1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by فاطمہ حسین, Oct 11, 2011.

  1. ش م ارشد
    Offline

    ش م ارشد ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2011
    Messages:
    18
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    [pdf][pdf]عجب اپنا حال ہوتا، جو وصال یار ہوتا
    کبھی جان صدقے ہوتی، کبھی دل نثار ہوتا

    نہ مزہ ہے دشمنی میں، نہ ہے لطف دوستی میں
    کوئی غیر غیر ہوتا، کوئی یار یار ہوتا

    یہ مزہ تھا دل لگی کا، کہ برابرآگ لگتی
    نہ تمھیں قرار ہوتا، نہ ہمیں قرار ہوتا

    ترے وعدے پر ستمگر، ابھی اور صبر کرتے
    مگر اپنی زندگی کا، ہمیں اعتبار ہوتا

    جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا
    تم ہی منصفی سے کہہ دو،تمہیں اعتبار ہوتا؟

    تمہیں ناز ہو نہ کیوں کر کہ لیا ہے داغ کا دل
    یہ رقم نہ ہا تھ لگتی ، نہ یہ اختیار ہوتا

    داغ دہلوی
    _______________[/pdf][/pdf]
     
  2. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    اک بار جو بچھڑے وہ دوبارہ نہیں ملتا
    مل جائے کوئی شخص تو سارا نہیں ملتا


    اس کی بھی نکل آتی ہے اظہار کی صورت
    جس شخص کو لفظوں کا سہارا نہیں ملتا


    پھر ڈوبنا، یہ بات بہت سوچ لو پہلے
    ہر لاش کو دریا کا کنارا نہیں ملتا


    یہ سوچ کے دل پھر سے ہے آمادہء الفت
    ہر بار محبت میں خسارہ نہیں ملتا


    کیوں لوگ بلائیں گے ہمیں بزم ِ سخن میں
    اپنا تو کسی سے بھی ستارہ نہیں ملتا


    وہ شہر بھلا کیسے لگے اپنا، جہاں پر
    اک شخص بھی ڈھونڈے سے ہمارا نہیں ملتا
     
  3. سین
    Offline

    سین ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2011
    Messages:
    5,529
    Likes Received:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    واہ لطف آگیا
     
  4. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    ہر اک جانب اداسی ہے
    ابھی سوچیں تو کیا سوچیں؟

    ہر اک سو، ہو کا عالم ہے
    ابھی بولیں تو کیا بولیں؟

    ہر اک انسان پتھر ہے
    ابھی دھڑکیں تو کیا دھڑکیں؟

    فضا پر نیند طاری ہے
    ابھی جاگیں تو کیا جاگیں؟

    ہر اک مقتل کی شہِ رگ میں
    لہو کی لہر جاری ہے
    ابھی دیکھیں تو کیا دیکھیں؟

    ہر اک انسان کا سایہ
    ابھی مٹی پہ بھاری ہے
    ابھی لکھیں تو کیا لکھیں؟



    محسن نقوی​
     
  5. ارشین بخاری
    Offline

    ارشین بخاری ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2011
    Messages:
    6,125
    Likes Received:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    ہر اک مقتل کی شہِ رگ میں
    لہو کی لہر جاری ہے
    ابھی دیکھیں تو کیا دیکھیں؟
    بہت زبردست فاطمہ جی
     
  6. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    رہ گزر کے چراغ ہیں ہم لوگ
    آپ اپنا سراغ ہیں ہم لوگ

    جل رہےہیں نہ بجھ رہےہیں دوست
    کس کےسینے کا داغ ہیں ہم لوگ

    خود تہی ہیں مگر پلاتے ہیں
    مے کدے کا ایاغ ہیں ہم لوگ

    دشمنوں کو بھی دوست کہتےہیں
    کتنے عالی دماغ ہیں ہم لوگ

    چشم تحقیر سے نہ دیکھ ہمیں
    دامنوں کا فراغ ہیں ہم لوگ

    ایک جھونکا نصیب ہے ساغر
    اس گلی کے چراغ ہیں ہم لوگ
     
  7. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
    ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

    تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
    ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

    دور تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنو
    مرگِ امید کے آثار نظر آتے ہیں

    مرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
    آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں

    کل جسے چُھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر
    آج وہ رونقِ بازار نظر آتے ہیں

    حشر میں کون گواہی میری دے گا ساغر
    سب تمھارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں
     
  8. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوبصورت انتخاب ہے فاطمہ جی۔۔۔شاعری کاعمدہ اور نفیس ذوق پایا ہے آپ نے
     
  9. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری


    بہت شکریہ حریم
     
  10. بےلگام
    Offline

    بےلگام مہمان

    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب فاطمہ جی آپ بہت اچھا لکھتی ہے جی
     
  11. وجدان
    Offline

    وجدان ممبر

    Joined:
    Mar 30, 2008
    Messages:
    131
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت ہی زبردست ، دل موہ لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعلٰی

     
  12. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    تارے جو کبھی اشک فشانی سے نکلتے
    ہم چاند اٹھائے ہوئے پانی سے نکلتے
    خاموش سہی، مرکزی کردار تو ہم تھے
    پھر کیسے بھلا تیری کہانی سے نکلتے
    مہلت ہی نہ دی گردشِ افلاک نے ہم کو
    کیا سلسلۂ نقل مکانی سے نکلتے
    اک عمر لگی تیری کشادہ نظری میں
    اس تنگئ داماں کو گرانی سے نکلتے
    بس ایک ہی موسم کا تسلسل ہے یہ دنیا
    کیا ہجر زدہ خوابِ جوانی سے نکلتے
    وہ وقت بھی گزرا ہے کہ دیکھا نہیں تم نے
    صحراؤں کو دریا کی روانی سے نکلتے
    شاید کہ سلیم امن کی صورت نظر آتی
    ہم لوگ اگر شعلہ بیانی سے نکلتے
     
  13. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی شیئرنگ ہے شکریہ
     
    فاطمہ حسین likes this.
  14. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    Joined:
    Jun 25, 2011
    Messages:
    3,090
    Likes Received:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب فاطمہ حسین بیٹا جی ۔
     
    فاطمہ حسین likes this.
  15. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    سانس لینا بھی سزا لگتا ہے
    اب تو مرنا بھی روا لگتا ہے
    موسمِ گل میں سرِ شاخِ گلاب
    شعلہ بھڑکے تو بجا لگتا ہے
    مسکراتا ہے جو اس عالم میں
    بخدا مجھے خدا لگتا ہے
    اتنا مانوس ہوں سناٹے سے
    کوئی بولے تو برا لگتا ہے
    ان سے مل کر بھی نہ کافور ہوا
    درد سے سب سے جدا لگتا ہے
    نطق کا ساتھ نہیں دیتا ذہن
    شکر کرتا ہوں گِلہ لگتا ہے
    اس قدر تند ہے رفتارِ حیات
    وقت بھی رشتہ بپا لگتا ہے
     
  16. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:

    خوبصورت شئیرنگ کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت سال پہلے دوستوں کی محفل میں یہ غزل پڑھی جاتی تھی۔
     
  17. فاطمہ حسین
    Offline

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 10, 2011
    Messages:
    734
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    وقت کے کتنے ہی رنگوں سے گزرنا ہے ابھی
    زندگی ہے تو کئی طرح سے مرنا ہے ابھی
    کٹ گیا دن کا دہکتا ہوا صحرا بھی تو کیا
    رات کے گہرے سمندر میں اترنا ہے ابھی
    ذہن کے ریزے تو پھیلے ہیں فضا میں ہر سُو
    جسم کو ٹوٹ کے ہر گام بکھرنا ہے ابھی
    کون ہے جس کے لئے اب بھی دھڑکتا ہے دل
    کس کو اس اجڑے جزیرے میں ٹھہرنا ہے ابھی
    ایک اک رنگ اڑا لے گئی بے مہر ہوا
    کتنے خاکے ہیں جنھیں شام جی! بھرنا ہے ابھی
     

Share This Page