
  28. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پاگل

    کون اُٹھاتا ہے زمیں سے سوکھے پتوں کو
    ہوا کی بات نہ کر ہوا تو پاگل ہے​
     
  29. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    محسن

    بہت خوبصورت شعر ہے، ہمیں بہت پسند ہے یہ شعر، عبدالجبار بھائی محسن نقوی کا ہے نا یہ شعر؟
     
  30. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    قرض

    ہوں، اچھا شعر ہے، نعیم بھائی عبدالجبار بھائی تو واپس آگئے، مگر باقی سب لوگ کہاں ہیں، گھر سے آفس آتے ہوئے رستے میں سڑک پر کہیں سایا تھا اور کہیں دھوپ تو ہمیں یہ شعر یاد آگیا، تب سے ذہن میں ہے، آپ سے شئیر کرتے ہیں

    کبھی دھوپ کبھی سایہ ہے مقدر میرا
    ہوتا رہتا ہے ہونہی قرض برابر میرا​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں