1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: ہماری پسند

    اگر تم نہ ملتے

    اگر تم مجھ سے نہ ملتے
    میرے غمگین ہونٹوں پہ محبت لفظ نہ آتا
    میری نمناک آنکھوں میں کوئی صورت نہ بستی
    میری بے کیف دنیا میں کبھی چاہت نہ آتی
    مگرتم نے محبت کا پتہ دےکر
    میری بےزاردنیا میں
    ہلچل سی مچادی ہے
    اور اب
    میرےغمگین ہونٹوں پہ محبت رقص کرتی ہے
    میری نمناک آنکھوں میں تیری صورت کا ڈیرہ ہے
    میری بے کیف دنیا میں تیری چاہت کی خوشبو ہے
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    ارے شیرافضل بھائی !
    بہت خوب ۔ بہت پیاری نظم ہے

    لیجیے کچھ ہم بھی آپ سب کی نذر کرتے ہیں

    ایک وجہِ قرار باقی ہے
    آپ کا انتظار باقی ہے

    اپنی ہستی کا اعتبار نہیں
    موت پر اختیار باقی ہے

    اپنے دامن میں کوئی تار نہیں
    سانس کا ایک تار باقی ہے

    دور ہی بےوفا تھا آپ نہ تھے
    آپ کا اعتبار باقی ہے

    کارواں کوچ کر گیا واصف
    کارواں کا غبار باقی ہے

    (واصف علی واصف)​
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    کچھ اشعار میری پسند کے

    کبھی کسی کو نہ کمتر دکھائی دیتا ہوں
    ہر اک نگاہ میں بہتر دکھائی دیتا ہوں

    نہ دیکھ پائیں گی مجھ کو حسد بھری نظریں
    جہانِ حسن میں اکثر دکھائی دیتا ہوں

    حلیم طبع ہوں‌لیکن بوجہِ خود داری
    کبھی خفا کبھی خود سر دکھائی دیتا ہوں

    عجیب بات ہے رہتا ہوں مطمئن لیکن
    میں بےقراروں کو مضطر دکھائی دیتا ہوں

    بہت حسین ہیں جلوے نظر ہو گر پیدا
    کمالِ عشق کا مظہر دکھائی دیتا ہوں

    عروجِ شعر ہو عرفی کہ معجزہ فن کا
    ادب کی راہ میں برتر دکھائی دیتا ہوں

    (محسن عرفی)​
     
  4. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    ایک مشہور غزل پیش کرتا ہوں۔ مجھے پسند ہے اسلیئے پیش کرتا ہوں

    زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا

    تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا مجھ کو
    یہ میری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
    اک ذرا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر
    میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے
    تجھ پہ ہو جاؤں گا قربان تجھے چاہوں گا
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا

    اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لیے
    میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے
    میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں
    میں نے قسمت کی قسمت کی لکیروں‌سے چرایا ہے تجھے
    پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاہوں گا
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا

    تیری ہر چاپ سے جلتے ہیں خیالوں‌میں چراغ
    جب بھی تو آئے جگاتا ہوا جادو آئے
    تجھ کو چھو لوں‌تو پھر اے جانِ تمنا مجھ کو
    دیر تک اپنے بدن سے تری خوشبو آئے
    تو بہاروں کا ہے عنوان تجھے چاہوں گا
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا

    زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا

    (شاعر مجھے معلوم نہیں)​
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    واہ عقرب بھائی ! بہت خوبصورت غزل ہے
    مجھے بھی بہت پسند ہے۔ مہدی حسن نے کیا خوب گائی ہے
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
    ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین​
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    شبیر کربلا کی حکومت کا تاجدار
    کامل امام، دوشِ نبوت کا شہ سوار
    ہے جس کی ٹھوکروں میں خدائی کا اقتدار
    جس کے گداگروں میں دنیا کے تاجدار

    جو میرِ کاروانِ مودت ہے وہ حسین
    جو مرکزِ نگاہِ مشیت ہے وہ حسین
    جو رازِدارِ کنزِ حقیقت ہے وہ حسین
    جو تاجدارِ ملکِ شریعت ہے وہ حسین​
     
  8. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    بہت ہی خوب
    ‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘


    بچھڑ کے پھر سے ملیں‌گے یقین کتنا تھا
    تھا ایک خواب ہی لیکن حسین کتنا تھا
    مرے سوال سے پہلے وہ مجھ کو چھوڑ گیا
    حسیں تو تھا ہی وہ لیکن ذہین کتنا تھا​
     
  9. ثناءاللہ
    آف لائن

    ثناءاللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: ہماری پسند

    تو سامنے تجھے سجدہ کروں تب لطف ہے سجدہ کرنے کا
    تو اور کہیں میں‌اور کہیں، تیرے نام کو سجدہ کون کرے​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    کوئی کیا ہوگا تیری مثل
    کوئی تجھ سا نظر نہیں آتا
    قطرہ ہوتا ہے محو دریا جب
    اس کو دریا نظر نہیں آتا​
     
  11. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: ہماری پسند

    میں تو ساحل تھا چلتا بھی تو کیسے چلتا
    وہ بھی موجوں کی طرح آیاتوپل بھرٹھہرا
    چاند پگلا ہے چلا آیا جو میری جانب
    میں توبادل تھاہمیشہ ہی سےبےگھرٹھہرا​
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    آنسو

    جب سچا سُچا خونِ جگر آنکھوں‌کی طرف بڑھ آتا ہے
    یہ لوگ سیانے کہتے ہیں تب اِک آنسو بن پاتا ہے
    یہ آنکھ میں بس اِک قطرہ نہیں یہ صدف میں گویا گوہر ہے
    کتنا ناداں انساں ہے رضا بے وجہ موتی لُٹا تا ہے​
     
  13. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    کبھی اے حقیقتِ منتظر،نظر آ لباسِ مجاز میں
    کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبینِ نیاز میں
     
  14. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    واہ جی واہ یہاں تو شعروں کی برسات ہو رہی ہے ، اور شاعری میری کمزوری ہے ، اسی لئے (یعنی کمزوری کی وجہ سے ) کمزور یعنی بے وزن شاعری میں خود بھی کرتا ہوں ۔ ۔ ویسے مجھے جو شعر بہت زیادہ پسند ہیں انہیں ادھر لکھنے کی کوشش کروں گا ۔۔ سب سے پہلے یہ شعر جو میں اکثر یاد کرتا کرتا ہوں ، یاد اسلئے کہ اکثر موقعے پر یہ برمحل یاد آ جاتا ہے ۔ ۔

    ------------------
    گیلے کاغذ کی طرح زندگی ٹھہری اپنی
    کوئی لکھتا بھی نہیں ، کوئی جلاتا بھی نہیں!!!
     
  15. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    اس خوبصورت گیت کے خالق تھے مرحوم قتیل شفائی اور دھن بنائی تھی مرحوم ایم اشرف نے جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے ۔ ۔
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    تو اظہر بھائی ! کچھ ارشاد فرمائیں نا پلیز۔۔۔۔
     
  17. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند


    ارے فرمایا تو تھا نا ۔ ۔ ۔ دوبارہ پوسٹ دیکھیں ۔ ۔ ۔ ویسے اپنا یہ قطعہ مجھے بہت پسند ہے ۔ ۔


    تھک جاتی ہے یہ زندگی ، یونہی کبھی کبھی
    آتی ہے یاد جب بھی تیری ، یونہی کبھی کبھی
    ملتے ہیں جو دو دل کہیں تو سوچتا ہوں میں
    تھی تم سے اپنی دوستی ، یونہی کبھی کبھی
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    ارے واہ اظہر بھائی ! بہت عمدہ کلام ہے۔ ماشاءاللہ

    لکھتے رہیئے گا۔ ہمیں انتظار رہے گا :)
     
  19. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    کوئی ایسا اہل دل ہو کہ فسانہء محبت
    میں اسے سنا کہ روؤں وہ مجھے سنا کے رؤے
     
  20. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    منزلیں بھی اسی کی تھیں راستہ بھی اسی کا تھا
    میں ہی ایک اکیلا تھا سب قافلہ بھی اسی کا تھا
    ساتھ ساتھ چلنے کی سوچ بھی اسی کی تھی
    پھر راستہ بدلنے کا فیصلہ بھی اسی کا تھا
    آج کیوں‌ اکیلا ہوں‌دل یہ سوال کرتا ہے
    لو گ تو اسی کے تھے کیا خدا بھی اُسی کا تھا ؟؟
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    واہ! زاہرا جی! بہت خوب۔


    بڑا اعزاز ہے سعدی محبت کی گدائی میں
    مگر میری انا مجھ کو گدا ہونے نہیں دیتی​
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب زاہرا جی ! اچھی نظم ہے
     
  23. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    اچھی شاعری ہے۔ بہت خوب
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    جب تلک اک تشنگی باقی رہے گی
    تیرے اندر دلکشی باقی رہے گی

    ہو کوئی برباد اسے سے تجھے کیا
    تیرے رخ پہ تازگی باقی رہے گی

    تیری خاطر چھوڑ دوں گا میں تجھے
    غم کے اندر اک خوشی باقی رہے گی

    جھیل آنکھوں میں ہے دیکھا آفتاب
    میرے اندر چاندنی باقی رہے گی

    مہربانی آپ کی ہے نظرِ کرم
    ہر طرف یہ روشنی باقی رہے گی

    جو مل بھی جائے یہ دنیا اور تو
    پھر بھی شائد اک کمی باقی رہے گی

    (سعد اللہ شاہ)​
     
  25. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب نعیم صاھب
     
  26. زہرہ
    آف لائن

    زہرہ ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    یہ ذرا ذرا سی بات پہ، طرح طرح کے عذاب کیوں
    جو کسی سے بھی خفا نہ ھو
    مجھےاس خدا کی تلاش ھے

    مجھے لرزشوں پہ ہر گھڑی، کوئی ٹوکتا ھے بار بار
    جسے کر کے دل کو دکھ نہ ہو
    مجھے اس گناہ کی تلاش ھے

    بنا ہمسفر کے کب تلک، کوئی مسافتوں میں لگا رھے
    جہاں کوئی کسی سے جدا نہ ہو
    مجھے اس راہ کی تلاش ھے

    مجھے دیکھ کر جو اک نظر، میرے سارے درد سمجھ سکے
    جو اس قدر ہو چارہ گر
    مجھے اس نگاہ کی تلاش ھے
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب سِس ! یہ شعر تو بہت پیارا لگا۔

    کچھ میں بھی عرض کروں ۔۔۔۔


    “آج پھر شام ڈھلے ۔۔۔۔ “
    پھر وہی درد ساجاگا ہے رگوں میں میری
    پھر وہی آہ سی نکلی ہے سینے سے
    پھر وہی خواب سے ٹوٹے ہیں میری آنکھوں میں
    پھر وہی درد کی تلخی ہے مری باتوں میں
    پھر وہی اشک سے ٹھہرے ہیں میری پلکوں پہ
    پھر وہی رات سی جیون میں اتر آئی ہے
    پھر وہی آخری منظر ہے میری نظروں میں

    آج پھر شام ڈھلے
    “تم مجھے یاد آئے ہو“
     
  28. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    زاہرہ جی اور نعیم صاحب

    آپ دونوں کی ارسال کردہ نظمیں بہت اچھی ہیں۔ :101:
     
  29. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    بہت اچھے کلام ہیں زاہرہ جی اور نعیم صاحب کے۔
    ہم سب تو تالیاں بجانے والے اور واہ واہ کرنے والے ہیں
     
  30. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب انتخاب ہے
    واہ واہ واہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں