1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پسندیدہ غزلیات، نظمیات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏21 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ کاشفی بھائی ۔ آپ کا حسنِ نظر ہے :flor:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہوگئے
    موسم کے ہاتھ بھیگ کر سفاک ہوگئے

    بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
    کیسے بلند و بالا شجر خاک ہوگئے

    [highlight=#FFFFFF:3tvou16f]جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
    بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے[/highlight:3tvou16f]

    لہرا رہی ہے برف کی چادر ہٹا کے گھاس
    سورج کہ شہہ پہ تنکے بھی بے خاک ہوگئے

    بستی میں جتنے آبگزیدہ تھے سب کے سب
    دریا کے رخ بدلتے ہی تیراک ہوگئے

    سورج دماغ لوگ بھی ابلاغِ فکر میں
    زلفِ شبِ فراق کے پیچاک ہوگئے

    [glow=red:3tvou16f]جب بھی غریب شہر سے کچھ گفتگو ہوئی
    لہجے ہوائے شام کے نمناک ہوگئے[/glow:3tvou16f]


    پروین شاکر​
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    واہ بہت ہی اعلی انتخاب ہے آپ کا نعیم بھائی۔۔۔بہت ہی اعلی ۔۔۔ :dilphool: ۔۔۔پروین شاکر صاحبہ کو اللہ رب العزت جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین ثم آمین۔۔۔
    صلی اللہ علیہ وسلم
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھا کلام ھے بہت خوب
     
  5. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    واہ سبحان اللہ ۔ شاعر کی وارفتگی لائق ستائش ہے

    پروین شاکر مرحومہ کی شاعری تصوراتی کم اور عملی و حقیقی زیادہ رہی ہے۔ یہاں بھی اسی درد کا اظہار ہے
    نعیم بھائی ۔ بہت معیاری انتخاب ہے ۔ ماشاءاللہ
     
  6. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وسیم بھائی ۔ میرے ارسال کردہ پیغام کی پسندیدگی پر شکریہ ۔

    آپ کا ارسال کردہ کلام بھی خوب ہے۔ اور ڈیزائینگ سے تو مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    یونہی سی ایک بات تھی اس کا ملال کیا کریں
    میرِ خراب حال سا اپنا بھی حال کیا کریں

    ایسی فضا کے قہر میں، ایسی ہوا کے زہر میں
    زندہ ہیں ایسے شہر میں اور کمال کیا کریں

    اور بہت سی الجھنیں طوق و رسن سے بڑھ کے ہیں
    ذکر جمال کیا کریں، فکر وصال کیا کریں

    ڈھونڈ لیے ہیں چارہ گر، ہم نے دیار غیر میں
    گھر میں ہمارا کون ہے، گھر کا خیال کیا کریں

    چنتے ہیں دل کی کرچیاں، بکھری ہیں جو یہاں وہاں
    ہونا تھا ایک دن یہی، رنجِ ماٰل کیا کریں

    اس کی نظر میں ہیچ ہیں اپنی تمام منطقیں
    تیغ خیال کیا کریں، حرف کی ڈھال کیا کریں

    (اعتبار ساجد)​
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واھ ۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔ محبوب بھائی ۔
    ایک ایک شعر دل و دماغ کو چھو لینے والا اور لائقِ تعریف ہے۔
    بہت عمدہ کلام ہے ماشاءاللہ ۔
    اور آپ کا انتخاب لائقِ ستائش ہے۔
    :a180:
     
  10. commando
    آف لائن

    commando ممبر

    شمولیت:
    ‏16 دسمبر 2008
    پیغامات:
    95
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کسی کو اداس دیکھ کر

    تمہیں اداس سا پاتا ہوں میں کئی دن سے
    نہ جانے کون سے صدمے اٹھا رہی ہوتم
    وہ شوخیاں وہ تبسم وہ قہقہے نہ رہے
    ہر ایک چیز کو حسرت سے دیکھتی ہو تم
    چھپا چھپا کے خموشی میں اپنی بے چینی
    خود اپنے راز کی تشہیر بن گئی ہو تم

    میری امید اگر مٹ گئی تو مٹنے دو
    امید کیا ہے بس اک پیش و پس ہے کچھ بھی نہیں
    میری حیات کی غمگینیوں کاغم نہ کرو
    غمِ حیات غم یک نفس ہے کچھ بھی نہیں
    تم اپنے حسن کی رعنائیوں پہ رحم کرو
    وفا فریب ہے، طول ہوس ہے کچھ بھی نہیں

    مجھے تمہارے تغافل سے کیوں شکایت ہو؟
    مری فنا مرے احساس کا تقاضا ہے
    میں‌ جانتا ہوں کہ دنیا کا خوف ہے تم کو
    مجھے خبر ہے یہ دنیا عجیب دنیا ہے
    یہاں حیات کے پردے میں موت پلتی ہے
    شکستِ ساز کی آواز روحِ نغمہ ہے

    مجھے تمہاری جدائی کا کوئی رنج نہیں
    مرے خیال کی دنیا میں‌میرے پاس ہو تم
    یہ تم نے ٹھیک کہا ہے تمہیں ملا نہ کروں
    مگر مجھے یہ بتا دو کہ کیوں اداس ہو تم
    خفا نہ ہونا مری جرأت تخاطب پر؟
    تمہیں‌خبر ہے مری زندگی کی آس ہو تم

    مرا تو کچھ بھی نہیں ہے میں رو کے جی لوں گا
    مگر خدا کے لیے تم اسیرِ‌غم نہ رہو
    ہوا ہی کیا جو زمانے نے تم کو چھین لیا
    یہاں پہ کون ہوا ہے کسی کا، سوچو تو
    مجھے قسم ہے مری دکھ بھری جوانی کی
    میں خوش ہوں میری محبت کے پھول ٹھکرا دو

    میں اپنی روح کی ہر اک خوشی مٹا لوں گا
    مگر تمہاری مسرت مٹا نہیں سکتا
    میں‌ خود کو موت کے ہاتھوں میں‌سونپ سکتاہوں
    مگر یہ بارِ مصائب اٹھا نہیں سکتا
    تمہارے غم کے سوا اور بھی تو غم ہیں مجھے
    نجات جن سے میں اک لحظہ پا نہیں ‌سکتا

    یہ اونچے اونچے مکانوں کی ڈیوڑھیوں کے تلے
    ہر ایک گام پہ بھوکے بھکاریوں کی صدا
    ہر ایک گھر میں ہے افلاس اور بھوک کا شور
    ہر ایک سمت یہ انسانیت کی آہ و بکا
    یہ کارخانوں میں لوہے کا شوروغل جس میں
    ہےدفن لاکھوں غریبوں کی روح کا نغمہ

    یہ شاہراہوں پہ رنگین ساڑھیوں کی جھلک
    یہ جھونپڑوں میں‌غریبوں کے بے کفن لاشے
    یہ مال روڈ پہ کاروں کی ریل پیل کا شور
    یہ پٹڑیوں پہ غریبوں کے زرد رو بچے

    گلی گلی میں یہ بکتے ہوئے جواں چہرے
    حسین آنکھوں میں افسردگی سی چھائی ہوئی
    یہ جنگ اور یہ میرے وطن کے شوخ جواں
    خریدی جاتی ہے اٹھتی جوانیاں جن کی
    یہ بات بات پہ قانون و ضابطے کی گرفت
    یہ ذلّتیں، یہ غلامی یہ دورِ مجبوری

    یہ غم بہت ہیں مری زندگی مٹانے کو
    اداس رہ کے مرے دل کو اور رنج نہ دو

    ساحر لدھیانوی​
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ بہت خوب
    ایک ایک بند دل و دماغ کو چھو کے گذر گیا۔
    شاعرانہ حسن اپنے عروج اور اظہارِ خیال اپنی پوری گہرائیوں سے آشکار ہوتی ہے۔

    بہت عمدہ انتخاب ہے :87:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بھئی ساحر کا یہ کلام میں نے پہلے کیوں نہیں پڑھا :takar: :takar: :takar:

    :a180: :a165:
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی۔
     
  14. commando
    آف لائن

    commando ممبر

    شمولیت:
    ‏16 دسمبر 2008
    پیغامات:
    95
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam:
    بہت شکریہ اظہار خیال کرنے کا نعیم بھائی۔۔۔۔۔۔۔خوش رہیئے :hpy:
     
  15. commando
    آف لائن

    commando ممبر

    شمولیت:
    ‏16 دسمبر 2008
    پیغامات:
    95
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam:

    دیر آید درست آید


    پسنددیگی کا شکریہ
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    تری رحمتوں کے دیار میں ترے بادلوں کو پتا نہیں
    ابھی آگ سرد نہیں ہوئی ابھی اک الاؤ بجھا نہیں

    مری بزم دل تو اجڑ چکی مرا فرش جاں تو سمٹ چکا
    سبھی جا چکے مرے ہمنشیں مگر ایک شخص گیا نہیں

    دردبام سب نے سجا لیے سبھی روشنی میں نہا لیے
    مری انگلیاں بھی جھلس گئیں مگر اک چراغ جلا نہیں

    غم زندگی! تری راہ میں شب آرزو ! تری چاہ میں
    جو اجڑ گیا وہ بسا نہیں جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں

    جو دل ونظر کا سرور تھا مرے پاس رہ کے بھی دور تھا
    وہی اک گلاب امید کا مری شاخ جاں پہ کھلا نہیں

    پس کارواں سر رہگذر میں شکستہ پا ھوں تو اس لیے
    کہ قدم تو سب سے ملا لیے مرا دل کسی سے ملا نہیں

    مرا ہم سفر جو عجیب ھےتو عجیب تر ہوں میں‌آپ بھی
    مجھے منزلوں کی خبر نہیں اسے راستوں کا پتا نہیں
     
  17. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    واہ خوشی جی بہت خوب۔۔۔
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ مبارز جی بڑی نوازش
     
  19. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:

    خوشی جی صحیح کہا۔۔۔۔ایسے ہی ہوتا ہے۔۔۔مگرکیوں؟؟؟؟جواب ندارد۔۔۔۔جواب ندارد ان معنوں میں کہ دل کرتا ہے کہ جو زمینی حقائق ہوں ان کو مانا جائے اور ان پہ یقین کیا جائے اور وہ روز روشن کی طرح عیاں بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔مگر دل تو پاگل ہے ۔۔۔۔۔۔۔شاید ایسے ہی ورنہ جو حقیقتیں ساتھ ساتھ ہونے کے باوجود اپنے آپ کو اجنبی سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔اور نظر کسی اور کارواں کی تلاش میں‌ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔خوشی جی اس شعر کو پڑھنے کے بعد اپنے حالات پہ نظر ڈالی تو یہ چند الفاظ دل و زہن کے نہاں خانوں سے ہوتے ہوئے انگلیوں کے پوروں کے ذریعے کلیدی تختہ کو استعمال کرتے ہوتے زیب محفل ایک عدد چھوٹے سے پیغام کی صورت ہوگئے ۔۔۔۔میرے احساسات تھے۔۔۔جو گزرے اور شاید مسلسل گزر رہے ہوتے ہیں۔۔جب جب احساس ہوتا ہے تو بیاں کی صورت کہیں بیاں ہوجاتے ہیں۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہر نئے موڑ پہ منزل کا گماں ہوتا ہے
    ظلم وہ بھی ہے جوبےنام ونشاں ہوتا ہے

    جھیلتے جاتے ہیں خاموشی سے ہرایک ستم
    مسکرا لیتے ہیں جب درد جواں ہوتا ہے

    کیسی خاموشی مری، کیسا تغافل میرا
    ہر گھڑی ذکر ترا وردِ زباں ہوتا ہے

    ہنس کے کہنے لگے "ذکراسکا بہت سنتے ہیں
    کیسا ہوتا ہے یہ دکھ اور کہاں ہوتا ہے ؟ "

    تیری آمد ہے نویدِ گل و نغماتِ صبا
    تیرے جانے پہ قیامت کا سماں ہوتا ہے

    اے پرستان کو جاتے ہوئے لوگو ! یہ کہو
    میرے محبوب سا دنیا میں کہاں ہوتا ہے

    معتدل لوگ ہی شہزاد بھلے ہوتے ہیں
    حد سے بڑھتا ہوا ہر کام زیاں ہوتا ہے


    آصف شہزاد​
     
  21. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    میری پسندیدہ نظم

    عجب سا لطف آتا ھے ۔ ۔ ۔

    تیری آنکھو ں میں رھنےسے

    کبھی میں کچھ ابھرتی ھوں ،

    کبھی میں ڈوب جاتی ھوں

    کبھی تو جیت ھو تی ھے

    کبھی میں ہار جاتی ھوں ۔ ۔

    کبھی تم شادماں ھو کے ،

    خوشی کے گیت گاتے ھو

    مجھے تم یاد آتے ھو ۔ ۔ ۔

    کبھی شب بھر نھیں سونا

    کبھی دن بھر یہ ھی رونا ، ،

    کہ دل کے زخم گہرے ھیں

    مگر یہ بھول جاتے ھیں ۔ ۔ ۔

    مجھے تم یاد آتےھو

    کبھی آنکھوں کے لہجے میں

    اذان دل سناتے ھو ۔ ۔ ۔

    کبھی جو روٹھ جاتی ھوں

    مجھے تم خود مناتے ھو

    مجھے تم یاد آتے ھو

    کبھی تم زندگی سے ھو،

    کبھی یہ زندگی تم سے

    میں جب بھی ٹوٹ جاتی ھوں

    مجھے تم خود مناتے ھو

    مجھے تم یاد آتے ھو ۔ ۔ ۔

    تمہاری الفتیں جاناں،میں اب تک بھول نہ پائ

    خیالوں میں مجھے اب بھی برابر کیوں ستاتے ھو

    مجھے تم یاد آتے ھو

    مجھے کیوں یاد آتے ھو ؟؟
     
  22. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ایکسلینٹ بہت خوب جناب۔۔۔۔زبردست۔۔۔

    مجھے تم یاد آتے ھو

    مجھے کیوں یاد آتے ھو ؟؟
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھا کلام ھے اقرا جی :flor:
     
  24. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی!
    اِس دشت میں اِک شہر تھا، وہ کیا ہُوا آوارگی!

    کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا
    میں نے کہا تُو کون ہے، اُس نے کہا ’’آوارگی‘‘

    لوگو بھلا اُس شہر میں کیسے جیئیں گے ہم، جہاں
    ہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا، آوارگی!

    یہ درد کی تنہائیاں، یہ دشت کا ویراں سفر
    ہم لوگ تو اُکتا گئے، اپنی سُنا آوارگی!

    اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا مرے غم کا سبب
    صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا، ’’آوارگی‘‘

    اُس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمانِ وفا
    اِس سَمت لہروں کی دھمک، کچّا گھڑا، آوارگی

    کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
    محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا ’’آوارگی‘
     
  25. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوب چیٹر بھائی۔ اس غزل کو پڑھتےہوئے غلام علی صاحب کی آواز کانوں میں گونجنے لگتی ہے۔

    کافی دنوں بعد آپ کی واپسی ہوئی۔ کہاں غائب رہے؟؟ خیریت تو تھی؟؟ اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین
     
  26. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    واہ نعیم بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔
    بہت خوب

    بہت شکریہ شیئر کرنے پر


    اقراء جی آپ کی نظم بھی اچھی ہے۔
    :mashallah:
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ساگراج بھائی ۔ آپ کی محبت اور حسنِ ذوق ہے۔
     
  28. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ ۔خوب کلام ہے۔
     
  29. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    واہ، کیا آوارگی ہے۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک غزل آپکےسب کے ذوق کے نام

    کٹ ہی گئی جدائی بھی ، کب یہ ہوا کہ مر گئے
    تیرے بھی دن گذر گئے، میرے بھی دن گذر گئے

    وقت ہی کچھ جدائی کا ، اتنا طویل ہو گیا
    دل میں ترے وصال کے، جتنے تھے زخم ، بھر گئے

    تیرے لیے چلے تھے ہم ، تیرے لیے ٹھہر گئے
    تو نے کہا تو جی اٹھے، تو نے کہا تو مر گئے

    آج بھی انتظار کا ، وقت حنوط ہو گیا
    ایسے لگا کہ حشر تک سارے ہی پل ٹھہر گئے

    بارشِ وصل وہ ہوئی ، سارا غبار دُھل گیا
    وہ بھی نکھر نکھر گیا، ہم بھی نکھر نکھر گئے

    [highlight=#FFFFFF:3i1q29jr]آبِ حیاتِ عشق کا بحر، عجیب بحر ہے
    تَیرے تو غرق ہوگئے، ڈوبے تو پار اتر گئے[/highlight:3i1q29jr]


    عدیم ہاشمی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں