1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    واہ واہ واہ۔۔ بہت خوبصورت اشعار ہیں۔ خاص کر اس شعر سے تو اقبال :ra: کا یہ شعر یاد آگیا۔

    عشق کی اک جست نے طے کردیا قصہ تمام
    اس جہانِ رنگ و بو کو بے کراں سمجھا تھا میں​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب!
    ------------------------------

    تم بھی بدل ہی جاؤ زمانے کے ساتھ ساتھ
    میرا نہ ساتھ دو کہ بُرا مانتے ہیں لوگ​
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند



    دنیا کب چپ رہتی ہے
    کہنے دے جو کہتی ہے​
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    ذرّے ہیں مگر کم نہیں پاؤ گے کسی سے
    پھر جانچ کر دیکھو، ہمیں پھر تول کر دیکھو​
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بے ثباتیء جہان، قولِ سکندر سے عیاں
    جو بھی دھنوان بنا ہم نے تو نِردھن دیکھا

    (نعیم رضا)​
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: ہماری پسند

    واہ بھئی واہ۔ کیا خوبصورت اشعار ہیں آپ سب کے۔

    دل خوش ہوگیا پڑھ کر۔ آپ سب ہماری اردو کی رونقیں ہیں۔

    احمد فراز کی ایک خوبصورت غزل پیش خدمت ہے۔

    اے خدا جو بھی مجھے پندِ شکیبائی دے
    اسکی آنکھوں‌کو میرے زخم کی گہرائی دے

    تیرے لوگوں سے گلہ ہے میرے آئینوں کو
    انکو پتھر نہیں‌دیتا ہے تو بینائی دے

    جس کے ایما پہ کیا ترکِ تعلق سب سے
    اب وہی شخص مجھے طعنہء تنہائی دے

    اتنا بےصرفہ نہ جائے میرے گھر کا جلنا
    چشمِ گریاں‌نہ سہی، چشمِ تماشائی دے

    کیاخبرتجھکوکہ کس وضع کابسمل ہےفراز
    وہ تو قاتل کو بھی الزامِ مسیحائی دے

    (احمد فراز)‌​
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب۔ نعیم بھائی!
    -----------------------------------------
    میرا ایک پسندیدہ شعر حاضر ہے۔


    صداقت ہو تو دل سینوں سے کِھچنے لگتے ہیں واعظ
    حقیقت خود کو مَنوا لیتی ہے ، مانی نہیں جاتی​
     
  8. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب ۔ بہت اچھی شاعری چل رہی ہے۔

    سوچ کو جراتِ پرواز تو مل لینے دو
    یہ زمیں اور ہمیں تنگ دکھائی دے گی
    جب بھی پرکھے گا کوئی پیار کے معیار قتیل
    ساری دنیا میرے پاسنگ دکھائی دےگی

    (قتیل شفائی)​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    وفا کا مجھ سے تقاضا نہ کر مرے محبوب
    رفاقتوں کا مرے شہر میں رواج نہیں‌

    (عابد حشری)​
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    اچھے اشعار ہیں۔
    -------------------------------

    کیا جانیئے کب کون ہدف مجھ کو بنائے
    ڈرتا ہوں کہ دُنیا میں مرے یار بہت ہیں​
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    زمانے بھر میں رسوا ہوں مگر اے وائے نادانی
    سمجھتا ہوں کہ مرا عشق مرے رازداں تک ہے

    (اقبال :ra: )​
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب باجی ۔ بہت پیارا کلام ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آنکھوں کو التباس بہت دیکھنے میں تھے
    کل شب عجیب عکس میرے آئینے میں تھے

    ہربات جانتے ہوئے دل مانتا نہ تھا
    ہم جانے اعتبار کے کس مرحلے میں تھے

    وصل و فراق دونوں ہیں اک جیسے ناگزیر
    کچھ لُطف اسکے قرب میں، کچھ فاصلے میں تھے

    چھو لیں اسے کہ دور سے بس دیکھتے رہیں
    تارے بھی رات میری طرح مخمصے میں تھے

    جگنو، ستارے، آنکھ، صبا ، تتلیاں، چراغ
    سب اپنے اپنے غم کے کسی سلسلے میں تھے

    امجد کتابِ جان کووہ پڑھتا بھی کس طرح
    لکھنے تھے جتنے لفظ ابھی حافظے میں تھے

    (امجد اسلام امجد)​
     
  15. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: ہماری پسند

    یہ پسندیدہ اشعار کی لڑی ہے
    پوری پوری غزل لکھنے کی بجائے اس غزل کے ایک دو پسندیدہ اشعار لکھ دیا کریں تو زیادہ بہتر ہو پوری غزلوں کے لئے غزلیات کی لڑی جو ہے

    کہتا تھا کہ ہم ساتھ جیئں ساتھ مریں گے
    اب روٹھ گئے ہیں تو منانے نہیں آیا
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    لاحاصل جی ۔ توجہ دلانے اور اصلاح کرنے کا بہت شکریہ ۔


    وجہِ بے رنگئ گلزار کہوں تو کیا ہو
    کون ہے کتنا گنہگار کہوں تو کیا ہو
    تم نے جو بات سرِ بزم نہ سننا چاہی
    میں وہی بات سرِ دار کہوں تو کیا ہو


    (ساحر لدھیانوی)​
     
  17. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    دیکھ ہی نہیں پاتے ایک حد سے آگے ہم
    ورنہ کیا مخالف میں خوبیاں نہیں ہوتیں
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    ارے واہ عبدالجبار بھائی۔ آپ کی صحتیابی کی خوشی اور پھر اس پر اتنا پیارا شعر۔ بہت خوب :87:

    -----------------------------------------

    نہ گھبرا چار دن کے واسطے اے روح قالب میں
    گیا جو اس مکاں سے پھر نہیں اسکا مکیں آیا

    (آتش دھلوی)​
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    شکریہ۔ نعیم بھائی! آج میں بلکل فِٹ ہوں۔:87:
    --------------------------------------------------------------------------

    مرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
    مجھے خوف آتشِ گُل سے ہے کہیں یہ چمن کو جلا نہ دے​
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    دلوں کے سودے میں نقصان ہو بھی سکتا ہے
    شعور تھا تو سہی میرے کام آیا نہیں


    (عابدہ تقی)​
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    اس راہِ محبت میں تو آزار ملے ہیں
    پھولوں کی تمنا تھی مگر خار ملے ہیں
    انمول جو انسان تھا وہ کوڑی میں بکا ہے
    دنیا میں بہت ایسے بھی بازار ملے ہیں​
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    بہت خوب۔ نعیم بھائی!
    -------------------------------------------

    شباب نام ہے اُن جاں نواز لمحوں کا
    جب آدمی کو یہ محسوس ہو جواں ہوں میں​
     
  23. سجیلا
    آف لائن

    سجیلا ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2007
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ::

    اِک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش

    اِک بار میں نے کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    تم اپنی باتوں پہ مطمئن ہو ہمیں بھی شرمندگی نہیں ہے
    اَنا کی دیوار کو گِرا کر نہیں یہ ممکن منائیں تم کو
     
  25. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    اکثر جنونِ عشق جب اترا دماغ سے
    میں دنگ رہ گیا یہ کیا لکھ گیا ہوں‌میں​
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: ہماری پسند

    کچھ اس قدر تھی گرمئ بازارِ آرزو
    دل جو خریدتا تھا اسے دیکھتا نہ تھا
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ہماری پسند

    +++
     
  29. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: ہماری پسند

    جان دی، دی ہُوئی اُسی کی تھی
    حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہُوا
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ہماری پسند

    جدائی بھی نہ ہوتی، زندگی بھی سہل ہوجاتی
    جو ہم اک دوسرے سے مسئلہ تبدیل کر لیتے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں