1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرحت عباس شاہ کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏18 اکتوبر 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ بے باک جی پسندیدگی کا شکریہ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہاں یہ ہو گا کہ ذرا دل کو سنبھالے دے گا
    ورنہ یہ خواب سفر آنکھ کو چھالے دے گا

    کون راتوں کو جلائے گا تری یادوں کو
    کون یوں بعد مرے تجھ کو اجالے دے گا

    دیس سے دور رہو ورنہ یہ آزاد وطن
    بیڑیاں پاؤں کو اور ہونٹ کو تالے دے گا

    پہلے معیار بنا لے گا چمکتے ملبوس
    پھر وہ فہرست سے کچھ نام نکالے دے گا

    اک ذرا پاؤں میں جھنکار بجے سکوں کی
    پھر مرے نام کے ہر شخص حوالے دے گا

    اب تو آ جا کہ تھکا ہارا مسافر آخر
    کب تلک ڈوبتی سانسوں کو سنبھالے دے گا
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :dilphool: :a180: :a165:
    ہاں یہ ہو گا کہ ذرا دل کو سنبھالے دے گا
    ورنہ یہ خواب سفر آنکھ کو چھالے دے گا

    کون راتوں کو جلائے گا تری یادوں کو
    کون یوں بعد مرے تجھ کو اجالے دے گا

    دیس سے دور رہو ورنہ یہ آزاد وطن
    بیڑیاں پاؤں کو اور ہونٹ کو تالے دے گا



    بہت ہی مناسب اور بہترین شاعری پڑھی ، شکریہ پیش کرنے کا،
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی ۔ آپ کا انتخاب ہمیشہ ہی بہت اچھا ہوتا
    اتنی اچھی شاعری ارسال کرنے کا شکریہ
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نعیم جی اس پسندیدگی کا شکریہ
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بے اعتبار وقت پہ جھنجھلا کے رو پڑے
    کھو کر کبھی اسے تو کبھی پا کے رو پڑے

    خوشیاں ہمارے پاس کہاں مستقل رہیں
    باہر کبھی ہنسے بھی تو گھر آکے رو پڑے

    کب تلک کسی کے سوگ میں روئیں گے بیٹھ کر
    ہم خود کوکتنی بار یہ سمجھا کے رو پڑے
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    تمام دن بھی تو بانٹا ھے غیر لوگوں میں
    یہ رات تیرے خیالوں میں کٹ گئی تو کیا

    بہت کٹھن تھا پسِ چشم روکنا سیلاب
    جو بولتے ہوئے آواز پھٹ گئی تو کیا
     
  8. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوب خوشی۔ بہت عمدہ شاعری ہے شاہ جی کی۔
    بہت شکریہ شیئر کرنے پر
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی
    اچھا لگا جان کے کہ آپ کو شاہ جی کی شاعری پسند آتی ھے بہت شکریہ
     
  10. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    بہت خوب خوشی جی زبردست[​IMG]
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ عادل جی بہت شکریہ بڑی نوازش
     
  12. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت خوب ،زبردست، :dilphool: :a180: :a180: :a180: :a165: :yes:
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کہیں آرزوئے سفر نہیں کہیں منزلوں کی خبر نہیں
    کہیں راستہ ہی اندھیر ھے کہیں پا نہیں کہیں پر نہیں

    مجھے اضطراب کی چاہ تھی مجھے بے کلی کی تلاش تھی
    انھیں خواہشات کے جرم میں کوئی گھر نہیں کوئی در نہیں

    کوئی چاند ٹوٹے یا دل جلےیا زمیں کہیں سے ابل پڑے
    ہم اسیرِصورت ِحال ھیں ہمیں حادثات کا ڈر نہیں

    اے ہوائے موسمِ غم ذرا مجھے ساتھ رکھ مرے ساتھ چل
    مرے ساتھ میرے قدم نہیں مرے پاس میری نظر نہیں

    یہ جو عمر بھر کی ریاضتیں یہ نگر نگر کی مسافتیں
    یہ تو روگ ھیں مہ وسال کا یہ تو گردشیں ھیں سفر نہیں
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔ عمدہ اشعار ہیں۔
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ایک شعر

    پرائے پن کی وسیع وعریض دنیا میں
    یہ اک خوشی ہی بہت ھے کہ درد اپنا ھے
     
  16. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    واہ خوشی بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔ بہت خوب
    بہت شکریہ شیئر کرنے پر۔

    مجھے فراز صاحب کا ایک شعر یاد آ گیا ہے۔

    فراز اب کوئی منزل کوئی جنوں بھی نہیں
    مگر سکون سے دن کٹ رہے ہیں یوں بھی نہیں
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی بڑی نوازش

    آپ کا داد دینے کا اپنا ہی انداز ھے بہت شکریہ
     
  18. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    اے ہوائے موسمِ غم ذرا مجھے ساتھ رکھ مرے ساتھ چل
    مرے ساتھ میرے قدم نہیں مرے پاس میری نظر نہیں واہ بہت ہی خوب خوشی جی زبردست
     
  19. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کاغذ کاغذ حرف سجایا کرتا ھے
    تنہائی میں شہر سجایا کرتا ھے

    کیسا پاگل شخص ھے ساری ساری رات
    دیواروں کو درد سنایا کرتا ھے

    رو دیتا ھے آپ پہ اپنی باتوں پر
    اور پھر خود کو آپ ہنسایا کرتا ھے
     
  21. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت عمدہ۔
    خوشی آپ نے کیا ذوق پایا ہے، ماشاءاللہ۔

    بہت شکریہ اتنا خوبصورت کلام شیئر کرنے پر
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    لبوں پہ گیت تو آنکھوں میں خواب رکھتے تھے
    کبھی کتابوں میں ہم بھی گلاب رکھتے تھے

    کبھی کسی کا جو ہوتا تھا انتظار ہمیں
    بڑا ہی شام وسحر کا حساب رکھتے تھے
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا قطعہ ہے۔ پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں :hpy:
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:



    واہ خوشی جی بہت کب خوش رہیں :a180:
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ نعیم جی آپ کی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں چلیں کچھ اچھا کام مجھ سے بھی ہوا :hpy:

    شکریہ حسن جی

    مگر کب خوش رہیں کی سمجھ نہیں آئی :soch: :soch:
     
  27. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    لبوں پہ گیت تو آنکھوں میں خواب رکھتے تھے
    کبھی کتابوں میں ہم بھی گلاب رکھتے تھے

    کبھی کسی کا جو ہوتا تھا انتظار ہمیں
    بڑا ہی شام وسحر کا حساب رکھتے تھے





    بہت خوب خوشی جی
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ عادل جی
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ایک شعر


    قدم قدم پہ مرا سامنا انہی سے ھے
    میں اپنی ذات کی جن مشکلوں سے خائف ہوں
     
  30. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    قدم قدم پہ مرا سامنا انہی سے ھے
    جن نو نے ہم کو برباد کیا
    ہم نے اپنا دل جن کو دیا


    :201: :201: :201:





    قدم قدم پہ مرا سامنا انہی سے ھے
    میں اپنی ذات کی جن مشکلوں سے خائف ہوں



    بہت خوب خوشی جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں