1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز کا کلام

Discussion in 'اردو شاعری' started by نعیم, Nov 22, 2007.

  1. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    دکھ چھپائے ہوئے ھیں ہم دونوں
    زخم کھائے ہوئے ھیں ہم دونوں

    ایسا لگتا ھے پھر زمانے کو
    یاد آئے ہوئے ھیں ہم دونوں

    تو کبھی چاندنی تھی دھوپ تھا میں
    اب تو سائے ہوئے ہم دونوں

    جیسے اک دوسرے کو پا کر بھی
    کچھ گنوائے ہوئے ھیں ہم دونوں

    جیسے اک دوسرے سے شرمندہ
    سر جھکائے ہوئے ھیں ہم دونوں

    جیسے اک دوسرے کی چاہت کو
    اب بھلائے ہوئے ھیں ہم دونوں

    عشق کیسا کہاں کا عہد فراز
    گھر بسائے ہوئے ھیں ہم دونوں
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی بہت خوب ایک ایک شعر بہت ہی اچھا ہے

    یہ شعر زیادہ پسند آیا

    جیسے اک دوسرے کو پا کر بھی
    کچھ گنوائے ہوئے ھیں ہم دونوں

    :wow: :222:
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ خوشی جی ۔ فراز نے مقطع میں کمال کر دیا۔
    بہت خوب۔
     
  4. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    حسن جی بہت شکریہ بڑی نوازش مہربانی
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    آپ کا ذوق ھے نعیم جی اور پھر فراز تو پھر فراز ہی ھیں
    بہت شکریہ بڑی نوازش پسندیدگی کے لئے
     
  6. شام
    Online

    شام مہمان

    very nice sharing
    thanks
     
  7. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ شام جی
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    کسی کی بزم میں اس احتمال سے بھی گئے
    کہ وہ نہ سمجھے کہ ہم عرض حال سے بھی گئے

    ہمیں تو تھے کبھی معیار دوسروں کے لئے
    ہمیں تو ھیں کہ اب اپنی مثال سے بھی گئے

    وہ دن بھی تھے کہ نہ کٹتی تھی ایک شام ِ فراق
    یہ دن بھی ھیں کہ غمِ ماہ وسال سے بھی گئے

    سبک خرامی اغیار کی نہ کر تقلید
    کہ اس جنوں میں کئی اپنی چال سے بھی گئے

    وفائے عہد کے قائل ھیں پر کوئی وعدہ
    جب ان کو یاد دلایا تو ٹال سے بھی گئے

    رفاقتوں کا بھروسہ ہی کیا ، گلہ کیسا
    سو میل جول تو کیا بول چال سے بھی گئے

    طلسم خانہ حیرت ھے سر بسر دنیا
    جنوب سے بھی گئے شمال سے بھی گئے

    بناھے یار بلانوش محتسب جب سے
    فراز صحبتِ یوسف جمال سے بھی گئے
     
  9. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    وہ دن بھی تھے کہ نہ کٹتی تھی ایک شام ِ فراق
    یہ دن بھی ھیں کہ غمِ ماہ وسال سے بھی گئے

    وہ دن بھی تھے کہ نہ کٹتی تھی ایک شام ِ فراق
    یہ دن بھی ھیں کہ غمِ ماہ وسال سے بھی گئے

    بہت خوب :87:
     
  10. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ حسن جی بڑی نوازش
     
  11. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: احمد فراز کا کلام

    خوشی بہن۔ عمدہ انتخاب ہے۔
     
  12. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بہت شکریہ زہرا جی
     
  13. نادیہ۔رضا
    Offline

    نادیہ۔رضا ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2009
    Messages:
    1,091
    Likes Received:
    1
    جواب: احمد فراز کا کلام

    خوشی آپی احمد فراز کی عمدہ شاعری ارسال کی آپ نے شکریہ
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بہت شکریہ نادیہ جی بہت شکریہ آپ کا
     
  15. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    سلگتے راکھ ہوتے سگریٹوں کو دیکھتے رہنا
    تیرے بارے میں اکثر سوچنا اور سوچتے رہنا

    بظاہر مسکرا کر ہر کسی سے بات کر لینا
    پس مثرگاں مگر اک غم کا رونا توٹتے رہنا

    نکل کر اپنے گھر سے رات بھر سنسان سڑکوں پر
    یونہی بے سمت چلنا بے ارادہ گھومتے رہنا

    بہت سے ان گنت انجان لمحوں کے تعاقب میں
    کسی مانوس سے لمحے کی کاطر دوڑتے رہنا

    اب اپنی ڈائری کے مکتلف صفحات میں فراز
    یونہی اس سے تعلق کے حوالے ڈھونڈتے رہنا​
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بہت خوب حسن جی یہ کلام کہاں سے ڈھونڈا ھے
     
  17. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    پسندیدگی کا شکریہ

    کتاب سے لبھا ہے کچی کی کتاب سے :a12:
     
  18. نادیہ۔رضا
    Offline

    نادیہ۔رضا ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2009
    Messages:
    1,091
    Likes Received:
    1
    جواب: احمد فراز کا کلام

    فراز کی اچھی شاعری ارسال کی ہے :a165:
     
  19. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    پسندیدگی کا شکریہ :flor:
     
  20. بے بی
    Offline

    بے بی ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2009
    Messages:
    135
    Likes Received:
    0
    جواب: احمد فراز کا کلام

    احمد فراز کی اچھی شاعری ارسال کی ہے سب کا شکریہ
     
  21. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    آپ کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ بے بی جی
     
  22. جمیل جی
    Offline

    جمیل جی ممبر

    Joined:
    Oct 7, 2008
    Messages:
    3,822
    Likes Received:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بہت خوب جی ۔ اتنی عمدہ اور اچھی شاعری پڑھنے کو ملی ۔ طبیعت خوش ہو گئی ۔ اس زبردست شیئرنگ کے لئیے شُکریہ خوشی جی ۔:khudahafiz:
     
  23. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بہت شکریہ جمیل جی بڑی نوازش امید ھے اب آپ آتے رھیں گے
     
  24. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بے بی جی پسندیدگی کا شکریہ
     
  25. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    جس سمت بھی دیکھوں نظر‌آتا ھے کہ تم ہو
    اے جاں ِ جہاں یہ کوئی تم سا ھے یا تم ہو

    یہ خواب ھے خوشبو ھے کہ جھونکا ھے کہ پل ھے
    یہ دھند ھے بادل ھے کہ سایا ھے کہ تم ہو

    اس دید کی ساعت میں کئی رنگ ھیں لرزاں
    میں‌ہوں کہ کوئی اور ھے دنیا ھے کہ تم ہو

    دیکھو یہ کسی اور کی آنکھیں ھیں کہ میری
    دیکھوں یہ کس ا ور کا چہرہ ھے کہ تم ہو

    یہ عمر گریزاں کہیں‌ٹھہرے تو یہ جانوں
    ہر سانس میں مجھ کو یہی لگتا ھے کہ تم ہو

    ہر بزم می‫‫ں موضوعِ سخن دل زدگاں کا
    اب کون ھے شیریں ھے کہ لیلی ھے کہ تم ہو

    اک درد کا پھیلا ہوا صحرا ھے کہ میں ہوں
    اک موج میں‌آیا ہوا دریا ھے کہ تم ہو

    وہ وقت نہ آئے کہ دلِ زار بھی سوچے
    اس شہر میں تنہا کوئی ہم سا ھے کہ تم ہو

    آباد ہم آشفتہ سروں سے نہیں مقتل
    یہ رسم بھی اس شہر میں زندہ ھے کہ تم ہو

    اے جانِ فراز اتنی بھی توفیق کسے تھی
    ہم کو غم ہستی بھی گوارہ ھے کہ تم ہو
     
  26. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    اے جانِ فراز اتنی بھی توفیق کسے تھی
    ہم کو غم ہستی بھی گوارہ ھے کہ تم ہو

    بہت خوب :dilphool:
     
  27. نادیہ۔رضا
    Offline

    نادیہ۔رضا ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2009
    Messages:
    1,091
    Likes Received:
    1
    جواب: احمد فراز کا کلام

    خوبصورت شاعری ارسال کی:222:
     
  28. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: احمد فراز کا کلام

    بہت شکریہ نادیہ جی اور حسن جی
     
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    جو لوگ جانِ جہاں تھے، ہوئے فسانہ وہ

    ہر آشنا میں کہاں خوئے محرمانہ وہ
    کہ بے وفا تھا مگر دوست تھا پرانا وہ

    کہاں سے لائیں اب آنکھیں اسے کہ رکھتا تھا
    عداوتوں میں بھی انداز مخلصانہ وہ

    جو ابر تھا تو اسے ٹوٹ کر برسنا تھا
    یہ کیا کہ آگ لگا کر ہوا روانہ وہ

    ہمیں بھی غم طلبی کا نہیں رہا یارا
    تیرے بھی رنگ نہیں گردشِ زمانہ وہ

    اب اپنی خواہشیں کیا کیا اسے رُلاتی ہیں
    یہ بات ہم نے کہی تھی مگر نہ مانا وہ

    یہی کہیں گے کہ بس صورت آشنائی تھی
    جو عہد ٹوٹ گیا یاد کیا دلانا وہ

    اس ایک شکل میں کیا کیا نہ صورتیں دیکھیں
    نگار تھا نظر آیا نگار خانہ وہ

    فراز خواب سے غفلت دکھائی دیتی ہے
    جو لوگ جانِ جہاں تھے ہوئے فسانہ وہ
     
  30. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احمد فراز کا کلام

    یہی کہیں گے کہ بس صورت آشنائی تھی
    جو عہد ٹوٹ گیا یاد کیا دلانا وہ

    نعیم بھائی بہت خوب واہ :a191: :a165:
     

Share This Page