1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشگوار یادیں

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عمار خاں, ‏2 اکتوبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمر خیام بھائی ۔ آپکی یادداشتیں اور اندازِ تحریر بہت شاندار ہے۔ جیتے رہیں ۔ خوش رہیں
     
    عمر خیام اور مریم سیف .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    مگر وہ یاداشت ہے کہاں
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ھاھاھاھاھا
    بہت خوب اور دلچسپ انداز بیاں ہے آپ کا عمر خیام بھائی :)
    آپ سنجیدگی سے مزاح لکھنے کا سوچیں۔ :)
     
    پاکستانی55، عمر خیام اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا سنجیدگی سے مزاح
     
    پاکستانی55، ملک بلال اور عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی میں نے بھی آپ کی ہی طرح ملک بلال کی اس بات پہ یہی کچھ لکھنا تھا۔ لیکن یہ بھی ایک مزاح کی ایک قسم ہے جو ملک بلال نے لکھی ہے ۔ کہ ایک بات جو بظاہر مزاحیہ نہ لگے، لیکن وہ بات ذہانت کے ساتھ مزاح سے ایسے ہی بھرپور ہو جیسے ڈالڈا بناسپتی گھی ممتا کے ساتھ ساتھ وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتا ہے۔
     
    اویس جمال لون، پاکستانی55، نعیم اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    خوشگوار یادوں میں صرف بچپن کے دن تھے بس۔۔تب ہنستے تھے کھیلتے تھے ۔۔ضد کرنا۔۔اگر مار یا ڈانٹ بھی پڑ جاتی تھی تب بھی دل پر نہیں لینا کسی بات کو ۔۔یہی عادت تھی۔۔سب سے اچھی یادوں میں گاوں جایا کرتے تھے عید کرنے دادی اماں کے پاس۔۔وہاں سب کزنز ہوتے۔۔چاند رات پوری جاگنا مہندی لگانا۔۔باتیں کرنا۔۔۔اب صرف یادیں ہیں کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہے۔۔نہ ہی ہو سکتا ہے۔۔
     
    ارشین بخاری، اویس جمال لون اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے مزاح تخلیق کرنا واقعی ایک سنجیدہ کام ہے :)
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اب آپ کی عمر اللہ اللہ کرنے کی ہے کیا ؟ :eek:
     
    پاکستانی55، دُعا اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    آہو۔۔ہاہاہا
     
  10. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ اللہ کرنے کی ہر عمر ہوتی ہے کوئی فکس عمر نہیں ہوتی ۔۔
     
  11. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    خوشگوار یادوں کے حوالے سے ہی لکھا ہے بھائی۔۔۔بچپن کی یادیں سب سے اچھی ہوتی ہیں۔۔جب بڑے ہوجایئں کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہوتا۔۔کھیلا بہت زیادہ ہے بچپن میں خاص کر گڑیا کے ساتھ۔۔پھر ریڈی یس۔۔پھر نیلی پری آنا۔۔ہاہاہا اور لڈو بھی بہت کھیلی ہے۔۔بچپن کا ہر دن ہی مزے کا ہوتا ہے۔۔
     
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بچپن میں امی تازہ تازہ روٹیاں پکا کرگڈوی میں سے دیسی گھی لگا لگا ہمارے سامنے رکھتی تو ہم سب بہن بھائی صبح ناشتہ کرتے، کبھی چینی کے ساتھ کبھی سالن کے ساتھ اور کبھی دہی کے ساتھ۔ اور ان دنوں ہم پٹ سن کی بوریوں پر بیٹھ کر ناشتہ کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ارشین بخاری، اویس جمال لون اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بچپن میں ہر دوپہر کو روٹی دودھ کی بالائی سے کھاتا تھا اب تو اس جیسی بالائی کبھی دیکھی بھی نہیں
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وہ دیسی زما نہ تھا اب ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میرا ایک بہت ہی پیار ادوست جس کا تعلق دعوت اسلامی سے ہے ان کی شادی تھی ہم سب دوست بارات میں شامل تھے بارات میں اکثریت داڑہی والے اور عمامہ شریف والے تھے بارات درود پاک کا ورد کرتے ہوئے پہنچ گئی شامیانے لگے ہوئے تھے ہم بیٹھ گئے وہاں ایک بارات اور آنی تھی وہ بھی ڈھول باجے بجاتے ہوئے پہنچ گئے جیسے ہی وہ شامیانوں میں پہنچے ایک لڑکا سب داڑہی اور عمامہ شریف والے لوگوں کو دیکھ کر بہت زور سے بولا " اوئے بتا نا تھا کہ یہاں میلا د شریف ہے تو ہم بھی اپنے مولوی ساتھ لے آتے"
     
    عمر خیام, ملک بلال, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا ہی کچھ میرے ولیمے پہ پوچھا گیا تھا کہ "بتانا تھا سالگرہ کا فنکشن ہے ہم بھی گفٹ آتے ۔ " :)
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پوری گل دسیا کریں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پوری بات بتائیں گے تو پھر پتہ چلے گا
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں کیسے بتا سکتا ہوں ہوسکتا کہ انہوں نے ولیمے کا نام سالگرہ پارٹی رکھا ہو
     
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں انہی کی بات کر رہا ہوں کہ پوری بات بتائیں گے تو پتہ چلے گا
     
  22. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    اس زمانے میں( لاہور کی سیر والے دور میں) لاہور سے ایک طنزومزاح کا ماہنامہ چاند باقاعدگی سے شائع ہوا کرتا تھا۔ ہم سکول کے زمانے سے اس میں چھوٹے موٹے چٹکلے یا اشعار اور غزلوں کی اوٹ پٹانگ سی پیروڈی لکھا کرتے تھے ۔جو کہ یقین جانیے یا نہ مانیے پسند بھی کی جاتی تھی ۔ کالج میں جاکے اس میں زیادہ شدومد سے لکھنے لگ گئے ۔کوئی فین میل میں خط بھی آجاتاجس کو پڑھ کر ہمارا حوصلہ اور خون بہت بڑھ جاتا۔ ہماری دیکھا دیکھی ہمارے گروپ کے سبھی لڑکے اس میں لکھنے لگ گئے ۔ اب ہم لاہور کی سیر کررہے تھے تو یہ ایک سنہرا موقعہ تھا کہ چاند کے دفتر جو کہ نسبت روڈ پر واقعہ تھا کا بنفس نفیس دورہ کیا جائے اورر" چاند" کے روح رواں کردار پیر جنگلی سے بالمشافہ ملا جائے اور ان کو بھی دیدار سے فیضیاب کرایا جائے ۔ شام کے دھندلے میں ڈھونڈتے ڈھنڈاتے اور پوچھتے پچھاتے نسبت روڈ پر اس دفتر کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے جو کہ ایک مدقوق سی بلڈنگ کی دوسری منزل پر تھا۔ اندھیری سیڑیوں پرسے ہوتے ہوئے ہم آدھا درجن سے زاید سرپھرے دگڑ دگڑ کرتے ایک کمرے میں آن پہنچے ۔ وہاں پر ایک چالیس واٹ کے بلب کی روشنی میں ایک منشی نما کاتب کاغذوں کے پلندے میں سر دیے بیٹھا تھا۔ ہماری یلغار سے بوکھلا گیا۔ لیکن ہم نے اس کو دلاسہ دیا کہ ہم اس پرچے کے بہت بڑے فین ہیں اور بہت دور سے اور بڑی مشکل سے یہاں آئے ہیں ۔ اور پیر جنگلی مدظلہ عالی سے ملاقات کے متمنی ہیں۔ اس نے کہا کہ اس وقت تو یہاں کوئی بھی نہیں۔ سب گھر چلے گئے ہیں ۔ کل آیئے گا ۔ اگلے دن کا ہم کو یارا نہ تھا ۔کیونکہ ہمارے شیڈول میں کوئی دن خالی نہ تھا ۔ اور دن اس لیے خالی نہ تھا جیب خالی ہونے سے پہلے ہم گھر لوٹ جانا چاہتے تھے ۔
    ہماری یہ احتیاط کہ سب کشتیاں کبھی نہیں جلانی چاہیں اور آخری کشتی کے دوبنے سے پہلے پتوار موڑ دینے چاہیں ، کام آگئی ۔ واپسی ہماری ٹرین سے ہوئی ۔ یہ ہمارا ٹرین کا پہلا تجربہ تھا۔ اور بہت خوشگوار تجربہ تھا ۔ سارے راستے ہم نے ڈبے میں شغل میلہ لگائے رکھا ۔ ڈبے کے مسافر ہم سے بہت خوش تھے اور ہمارے چٹکلوں اور ہنسی مذاق سے خوب خوب لطف اندوز ہوتے رہے ۔یہ ہم لطف اندوز ہونے کا اس اعتماد سے اس لیے کہہ رہے ہیں کہ جس جس سٹیشن پہ جو بھی مسافر اترا، وہ "جیوندے رہو" کی دعا دیئے بغیر نہ اترا۔ وزیرآباد کے قریب گدھا ٹرین کے نیچے آگیا۔ وہاں ایک گھنٹا لگ گیا۔ اور پھر سرائے عالمگیر کے قریب ، پولیس سٹیشن کے پیچھے ٹرین پھر رک گئی ۔ کافی دیر وہاں لگ گئی ۔اور شام ہوگئی ۔ایک لڑکے کی امی کی خالہ سرائے عالمگیر میں رہتی تھی ، اب بھی رہتی ہے ۔ وہ وہیں اتر گیا۔ ایک جہلم جاکے اترا گیا کہ اس کی پھوپی جہلم کینٹ میں تھی ۔ ہمارا لیڈر کزن اپنے دو دوستوں کو لے کے جہلم میں کالاگوجراں اپنے کسی رشتہ داروں کے گھر روانہ ہوگیا ۔کزن نے ہمیں بھی بہت زور مارا کہ تم بھی ساتھ چلو۔ظاہر ہے وہ ہمارے بھی رشتہ دار تھے لیکن اتنی رات گئے اتنی دور کے رشتہ داروں کے ہاں اتنے جواں جہاں لڑکوں کا جانا ہم نے مناسب نہ سمجھا۔
    ہم تین پیچھے رہ گئے ۔ میں نے ان کو کہا کہ جہلم میرا دیکھا بھالا شہر ہے ۔ یہاں ایک ایسی جگہ ہے جہاں بہت سستے داموں رات گذارے کے لیے کمرہ مل جائے گا۔ ریلوے روڈ جو شاندار چوک کی طرف جاتی ہے پر ناز سینما کے پاس ایک گلشن سرائے ہوا کرتی تھی ۔ وہاں پر ہم نے 15 روپے فی کس کے حساب سے تین چارپائیاں حاصل کیں ۔ میں نے45 روپے ادا کرکے چارپائیوں پر قبضہ جمایا۔ صحن میں لگے ہینڈ پمپ سے ہاتھ منہ دھو کر اور سامان مینیجر کے پاس جمع کرا کے کھانے پینے کی تلاش میں شہر کو نکل گئے ۔ عین شاندار چوک کے مرکز پر واقع بٹ کباب ہاؤس سے ایک کلو مرغ کڑاہی سیر ہوکے کھائی ۔ اس کا بل بھی 45 روپے ہی آیا ۔ جس کی ادائیگی میرے کزن نے کی ۔ یہ کزن کم اور دوست زیادہ تھا۔ اب بھی ہے ، اور الحمدللہ اسی طرح دوستی برقرار ہے ۔ اصولی طور پر اب ہم کو واپس سرائے کی طرف لوٹ جانا چاہیے تھا ، لیکن ہمارا تیسرا ساتھی ضد میں آگیا کہ تم دونوں نے خرچا کیا ہے اور میری گنجائش نہیں چھوڑی ۔ اس لیے میں بھی ضرور کہیں نہ کہیں خرچوں گا ۔ بہت سمجھایا کہ پھر کبھی سہی ، کسی اور جگہ سہی۔ لیکن وہ جاٹ تھا ، نہ مانا۔ اور سنیما میں فلم دکھانے لے گیا ۔ کوئی ڈھنگ کی فلم نہ لگی تھی ۔ کوئی فرینکنسٹائین قسم کی تھی ۔ اتنی ڈراؤنی بھی نہ تھی۔ اور نہ دیگر مصالحے تھے کہ 45 روپے کے ٹکٹوں کو " منی ویل سپینٹ" سمجھتے ۔
     
  23. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اس سادگی پہ کون نہ مرجائے :p
    گویا جوان جہان پہ زیادہ زور ہے :p
    لگتا ہے ابھی تک 45 روپے ضائع جانے کا دکھ ہے :p

    ماہنامہ چاند بھی خوب یاد دلایا :)

    خوبصورت انداز تحریر عمر خیام جی
    خوش رہیں :)
     
    عمر خیام اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست عمر بھائی بہت روانی اور سادگی ہے آپ کی تحریر میں ایسا لگتا ہے کہ ہم بھی آپ کے ساتھ ہی گھوم پھر رہے ہیں ۔:shandar:
     
    عمر خیام اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    " جوان جہان" اس لیئے کہ اس زمانے میں ہم واقعی جوان تھے، یعنی پسینہ گلاب ہوا کرتا تھا ، اور ساتھ ساتھ خلیل خان کی طرح فاختہ بھی اڑایا کرتے تھے ۔ یعنی پڑھنے اور کھیلنے کے علاوہ سوائے گھومنے کے اور کوئی کام نہ تھا۔
    مصالحہ یعنی نہ انتقام کے شعلے ، نہ بدلے کی آگ ۔ نہ جذباتی ڈائیلاگ ، نہ معرکہ حسن و عشق، نہ رقیب روسیاہ کی چالیں ، نہسرسوں کے کھیتوں میں ہیجان خیز رقص ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت پھسپھسی فلم تھی ۔
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کا شکریہ ۔ آپ باقی کے سفروں میں بھی ساتھ گھوم پھر سکتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اپنے خرچے پر ۔۔۔۔ ٹکٹ آپ خود لیں، طعام ہمارے ذمے ۔
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عمر بھائی تو یہ آفر صرف میرے لیے ہے یا باقی سب بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں اور اگر ایسا ہے تو میں یہ خوش خبری ہارون بھائی کو بتاتی ہوں:cal: آپ اپنی خیر منا لیں:nty:
     
    ھارون رشید اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ست بسم اللہ ۔ ھارون رشید بھائی نے کبھی موقعہ دیا تو ہم کو کھلا کھلا کے تھکا دیں گے ۔ کھلانے پلانے میں ہم اتنے ماڑے نہیں ہیں ۔ بلکہ خوشگوار یادیں میں ہم ایک دو واقعات بھی شئیر کریں گے جن میں میری تو نہیں لیکن میرے کچھ کزنز کی خوش خوراکی کی داستان رقم کی جائے گی ۔
     
    ارشین بخاری اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپاں جی آپ فکر ہی نہ کریں بعد میں بھی عمر بھائی واقعات سنائیں مگر کس دل سے سنائیں گے یہ وہ ہی بہتر جانتے ہیں
     
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نئے نئے کوئٹہ آئے تو گھر میں پینٹ کا کام چل رہا تھا ابھی کچن بھی پیک ہی تھا جو مزدور کام کر رہے تھے ان کے لیے کھانا منگوانے کے لیے اپنے ملازم کو بھیجا کہ بازار سے ہی کھانا لے آئے دیکھا تو دس منٹ بعد ہی ملازم واپس آیا اور آتے ہی کہنے لگا توبہ توبہ باجی کوئٹہ تو بہت ہی مہنگا ہے میں کھانا لینے ہوٹل گیا تو وہ کہتے ہیں کہ یہاں تو چائے کا کپ بھی تین سو روپے کا ہے میں نے حیران ہو کر پوچھا تم کہاں گئے تھے کہنے لگا باجی یہ جو گھر سے باہر مین روڈ پر ہوٹل ہے پھر اس کے بعد ہمارے قہقے سن کر وہ حیران ہوا کہ باجی کو کیا ہوا ہے اصل میں ہماری گھر کے ساتھ ہی کوئٹہ کا 5سٹارسرینہ ہوٹل ہے اور ملازم وہاں کھانا لینے چلا گیا تھا ۔خیر بعد میں وہ خود بھی اپنی سادگی پر ہنستا رہا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں