1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پسندیدہ غزلیات، نظمیات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏21 نومبر 2006۔

  1. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب خوشی آپی ۔ خوبصورت قطعہ ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب خوشی جی ۔
    واقعی تجربے کی بات ہے ۔ :yes:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آنسو نہ روک دامنِ زخمِ جگر نہ کھول
    جیسا بھی حال ہو نگہء یار پر نہ کھول

    جب شہر لُٹ گیا ہے تو کیا گھر کو دیکھنا
    کل آنکھ نم نہیں تھی تو اب چشمِ تر نہ کھول

    [highlight=#BFFFFF:qu9ae0va]چاروں طرف ہیں دامِ شنیدن بچھے ہوئے
    غفلت میں طائرانِ معانی کے پر نہ کھول[/highlight:qu9ae0va]

    کچھ تو کڑی کٹھور مسافت کا دھیان کر
    کوسوں سفر پڑا ہے ابھی سے کمر نہ کھول

    عیسیٰ نہ بن کہ اس کا مقدر صلیب ہے
    انجیلِ آگہی کے ورق عمر بھر نہ کھول

    امکاں میں ہے تو بند و سلاسل پہن کے چل
    یہ حوصلہ نہیں ہے تو زنداں کے در نہ کھول

    میری یہی بساط کہ فریاد ہی کروں
    تو چاہتا نہیں ہے تو بابِ اثر نہ کھول

    [highlight=#BFFFFF:qu9ae0va]تُو آئینہ فروش و خریدار کور چشم
    اس شہر میں فراز دکانِ ہنر نہ کھول[/highlight:qu9ae0va]


    احمد فراز​
     
  4. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    فراز کی بہت عمدہ غزل ہے ۔
    بہت خوب
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی خوب۔۔خوشی جی۔۔بہت عمدہ۔۔
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :a180: :a180:

    بہت خوب
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آپ سب کا بڑی نوازش
     
  8. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    دل جل رہا تھا غم سے مگر نغمہ گر رہا
    جب تک رہا میں ساتھ میرے یہ ہنر رہا

    صبح سفر کی رات تھی، تارے تھے اور ہوا
    سایہ سا ایک دیر تک بام پر رہا

    میری صدا ہوا میں بہت دور تک گئی
    پر میں بلا رہا تھا جسے ، بےخبر رہا

    گزری ہے کیا مزے سے خیالوں میں زندگی
    دوری کا یہ طلسم بڑا کارگر رہا

    خوف آسماں کے ساتھ تھاسر پر جھکا ہوا
    کوئی ہے بھی یا نہیں ہے، یہی دل میں ڈر رہا

    اس آخری نظر میں بڑا درد تھا منیر
    جانے کا اس کے رنج مجھے عمر بھر رہا



    منیر نیازی​
     
  9. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    واہ واہ ۔۔۔بہت خوب ۔۔۔زبردست
    :a180:
     
  10. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ساگراج صاحب۔ بہت اچھی شاعری ۔ :a180:
     
  11. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    یا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
    جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے
    پھر وادی فاران کے ہر ذرہ کو چمکا دے
    پھر شوق تماشا دے پھر ذوق تقاضا دے
    محروم تماشا کو پھر دیدہ بینا ہے
    دیکھا ہے جو کچھ میں نے اوروں کو بھی دکھلا دے
    بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل
    اس شہر کے خوگر کو وسعت صحرا دے
    پیدا دل ویران میں پھر شورش محشر کر
    اس محمل خالی کو پھر شاہد لیلیٰ دے
    اس دور کی ظلمت میں ہر قلب پریشان کو
    وہ داغ محبت دے جو چاند کو شرما دے
    رفعت میں مقاصد کو ہم دوش ثریا کر
    خودداری ساحل دے آزادی دریا دے
    بے لوث محبت ہو بے باک صداقت ہو
    سینے میں اُجالا کر دل صورت مینا دے
    احساس عنایت کر آثار مصیبت کا
    امروز کی شورش میں اندیشہ فردا دے
    میں بلبل نالاں ہوں اک اُجڑے گلستان کا
    تاثیر کا سائل ہوں محتاج کو داتا دے
    آمین ثم آمین​
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آمین


    بہت خوب کلام ھے :a180: مرزا آپی
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ مسزمرزا بہنا۔ جزاک اللہ اتنا پیارا دعائیہ کلام ارسال فرمایا آپ نے۔
    اللہ تعالی ہر ہر مصرعے کو دعا کے طور پر قبول فرمائے۔ آمین
     
  14. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    شکریہ اور ثم آمین :happy:
     
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :dilphool:
     
  16. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :dilphool:
     
  17. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھا کلام ہے مسز مرزا آپی :a180:
     
  18. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پس گرد جادہ درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے
    جو دلوں سے ہو کے گزر رہا ہے وہ راستہ بھی تو دیکھتے

    یہ دھواں جو ہے یہ کہاں کا ہے وہ جو آگ تھی وہ کہاں کی تھی
    کبھی راویانِ خبر زدہ پسِ واقعہ بھی تو دیکھتے

    یہ گلو گرفتہ و بستہ رسنِ جفا، مرے ہم قلم
    کبھی جابروں کے دلوں میں خوف مکالمہ بھی تو دیکھتے

    یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ، یہ بھی کمال ہے
    وہ جو آئینے میں ہمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے

    جو ہوا کے رخ پہ کھلے ہوئے ہیں وہ بادباں تو نظر میں ہیں
    وہ جو موج خوں سے الجھ رہا ہے وہ حوصلہ بھی تو دیکھتے

    یہ جو آب زر سے رقم ہوئی ہے یہ داستان بھی مستند
    وہ جو خون دل سے لکھا گیا ہے وہ حاشیہ بھی تو دیکھتے

    میں تو خاک تھا کسی چشم ناز میں آگیا ہو تو مہر ہوں
    مرے مہرباں کبھی اک نظر مرا سلسلہ بھی تو دیکھتے

    افتخار عارف​
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ خان جی بہت خوب :a180: اچھی شئیرنگ ھے
     
  20. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    حسن نظر ہے
     
  21. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محبوب خان صاحب۔ آپ کا انتخاب لاجواب لگا۔ پڑھ کے مزہ آگیا۔ :a180:
     
  22. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نیلو حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب محبوب خان بھائی ۔ اعلی شاعرانہ انتخاب ہے۔ ماشاءاللہ ۔ :101:
     
  24. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کا شکریہ نعیم بھائی
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گھر سے نکلے اگر ہم بہک جائیں گے
    دو گلابی کٹورے چھلک جائیں گے

    نام پانی پہ لکھنے سے کیا فائدہ
    لکھتے لکھتے مرے ہاتھ تھک جائیں گے

    رفتہ رفتہ ہر اک زخم بھر جاۓ گا
    سب نشانا ت پھولوں سے ڈھک جائیں گے

    یہ پرندے بھی کھیتوں کے مزدور ہیں
    اپنے گھر لوٹ کر شام تک جائیں گے

    دن میں پریوں کی کوئی کہانی نہ سن
    جنگلوں میں مسافر بھٹک جائیں گے

    دشمنی کا سفر، اک قدم دو قدم
    تم بھی تھک جاؤ گے ہم بھی تھک جائیں گے


    بشیر بدر​
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    خواب کے پھولوں کی تعبیریں کہانی ہو گیئں
    خون ٹھنڈا پڑ گیا آنکھیں پرانی ہو گیئں

    جسکا چہرا تھا چمکتے موسموں کی آرزو
    اس کی تصویریں بھی اوراق خزانی ہو گیئں

    دل بھر آیا کاغذ خالی کی صورت دیکھکر
    جن کو لکھنا تھا وہ سب باتیں زبانی ہو گیئں

    جو مقدر تھا اسے تو روکنا بس میں نہ تھا
    ان کا کیا کریں جو باتیں ناگہانی ہو گیئں

    رہ گیا مشتاق دل میں رنگ یاد رفتگاں
    پھول مہنگے ہو گئے قبریں پرانی ہو گیئں

    احمد مشتاق
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ بہنا جی ۔ کیا کہنے ۔ ایک ایک شعر بہت خوب ہے۔

    بہت عمدہ ۔ :mashallah:
     
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :dilphool:
     
  29. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :dilphool:
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    بہت خوب مرزا آپی :flor:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں