1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فاطمہ حسین, ‏11 اکتوبر 2011۔

  1. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    کلاسک شعرا کا منتخب کلام بے حد خوبصورت ہے
     
  2. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    فاطمہ حُسین !!!! کیا پیارا نام ہے
    آپ کی تمام پسند بُہت اچھی ہے
    اعلٰی ذؤق کی پہچان ہے
     
  3. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    وہ ہیں پاس اور یاد آنے لگے ہیں
    محبت کے ہوش اب ٹھکانے لگے ہیں

    وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
    جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں

    سنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیں
    تو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیں

    ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کی
    وہ پتھر مرے گھر میں آنے لگے ہیں

    یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
    یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں

    قیامت یقیناً قریب آ گئی ہے
    خمار اب تو مسجد میں جانے لگے ہیں

    خمار بارہ بنکوی
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب۔ واہ واہ ۔ عمدہ انتخاب
     
  5. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری


    یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں
    ابھی میں کیا کہ ابھی منزل سفر میں ہوں

    ابھی نظر نہیں ایسی کہ دُور تک دیکھوں
    ابھی خبر نہیں مجھ کو کہ کس اثر میں ہوں


    پگھل رہے ہیں جہاں لوگ شعلہء جاں سے
    شریک میں بھی اسی محفل ہنر میں ہوں

    جو چاہے سجدہ گزارے جو چاہے ٹھکرا دے
    پڑا ہوا میں زمانے کی رہ گزر میں ہوں

    جو سایہ ہو تو ڈروں اور دھوپ ہو تو جلوں
    کہ ایک نخل نمو خاک نوحہ گر میں ہوں

    کرن کرن کبھی خورشید بن کے نکلوں گا
    ابھی چراغ کی صورت میں اپنے گھر میں ہوں

    بچھڑ گئ ہے وہ خوشبو اجڑ گیا ہے وہ رنگ
    بس اب تو خواب سا کچھ اپنی چشم تر میں ہوں

    قصیدہ خواں نہیں لوگو کہ عیش کر جاتا
    دعا کہ تنگ بہت شاہ کے نگر میں ہوں
     
  6. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق
    سچ تو يہ ہے بری بلا ہے عشق

    اثر غم ذرا بتا دينا
    وہ بہت پوچھتے ہيں کيا ہے عشق


    آفت جاں ہے کوئی پردہ نشيں
    مرے دل ميں آ چھپا ہے عشق

    کس ملاحت سرشت کو چاہا
    تلخ کامی پہ با مزا ہے عشق

    ہم کو ترجيح تم پہ ہے يعني
    دل رہا حسن و جاں رہا عشق

    ديکھ حالت مری کہيں کافر
    نام دوزخ کا کيوں دھرا ہے عشق

    ديکھیے کس جگہ ڈبو دے گا
    ميری کشتی کا نا خدا ہے عشق

    آپ مجھ سے نباہيں گے سچ ہے
    با وفا حسن بے وفا ہے عشق

    قيس و فرہاد وامق و مومن
    مر گئے سب ہی کيا وبا ہے عشق
     
  7. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    حسرت آتی ہے دلِ ناکام پر
    اس کو دے ڈالوں خدا کے نام پر

    ہو گیا صیاد بھی عاشق مزاج
    خود بچھا جاتا ہے اپنے دام پر

    جب پسند آتا ہے میرا شعر اُنہیں
    گالیاں پڑتی ہیں میرے نام پر

    جلنے لگتی ہے زبان کہتے ہی، داغ
    اُف نکل جاتی ہے میرے نام پر
     
  8. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھیے ہو تا ہے کیا

    قافلے میں صبح کے اک شور ہے
    یعنی غافل ہم چلے سوتا ہے کیا

    سبز ہوتی ہی نہیں یہ سرزمیں
    تخم خواہش دل تو بوتا ہے کیا

    یہ نشان عشق ہیں جاتے نہیں
    داغ چھاتی کے عبث دھوتا ہے کیا
     
  9. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    تھی وصل میں بھی فکرِ جدائی تمام شب
    وہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب

    واں طعنہ تیر بار یہاں شکوہ زخم ریز
    باہم تھی کس مزے کی لڑائی تمام شب

    تالو سے یاں زبان سحر تک نہیں لگی
    تھا کس کو شغلِ نغمہ سرائی تمام شب

    مر جاتے کیوں نہ صبح کے ہوتے ہی ہجر میں
    تکلیف کیسی کیسی اٹھائی تمام شب

    گرم جواب شکوہء جورِ عدو رہا
    اس شعلہ خُو نے جان جلائی تمام شب

    مومن میں اپنے نالوں کے صدقے کہ کہتے ہیں
    ان کو بھی آج نیند نہ آئی تمام شب

    مومن خان مومن
     
  10. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    اپنے رونے پہ کچھ آیا جو تبسّم مجھ کو
    یاد نے اُس کی کہا بھول گئے تم مجھ کو

    ہنستے ہنستے کبھی روتا ہوں تصّور میں ترے
    روتے روتے کبھی آتا ہے تبسّم مجھ کو

    کیوں گناہ لیتے ہیں تھوڑی سی پلانے والے
    کل ملے کوثر اُسے آج جو دے خم مجھ کو

    کیا کرے دیکھئے کوثر پہ مری تشنہ لبی
    سوکھا جاتا ہے یہاں دیکھ کے قلزم مجھ کو

    مسکرائے مری میّت پہ وہ منہ پھیر کے داغ
    حشر تک یاد رہے گا یہ تبسّم مجھ کو

    داغ​
     
  11. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    کیوں گناہ لیتے ہیں تھوڑی سی پلانے والے
    کل ملے کوثر اُسے آج جو دے خم مجھ کو

    کیا کرے دیکھئے کوثر پہ مری تشنہ لبی
    سوکھا جاتا ہے یہاں دیکھ کے قلزم مجھ کو


    واہ
     
  12. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا
    مری آنکھ کیسے چھلک گئی، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا

    مری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں
    ابھی روشنی ابھی تیرگی، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا

    مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا وہی پختہ کارِ جفا ملا
    نہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تیر خطا ہوا

    مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے یہ خود اپنے دل ہی سے پوچھیے
    مری داستانِ حیات کا تو ورق ورق ہے کھلا ہوا

    جو نظر بچا کے گزر گئے مرے سامنے سے ابھی ابھی
    یہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا

    ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں
    نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا

    مرے ایک گوشہ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر
    مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا

    مجھے ایک گلی میں پڑا ہوا کسی بدنصیب کا خط ملا
    کہیں خونِ دل سے لکھا ہوا، کہیں آنسوؤں سے مٹاہوا

    مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال مری طرح
    کئی منزلوں کا تھکا ہوا، کہیں راستے میں لٹا ہوا

    ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی
    کوئی جستجو کا صلہ ملا، نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    مرے ایک گوشہ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر
    مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا

    بہت اعلیٰ فاطمہ جی!
     
  14. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب زبردست
    شاعر کون ہے ؟
     
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    میری معلومات کے مطابق اس غزل کے شاعر "اقبال عظیم" ہیں۔
     
  16. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    جی بلال بھائی اقبال عظیم ہی ہیں
     
  17. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    گہری چوٹ ہے اقبال عظیم کے قلم میں ۔۔۔۔
     
  18. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    تم اپنی صبحوں کے رنگ لکھنا کہ اپنی راتوں کے خواب لکھنا
    بس کرنا اتنا جہاں بھی رہنا میرے خطوں کے جواب لکھنا

    پھر اتنی فر صت کسے ملے گی کہ مل بیٹھیں تو حال پوچھیں
    مگر خطوں میں ہر ایک وعدے، ہر ایک قسم کا حساب لکھنا

    مجھے تو تم نے قریب رہ کر بھی خیر جو اذیتیں دیں
    تم اب جدائی کے موسموں میں اُٹھانا جو عذاب لکھنا

    کبھی جو کچے گھڑے کا قصہ تیری وفا کو غرور بخشے
    عبور جب بھی کرنا چاہے ملامتوں کا عذاب لکھنا

    تیری پریشانیوں کی خبریں یہ دکھی آنکھیں نہ پڑھ سکیں گی
    بدن میں کانٹے بھی چبھ رہے ہوں حرف گلہ گلاب لکھنا

    ہزار باتیں ہیں ،چار راتیں ہیں ،اس سے کیا کیا کہو گے خاور
    وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو وہ جا چکے تو کتاب لکھنا​
     
  19. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب۔۔ :p_rose123:
     
  20. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    تیری پریشانیوں کی خبریں یہ دکھی آنکھیں نہ پڑھ سکیں گی
    بدن میں کانٹے بھی چبھ رہے ہوں حرف گلہ گلاب لکھنا

    ہزار باتیں ہیں ،چار راتیں ہیں ،اس سے کیا کیا کہو گے خاور
    وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو وہ جا چکے تو کتاب لکھنا
    __________________

    واہ
     
  21. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ۔۔۔۔
     
  22. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    جمے گی کیسے بساط یاراں کہ شیشہ و بام بجھ گئے ہیں
    سجے گی کیسے شب نگاراں کہ دل سر شام بجھ گئے ہیں

    وہ تیرگی ہے رہ بتاں میں چراغ رخ ہے ہی شب میں وعدہ
    کرن کوئی آرزو کی لاو کہ سب در و بام بجھ گئے ہیں

    بہت سنبھالا وفا کا پیما مگر وہ برسی ہے اب کہ برکھا
    ہر ایک اقرار مٹ گیا ہے تمام پیغام بجھ گئے ہیں

    قریب آ اے مہہ شب غم نظر پہ کھلتا نہیں قیس تم
    کہ دل کو کس کس کی نقش پا کی ہیں کون سے نام بجھ گئے ہیں

    بہار اب آ کے کیا کرے گی کہ جن سے تھا جشن رنگ و نغمہ
    وہ گل سرے شاخ کچل گئے ہیں وہ دل تہہ شام بجھ گئے ہیں
     
  23. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری


    کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا
    رات کو بے خبری میں جو مچل جاتامیں
    تو ترے کان سے چپ چاپ نکل جاتا میں
    صبح کو گرتے تری زلفوں سے جب باسی پھول
    میرے کھو جانے پہ ہوتا ترا دل کتنا ملول
    تو مجھے ڈھونڈتی کس شوق سے گھبراہٹ میں
    اپنے مہکے ہوئے بستر کی ہر اک سلوٹ میں
    جونہی کرتیں تری نرم انگلیاں محسوس مجھے
    ملتا اس گوش کا پھر گوشہ مانوس مجھے
    کان سے تو مجھے ہر گز نہ اتارا کرتی
    تو کبھی میری جدائی نہ گوارا کرتی
    یوں تری قربت رنگیں کے نشے میں مدہوش
    عمر بھر رہتا مری جاں میں ترا حلقہ بگوش

    کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا!

    مجید امجد
     
  24. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری


    قتلِ عاشق کسی معشوق سے کچھ دور نہ تھا
    پر ترے عہد کے آگے تو یہ دستور نہ تھا

    رات مجلس میں ترے حسن کے شعلے کے حضور
    شمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا

    ذکر میرا ہی وہ کرتا تھا صریحاً لیکن
    میں جو پہنچا تو کہا، خیر، یہ مذکور نہ تھا

    باوجودیکہ پر و بال نہ تھے آدم کے
    وہاں پہنچا کہ فرشتے کا بھی مقدور نہ تھا

    محتسب، آج تو میخانے میں تیرے ہاتھوں
    دل نہ تھا کوئی جو شیشے کی طرح چُور نہ تھا

    درد کے ملنے سے اے یار، برا کیوں مانا
    اس کو کچھ اور، سوا دید کے منظور نہ تھا​
     
  25. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    ایک تو حسن بلا اس پہ بناوٹ آفت
    گھر بگاڑیں گے ہزاروں کے، سنورنے والے

    حشر میں لطف ہو جب ان سے ہوں دو باتیں
    وہ کہیں کون ہو تم، ہم کہیں مرنے والے

    غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت
    بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے

    حضرتِ داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے
    اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب۔ فاطمہ بہن آپ کا ادبی ذوق بہت اچھا ہے۔ ماشاءاللہ
     
  27. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ بھائی
     
  28. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    کم فہم ہیں تو کم ہیں پریشانیوں میں ہم
    دانائیوں سے اچھے ہیں نادانیوں میں ہم!

    شاید رقیب ڈُوب مریں بحرِ شرم میں
    ڈوبیں گے موجِ اشک کی طُغیانیوں میں ہم

    مُحتاجِ فیضِ نامیہ کیوں ہوتے اِس قدر
    کرتے جو سوچ کچھ جِگر افشانیوں میں ہم

    پُہنچائی ہم نے مشق یہاں تک کہ ہو گئے
    اُستادِ عندلیب، نوا خوانیوں میں ہم

    غیروں کے ساتھ آپ بھی اُٹھتے ہیں بزم سے
    لو! میزبان بن گئے، مہمانیوں میں ہم

    جِن جن کے تُو مزار سے گزرا، وہ جی اٹھے
    باقی رہے ہیں ایک ترے فانیوں میں ہم

    گُستاخیوں سے غیر کی اُن کو ملال ہے
    مشہُور ہوتے کاش ادب دانیوں میں ہم

    دیکھا جو زلفِ یار کو تسکین ہو گئی
    یَک چند مُضطرب تھے، پریشانیوں میں ہم

    آنکھوں سے یوں اشارہء دُشمن نہ دیکھتے
    ہوتے نہ اِس قدر جو نگہبانیوں میں ہم

    جو جان کھو کے پائیں تو فوزِ عظیم ہے
    وہ چیز ڈھونڈتے ہیں تن آسانیوں میں ہم

    پیرِ مغاں کے فیضِ توجہ سے شیفتہ
    اکثر شراب پیتے ہیں روحانیوں میں ہم

     
  29. انیلہ محمود
    آف لائن

    انیلہ محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2011
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    کیا اچھا انتخاب ہے ، بہت لطف آیا
    اساتذہ نے زبان کو بہت نکھارا ہے ، مگر صرف اساتذہ اور دیگر پرانے شاعروں
    کا ہی کلام کیوں؟
    پاکستان اور بھارت کی موجودہ ادبی فضا میں بھی بڑے پائے کے شعرا ء ہیں اور انگلینڈ سمیت بہت سے ممالک میں بھی اعلٰی اردو شاعری ہو رہی ہے۔
    آپ لندن میں صرف شہباز خواجہ کو سن لیں تو یقیناََ متاثر ہوں
    سلامت رہیں
     
  30. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاطمہ حسین کی پسندیدہ شاعری

    بالکل آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں لیکن بات وہی آ جاتی ہے کہ پسند اپنی اپنی۔۔مجھے پرانے شعراء کو پڑھنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔۔ آج کل کے شعراء بھی بہت اچھا لکھ رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔۔ میں نے ان کا کلام بھی شئیر کیا ہے کچھ۔۔ اور بھی کروں گی ان شاءاللہ
    شہباز خواجہ کا نام نہیں سنا میں نے ۔۔ اب آپ نے کہا ہے تو ان کو پڑھنے کی کوشش ضرور کروں گی ان شاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں