1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قابل فخر پاکستانی خواتین

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 اکتوبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی طالبہ دانیہ حسن نے کم عمرترین ایمرجنگ ینگ لیڈرایوارڈ حاصل کرلیا

    [​IMG]
    18سالہ دانیہ ایمرجنگ لیڈرکااعزازپانےوالی کم عمرترین پاکستانی طالبہ بن گئی ہیں، فوٹوانٹرنیٹ

    واشنگٹن: نوجوان پاکستانی طالبہ دانیہ حسن نے امریکا میں ایمرجنگ ینگ لیڈر کا ایوارڈ حاصل کرلیا دانیہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی کم عمر ترین لڑکی بن گئی ہیں۔

    18 سالہ دانیہ سمیت دنیا بھر کے 10 نوجوانوں کوینگ ایمرجنگ لیڈر کا ایوارڈ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےگزشتہ روز واشنگٹن میں منعقد ایک تقریب میں دیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دانیہ کو یہ ایوارڈ تعلیم کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے، امن اور مفاد عاممہ کےلیےکام کرنے پر دیا گیا۔ دانیہ سمیت یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر نوجوانوں کا تعلق عراق، انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، لتھوانیا، ناروے، جنوبی افریقہ، پاناما اور تاجکستان سے ہے۔

    [​IMG]

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ ایوارڈ نوجوانوں کو، تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دینے، امن اور مثبت کردار اداکرنے کےلیے دیا جاتا ہے۔ تقریب میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سمیت امریکی حکام، پاکستان بزنس کونسل کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ اعزاز چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی خواتین روشن ذہن، پرعزم اور جذبوں سے سرشار ہیں۔

    [​IMG]

    18 سالہ دانیہ حسن پاکستان بھر میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی خواہاں ہیں۔ دانیہ دو سال قبل 2016 میں جان ہاپکنزیونیورسٹی کے ایکسچینج پروگرام میں شرکت کرچکی ہیں اور انہوں نے رضاکاروں کی مددسے ’فن ٹو لرن‘ نامی ادارے کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ پسماندہ علاقوں میں سہولیات سے محروم اسکولوں میں بچوں کےلیے غیر نصابی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔

    [​IMG]

    دانیہ اوران کی ٹیم حفظان صحت کے اصولوں اور صحت سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کرتی ہے، ماحولیاتی آگاہی اور صاف ستھرے ماحول، اسکولوں کی حفاظت، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اپنے دفاع کے حوالے سے بھی کام کرتی ہیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    انکو کہ سکتے ہیں قابل فخر پاکستانی خواتین ہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہر شخص کا اپنا نظریہ ہے آپ محدود سوچ کے ساتھ فیصلہ کرتے ہیں
    میں ذات پات رنگ نسل ذات پات اچھائی برائی ناپنے کی بجائے دنیا کی نظر میں انکے مقام کو دیکھ کر شئیرنگ کرتی ہوں
    ہو سکتا ہو کہ میری نظر میں کچھ اچھے نہ بھی ہوں لیکن دنیا کی نظر میں وہ اچھے ہوں
    اور ہمارے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہو
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی ایک نام
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کالے شیشوں والا چشمہ اگر کوئی اتار دے تو شاید نظر آنے لگے
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سوال گندم جواب چنا """ باتیں بنانا تو کوئی آپ سے سیکھے
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھ لڑی کو شروع سے دیکھنا شروع کیجیے
     
  8. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    رکھ کر لڑی
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نرگس آپ کی وجہ سے پاکستان میڈل جیتنے والوں کی لسٹ میں آگیا
    ایشین گیمز 2018 میں پاکستان کے لیے نرگس نے کراٹے میں میڈل جیتا

    [​IMG]
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبہ حفصہ جمال نے نابینا افراد کے لئے اہم ڈیوائس ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی ہے جو ان کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں چلنے میں مدد دیتی ہے ۔

    حفصہ کے مطابق یہ آلہ نیویگیشن نظام سے لیس سفید چھڑی پر نصب ہے جس میں بزر کے ساتھ سنسر بھی ہے جو راستے میں حائل رکاوٹ آنے پر بند ہو جاتا ہے جس سے نابینافرد کو رکاوٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔ حفصہ جمال کا مستقبل سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کر رہی ہیں جس سے نابینا افراد کو چھڑی کے استعمال کے بغیر فونز کے ذریعے چلنے میں مدد ملے گی۔
     
    ھارون رشید اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نازک ہاتھوں میں بھاری اوزار تھامے پاکستان کی پہلی خاتون مکینک
    [​IMG]
    عظمیٰ نے مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ورکشاپ پر ملازمت بھی کررہی ہیں—فوٹو اے ایف پی




    ہاتھوں میں اوزار تھامے گاڑیوں کی مرمت کرتی عظمیٰ نواز کو پاکستان میں عمومی طور پر حیرت زدہ رویے کے سامنا کرنا پڑتا ہے جو بعدازاں احترام میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

    ملتان سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پہلی خاتون مکینک نے صنفی رجحانات کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی بلکہ اس کے بعد گاڑیوں کے مرمتی گیراج میں ملازمت بھی حاصل کرلی۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے فرسودہ خیالات کے برعکس جا کر اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا، جب لوگ مجھے کام کرتا دیکھتے ہیں تو بہت حیران ہوتے ہیں۔

    پنجاب کے مشرقی حصے کے نواحی گاؤں دنیا پور سے تعلق رکھنے والی اس باہمت لڑکی نے اپنا تعلیمی سفر تعلیمی وظائف کے بل بوتے پر پورا کیا اور تعلیم حاصل کرنے کی لگن میں اگر پیسوں کی کمی ہوئی تو فاقے بھی کیے۔

    [​IMG]
    عظمیٰ کو اپنا شوق پورا کرتے ہوئے دیکھ کر والد بھی خوش ہیں—فوٹو:اے ایف پی


    خیال رہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں جہاں خواتین کو اپنے حقوق کے لیے بھی جدو جہد کرنے پڑتی ہے اور عموماً دیہی علاقوں میں کم عمری میں شادیاں کر دی جاتی ہیں وہاں عظمیٰ نواز کی یہ کامیابی حیران کن ہے۔

    پر عزم آواز میں ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی مشکل میرے حوصلے اور عزم کو توڑ نہیں سکتی، انہی قربانیوں اور مشکلات کو جھیلنے کی بدولت آج میں تعلیم مکمل کر کے ملتان میں ٹویوٹا ڈیلرشپ میں کام کررہی ہوں۔

    ایک سال سے ملازمت کرنے والی عظمیٰ نواز کو ٹائر نکالتے، انجن کا جائزہ لیتے اور اوزاروں سے کام کرتا دیکھ کر گیراج میں آنے والے گاہک کچھ لمحے کے لیے ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

    اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص ارشد احمد کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کو بھاری بھرکم ٹائر نکالتے اور گاڑیوں میں واپس لگاتے دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

    دوسری طرف عظمیٰ کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد اس کی صلاحیتوں سے خاصے متاثر نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے وہ تمام کام خود کرتی ہے اسے جو بھی کام دیا جاتا ہے وہ پوری لگن اور ہمت کے ساتھ اسے انجام دیتی ہیں۔

    اس بارے میں عظمیٰ کے والد نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کے ورکشاپس میں کام کرنے کی ضرورت نہیں یہ مناسب نہیں لگتا ، لیکن یہ اس کا شوق ہے ، مجھے خوشی ہے کہ وہ اسے پورا کررہی ہے
     
    ھارون رشید اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عظمی نے میکینیکل انجینئرنگ کی ہے خوشی کی بات ہے۔ ضروری نہیں کہ میکینیکل انجینئر گاڑیوں کا کام ہی کریں۔ وہ کسی پلانٹ پہ بھی کام کرسکتی ہیں اور اگر وہ ایم بی اے کرلیں تو اعلی پوزیشن پر بھی کام کرسکتی ہیں جیسے ایڈوائزر وغیرہ۔

    خواتین کو زور والا کام کرتا دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن اس قسم کی خواتین کو دیکھ کر ماحول سے خوفزدہ خواتین کو کافی ہمت ملتی ہے
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آج کل کی خواتین کسی نہیں ڈرتی جناب۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جن کی آپ بات کر رہے ہیں وہ 5 فیصد بھی نہیں
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی 6 خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
    پاکستان کی چھ نوجوان خواتین کوہ پیماؤں نے پانچ ہزار تین سو میٹر بلند شفتین سرکی چوٹی شمال کی جانب سے سرکرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
    چھ طالبات پر مشتمل ٹیم نے پانچ ہزار تین سو میٹر بلند شفتین سرکی چوٹی کو شمال کی جانب سے سر کیا جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔


    [​IMG]

    ٹیم میں شامل تمام خواتین شمشال ماؤنٹینرنگ اسکول کی اسٹوڈنٹس ہیں۔ چوٹی سر کرنے والی خواتین نوجوان کوہ پیماؤں میں ٹیم منیجر حفیضہ بانو، افسانہ شاہد، شکیلہ نمرہ، ندیمہ سحر، سمرین افیات اور زبیدہ وحید شامل ہیں۔

    تمام لڑکیوں کا تعلق ہنزہ کے علاقے سے ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں کو اس مہم جوئی کے دوران کسی مرد کوہ پیما کی مدد حاصل نہیں تھی۔

    [​IMG]

    واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ہی پاکستان کی 3 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال کی 6 ہزار 80 میٹر بلند منگلیسر پہاڑی کو سر کرکے بھی عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکیاں مشہور کوہ پیماہ لٹل کریم کی پوتیاں تھیں، جن میں 13 سالہ آمنہ، 14 سالہ مریم بشیر اور 15 سالہ صدیقہ بتول شامل تھیں۔منگلیسر پہاڑی کو سر کرنے کے مشن میں لڑکیوں کے دادا سمیت دیگر 9 کوہ پیما اور چار بین الاقوامی افراد بھی شامل تھے۔انہوں نے اس سفر کا آغاز 16 جولائی کو کیا تھا جس کا اختتام 24 جولائی کو ہوا۔
     
    ھارون رشید اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو ہر میدان میں لڑکیوں نے اپنا نام پیدا کرلیاہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل
     
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو پیاری اردو کے فورم پہ ہی زنیرہ عقیل صاحبہ نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آئی سی سی رینکنگ: ثنا میر بہترین خاتون بالر اور بہترین آل راؤنڈر
    [​IMG]
    پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بہترین بالر ہی نہیں بلکہ ٹاپ فائیو بہترین آل راؤنڈر تسلیم کرلی گئی ہیں ،

    آئی سی سی نے انہیں’ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ‘ میں بولنگ کے حوالے سے ٹاپ پوزیشن دی ہے جبکہ انہیں 5 بہترین آل راؤنڈرز میں ایک پوزیشن پر رکھا ہے۔

    آئی سی سی کی جاری کر دہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر ہےجبکہ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، پاکستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

    آسٹریلیا کو 141 اور پاکستان کو 72 پوائنٹس ملے ہیں ۔ انفرادی طور پر 663 پوائنٹس کے ساتھ ثنا میر ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہیں ۔

    [​IMG]

    ثنا ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ دوسری پوزیشن آسٹریلیا کی میگان اور تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کی ایم کیپ نے حاصل کی ہے ۔

    علاوہ ازیں ثنا ٹاپ پانچ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیکنالوجی ریویو کی ’35 انڈر 35‘ فہرست میں دو پاکستانی خواتین بھی شامل

    [​IMG]

    دائیں جانب حرا حسین اور بائیں جانب شہربانو جنہیں ایم آئی ٹی 35 انڈر 35 میں شامل کیا گیا ہے (فوٹو: ایم آئی ٹی ٹیک ریویو)

    کیلیفورنیا: میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے نمائندہ جریدے ’’ٹیکنالوجی ریویو‘‘ نے 35 سال سے کم عمر 35 باصلاحیت افراد کی فہرست میں دو پاکستانی خواتین کو بھی شامل کرلیا۔

    واضح رہے کہ امریکا میں واقع میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کا نمائندہ جریدہ ٹیکنالوجی ریویو 1899 سے شائع ہورہا ہے جس نے پچھلے کئی سال سے ’’فوربس 500‘‘ کی طرز پر سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں جدید اختراعات و ایجادات کے حوالے سے بہترین منصوبوں، اداروں اور شخصیات کو نمایاں کرنے کےلیے مختلف سالانہ فہرستیں شائع کرنا شروع کی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک سالانہ فہرست 35 سال سے کم عمر کے ایسے 35 افراد پر مشتمل ہوتی ہے جنہوں نے کوئی غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ اسی مناسبت سے یہ فہرست ’’35 انڈر 35‘‘ بھی کہلاتی ہے۔

    اس سال ٹیکنالوجی ریویو کی ’’35 انڈر 35‘‘ فہرست میں دو پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں جو پاکستان کےلیے کسی اہم اعزاز سے کم بات نہیں۔



    حرا حسین
    ان میں سے پہلی خاتون 28 سالہ حرا حسین ہیں جنہیں ٹیکنالوجی اور سماجی اختراع کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ حرا حسین نے کثیر لسانی کراؤڈ سورس پلیٹ فارم بنایا ہے جس کے تحت گھریلو تشدد اور جبر کی شکار خواتین کسی وکیل کے بغیر بھی اپنا مقدمہ درج کروا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی نفسیاتی تشدد کو بھی آشکار کیا جاسکتا ہے۔

    یہ کام انہوں نے برطانیہ میں رہتے ہوئے کیا ہے جہاں پاکستان اور دیگر ممالک سے آنے والی خواتین پر شادی کے بعد جبر کیا جاتا ہے۔ یہ خواتین طلاق، خلع، بچوں کی کفالت اور سیاسی پناہ جیسے پیچیدہ قوانین سے ناواقف ہوتی ہیں اور بسا اوقات معلومات ہونے کے باوجود بھی اس عمل سے دور اور خوف زدہ رہتی ہیں۔

    2013 میں حرا نے چین نامی اوپن سورس تنظیم بنائی اور آج اس سے وابستہ 400 رضا کاروں میں 70 فیصد ایسی خواتین شامل ہیں جو خود تشدد اور گھریلو زیادتیوں سے گزر چکی ہیں۔ اس ضمن میں کراؤڈ سورس پلیٹ فارم کے ذریعے نفسیاتی، سماجی اور قانونی پیچیدگیوں پر گہری تحقیق کی گئی ہے۔

    مثلاً اگر کوئی بھارتی خاتون گھریلو جبر کا نشانہ بنتی ہے اور اس مصیبت سے چھٹکارا چاہتی ہے تو اس کی مدد کےلیے بھارتی قوانین کی روشنی میں رہنمائی موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر کئی ممالک کی خواتین اپنے اپنے ممالک کے قانون کو دیکھتے ہوئے اپنے حق سے آگاہ رہتی ہیں اور اس صورتحال سے باہر آسکتی ہیں۔

    حال ہی میں حرا حسین نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک چیٹ بوٹ بھی متعارف کروایا ہے جو کسی بھی خاتون کی آن لائن مدد کرتا ہے اور اس کا مسئلہ دیکھ کر درست مشورہ دیتا ہے۔ دوسری جانب ویب سائٹ پر چند کلکس سے آسان معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔



    شہربانو

    31 سالہ شہربانو نے ریاست کی جانب سے سنسرشپ کے خلاف عملی قدم اٹھایا ہے اور اس عمل کو منظم انداز میں سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

    پاکستان میں پیدا ہونے والی شہربانو اس وقت یونیورسٹی کالج لندن میں زیرِ تعلیم ہیں۔ جب 2012 میں پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی لگائی گئی تو شہربانو نے اپنے اس کام کا آغاز کیا۔ اگرچہ لوگ اس پر چپ رہے لیکن شہربانو نے اس پر تحقیق کرتے ہوئے ریاستی سنسرشپ کو شکست دینے کی ٹھانی۔

    انہوں نے تین سال تک پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز) کا ڈیٹا جمع کیا۔ اسے چینی گریٹ فائر وال پر بھی آزمایا گیا جسے چین میں انٹرنیٹ سنسرشپ کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس دوران انہوں نے غور کیا کہ بعض بنیادی تکنیکی پابندیوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سنسرشپ کی جاتی ہے۔ خاص ویب سائٹ کو روکنے والے سنسرشپ ماڈیول ویب سائٹ سرور اور صارف کے براؤزر کے درمیان کام کرتے ہیں۔

    ان باتوں کو سمجھنے کے بعد شہربانو نے انکرپشن چھیڑے بغیر پابندیوں کو عبور کرنے کا طریقہ وضع کیا۔ مثلاً اس میں غلط اسپیلنگ یا کسی اور وجہ سے ریکویسٹ بھیجی گئی لیکن اسی کے ساتھ اصل ویب سائٹ کی ریکویسٹ بھی شامل ہوگئی۔

    شہربانو نے یہ بھی بتایا کہ بے نام صارفین (anonymous users) اور ٹی او آر(The Onion Router) جیسے سیکیورٹی سافٹ ویئر اور ایڈ بلاکرز کس طرح کام کرتے ہیں اور کس طرح انٹرنیٹ کے استعمال کو بد سے بدتر بنادیتے ہیں۔

    اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے شہربانو نے کئی کمپیوٹر ماہرین کے ساتھ کام کرکے آن لائن رابطوں کی آزادی کو یقینی بنانے پر کام شروع کردیا۔ اپنی جامعہ میں پوسٹ ڈاکٹرل تحقیق میں اب وہ شفاف بلاک چین جیسے نظام پر کام کررہی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے چین اسپیس جیسے اسمارٹ کنٹریکٹ پلیٹ فارم بنائے ہیں۔ اس کی مدد سے آن لائن سیکیورٹی بڑھائی جاسکتی ہے لیکن بہت شفاف انداز میں۔

     
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    رابعہ شہزاد نے 55 کلوگرام کٹیگری میں مجموعی طور پر 90 کلو گرام وزن اٹھایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

    پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    سڈنی میں ہونے والے رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 20 سالہ ویٹ لفٹر نے 55 کلوگرام کٹیگری میں مجموعی طور پر 90 کلو گرام وزن اٹھایا، اس میں 40 کے جی سنیچ اور 50 کے جی کلین اینڈ جرک کے شامل کے شامل تھے۔ رابعہ شہزاد نے دبئی میں ہونے والی بنچ پریس چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کے لئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ماہین سترہ برس کی بچی ہے. صرف سترہ برس.
    اندازہ کیجیے کہ یہ بچی روزانہ لیاری کے ستر بچوں کو بلا معاوضہ پڑھاتی ہے. گلیوں سے بچے پکڑ پکڑ کر لاتی ہےاس سے پہلے کہ وہ منشیات کے عادی ہوجائیں ماہین انہیں پینسل کٹر اور ریزر سے اٹھنے والی مہک کے نشے میں مبتلا کر دیتی ہے۔۔

    [​IMG]
     
    شکیل احمد خان اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    "اندازہ کیجیے کہ یہ بچی روزانہ لیاری کے ستر بچوں کو بلا معاوضہ پڑھاتی ہے. گلیوں سے بچے پکڑ پکڑ کر لاتی ہےاس سے پہلے کہ وہ منشیات کے عادی ہوجائیں ماہین انہیں پینسل کٹر اور ریزر سے اٹھنے والی مہک کے نشے میں مبتلا کر دیتی ہے۔۔۔۔"
    یہ ہے وہ انداز جو کسی بھی زبان میں لکھی عبارت کی شان ہوتاہے۔موضوع کچھ بھی ہو،شعبہ کوئی بھی ہواور بات کیسی ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکیزگی اور طہارت،نیکی اور خیر،بھلائی اور بہبودمقصود ہوتو ایسےمعرکتہ الآراء جملےوجود پاتے ہیں اور نور کا ہالہ سے کھینچتےدِل میں اُترجاتے ہیں:
    بات جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
    پرنہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے​
     
    Last edited: ‏7 دسمبر 2018
    زنیرہ عقیل اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات سارہ تواب عمر پیشہ ورانہ اور ماں کی ذمہ داری بیک وقت نبھاتے ہوئے
    DtPGru8WoAE7YDX.jpg DtGzRjvXQAAoB7e.jpg DtGzQZXWsAAB2mX.jpg DtGzSiOXgAYLVNI.jpg DtJp71_WsAARTM-.jpg DtKLywkW0AAikoJ.jpg
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بلوچستان کی طالبہ لاریب سحرش نواز نے انگلش زبان میں شاعری کی کتاب لکھ کے یہ ثابت کردیا
    کہ بلوچستان کی خواتین کسے سے کم نہیں ۔ ان کے قابل فخر کارنامے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
    [​IMG]
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان باغ و بہار۔۔بلوچستان گل وگلزار!
    Elm o Hikmat.jpg
     
    Last edited: ‏25 دسمبر 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور سے تعلق رکھنے والی من میت کور پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی۔
    [​IMG]
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایتھیکل ہیکنگ کا کورس کرنے والے عموماً 18 سال کی عمر میں اسے مکمل کرپاتے ہیں، لیکن پاکستان کی روما سیدین نے ساڑھے 13 سال کی عمر میں اس کا سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی اعزاز حاصل کیا تھا یہ 2016 کی رپورٹ ہے نا جانے روما سیدین نے اور کیا کارنامے سر انجام دیے ہونگے جو ہماری نظروں سے پوشیدہ ہیں
    [​IMG]
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں