1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پسندیدہ غزلیات، نظمیات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏21 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ عبدالجبار بھائی ۔ بہت خوب حسنِ انتخاب ہے۔ ماشاءاللہ ۔

    واہ بہت خوب۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے کیا کام لاجواب کیا
    اس کو عالم میں انتخاب کیا

    کرم اس کے ستم سے بڑھ کر تھے
    آج جب بیٹھ کر حساب کیا

    کیسے موتی چھپائے آنکھوں میں
    ہائے کس فن کا اکتساب کیا

    کیسی مجبوریاں نصیب میں تھیں
    زندگی کی کہ اک عذاب کیا

    ساتھ جب گردِ کوئے یار رہی
    ہر سفر ہم نے کامیاب کیا

    کچھ ہمارے لکھے گئے قصّے
    بارے کچھ داخلِ نصاب کیا

    کیا عبید اب اسے میں دوں الزام
    اپنا خانہ تو خود خراب کیا


    عبید اللہ علیم​
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :dilphool:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی ۔ پھولوں بھری مسکراہٹ کے ساتھ پسندیدگی کا اظہار فرمانے پر بہت شکریہ ۔
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    شمع قطرہ قطرہ پگھل کرنجات کون ومکاں ہوگئی
    چشم تر قطرہ قطرہ برس کر حمیت جہاں ہو گئی
    پروانہ جل کر عشق میں خاک جہاں سے گیا
    عشق منزلت عرش سےتعظیم محبوباں ہو گئی
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    دہشت گردی کے بارے اس نظم کو ٹائپ کرتے ہوئے میری آنکھیں نم ہوگئیں۔۔۔۔آپ بھی پڑھیں۔۔۔

    دہشت گردی

    "پیارے ابو جلدی آنا"

    دیکھو دور اک لاش پڑی ہے
    چوراہے کے دائیں جانب
    کونے پر سنسان گلی کے
    اس کے پاس لہوں میں لتھڑی
    خاک آلودہ، بکھری بکھری
    غیر یا اپنا، کون ہے جانے ؟
    آؤ دیکھیں اور پہچانیں
    نقش مٹا ڈالے گولی نے
    رنگت خون میں ڈوب گئی ہے
    جیب ٹٹولو کیا رکھا ہے؟
    یہ دو خون سے تر گجرے ہیں
    دس دس کے دو نوٹ رکھے ہیں
    ہاتھ جو نیچے دبا ہوا ہے
    اس کی سخت گرفت میں کیا ہے؟
    شاید ہے سکول کا بستہ
    جیب سے یہ کیا جھانک رہا ہے
    اک پرچہ ہے خط ہے شاید
    ٹوٹی پوٹھی سی اردو میں
    رنگ برنگ پنسلوں کے
    سب رنگوں سے لکھا ہوا ہے
    "آج جو بھولے بستہ میرا
    کٹی ہوجائے گی تم سے
    ٹافی اور بسکٹ بھی لانا
    پیارے "ابو" جلدی آنا"
     
  7. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بات وہ لوگ کیوں سمجھ سکتے
    اللہ ہی اِن لوگوں کو ہدایت دے
    شکریہ محبوب بھائی
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان بھائی ۔ یہ نظم تو دل میں ترازو ہوگئی
    میری آنکھوں‌میں میری 5 سالہ بیٹی فائزہ کی تصویر گھوم گئی ۔
    پڑھتے ہوئے پتہ ہی نہیں چلا جذبات کب آنکھوں کے رستے بہہ نکلے۔

    میرے بس میں ہو تو ایسے دہشتگردوں اور انکی سرپرستی کرنے والوں کی لاشیں کتوں اور چیلوں سے نوچوا دوں ۔ خدا انہیں ہدایت دے یا پھر انہیں غارت کردے۔ آمین
     
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  10. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam: :101: زبردست !!
     
  11. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    :222::222::222: بہت اعلیٰ نعیم بھائی :222::222::222:
    اچھے ذوق ہے آپکا ۔ :a165:
     
  12. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (نیہا زیدی - کراچی پاکستان)

    اُس کی آنکھوں نے کہی کیسی کہانی مجھ سے
    رات بھر روٹھی رہی نیند کی رانی مجھ سے

    موسمِ ہجر میں ممکن ہے میری یاد آئے
    آج تم لے لو کوئی تازہ نشانی مجھ سے

    کیا کوئی سوچنا اور کیا کوئی شجرہ پڑھنا
    اُس کے بارے میں سنو بات! زبانی مجھ سے

    سامنے اُس کے میں خاموش کھڑی رہتی ہوں
    چھین لی وقت نے کیوں شعلہ بیانی مجھ سے

    مشرقی لڑکی ہوں، کردار نہیں بیچوں گی
    چاہتی کیا ہے بھلا میری جوانی مجھ سے

    ہجر میں اُس کی جلوں، راکھ کی صورت بکھروں!
    کس لیے روٹھا ہے ساون کا یہ پانی مجھ سے

    وہ دھنک رنگ، وہ خوشبو تُو کہا چھوڑ آئی
    پوچھتی ہے یہی ہر شام سہانی مجھ سے

    میں تو ہاتھوں پہ حنا رنگ لئے بیٹھی تھی
    ہجر نے چھین لی پوشاک بھی دھانی مجھ سے

    ہجرتوں نے مری پہچان مِٹا دی نیہا
    اب نہیں ہوگی کوئی نقل مکانی مجھ سے
     
  13. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    موسمِ ہجر میں ممکن ہے میری یاد آئے
    آج تم لے لو کوئی تازہ نشانی مجھ سے

    مشرقی لڑکی ہوں، کردار نہیں بیچوں گی
    چاہتی کیا ہے بھلا میری جوانی مجھ سے



    بہت خوب کاشفی بھائی ۔ بہت عمدہ ۔ :flor::flor::flor::flor::flor:
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
    میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھے

    میں تو یوں چُپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
    اور سب لوگ پُر اسرار سمجھتے ہیں مجھے

    میں بدلتے ہُوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
    دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

    وہ جو اُس پار ہیں اُن کے لئے اِس پار ہوں میں
    وہ جو اِس پار ہیں اُس پار سمجھتے ہیں مجھے

    نیک لوگوں میں مجھے نیک گِنا جاتا ہے
    اور گنہاگار، گنہاگار سمجھتے ہیں مجھے

    (نامعلوم)​
     
  15. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:

    بہت خوبصورت اور پیاری غزل ہے ۔ مجھے تو بہت پسند آئی ۔
    شئیر کرنے کے لیئے شُکریہ بھائی ۔ :dilphool::a165::dilphool::a165:
     
  16. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی خوب اور :a180:
     
  17. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت ہی عمدہ غزلیں ہیں جاری رکھیں
     
  18. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت عمدہ کلام پڑھنے کو مل رہے ہیں
    سب صارفین کی شاعری بہت خوب ہے۔ ماشاءاللہ
     
  19. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے
    تمام عمر نبھائی ہے دوستی میں نے

    چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم ہے
    کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے

    میں شیر دیکھ کے پنجرے میں خوش نہیں ہوتا
    کہاں گنوا دی ہے بچپن کی سادگی میں نے

    اب اتنا شور ہے کہ کچھ بھی سمجھ نہیں آتا
    وہ دن بھی تھے کہ ستاروں سے بات کی میں نے

    میں اس سے روز گزرتا ہوں اجنبی کی طرح
    خود اپنے گھر میں بنا لی ہے اِک گلی میں نے



    شاعر ۔ نامعلوم
     
  20. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی زبردست
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔بہت خوب کلام ہے۔
    میڈم زاہرا صاحبہ ۔ بہت عمدہ انتخاب ہے۔
     
  22. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سب کے ارسال کردہ کلام بہت خوب ہیں۔ ماشاءاللہ
     
  23. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    زخمِ امید بھر گیا کب کا
    قیس تو اپنے گھر گیا کب کا

    اب تو منہ اپنا مت دکھاؤ مجھے
    ناصحو میں سدھر گیا کب کا

    آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں
    دل مری جان مر گیا کب کا

    آپ اک اور نیند لے لیجئے
    قافلہ کوچ کر گیا کب کا

    میرا فہرست سے نکال دو نام
    میں خود سے مکر گیا کب کا

    جون ایلیا
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نور العین بہن۔
    طویل عرصہ بعد آپکی طرف سے خوبصورت کلام پڑھ کر بہت اچھا لگا۔
    تشریف لاتی رہا کریں۔ شکریہ
     
  25. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :dilphool:
     
  26. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    چلو ایک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
    نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے

    نہ میرے دل کی دھڑکن کھڑکھڑائے میری باتوں سے
    نہ ظاہر ہو تمھاری کشمکش کا راز نظروں سے

    تمھیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
    مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں

    تعارف روگ بن جائے تو اس کا بھولنا بہتر
    تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا

    وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہو
    اسے ایک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا

    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    شاعر: ساحر لدھیانوی
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    عمدہ انتخاب ہے۔
     
  28. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نور ۔ آپکا انتخاب خوب ہے۔
     
  29. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    شکریہ زاہرا آپی ۔ اور محبوب خان صاحب ۔ آپ کا بھی بہت شکریہ
     
  30. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پروئی مالا کے سب دھاگے ٹوٹے جاتے ہیں
    ساتھ سکھیوں‌کے یک دم ہی چھوٹے جاتے ہیں

    بڑی ہی چاہ سے جن کو سنبھالا تھا میں ‌نے
    وہ بچپن کے کھلونے بھی ٹوٹے جاتے ہیں

    بڑی نرالی تھی بچپن کی یہ شرارتیں بھی
    کہ ناز اٹھائیں بھی اپنے تو روٹھے جاتے ہیں

    سب ہی خوش کہ گھروندے بنا کے مٹی کے
    وہ ایک پل کی خوشی سے ہی ٹوٹے جاتے ہیں

    میں‌گزرے وقت کی اب تتلیاں پکڑتی ہوں‌
    کہ جن کے رنگ ہتھیلی پہ چھوٹے جاتے ہیں

    شاعر نہیں معلوم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں