1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 نومبر 2007۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کیا ایسے کم سُخن سے کوئی گفتگو کرے
    جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

    اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دُکھ نہیں
    پر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تُو کرے

    تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگی
    خود کو گنوا کے کون تیرے جستجو کرے

    اب تو یہ آرزو ہے کہ وہ زخم کھائیے
    تا زندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے

    تجھ کو بھُلا کے دل ہے وہ شرمندہ ء نظر
    اب کوئی حادثہ ہی ترے روبرو کرے

    چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فراز
    دنیا تو عرض ِ حال سے بے آبرو کرے

    یہ غزل میں نے بے باک جی کی لڑی سے چپکے سے اڑا لی ھے مگر اب سوچ رہی ہوں کہیں بے باک جی آ کے یہ نہ کہہ دیں کہ انھوں نے تو یہیں سے اڑائی تھی:neu:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ بہت خوب۔ فراز کی خواہش کتنی نازک ہے۔
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    خوشی بہن۔ فراز کی معروف غزل ہے اور ہر مرتبہ لطف دیتی ہے۔ :a165:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ زہرا جی بڑی نوازش
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی اچھی شاعری ارسال کی ہے





























    کسی کی چرُا کر
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ

    ساتھ لکھا ھے حسن جی پڑھیں یا اردو کا ماسٹر کریں
     
  7. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اپ ابھی بھی حسن کے ساتھ لڑتی رہتی ہیں
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :143::143::143:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    وہ گیا تھا ساتھ ہی لے گیا، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا
    کوئی شخص تھا میرے شہر میں، کسی دور پار کے شہر کا

    چلو کوئی دل تو اُداس تھا چلوکوئی آنکھ تو نم رہی
    چلو کوئی درتو کُھلا رہا، شب انتظار کے شہر کا

    کسی اور دیس سے اَور کو ، سُنا ہے فراز چلا گیا
    سبھی دکھ سمیٹ کےشہرکے، سبھی قرض اُتارکے شہر کا
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جب یار نے رخت سفر باندھا کب ضبط کا یارا اس دن تھا
    ہر درد نے دل کو سہلایا کیا حال ہمارا اس دن تھا

    جب خواب ہوئیں اس کی‌آنکھیں جب دھند ہوا اس کا چہرہ
    ہر اشک ہمارا اس شب تھا ہر زخم انگارہ اس دن تھا

    سب یاروں کے ہوتے سوتے ہم کس کے گلے مل کر روتے
    کب گلیاں اپنی گلیاں تھیں کب شہر ہمارا اس دن تھا

    جب تجھ سے ذرا غافل ٹھہرے ہر یاد نے دل پر دستک دی
    جب لب پہ تمہارا نام نہ تھا ہر دکھ نے پکارا اس دن تھا

    اک تم ہی فراز نہ تھے تنہا اب کے تو بلاوا جب آیا
    اک بھیڑ لگی تھی مقتل میں ہر درد کا مارا اس دن تھا
     
  11. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب۔۔۔احمد فراز کی کیا بات ہے!
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی اینڈ خوشی جی اچھی شاعری ہے :a165:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ حسن رضا بھائی ۔
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    حسن جی مسز مرزا آپ کا بہت شکریہ بڑی نوازش
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    (چاند اور میں ۔۔ احمد فراز )

    وفا پرست صلیبیں

    وہ دن بھی یاد ہیں مجھ کو کہ جب مری دنیا
    کہاں کے جسم ، کہ سایوں کو بھی ترستی تھی
    پھرا ہوں کوچہ بہ کوچہ متاعِ درد لیے
    اگرچہ خلق ، مری سادگی پہ ہنستی تھی

    سدا جلاتی رہی ہے مجھے یہ محرومی
    وہی تھا میں ، وہی صحرائے آرزو کے سراب
    کوئی نہ تھا کہ میں جس کے حضور نذر کروں
    یہ آنسوؤں کے چراغاں، یہ شاعری کے گلاب

    یہ زخم وہ تھے جو فن کے لیے چراغ بنے
    مرا شریکِ سفر بس مرا شعور رہا
    کسی سے کر نہ سکا ددرد نارسا کا گلہ
    وہ روز و شب تھے کہ تنہائیوں سے چور رہا

    رہِ طلب میں پھر اک یہ مقام بھی آیا
    کہ دل گرفتہ ہے تو میری زندگی کے لیے
    میں دیکھتا ہوں کہ تیری اداس آنکھوں میں
    وفا کی آنچ لیے ہیں عقیدتوں کے دیئے
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی شاعری ہے :wow:
     
  17. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    کتاب دل میں جو نفرت کا باب رکھتا تھا
    وہ چاہتوں کا مکمل حساب رکھتا تھا

    فریب دیتا رہا دوستی کے پردوں میں
    وہ شخص چہرے پے کتنے نقاب رکھتا تھا

    آج اس کے ہاتھوں میں پتھر دکھائی دیتا ہے
    جو اپنے ہاتھ میں ہر دم گلاب رکھتا تھا

    وہ شخص جو کہ بھٹکتا دکھائی دیتا تھا
    راہِ وفا میں قدم کامیاب رکھتا تھا

    کہاں تلاش کروں اس کو آج میں فراز
    جو اپنی بات میں اپنا ہی جواب رکھتا تھا
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کلام ہے فراز کا
    حسن بھائی شکریہ ۔
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیگی کا شکریہ
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ پھر پسندیدگی کو پسندیگی لکھ رہے ہیں ؟ :119:
     
  21. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جلدی میں غلطی ہو جاتی ہے
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    (چاند اور میں ۔۔ احمد فراز )

    وفا پرست صلیبیں (حصہ اول)

    وہ دن بھی یاد ہیں مجھ کو کہ جب مری دنیا
    کہاں کے جسم ، کہ سایوں کو بھی ترستی تھی
    پھرا ہوں کوچہ بہ کوچہ متاعِ درد لیے
    اگرچہ خلق ، مری سادگی پہ ہنستی تھی

    سدا جلاتی رہی ہے مجھے یہ محرومی
    وہی تھا میں ، وہی صحرائے آرزو کے سراب
    کوئی نہ تھا کہ میں جس کے حضور نذر کروں
    یہ آنسوؤں کے چراغاں، یہ شاعری کے گلاب

    یہ زخم وہ تھے جو فن کے لیے چراغ بنے
    مرا شریکِ سفر بس مرا شعور رہا
    کسی سے کر نہ سکا ددرد نارسا کا گلہ
    وہ روز و شب تھے کہ تنہائیوں سے چور رہا

    رہِ طلب میں پھر اک یہ مقام بھی آیا
    کہ دل گرفتہ ہے تو میری زندگی کے لیے
    میں دیکھتا ہوں کہ تیری اداس آنکھوں میں
    وفا کی آنچ لیے ہیں عقیدتوں کے دیئے


    (حصہ دوم )

    کسے عزیز نہ ہو گی تیری طلب کی لگن
    ہزار دل پہ پڑی ہو غمِ زمانہ کی دھول
    کسے غرور نہ ہوگا اگر تری چاہت
    کھلائے دشتِ تمنا میں التفات کے پھول

    مگر تجھے نہیں معلوم قربتوں کے الم
    تیری نگاہ مجھے فاصلوں سے چاہتی ہے
    تجھے خبر نہیں شاید کہ خلوتوں میں مری
    لہو اگلتی ہوئی زندگی کراہتی ہے

    تجھے خبر نہیں‌شاید کہ ہم وہاں ہیں جہاں
    یہ فن نہیں ہے اذیت ہے زندگی بھر کی
    کبھی گلوئے جنوں پر کمند پڑتی ہے
    کبھی قلم کی زباں پر ہے نوک خنجر کی

    ہم اس قبیلہء وحشی کے دیوتا ہیں کہ جو
    پجاریوں کی عقیدت پہ پھول جاتے ہیں
    اور ایک رات کے معبود صبح ہوتے ہی
    وفا پرست صلیبوں پہ جھول جاتے ہیں


    احمد فراز ۔
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    کئی برس پہلے اپنی ڈائری میں یہ لکھا تھا۔۔۔۔کیا یاد دلا دیا
    واہ بہت خوب!!!
     
  24. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    فراز میرا فیورٹ شاعر ہے۔ نعیم چاچو آپ نے وفا کی صلیبیں ارسال کرکے فراز کی شاعری میں خوبصورت اضافہ کردیا ہے۔ شکریہ
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی بہت ہی خوب شاعری ارسال کی آپ نے شکریہ :a165:
     
  26. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نہایت ہی عمدہ کلام ۔ :a180:
    نعیم صاحب فراز کا اعلی معیاری کلام ارسال کرنے پر بہت شکریہ ۔
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ مسز مرزا بہنا جی ۔ دعا ہے کہ آپ معہ فیملی خیریت سے رہیں۔ آمین
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب بھائی ۔ پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسن رضا بھائی ۔ آپ کا بہت شکریہ ۔ نوازش ۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میڈم جی ۔ کاوش پسند فرمانے پر آپ کا بھی بہت شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں