1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سالگرہ کا تحفہ

Discussion in 'متفرقات' started by ساگراج, Jun 9, 2008.

  1. عاشو
    Offline

    عاشو ممبر

    شُکریہ لا حاصل :dilphool:
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آمین ۔
    کتنی خوبصورت اور نیک تمنا ہے :a180:
     
  3. عاشو
    Offline

    عاشو ممبر

    نعیم بھائی شُکریہ :dilphool:
     
  4. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    عاشو جی۔۔ :a180: :a165:
     
  5. عاشو
    Offline

    عاشو ممبر

    شُکریہ مریم :dilphool:
     
  6. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    یہ لڑکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھیگی پلکیں لئے


    اے میرے ربِ پاک
    شبِ برات کی گھڑیوں میں
    جب تیرے فرشتے
    چاندی جیسی اجلی کتاب میں
    سونے کا قلم اٹھائیں

    اور ہمارے نصیب لکھنے آئیں
    تو۔۔۔۔۔۔۔ تو ان سے کہنا کہ

    جب زمیں پہ بسنے والی
    اس پاگل لڑکی کی باری آئے
    تو اس کے حصے کے سارے سکھ
    اس کے سوئے ہوئے محبوب کے تکیئے کے نیچے رکھ دینا
    کہ
    یہ لڑکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھیگی پلکیں‌ لئے
    ساری رات۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے لئے
    دعا کرتی ہے!!!





    عاشو جی نے یہ دعا کہیں پوسٹ کی ہے۔ آج کے دن کے حوالے سے ان کی پوسٹ کی ہوئی دعا نقل کر رہا ہوں۔(عاشو جی ویسے تو نقل کرنا اچھا نہیں لگتا اس لئے معذرت۔ لیکن شائید آپ بیماری کی وجہ سے اسے یہاں پوسٹ نہ کر سکیں اور نہ نظم آج کے دن کی مناسبت سے تھی اس لئے پوسٹ کی ہے)
     
  7. ایلفا
    Offline

    ایلفا ممبر

  8. ایلفا
    Offline

    ایلفا ممبر


    دونوں سے معذرت کے ساتھ
    مذہب میں محبوب یا محبوبہ کا تصور نہیں
    نہ ہی فرشتے زمین پر ان کاموں کیلیے آتے ہیں
    اسلیے اس کو شب برات سے الگ رکھیں تو اچھا ھے
     
    intelligent086 likes this.
  9. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    ایلفا بھائی میں اپنی اس خوبصورت لڑی میں بحث بالکل نہیں چھیڑنا چاہتا۔ اس لئے اگر آپ کو لگا کہ اس نظم میں کچھ غلط ہے، تو معذرت کر لیتا ہوں، لیکن ایک بات ضرور کہہ دوں کہ شاعری کو ہر انسان اپنی سوچ، سمجھ، اور ذوق کے مطابق سمجھتا ہے۔ اس لئے کبھی بھی کسی شعر کا کوئی ایک مطلب نہیں ہو سکتا۔ امید ہے آپ میری بات کا برا نہیں مانیں‌گے۔ اور میری معذرت پر درگرز فرمائیں گے۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین
    :dilphool:
     
  10. ایلفا
    Offline

    ایلفا ممبر

    شکریہ بھائی
     
  11. عاشو
    Offline

    عاشو ممبر

    میری التجا ہے
    دُعاِ بے بہا ہے
    کہ وہ واحد مالک
    کہ جس کی دسترس میں ہر گِردِ پا ہے
    کہ وہ
    جو ہستی
    کائنات کی وسعت کا حاشیہ ہے
    ہر روح کا جو آئینہ ہے
    ہر شہہ رگ میں جو بسا ہے
    تیرے جنم دن پہ
    تجھے ایسی خوشی دے
    تیری روح مسکرائے
    تیرا دل چہچہائے
    تو سدا جگمگائے!!

    میسر تجھے وہ
    سکون اطمینان ہو
    کہ کبھی بھی بے چینی
    تیرے گرد نہ بھٹکے
    پریشانی تجھے گر دیکھے تو ٹھٹھکے
    تو سدا چہچہائے!!

    تجھ پہ وہ کرم ہو
    کہ غمِ دوراں نہ آئے
    گر آ بھی جائے
    تو خود ہی لوٹ جائے
    تو سدا کھلکھلائے!!

    کبھی جو تو کچھ پانا چاہے
    خُدا تجھ کو بخشے
    جو چاہے وہ پائے
    کبھی زندگی جو، تجھے آزمائے
    مشکل نہ آئے!

    اس کی رحمت کا بادل
    گھنے درختوں کے سائے
    تجھ کو بچائیں!

    تیرے ہر عمل میں
    راستی ہو حیا ہو
    تیرے ہر قدم میں
    فتح ہو بقا ہو
    تیری آنکھوں کے سپنے
    حقیقت سدا ہوں!

    جو سماں تو بیتائے
    وہ ابدی خوشی دے
    وہ تجھ کو ہنسی دے
    ۔۔۔۔ بس یہ چاہے
    کہ دونوں جہاں میں
    خوشی ہی تو پائے
    ہنسی تجھ کو چاہے
    تو سدا مسکرائے!!!

    :dilphool: آمین ثم آمین :dilphool:
     
  12. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    بہت خوب، عائشہ بہن!

    آپ نے اِس لڑی میں بہت پیارے پیارے اضافہ جات کر رہی ہیں۔ میں اس لڑی کو چسپاں‌ کر رہا ہوں۔ جب تک یہ لڑی متحرک رہے گی، تب تک چسپاں ہی رہے گی۔ [​IMG]
     
  13. عاشو
    Offline

    عاشو ممبر

    بہت شکریہ جبار بھائی :dilphool:
     
  14. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    بہت شکریہ جبار بھائی۔ انشاء اللہ یہ لڑی متحرک ہی رہے گی۔ :hands:
    جب تک عاشو جی کی مہربانیاں شامل رہیں گی، یہ لڑی چلتی رہے گی۔ انشاء اللہ
    :dilphool:
     
  15. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    آمین ثم آمین
    واہ عاشو جی کیا خوبصورت دعا ہے :mashallah:
    بہت شکریہ شئیر کرنے پر
    اللہ آپ کو اس کی جزاء دے، آمین
    :dilphool: :dilphool:
     
  16. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    الہی پھر سے صلہ میری وفا کا دے دے
    میری اس ڈوبتی کشتی کو کنارا دے دے

    نہیں‌کچھ مانگتی میں تجھ سے سوائے اس کے
    بے اثر میری دعاؤں میں تو اثر دے دے

    میری ہستی بھی اک پیاسے دریا کی مانند ہے
    بجھا دے تشنگی اس کی اسے ساون دے دے

    نہ کہے تجھ سے صدف تو بتا کہے کس سے
    کوئی ہے گر تو فقط اس کا تو پتہ دے دے
     
  17. محمد علی
    Offline

    محمد علی ممبر

    :a180: :a165: :dilphool:
     
  18. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    [​IMG]
    آمین ثم آمین
    :dilphool:
     
  19. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

  20. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

  21. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

  22. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

  23. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    :a165: :a165:
     
  24. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    پسندیدگی کا بہت شکریہ
    آگر آپ کے پاس بھی کچھ کولیکشن ہو تو شئیر کرتے ہوئے تکلف نہیں‌کرنا :hands:
    :dilphool:
     
  25. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    تکلف کرتی بھی نہیں تکلف سے انسان بہت اکیلا رہ جاتا ھے
     
  26. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    بہت اچھی بات ہے :mashallah:
    :dilphool:
     
  27. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    سب اچھی باتیں ھی تو ھیں باتیں ھیں باتوں کا کیا
     
  28. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    آپ کی اس بات سے مجھے سیف الدین سیف کا ایک شعر یاد آ گیا ہے۔

    سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے
    ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں

    :dilphool:
     
  29. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    واوووووووووووووووووووووووو
     
  30. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

Share This Page