1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپکے پسندیدہ اشعار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از موٹروے پولیس, ‏9 جولائی 2006۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    بہت خوب۔۔۔

    انسانوں کا عجائب خانہ، ہے تو رضا دلچسپ مقام
    جس کو دیکھو، جس سے بولو، سمجھے کم سمجھائے بہت

    (سید آل رضا)​
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    یہ اس کا طرز تخاطب بھی خوب ہے محسن
    رکا رکا سا تبسم خفا خفا آنکھیں
    (محسن بھوپالی)
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    واہ بہت خوب خان جی
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    عشق کو تقلید سے آزاد کر
    دل سے گریہ ، آنکھ سے فریاد کر
    حسن کو دنیا کی آنکھوں سے نہ دیکھ
    اپنی اک طرزِ نظر ایجاد کر


    احسان دانش​
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    تم ابھی ٹھہرو مسرت بھرے پل کی یادو
    میں ذرا اپنی اداسی سے نمٹ کر آیا
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    کہاں تک تاب لائے ناتواں دل
    کہ صدمے اب مسلسل ہو گئے ہیں
    جنہیں ہم دیکھے کر جیتے تھے ناصر
    وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں


    ناصر کاظمی​
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    زبردست ۔۔۔ بہت ہی خوب صورت اشعار زیب محفل کی جارہی ہیں۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    سچ کو سچ لکھا ہے ہم نے کس لیے پچھتائیں گے
    رات کو سورج کے جلوے چاند ہی کہلائیں گے
     
  9. مسیب حسن شفیق
    آف لائن

    مسیب حسن شفیق ممبر

    اس نے دیکھا ہی نہیں کبھی اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کو غور سے

    اس میں کہیں دھندلی سی میرے نام کی بھی لکیر ہے
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ٹھہرتے ٹھہرتے دل یوں ہی ٹھہرجائے گا
    بات جو آج ہے کل کی شب ہجراں میں نہیں
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    ضبط سے عہد باندھ رکھا تھا
    اور پھر بھی بکھر گئے آنسو
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شب
    وہ آئے بھی تو نیند نہ آئی تمام شب
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    وہ بظاہر تو ملا تھا ایک لمحے کو عدیم
    عمر ساری چاہیے اس کو بھلانے کے لئے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بات کہنے کو مزہ کیا جو غلط تم سمجھو
    گر یقین ہو تو کہوں گر نہ ہو تو باور نہ کہوں


    ۔میر داغ دہلوی ۔​
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    غم کی دکان کھول کے بیٹھا ہوا تھا میں

    آنسو نکل پڑھے ھیں‌خریدار دیکھ کر
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آج لگتا ھے تعلق مٹ گیا پوری طرح
    آج اس نے دیکھ کر بھی مجھ کو پہچانا نہ تھا

    آج ملنے کی خوشی میں‌صرف میں جاگا نہیں
    تیری آنکھوں سے بھی لگتا ھے کہ تو سویا نہ تھا

    یاد کرکے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیم
    بھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارہ نہ تھا

    خوشی جی کے شکریے کے ساتھ۔
    انکی ارسال کردہ غزل کے چند اشعار
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    کیسے ملے ؟ کہا پہ ‌ملے؟ کیوں بچھڑ گئے؟
    ہم نے تو داستاں ہی سنی درمیان سے

    اس کا خلوص دیکھ کر ایسے لگا مجھے
    کردار آ گیا ھے کسی داستان سے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    دل پہ کیا گذری ہے کچھ تم کو بتایا بھی نہیں
    قصہء درد ابھی میں نے تو چھیڑا بھی نہیں
    صرف چہرے کی اداسی پہ بھر آئے آنسو
    دل کا عالم تو ابھی آپ نے دیکھا ہی نہیں
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    آج تو غم بہت زیادہ ھے
    آج جانے کدھر گئے آنسو

    دل کڑا تو بہت کیاتھا عدیم
    وقت رخصت بکھر گئے آنسو
     
  20. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    واہ۔ زبردست اشعار شئیر کیے ہیں سب نے۔ :a180:
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    کبھی کبھار ترے ساتھ باتوں باتوں میں
    ہم اتنا ہنستے کہ رونا بھول جاتے تھے
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    سمندر میں فنا ہونا تو قسمت کی نشانی ہے
    جو مرتے ہیں کِناروں پر، مجھے دُکھ اُن پہ ہوتا ہے​
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    واہ :a180:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    کتنا آساں ہے "چلے جاؤ "‌کہہ دینا
    کتنا مشکل ہے چلے جانے دینا۔۔
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    کیوں ڈبوتے جا رہے ہو کشتیوں پہ کشتیاں
    دور ھے ساحل تو پھر ساحل بدل کر دیکھ لو
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ہم نے تو پل صراط کے بارے میں سن رکھا تھا
    ہر راہ ، بال سے ہمیں باریک مل رہی ہے
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    دیکھوں گا کس طرح کسی کو عذاب میں
    سب کے گناہ ڈال دے میرے حساب میں
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    لاکھ چاہیں ہم مقٌدر کو بدل سکتے نہیں
    اس میں لکھے فیصلے ایسے ہیں،ٹل سکتے نہیں
    اپنی اپنی مصلحت کے دائروں سے بارہا
    ہم نکلنا چاہتے تو ہیں، نکل سکتے نہیں
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اپنی تعمیر جو کرتے تو کوئی بات بھی تھی
    تم نے اک عمر گنوادی مری مسماری میں‌
     
  30. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    فراز اب کوئی منزل کوئی جنوں بھی نہیں
    مگر سکون سے دن کٹ رہے ہیں یوں بھی نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں