1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قابل فخر پاکستانی خواتین

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 اکتوبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گولڈن گرل سوئمر کرن خان کے بعد ان کی بہن پلاٹیینم گرل بسمہ خان
    [​IMG]
    پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ بہت ہے، بسمہ خان فوٹو: فائل

    لاہور: قومی سوئمنگ مقابلوں میں دو نئے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ پانچ گولڈ میڈل جیتنے والی بسمہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں نئے قومی ریکارڈ قائم کرنے کی خوشی ہے۔

    بسمہ خان نے پچاس میٹر فری اسٹائل میں مقررہ فاصلہ 27.99 سیکنڈ میں طے کرکے اپنی برتری ثابت کی۔ اس سے پہلے بھی یہ اعزاز ریکارڈ 28.08 سیکنڈ کے ساتھ ان کے پاس تھا۔ باصلاحیت سوئمر نے 50 میٹر بٹر فلائی میں میں بھی 29.65 سیکنڈ کے ساتھ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کروایا۔ اولمپئن اور پاکستان کی کامیاب ترین سوئمر کرن خان، سکندر خان اور شہباز خان کے بعد اب خالد زمان خان فیملی کی بسمہ خان سوئمنگ میں بلندیوں کو چھونا چاہتی ہیں۔

    [​IMG]

    ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے 2018 کی نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں 6 گولڈ میڈل کے ساتھ بہترین سوئمر قرار پانے والی بسمہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنا ان کا ٹارگٹ ہے۔اس خواب کی تعیبر پانا اتنا آسان نہیں لیکن محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر اولمپکس میں کوالیفائی کرکے پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔

    پانی پر حکمرانی کرنے والی بسمہ اب تک کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں، جن میں 2016 کے ساؤتھ ایشین گیمز، 2016 ساف سوئمنگ چیمپئن شپ، 2016 کی ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ، 2017 کے کامن ویلتھ گیمز، ایشین انڈور گیمز اور 2018 کے ایشین گیمز شامل ہیں، اب ان کا دسمبرمیں فینا ورلڈ چیمپئن شپ ہنگزو چین کے لیے بھی انتخاب ہوچکا ہے، ان مقابلوں میں انہوں نے کئی تمغے بھی اپنے نام کئے ہیں۔

    [​IMG]

    بسمہ خان کہتی ہیں کہ “پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ بہت ہے، خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سوئمنگ میں پہچان تو بنائی جاسکتی ہے لیکن انٹرنیشنل سطح پر ٹاپ سوئمرز میں آنے کے لیے بہت سے چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے،والد صاحب کی رہنمائی اور کوچنگ کے بعد اپنی بہن اور بھائیوں کی حوصلہ افزائی سے اس مقام تک پہنچی ہوں،سوئمنگ سمیت کسی بھی کھیل میں جب تک کھلاڑی کو مکمل توجہ، سہولیات اور اچھی خوراک نہیں ملے گی، اس وقت تک وہ کیسے بین الاقوامی سطح پر حریفوں سے آگے نکل سکتاہے۔

    کرن خان کی طرف سے ملنے والی شفقت اور پذیرائی کے سوال پر بسمہ کا جواب تھا کہ میری بہن ہی میرے لیے سب سے بڑی مویٹی ویشن ہیں،ان کےقومی اوربین الاقوامی سطح پر ملنے والے میڈلز سے مجھ میں بھی اسی طرح جیتنےکا جذبہ پیدا ہوتاہے۔ وہ ناصرف میرے لیے رول ماڈل ہیں بلکہ ان تمام پاکستانی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں جو کسی نہ کسی شعبے میں خود کو منواکر ملکی کی ترقی اور نیک نامی میں کردارادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    بڑی بہن کرن خان نے بسمہ کے بارے میں کہا کہ اس میں مجھ سے بھی زیادہ ٹیلنٹ ہے، گھر میں موجود والد اور بھائی سمیت سب ہی اس کے کوچ ہیں، ہم بسمہ کو بتاتےرہتے ہیں کہ کس طرح تم ہم سے زیادہ میڈلز اپنے نام کرسکتی ہوں۔ اس میں بہت جوش اور لگن ہے، میرا دعوی ہے کہ بسمہ آنے والے وقتوں کی پلاٹینیم گرل ثابت ہوگی۔

    [​IMG]

    کرن کی طرح سابق انٹرنیشنل سوئمر ،کوچ اور والد خالد زمان کو یقین ہے کہ بسمہ خان وہ سب کچھ حاصل کرسکتی ہیں جس کی تمنا ایک کامیاب سوئمر کرتا ہے۔یہ ہماری فیملی کی اب آخری سوئمر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ خالد زمان خاندان کا پاکستانی سوئمنگ تاریخ میں نام ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور کی کوہ پیما عظمی یوسف پاکستان میں 8 ہزار میٹربلند آٹھ چوٹیوں میں سے کسی ایک کو سر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ ان کا پہلا معرکہ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے عظمی شمالی پاکستان میں واقع گولڈن پیک کہلانے والے پہاڑ ’’سپانٹک‘‘ کو سر کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    8 سالہ پاکستانی عائشہ ایازنے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    [​IMG]
    عائشہ نے کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا: فوٹو: احتشام بشیر

    سوات: 8 سالہ عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

    عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے۔ 8 سالہ عائشہ نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

    تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ عائشہ آیاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے کم عمرتائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    Balochistan is more than a story of Bullets and Blasts
    The First female councillor of
    college of physician and surgeons of Pakistan
    from Balochistan Prof Ayesha Siddiqa Pride Of Balochistan

    [​IMG]
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اسسٹنٹ کمشنرگوجرخان مہرین فہیم عباسی
    [​IMG]
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عائشہ غضنفر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا تعینات
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں