1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشگوار یادیں

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عمار خاں, ‏2 اکتوبر 2006۔

  1. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    نیکی بھی زمانے کو راس نہیں

    گزشتہ دنوں کی بات ہے، ہم سب کزنز دادی کے گھر پر جمع تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز ہورہے تھے۔ سوچا کہ چلو دیکھ کے آتے ہیں۔ اس دن دو سیمی۔فائنلز میچ تھے جن کو رات گیارہ بجے ختم ہونا تھا۔ ہم سب گئے۔ ایک میچ دیکھا اور واپس آگئے۔ سوچا کہ چاچی تو گھر پر ہیں نہی، پھپھو کا گھر قریب ہے، وہاں چل کر رات کا کھانا کھالیتے ہیں، ورنہ دادی کے گھر پر گئے تو دادی کو خرچہ کرنا پڑے گا۔ بڑی چاہت سے ہم نے دادی کا خیال کیا اور پھپھو کے گھر پر کھانا کھاکر دادی کے گھر پر پہنچے تو پتا چلا کہ ہماری شامت ہمارا انتظار کررہی تھی۔ دادی صاحبہ پہلے ہی باہر سے کھانا منگواچکی تھیں۔ وہ ہم پر برس پڑیں۔ ہم نے لاکھ کہا کہ ہم نے تو آپ کا خیال کرتے ہوئے یہاں کھانے کا پروگرام نہیں کیا اور ہم نے تو بتایا بھی نہیں تھا کہ ہم رات کا کھانا یہیں کھائیں گے لیکن سب بہانے بے سود گئے اور جو ڈانٹ پڑی۔۔۔۔ کہ بس س س س۔۔۔۔! کیا بتائیں۔۔۔؟
    نیکی بھی زمانے کو راس نہیں!!
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا صرف ڈانٹ ہی کھائی یا کھانا بھی دوبارہ کھانا پڑا ؟؟؟
    :152: :208: :135:
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نعیم صاحب ذرا اس تعلق کی تھوڑی سی وضاحت کرنا پسند کریں گے ؟
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرا تعلق خواہ مخواہ کا ہے :237:
     
  5. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    کھانا اس وقت تو دوبارہ نہیں دیا گیا۔ ہاں! دادی نے یہ دھمکی ضرور دی کہ اگلے دن دوپہر میں ہمیں یہی کھانا پڑے گا جو رات کا رکھا ہوا ہے مگر اگلی دوپہر کے کھانے سے پہلے ہی ہم ان کے گھر سے روانہ ہوگئے تھے۔ :D
     
  6. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    زمانہ طالبعلمی کا ایک دلچسپ واقعہ پیش خدمت ہے۔
    ہماری کلاس مطالعاتی دورے پر وادئ کاغان میں ایک رات شوگراں قیام کے بعد اگلی صبح نئی منزل شاراں جانے کے لئے تیار تھی۔ہماری نئی منزل شوگراں سے قریباً بیس پچیس کلومیٹر دور تھی اور سڑک کا زیادہ حصہ کچا تھا لہذا سب سامان گاڑیوں میں رکھنے کے بعد ایک دوست آصف “فائنل چیک“ کے لئے ریسٹ ہاؤس کے اندر گیا کہ کوئی چیز رہ نہ جائے۔ تھوڑی دیر بعد وہ ایک شلوار لئے باہر آیا اور سب سے اس کی ملکیت دریافت کی۔ سب لوگوں بشمول ڈرائیور اور باورچی کے جواب نفی میں ملنے پر اس نے مذکورہ شلوار بحفاظت واپس ریسٹ ہاؤس کے اندر رکھ دی اور ہم لوگ نئی منزل کے لئے روانہ ہو گئے۔ شاراں پہنچ کر سب لوگ تروتازہ ہو کر لباس تبدیل کرنے لگے۔آصف پھر اس وقت تولیہ باندھے ایک قمیض ہاتھ میں تھامے اس کی شلوار کے بارے میں پوچھ رہا تھا کہ اگر کسی نے دیکھی ہو۔سب دوستوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا اور آصف حیران۔اور اس ہنسی میں وہ بھی اس وقت شامل ہو گیا جب میں نے اسے بتایا کہ وہی شلوار وہ صبح خود ہی شوگراں رکھ آیا تھا۔
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوب ہُوا۔ :201:
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر اس واقعہ کے بعد آصف صاحب نے دھوتی پہننی شروع کردی ہوگی
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میری والدہ کے پاس بچیاں قران پاک کی تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں ایک بچی قران کریم پڑہتے ہوئے جب سورۃ یاسین پر پہنچی تو اس نے کافی دن سبق نہ سنایا آخر والدہ نے سختی کی تو اس نے رونا شروع کردیا کافی دیر سمجھانے کے بعد اس سے وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا میری نانی اماں کے پاس سورہ یاسین پڑہی گئی تھی اور وہ انتقال کرگئیں اگر میں نے پڑہا تو میں بھی مر جاؤں گی۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :176: :201:
    صدقے آصف کی حاضر دماغی کے
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    :201: اچھے لطیفے ہیں :201:
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب صاحب کیا پاتال میں کوئی یادگار واقعہ وقوعہ نہیں ہوتا۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب صاحب جواب دیں ذرا اور کوئی وقوعہ بھی سنائیں

    لیکن خیال رہے کہ ہم انسانوں کے معیارِاخلاق پر پورا اترتا ہوں

    کیونکہ آپکی زیرزمین دنیا میں قاعدہ قانون تو نہیں ہوتے۔ ہمارے ہاں ہوتے ہیں :angle:
     
  14. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    اور اگر ڈنگ یا ڈانگ کا ذکر نہ ہی ہو تو زیادہ بہتر ہو گا۔
     
  15. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ایک دفعہ مجھے ایک گاؤں میں نماز جمعہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ خطیبِ مسجد مولانا یوسف جمیل صاحب، امام و خطیب ہونے کے علاوہ پیری مریدی بھی فرماتے تھے اور گاؤں کے ان پڑھ لوگوں‌ پر ہمیشہ اپنے (کم) علم و فضل کی دھاک جمانے کے چکر میں رہتے تھے۔ اور ظاہر ہے اس کام کے لیے انکے ہمراہ دو چار مرید ہمیشہ واہ واہ، سبحان اللہ کرنے اور انکے نام کے نعرے لگانے کی ڈیوٹی پر مستعد رہتے تھے۔
    المختصر خطیب صاحب تازہ تازہ حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے آئے تھے اور لوگوں‌کو رُدادِسفر سنا رہے تھے۔ تقریر ظاہر ہے پنجابی میں تھی۔
    فرمانے لگے۔ اک جگہ میں اک عربی دے کول بیٹھا تے میں وقت گزارے لئی اس دے نال عربی وچ گپ شپ کرنا شروع کر دتی۔
    (اوراپنی عربی دانی کا رعب جمانے کے لیے عربی بھی بولنا شروع کر دی) فرمانے لگے
    میں اُس عربی کولوں پُچھیا “یا رفیق اِسمُکَ کی اے ؟“
    ا وہ عربی کہندا “انا یوسف“
    میں خوشی نال کہیا “ اوہ اَنتَ یوسف ؟؟ تے فیر اَنا وی یوسف ۔ ایس لئی دونوں رفیق“

    سادہ لوح لوگوں نے اپنے مولانا اور پیر و مرشد کے منہ سے عربی کے الفاظ سنے تو انکی علمیت پر عش عش کر اٹھے اور پوری مسجد حضرت مولانا پیر سید یوسف جمیل زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ جبکہ میں زیرِ لب مسکرا کر محظوظ ہوتا رہا۔
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :101: :201: :101: بہت خوب جی بہت خوب
     
  17. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    صرف ایک دفعہ ؟؟ کیا اس کے بعد پھر کبھی نماز جمعہ پڑھنے کا اتفاق ہوا؟؟؟؟ شکر ہے کسی نے اور خصوصاً مولانا موصوف نے نہیں دیکھا آپ کو ورنہ فتویٰ دے دیا ہوتا کہ موذی جانور کو مار دیا جائے۔
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    صرف ایک دفعہ ؟؟ کیا اس کے بعد پھر کبھی نماز جمعہ پڑھنے کا اتفاق ہوا؟؟؟؟ شکر ہے کسی نے اور خصوصاً مولانا موصوف نے نہیں دیکھا آپ کو ورنہ فتویٰ دے دیا ہوتا کہ موذی جانور کو مار دیا جائے۔[/quote:2fe3xmdg]
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شیر افضل بھائی آپ نے کچھ زیادہ سخت لفظ استعمال کر دیے ہیں۔
    عقرب بھائی کی دل شکنی بھی ہوسکتی ہے۔ وہ خود کو چاہے جو مرضی کہتے پھریں
    لیکن ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ ہمارے بہت پیارے بھائی ہیں۔
     
  20. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    سائنسی تعریف کے مطابق جاندار یا تو جانور ہوتا ہے یا پودہ ، عقرب اپنی مارفالوجی اور اناٹومی سے کسی بھی طرح پودہ نہیں ہوتا اور نہ ہی جانداروں کی تیسری متنازع قسم وائرس ہو سکتا ہے لہذا سائنس کےمطابق جانور ہی ہوا ۔ اگر پھر بھی عقرب اور آپ سب دوستوں کو برا لگا تو جانور کا لفظ کارروائی سے حذف سمجھا جائے۔ اور اگر پھر بھی عقرب کو برا ہی لگے تو پیارے بھائی معذرت ہی قبول کر لیں۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    امید ہے عقرب بھائی شیرافضل بھائی کی بات کو مذاق سمجھتے ہوئے برا نہیں “مسُوس“ کریں گے اور گپ شپ میں واپس آجائیں گے
     
  22. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    لو جی ۔ بندہ حاضر ہے
     
  23. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    میری معلومات کے مطابق صحیح اردو لفظ “عش عش“ نہیں بلکہ “اش اش“ ہے جیسا کہ حکیم محمد سعید نے اس تحقیق کی کئی بار وضاحت کی۔ بالکل اسی طرح جیسے بقول ان کے صحیح اردو لفظ “طوطا“ نہیں بلکہ “توتا“ ہے۔ درستگی فرمالیں۔
     
  24. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    عمار بھائی ! یہ بتائیں لطیفے کا مزہ آیا یا نہیں۔
    حکیم سعید مرحوم :ra: کے فرمان سے نہ تو دنیا نے توتا کہنا شروع کیا اور نہ ہی عش عش کا مفہوم بدلا۔ اسلیئے زیادہ ٹینشن نہ لیں جناب
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    خواتین سے پیشگی معذرت کے ساتھ
    میں ایک میڈیکل سٹور سے ادویات لے رہا تھا، میڈیکل سٹور کا مالک کہیں گیا ہوا تھا اور اسکا چھوٹا بھائی وہاں تھا، ایک خاتون نے آکر کہا “ مجھے ڈیٹ گذری والی گولیاں دیدیں“۔ تو اس لڑکے نے جواب دیا باجی ہم سٹور پر ایکسپائر گولیاں نہیں رکھتے بلکہ یہ آپ کو کسی سٹور سے نہیں ملیں گی۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی ۔ آپ سے بھی معذرت کے ساتھ
    میں آپکے لطیفے پر ہنسنا چاہتا تھا لیکن مجھے اس جملے کی سمجھ ہی نہیں آئی۔ اسلئے ہنس نہیں سکا۔
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    وہ لطیفہ تو آپ نے سنا ہوگا جس میں اگلے دن ہنسنے کی بات ہوتی ہے۔
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آپ کو اگر ڈیٹ گزری والی گولیوں کی سمجھ نہیں‌بھی آئی تو فکر نہ کریں‌اس سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ واصف بھائی !
    ورنہ ہارون بھائی نے تو مجھے پریشانی کا عارضہ لاحق کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔

    ہارون بھائی !

    اگلے دن ہنسنے کی بھی کوئی گارنٹی نہیں۔
    جب سمجھ آئے تب ہنسنے پر غور کیا جاتا ہے
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھیک ہے مگر جب آپکو سمجھ آئے تو ہنسنا ضرور
     

اس صفحے کو مشتہر کریں