1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشگوار یادیں

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عمار خاں, ‏2 اکتوبر 2006۔

  1. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    السلام علیکم تمام مسلمان ساتھیو!
    امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔
    جیسا کہ ہم سب کے ساتھ زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا خوشگوار واقعہ پیش آتا ہے جسے ہم جب بھی یاد کریں، ہمارے لبوں پہ مسکراہٹ آجاتی ہے۔ کیوں نہ ہم ان سب واقعات کا تبادلہ یہاں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ کریں تاکہ ہمارے ساتھ اوروں کو بھی خوشی ملے۔۔۔۔۔ مگر جھوٹے واقعہ یا لطیفہ سنانے سے گریز کریں۔۔۔۔

    توقع ہے کہ آپ سب اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے خوشگوار واقعات یہاں ضرور درج کریں گے۔
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    برجوں کی کہانی

    سب سے پہلے اس کام کی ابتداء کرتے ہوئے میں اپنا ایک دلچسپ واقعہ اور راز کی بات بتاتا ہوں۔ ہم میں سے کافی لوگ ایسے ہوں گے جنہیں اپنے برج (اسٹار) سے بڑی دلچسپی ہوگی۔۔۔ کتنے ہی لوگ ایسے ہوں گے جو اخبار میں “یہ ہفتہ کیسا رہے گا“ یا “یہ دن کیسا رہے گا“ یا “آج کا دن“ کا کالم بہت دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔
    میں جب نویں جماعت میں تھا تو میں نے اسکول میں ایک اخبار نکالنا شروع کیا تھا جس کا نام ہمارے کمپیوٹر کے استاد نے “اچانک ٹائمز“ رکھا تھا۔ یہ اخبار میں سنیچر اور اتوار کے روز تیار کرکے سوموار کے دن اسکول میں لگادیا کرتا تھا۔ یہ اسکول میں ایک نئے کام کی شروعات تھی اور لوگ بڑے جوش و خروش سے پڑھا کرتے تھے۔ کچھ عرصہ بعد میں نے سوچا کہ اس میں ایک سلسلہ شروع کرتے ہیں کہ “یہ ہفتہ کیسا رہے گا“۔ لیکن بات یہ تھی کہ مجھے تو یہ علم ذرا سا بھی نہیں آتا تھا۔ پھر میرے ذہن میں ایک خیال آیا اور میں نے اس پر عمل کیا تو وہ سلسلہ مقبول ترین بن گیا۔ میں کیا لکھا کرتا تھا ملاحظہ ہو:
    برج دلو: صحت کا خیال رکھئے، دورانِ سفر احتیاط کیجئے۔ مسکراکر ہاتھ ملانے والا ہر شخص دوست نہیں ہوتا۔ جو دل میں ہے، کہہ ڈالئے۔
    برج حوت: آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ جیسا آپ چاہیں گے، عین ویسا ہی ہوگا۔ ہر کام کا اپنا ایک وقت ہے، زیادہ جلدی نہ کجئے۔ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔


    اور اسی طرح دوسرے۔۔۔۔ اگر آپ غور کریں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ اس میں ساری باتیں ایسی ہیں جو سب کے اوپر آسکتی ہیں۔ میں کسی کو بھی کہہ سکتا ہوں کہ صحت کا خیال رکھے، دورانِ سفر احتیاط کیجئے۔۔۔ یہ صرف برجِ دلو والوں کے ساتھ خاص نہیں۔۔۔۔ لیکن یہ سلسلہ اتنا مقبول ہوا کہ اسکول کے ٹیچرز تک دلچسپی سے پڑھا کرتے تھے اور مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ میں کیسے یہ علم جانتا ہوں۔۔۔ پر یہ تو ایک راز تھا۔۔۔ میں نے کسی کو نہیں بتایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیجئے! آج آپ کو بتادیا۔۔۔
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    اب آپ سب کی خوشگوار یادوں کا انتظار ہے۔۔۔
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب بڑا مزہ آیا یہ جان کر کہ آپ جنم جنم سے نجومی ہیں
     
  5. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    میرا تو صرف ایک ہی جنم ہے۔۔۔۔۔۔۔ یہ جنم جنم والی بات کیا ہوئی؟



    ویسے آپ کب لکھ رہے ہیں اپنی کوئی خوشگوار یاد؟ سموکر بھائی!
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آپ نےاچھی لڑی شروع کی ہے جب میرے پاس زیادہ سارا وقت ہو گا تب لکھوں گی
     
  7. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    وقت تو نکالنے سے نکلتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    دیکھتے ہیں، کون کب لکھتا ہے۔۔۔؟
     
  8. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    سوری عمار جی! پیچھے مڑ کے دیکھنے سے ڈر لگتا ہے
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یادِ ماضی عذاب ہے ، یارب !
    چھین لے مجھ سے حافظہ میرا​
     
  10. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
  11. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    یہ سوری سوری کیا ہوتا ہے؟ ہماری اردو میں سوری کا کوئی لفظ نہیں۔


    ویسے ماضی اتنا بھیانک ہے کیا؟
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    “ الٰہی ساری دنیا کو میں‌کیسے راز داں کر لوں ؟‌ ؟“​
     
  13. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جیسے اپنے دل کو اپنا راز داں کرلیا ہے۔۔۔۔۔ ویسے ہی ساری دنیا کو کرلو ناں۔۔۔
    ارے عبد الجبار بھائی! آپ کی خوشگوار یادیں اب تک نہیں آئیں؟
    کیا زندگی میں کوئی خوشگوار یاد ہے بھی یا نہیں؟
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عمار بھائی! اب کیا بتائیں آپ کو اپنی زباں سے ہم؟

    ہمارا وعدہ رہا کہ ہم ضرور اپنی زندگی کا کوئی سہانا واقعہ اس لڑی کی نظر کریں‌گے، لیکن اُس کے لئے مجھے اپنی ساری پُرانی ڈائریاں دیکھنی پڑیں‌گی، ابھی تو وقت نہیں ہے، البتہ عید کے بعد ممکن ہے۔
     
  15. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    مانا وقت نکالنے سے نکلتا ہے مگر وقت نکالنے کے لئے بھی تو وقت درکار ہے
     
  16. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
  17. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    باتیں بھول جاتی ہیں۔۔یادیں یاد آتی ہیں
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    شامی بھائی! یادیں یاد آتی ہیں تو اپنی زندگی کی کوئی سُہانی یاد اس لڑی کی نظر کریں۔
     
  19. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    کوئی غمگین یاد ہو تو بندہ کسی کو بتاتے ہوئے سوچتا ہے کہ کیا کرنا یار!!! لیکن خوشگوار یادیں تو سب ہی ایک دوسرے کو خوشی سے بتاتے ہیں۔۔۔
    یہاں تو معاملہ اس کے برعکس نظر آتا ہے۔
     
  20. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یادیں غمگین ہو یا خوشی والی بتانے کو دل نہیں کرتا بس ہر وقت اُن یادوں میں

    کھوئے رہنے کو دل کرتا ہے
     
  21. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    میں نے تو سنا ہے بتانے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے، اب اگر آپ اپنے دل پر بوجھ رکھنا چاہتے ہیں تو جیسی آپ کی مرضی!
     
  22. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وادی کاغان کی سیر
     
  23. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    شامی جی! صرف عنوان لکھ دینے سے فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔
    ذرا تفصیل بھی تو پتا چلے کہ آخر ایسا کیا تھا وادی کاغان کی سیر میں جو آپ کے لئے خوشگوار یادوں کا سبب ہے؟؟
     
  24. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شامی کو بتاتے ہوئے شرم آتی ہے نا!
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک تو یہ بڑی خوبی ہے اس فورم (ویسے فورم کی اردو کیا ہو گی؟) کہ کوئی موضوع شروع ہوتا ہے تو چند ایک پیغام ہی اس موضوع پر ہوتے ہیں بعد میں آپس کی نوک جھونک میں موضوع صاحب زندہ درگور ہوجاتے ہیں اور بحث مباحثہ کے شوقین حضرات اپنی فتح کے جھنڈے گاڑ کر پھر ایک نئے موضوع کی تلاش میں چڑھ جاتے ہیں۔ (میری طرح)
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ایک دوست نے مجھے واقعہ سنایا۔۔ اسی کی زبانی آپ کی نذر کرتا ہوں
    میں جب پہلی دفعہ انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ (انگلینڈ کا میرپور) اپنے انکل کے پاس گیا تو ایک دن صبح میرے انکل نے دفتر جاتے ہوئے مجھے کہا کہ کچھ بنک کے بلز ہیں وہ جا کر جمع کروا آنا تمھارے ساتھ میرا 9سال کا بیٹا “عمر“ چلا جائے گا اور تمہیں بنک دکھا دے گا۔
    اب میں انگریزی کے جملے سوچنا شروع ہو گیا کہ وہاں جا کر کیا بولوں گا اور کیسے بولوں گا ۔ انگریزوں سے انگریزی بولنے میں کتنا مزہ آئے گا وغیرہ وغیرہ
    اپنے کزن عمر کے ساتھ بنک پہنچا تو کاؤنٹر پر بیٹھا بنک کلرک میرپور آزادکشمیر کی پنجابی میں چلّا کر اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا
    اوئے پا پا جی راتیں دیوداس فلم تکی اے می کی تے بہوں مزہ اچھیا۔۔
    میں نے سکھ کا سانس لیا اور پنجابی میں بات کر کے بل جمع کرا کر گھر آگیا :84:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب نعیم بھائی۔
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک واقعہ جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب نے مجھے اور چند دوسرے ساتھیوں کوسنایا تھا۔محترم ڈاکٹر صاحب کی زبانی ہی آپ کی نذر کر رہا ہوں آپ واقعہ سے محظوظ ہوں اور ساتھ ساتھ ڈاکٹر صاحب کی شگفتہ مزاجی سے بھی آگاہی حاصل کریں۔ کہ کیسے وہ ہم جیسے عام لوگوں میں گھل مل کر اپنی صحبت سے نوازتے ہوئے حضرت علامہ اقبال کے اس شعر کی تصویر نظر آتے ہیں :
    ہو حلقہء یاراں تو بریشم کی طرح نرم
    رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
    ڈاکٹر صاحب نے فرمایا :
    “ایک دفعہ ہم دمشق/شام میں تھے۔ ہم نے ایک مقامی گائیڈ کا انتظام کیا اور اسے ایک معروف ولی اللہ حضرت عبد العزیز دباغ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر لے چلنے کو کہا ۔ اس نے بڑے اعتماد سے جواب دیا جناب کوئی فکر نہ کریں میں اس شہر کا چپہ چپہ جانتا ہوں اور آپ کو ہر جگہ لے جا سکتا ہوں۔ وہ گائیڈ ہمیں کافی بازاروں اور سڑکوں سے گھماتا گھماتا غالباً کئی گھنٹوں بعد ایک رنگ ساز کی دکان پر لے گیا اور کہنے لگا رنگ ساز تو بہت ہیں لیکن عبد العزیز دباغ نامی رنگ ساز یہی ہے۔ اس پر مجھے یاد آیا کہ دباغ تو عربی میں رنگ ساز کو کہتے ہیں۔ میں نے مسکرا کر اپنے گائیڈ کو کچھ بخشیش دے کر رخصت کیا اور دوسرے گائیڈ کی مدد سے مطلوبہ مزار پر پہنچ حاضری دی“ :lol:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بہت دلچسپ واقعہ ہے۔۔۔۔ مزہ آیا پڑھ کر !!!
    کیا واقعی ڈاکٹر صاحب جیسی عالمی شہرت یافتہ اور مصروف شخصیت کے پاس ایسے لطیفے سنانے کا وقت ہوتا ہے؟
     
  30. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کافی پرانی بات ہے ہمارے گاؤں میں رواج تھا کہ گاؤں کا کوئی ایک آدمی رمضان میں سحری کے وقت کچھ دیر پہلے مسجد جا کر سپیکر کے ذریعے لوگوں کو جگاتا تھا۔ یہ ایک طرح کی اسکی ذمہ داری ہوتی تھی۔ ایک دفعہ ہمارے پڑوسی بابا نے یہ ذمہ داری لی۔ جو لوگ گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بخوبی معلوم ہو گا کہ اڑوس پڑوس ایک دوسرے کے کافی معاون ہوتے ہیں۔ بہرحال ہمارا پڑوسی بابا تقریباً 2 بجے صبح اٹھ کر میرے تایا جی سے وقت (ٹائم) کی تصدیق کرتا اورسیدھا مسجد جا کر لوگوں کو جگاتا تھا۔ ایک دن اس نے حسبِ معمول رات کے کسی حصے میں میرے تایا جی سے وقت دریافت کیا۔ اتفاق سے اس وقت 12:10 بجے کا وقت تھا اور گھڑی کی سوئیاں ایک 12 اور دوسری 2 پر تھی۔ میرے تایا جی غلطی سے سمجھے 2 بج گئے ہیں۔ انہوں نے جواباً بابا کو بتایا کہ 2 بج گئے بابا تم لیٹ ہو گئے ہو۔ نتیجتاً بابا بھاگتا ہوا مسجد پہنچا ۔ سپیکر کھولا اور لوگوں‌کو جگا ڈالا۔۔۔ اب لوگ اٹھ کر سحری بنا کر، کھا کر بیٹھے ہیں کہ ابھی فجر کی اذان ہوتئی ہے لیکن اذان نہیں ہو رہی۔ تقریباً 2 گھنٹے بعد اذان فجر ہوئی لوگ مسجد پہنچے اور ہمارے پڑوسی بابا پر لال پیلا ہونا شروع ہو گئے۔ بہت مشکل بعد بات واضح کر کے ان کی جان خلاصی کروائی۔
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں