1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی میں احمد فراز کے پرستار انکا کلام شئیر کر سکتے ہیں۔
    ----------------------------------------------------------------------------------------------------------
    برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا
    اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا

    ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
    باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا

    الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں تھے
    بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ سا

    خوابوں ميں خواب اُسکے يادوں ميں ياد اُسکی
    نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے رَتجگا سا

    پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی ميں
    وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا

    اگلی محبتوں نے وہ نا مرادياں ديں
    تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا

    کچھ يہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہيں تھے روئے
    کچھ زہر ميں بُجھا تھا احباب کا دلاسا

    پھر يوں ہوا کے ساون آنکھوں ميں آ بسے تھے
    پھر يوں ہوا کہ جيسے دل بھی تھا آبلہ سا

    اب سچ کہيں تو يارو ہم کو خبر نہيں تھی
    بن جائے گا قيامت اک واقعہ ذرا سا

    تيور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
    وہ اجنبی تھا ليکن لگتا تھا آشنا سا

    ہم دشت تھے کہ دريا ہم زہر تھے کہ امرت
    ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہيں تھا پياسا

    ہم نے بھی اُس کو ديکھا کل شام اتفاقاً
    اپنا بھی حال ہے اب لوگو فراز کا سا

    (احمد فراز)​
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    زبردست جناب زبردست۔۔۔ کیا کہنے ہیں آپ کی پسند کے۔۔۔ بہت اچھے۔۔۔
     
  3. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب ! یہ شعر بہت اچھا لگا۔ :a165:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    دل بہلتا ہے کہاں انجمِ و مہتاب سے بھی
    اب تو ہم لوگ گئے دیدہء بےخواب سے بھی

    رو پڑا ہوں تو کوئی بات ہی ایسی ہوگی
    میں کہ واقف تھا ترے ہجر کے آداب سے بھی

    کچھ تو اُس آنکھ کا شیوہ ہے خفا ہوجانا
    اور کچھ بھول ہوئی ہے دلِ بے تاب سے بھی

    اے سمند کی ہوا ! تیرا کرم بھی معلوم
    پیاس ساحل کی تو بجھتی نہیں سیلاب سے بھی

    کچھ تو اُس حُسن کو جانے ہے زمانہ سارا
    اور کچھ بات چلی ہے مرے احباب سے بھی

    (فراز)​
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت اچھا کلام ہے۔ لگتا ہے فراز کا کافی پرانا کلام ہے ۔ کیونکہ اب تو فراز کا انداز کافی بدل چکا ہے۔
     
  6. افضال اَمر
    آف لائن

    افضال اَمر ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    86
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دل بھی بجھا ہوا ہو

    دل بھی بُجھا ہو شام کی پر چھائیاں بھی ہوں
    مر جائیے جو ایسے میں تنہائیاں بھی ہوں

    آنکھوں کی سرخ لہر ہے موج ِ سپردگی
    یہ کیا ضرور ہے کہ اب انگڑائیاں بھی ہوں

    ہر حسن سادہ لوح نہ دل میں اُتر سکا
    کچھ تو مزاجِ یار میں گہرائیاں بھی ہوں

    دنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بجھے
    بات اس کی ہو تو پھر سخن آرئیاں بھی ہوں

    پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز
    دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں​
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت زبردست۔ بالخصوص مقطع زبردست ہے :)
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    میری ذاتی پسندیدہ غزل

    زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
    توبہت دیرسے ملا ہے مجھے

    تو محبت سے کوئی چال تو چل
    ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے

    دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
    کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے

    ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
    اِک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے

    کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فراز
    سب میں اِک شخص ہی ملا ہے مجھے


    (احمد فراز : کتاب : پس انداز موسم )​
     
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    کیا بات ہے فراز کی! :87: بہت خوب!!!
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    احمد فراز کی ایک اور غزل جو مجھے بہت پسند ہے۔

    اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم
    یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم

    صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا
    سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم

    اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
    اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم

    تو اتنی دل زدہ تو نہ اے شبِ فراق
    آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم

    وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فراز
    ہے ہے خدا نہ کرے کہ تجھے بھی رلائیں ہم

    احمد فراز​
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    میری پسندیدہ ۔۔۔ ایک اور فراز غزل

    کیا ایسے کم سخن سے کوئی گفتگو کرے
    جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

    اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دکھ نہیں
    پر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تو کرے

    تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگی
    خود کو گنوا کے کون تیری جستجو کرے

    اب تو یہ آرزو ہے کہ وہ زخم کھائیے
    تازندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے

    چپ چاپ اپنی آگ میں‌جلتے رہو فراز
    دنیا تو عرضِ حالِ دل سے بے آبرو کرے


    احمد فراز​
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا



    واہ واہ واہ۔ دونوں غزلیں بہت عمدہ ہیں۔ بہت خوب
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    جہاں کے شور سے گھبرا گئے کیا
    مسافر گھر کو واپس آ گئے کیا ؟

    نہ تھی اتنی کڑی تازہ مسافت
    پرانے ہم سفر یاد آ گئے کیا ؟

    یہاں‌کچھ آشنا سی بستیاں تھیں
    جزیروں کو سمندر کھا گئے کیا؟

    مری گردن میں باہیں ڈال دی ہیں
    تم اپنے آپ سے اکتا گئے کیا ؟

    نہیں آیا مرا جانِ بہاراں
    درختوں پر شگوفے آگیا کیا

    جہاں میلہ لگا ہے قاتلوں کا
    فراز اس شہر میں تنہا گئے کیا؟

    فراز​
     
  14. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب نعیم بھائی اچھا انتخاب ہے آپ کا
     
  15. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    میں بھی اس لڑی میں کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں


    چلو کہ کوچئہ دلدار چل کے دیکھتے ہیں
    کسے کسے ہے یہ آزار چل کے دیکھے ہیں
    سنا ہے ایسا مسیحا کہیں سے آیا ہے
    کہ اس کو شہر کے بیمار چل کے دیکھتے ہیں
    ہم اپنے بت کو، زلیخا لیے ہے یوسف کو
    ہے کون رونق بازار چل کے دیکھتےہیں
    سنا ہے دیر وحرم میں تو وہ نہیں‌ملتا
    سو اب کے اس کو سرِ دار چل کے دیکھتے ہیں
    اس ایک شخص کو دیکھو تو آنکھ بھرتی نہیں
    اس ایک شخص کو ہر بار چل کے دیکھتے ہیں
    وہ میرے گھر کا کرے قصد جب تو سائے سے
    کئی قدم در و دیوار چل کے دیکھتے ہیں
    فراز اسیر ہے اس کا کہ وہ فراز کا ہے
    ہے کون؟ کس کا گرفتار؟ چل کے دیکھتے ہیں
     
  16. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    نعیم صاحب اور ساگراج جی آپ سب کا ارسال کردہ کلام بہت پسند آیا۔
    :a180:
     
  17. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب

    زبردست نعیم بھائی اور ساگراج بھائی۔۔۔بہت زبردست۔۔۔۔بہت اچھے کلام آپ دونوں نے ہم لوگوں سے شیئر کیئے ہیں۔۔۔۔۔ :101:
     
  18. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    وہ جو آ جاتے تھے آنکھوں میں‌ستارے لے کر
    جانے کس دیس گئے خواب ہمارےلے کر

    چھاؤں میں بیٹھنے والے ہی تو سب سے پہلے
    پیڑ گرتا ہے تو آ جاتے ہیں آرے لے کر

    وہ جو آسودہ ساحل ہیں انہیں کیا معلوم
    اب کے موج آئی تو پلٹے گی کنارے لےکر

    ایسا لگتا ہے کے ہر موسم ہجراں میں بہار
    ہونٹ رکھ دیتی ہے شاخوں پہ تمہارے لے کر

    شہر والوں کو کہاں یاد ہے وہ خواب فروش
    پھرتا رہتا تھا جو گلیوں میں غبارے لے کر

    نقدِ جاں صرف ہوا کلفتِ ہستی میں‌ فراز
    اب جو زندہ ہیں‌تو کچھ سانس ادھارے لے کر
     
  19. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    واہ۔۔ بہت ہی خوب۔۔ ساگراج۔۔ :a180:
     
  20. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    کل پرسش احوال جو کی یار نے میرے
    کس رشک سے دیکھا مجھے غمخوار نے میرے

    بس ایک تیرا نام چھپانے کی غرض سے
    کس کس کو پکارا دلِ بیمار نے میرے

    یا گرمئ بازار تھی یا خوف زباں تھا
    پھر بیچ دیا مجھ کو خریدار نے میرے

    ویرانی میں بڑھ کر تھے بیاباں سے تو پھر کیوں
    شرمندہ کیا ہے در و دیوار نے میرے

    جب شاعری پردہ ہے فراز اپنے جنوں کا
    پھر کیوں‌مجھے رسوا کیا اشعار نے میرے
     
  21. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب ساگراج بھائی بہت اچھے۔۔۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    اچھی غزل ہے۔۔۔ بالخصوص مقطع زبردست ہے۔ :a180:
     
  23. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب۔۔ ساگراج۔۔
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    اب تو اس طرح میری آنکھوں میں خواب آتے ہیں
    جس طرح آئینے چہروں کو ترس جاتے ہیں

    احتیاط اہل محبت کہ اسی شہر میں لوگ
    گل بدست آتے ہیں اور پایہ رسن جاتے ہیں

    جیسے تجدید تعلق کی بھی رُت ہو کوئی
    زخم بھرتے ہیں تو احباب بھی آجاتے ہیں

    ساقیا ! تو نے تو میخانے کا یہ حال کیا
    بادہ کش محتسب شہر کے گن گاتے ہیں

    طعنہء نشہ نہ دو سب کو کہ کچھ سوختہ جاں
    شدتِ تشنہ لبی سے بھی بہک جاتے ہیں

    ہر کڑی رات کے بعد ایسی قیامت گذری
    صبح کا ذکر بھی آئے تو لرز جاتے ہیں

    (احمد فراز)
     
  25. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    زخم بھرتے ہیں تو احباب بھی آجاتے ہیں

    بہت خوب نعیم بھائی
     
  26. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب نعیم بھائی۔۔بہت اچھے۔۔۔
     
  27. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوا
    اس کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا

    ڈھلتی نہ تھی کسی بھی جتن سے شبِ فراق
    اے مرگِ ناگہاں! تیرا آنا بہت ہوا

    ہم خلد سے نکل تو گئے ہیں پر اے خدا!
    اتنے سے واقعے کا فسانہ بہت ہوا

    اب ہم ہیں اور سارے زمانےکی دشمنی
    اس سے ذرا سا ربط بڑھانا بہت ہوا

    اب کیوں نہ زندگی پہ محبت کو وار دیں
    اس عاشقی میں‌جان سے جانا بہت ہوا

    اب تک تو دل کا دل سے تعارف نہ ہو سکا
    مانا کہ اس ملنا ملانا بہت ہوا

    کیا کیا نہ ہم خراب ہوئے ہیں‌مگر یہ دل
    اے یادِ یار تیرا ٹھکانہ بہت ہوا

    لو پھر تیرے لبوں‌پر اسی بے وفا کا ذکر
    احمد فراز! تجھ سےکہا نا ، بہت ہوا
     
  28. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب۔۔ ساگراج۔۔
     
  29. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    واہ۔ بہت عمدہ ترکیب و ترتیبِ الفاظ ہے۔ زبردست !
     
  30. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا

    بہت خوب ساگراج صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں