1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شفا خانہ حیوانات

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف حسین, ‏18 جون 2012۔

  1. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    اب کس گھر سے چورائی ہے
     
  2. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    آپ کو کیسے پسند ہے پیدائش سے پہلے کہ بعد؟
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ڈاکٹر صاحب ، آج کل جو موروں میں رانی کھیت کی بیماری کی وبا پھیلی ہے اور جس تیزی سے مور مر رہے ہیں ،اس کی وجہ کیا ہے اور اس کی روک تھام کیوں نہیں ہو رہی؟
     
  4. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    لگتا ہے آج ڈاکٹر نہیں آئے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ان کا تو کوئی مستقل حل کریں
     
  6. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    یہ کام تو ہم نہیں کر سکتے
     
  7. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    رانی کھیت ایک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو مور ،کبوتر ،مرغ اور باقی پرندوں میں پائی جاتی ہے اور بیماری آ جانے کے بعد اس کا کوئی علاج نہیں البتہ حفاظتی ٹیکوں کے ذریعہ سے اس سے بچاو ممکن ہے۔ اب اس کی روک تھام کیوں نہیں ہو رہی تو اس کی وجہ وائرس کی ہیت میں تبدیلی یا Mutation ہے۔ جو ہر جاندار اپنی نسل کی بقا کے لیے کرتا ہے، یہنی اپنی جینیاتی ساخت میں تبدیلی جس کے بعد موجودہ مجوزہ طریقے اس کے خاتمے کے لیے غیر موثر ہوتے ہیں- اس کے کنٹرول کی نئی پالیسی کے تحت اب کمرشل فارموں پر یہ بیماری کافی حد تک کنٹرول میں ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    برڈ فلو ہے کیا؟
    [​IMG]
    سن دو ہزار تین میں برڈ فلو کی بیماری ایک درجن سے زائد ممالک میں پھیلی
    برڈفلو
    آج کل نقریباً سب ہی اس لفظ ’برڈ فلو’ سے واقف ہیں لیکن یہ دراصل ہے کیا؟ کیا یہ فلو کی کوئی شکل ہے یا پھر پرندوں کی کوئی بیماری، اور انسانوں کے لیے یہ کس طرح خطرے کا باعث ہے، یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
    ہم نے یہاں یہی سب کچھ جاننے کی کوشش کی ہے۔
    برڈ فلو کیا ہے؟
    انسانوں کی طرح پرندوں اور دیگر جانداروں میں بھی فلو لگنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ دنیا میں برڈ فلو کی پندرہ اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے ایچ فائیو اور ایچ سیون نامی اقسام جان لیوا ہو سکتی ہیں۔
    سن دو ہزار تین میں برڈ فلو کی بیماری ایک درجن سے زائد ممالک میں پھیلی تھی جس کے بعد لاکھوں پرندوں کو ہلاک کردیا گیا تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ دو ہزار پانچ کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہ وائرس مشرقی یورپ تک جا پہنچا۔
    انسانوں میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم پرندوں میں اس کے پھیلنے کی رفتار کہیں زیادہ ہے۔
    آج کل برڈ فلو وائرس کی جو قسم باعث تشویش ہے وہ ہے ایچ فائیو این ون اور یہ انسانوں کے لیے بھی موت کا باعث ہو سکتی ہے۔
    کہا جاتا ہے کہ یہ وائرس بطخوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتا ہے تاہم بطخیں بذات خود اس مرض میں مبتلا نہیں ہوتیں۔ خدشہ یہ ہوتا ہے کہ وہ یہ وائرس دیگر پرندوں میں منتقل کرسکتی ہیں۔
    انسانوں میں برڈ فلو وائرس سے متاثر ہونے کے سب سے پہلے واقعات 1997 میں ہانگ کانگ میں سامنے آئے تھے۔ انسانوں میں یہ بیماری متاثرہ پرندوں کے قریب رہنے سے لگ سکتی ہے۔
    متاثرہ پرندوں کے فضلے میں یہ وائرس باہر آجاتا ہے اور پھرفضلا سوکھنے کے بعد یہ وائرس ہوا میں شامل ہوکر سانس کے ذریعے انسانوں میں داخل ہوسکتا ہے۔
    برڈ فلو کے سمپٹمز عام فلو سے مماثلت رکھتے ہیں مثلاً بخار، گلے میں سوزش اور کھانسی وغیرہ۔
    دنیا بھر میں تحقیق کار شدید تشویش کا شکار ہیں کیونکہ ویت نام میں حال ہی میں برڈ فلو کے کیس کی تحقیق کرنے والے سائنسدانوں پر انکشاف ہوا ہے کہ انسانوں میں یہ وائرس صرف پھیپھڑوں کو ہی نہیں بلکہ تمام اعضاء کو متاثر کرسکتا ہے۔
    اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ وائرس انسانوں میں کئی طرح کی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوسکتا ہے اور اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس وائرس کو ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہونے سے روکا جاسکتا ہے؟
    اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ چونکہ پرندے اس وائرس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں اس لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے حفاظتی انتظامات سے پولٹری پرندوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکتا ہے مثلاً جنگلی پرندوں کو اگر پولٹری فارم سے دور رکھا جائے تو مرغیوں میں یہ مرض منتقل نہیں ہوسکتا۔
    [​IMG]
    ماہرین کا کہنا ہے حفاظتی انتظامات سے پولٹری پرندوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکتا ہے
    ساتھ ہی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمی تغیرات کے باعث پرندوں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے رجحان پر بھی نظر رکھی جانی چاہیے تاکہ بیماری پھیلنے کے امکانات واضح ہوسکیں۔
    اس بیماری نے کتنے افراد کو متاثر کیا؟
    نو جنوری 2005 کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مختلف ممالک میں انسانوں میں برڈ فلو کے ایک سو چھیالیس کیسز کی نشاندہی کی ہے۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، ویت نام، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، چین اور ترکی شامل ہیں۔ برڈ فلو سے اب تک 76 اموات واقع ہوچکی ہیں۔
    ترکی میں اس سال کے آغاز سے اس بیماری کے کئی واقعات سامنےآئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں برڈ فلو نسبتاً تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یا پھر کہا جاسکتا ہے کہ میڈیا کی توجہ کے باعث برڈ فلو سے متاثر ہونے والے افراد کے کیس اب زیادہ تواتر سے سامنے آرہے ہیں۔
    حقیقت یہ ہے کہ لوگوں میں اس وبا کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ سامنےآنے اور اپنا کیس رپورٹ کرنے کے بارے میں اپنے آپ کو پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔
    باعث تشویش امر یہ ہے کہ اس وائرس کی ترکی میں پائی جانے والی قسم وہ ہے جو با آسانی انسانوں اور مرغیوں میں پھیل سکتی ہے۔
    اگر عالمی ادارہ صحت نے ترکی میں رپورٹ کیے جانے والے تمام برڈ فلو کیسوں کی تصدیق کردی تو یہ بات مزید تشویش کا باعث ہوگی کہ یہ بیماری انسانوں میں عام زکام کے وائرس سے گھل مل سکتی ہے اور یوں اس کے تیزی سے پھیلنے کے امکانات کہیں زیادہ بڑھ جائیں گے۔
    اور یہی وہ خدشہ ہے جس پر دنیا بھر میں ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر کسی انسان کو زکام کے دوران برڈ فلو وائرس متاثر کرجائے تو پھر برڈ فلو کا وائرس عام فلو کی طرح ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہونے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اور اگر ایسا ہوگیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔
    تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ انیس سو اٹھارہ میں پھیلنے والی وباء، جس سے بہت سے اموات واقع ہوئی تھیں، ممکنہ طور پر برڈ فلو ہی تھا۔
    تاہم اب تک اس بات کے شواہد نہیں ملے ہیں کہ یہ ایک انسان سے براہ راست دوسرے انسان کو منتقل ہوا ہو۔
    دو ہزار چار میں دو بہنیں برڈ فلو سے ہلاک ہوگئی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ ممکن ہے کہ انہیں یہ بیماری اپنے بھائی سے لگی ہو جو کہ ایک نامعلوم سانس کی بیماری سے ہلاک ہوا تھا۔ اسی طرح ہانگ کانگ میں انیس سو ستانوے میں ایک ڈاکٹر ممکنہ طور پر ایک مریض سے متاثر ہوگیا تھا تاہم اب تک ان امکانات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
    سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق اگر یہ مرض انسانوں میں پھیلنے والی وبا کی شکل اختیار کرگیا تو اس سے دو ملین سے پچاس ملین افراد کی موت واقع ہونے کا خدشہ ہے۔
    ابھی تک برڈ فلو کے خلاف مدافعت رکھنے والی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے تاہم تحقیق جاری ہے۔
    آب آخری اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا ہم مرغی کا گوشت کھا سکتے ہی؟ تو اس کا جواب ہے کہ ہاں اس میں کوئی حرج نہیں۔ مرغی کا گوشت کھانا ہرطرح سے محفوظ ہے۔
    صرف ان افراد میں اس بیماری سے متاثر ہونےکا امکان ہے جو مرغی ذبح کرتے ہیں یا اس کا گوشت کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر گوشت کو ستر ڈگری سینٹی گریڈ کی حرارت پر پکایا جائے تو وہ ہر طرح سے محفوظ ہوجاتاہے۔ اسی طرح انڈوں کو بھی مکمل طور پر پکا کر کھانا چاہیے۔
    ماہرین کے مطابق اگر گوشت سے کسی قسم کا خطرہ ہے تو وہ صرف اسی صورت میں ہے کہ گوشت کو سکھا کر سونگھا جائے۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    بہت خوب آصف بھائی آپ کا شکریہ
     
  10. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    شکریہ آصف بھائی
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    اچھی معلومات شئیر کر رہے ہیں شکریہ
     
  12. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ایسے آصف بھائی آپ کو روزآناچاہیے کچھ دیر کے لیے
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ڈاکٹر صاحب میرا گدھا بیمار ہے جلدی آئیں
     
  14. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    بھائی آپ کے گھر میں کتنے قسم کے جاونور ہیں
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    بھینسیں ، گائے ، بچھڑا ، بکرے ، بکریاں اور ایک عدد گدھا اور ایک خونخوار قسم کا ڈی او جی
     
  16. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ڈی او جی یہ کیسی کہتے ہیں
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    آپاں جی آپ کو ڈوگ کا بھی نہیں‌پتا
     
  18. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    اففففففففف تو وہ ڈوگ تھا:doh:
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    اب بتائیں عقل کس کے پاس ہے
     
  20. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ہاں جی وہ تو آپ کے پاس ہو نہیں سکتی:119:
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    ہاہاہاہا ایک تو آ پ کو غصہ بہت جلدی آتا ہے
     
  22. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    یہ ہے ہارون بھائی کا ڈی او جی

    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    السلام علیکم آصف بھائی کیسے ہیں
     
  24. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    مرغ بانی نفع بخش کاروبار
    دنیا میں جتنے کاروبار ہیں ، چاہے وہ صنعتی نوعیت کے ہوں یا زراعت سے تعلق رکھتے ہوں، ملازمت ہو یا تجارت ، ان سب کے پیچھے انسانی ذہن کارفرما ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک مرغی خانے کی کامیابی کا دارومدار بھی اس امر پر ہے کہ اس کا مالک یا منتظم فن مرغبانی میں کس حد ذہنی قابلیت اور فنی اہلیت رکھتا ہے۔ ایک اچھا مرغبان ایک اچھا تاجر بھی ہوتا ہے اور ایک اچھا زمیندار بھی ہو سکتا ہے۔ مرغبانی سے پیدا ہو سکتا ہے ار ایک اچھا زمیندار بھی ہو سکتا ہے۔ مرغبانی سے پیدا ہو نے والے اس استعمال ہونے والی مشیزی کے متعلق کہری بھیر رکھنے والا بھی ۔ اس لۓ مرغی خانہ شروع کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ مرغیوں کے متعلق چند ابتدائی کتابیں پڑھیں اور پھر کسی معیاری مرغی خانے میں جا کر مناسب حد تک عملی تجربہ حاصل کریں تاکہ یہ کاروبار آپ زیادہ خوداعتمادی سے شروع کر سکیں اور شدید نقصانات سے بچتے رہیں۔ اور اپنے عملے سے بھی اچھی طرح کام لے سکیں۔

    منصوبہ بندی کے ذریعے مرغی خانے سے دولت پیدا کرنے کے لۓ آپ کو غور و فکر سے کسی وقت بھی فرصت نہیں مل سکتی ۔ آپ کو یہ سوچنا پڑتا ہے کہ مرغی خانے کی کامیابی کے لۓ کس قسم کی جگہ انتخاب کرنی ہے۔ اس کی عمارت کا نقشہ کس طر‌‌‌ز کا ہو اور پھر اس کی تعمیر میں کن کن ضرورتوں کو پیش نظر رکھا جاۓ۔ آپ کے گھر کے افراد ، دوست اور رشتہ دار اس کام میں آپ کا کہاں تک ہاتھ بنا سکیں گے۔ مرغی خانے کی ضرورت کی چیزیں کہاں سے خریدی جائیں۔ زیادہ سے زیادہ منافع کے لۓ مرغیوں کا گوشت اور انڈوں کی فروخت کے مرغیوں کا گوشت اور انڈوں کی فروخت کے لۓ کون سی جگہ ف بازار یا منڈی ہو گی ۔ غرض کہ اس کاروبار کو ترتیب دینے کے لۓ آپ کی زندگی کا بیشتر وقت تک و دو میں گزرتا رہے گا جس کے لۓ آپ کو اپنے اندر مستقل مزاجی اور حوصلہ مندی کے اوصاف پیدا کرنے پڑیں گے۔ لیکن اس کے باوجود آپ ان حقائق کو بھی نظر انداز نہ کریں کہ ایک سیب کے درخت سے اپ 10 سال بعد پوری طرح پھل حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور ایک گاۓ یا بھینس چار پانچ کی عمر کے بعد دودھ یا زیادہ مقدار میں دودھ دینے کے قابل ہوتی ہے لیکن مرغیوں سے آپ کو اپنی محنت کا ثمر چھ ماہ کی پرورش کے بعد ہی حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
    اگرچہ تجربے اور سوچ بچار کے بغیر آپ دوسرے مرغبانوں کی نقالی شروع کر دیں گے تو اس کے نتائج کاروباری لحاظ سے اپ کے لۓ انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جس طرح ٹڈی دل کا حملہ ، آندھیاں اور طوفانی بارشیں اور اسی نوعیت کے دیگر حوادث جس طرح فصلوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اسی طرح مرغیوں کی متعدی اور غیر متعدی بیماریاں ، گرمی اور سردی کی شدت ، خوراک اور پانی وغیرہ کی کمی مرغیوں میں شرح اموات کو بڑھانے اور کاروبار کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    آپ کی دعا سے بخیریت ہوں کہ بہنوں کی دعا بھائیوں کی راہ کی مشکلات کا توڑ ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    کیسی گذری آپ کی عید ۔
    ماشاءاللہ آپ یہاں ابھی شئیرینگ کر رہے ہیں شکریہ
     
  27. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    گپ شپ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی ضروری ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    [​IMG]
     
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    بہت خوب آصف بھائی ، پہلے سے زیادہ مؤثر انداز مین لڑی شروع کرنے کا شکریہ ۔
     
  30. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شفا خانہ حیوانات

    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں