1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گڑیا آج بھی اندھی ہے

Discussion in 'اردو شاعری' started by لاحاصل, Sep 22, 2006.

  1. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    Re: ???? ?? ??? ????? ??

    ??? ?? ?? ???? ?? ??? ??? ??? ????? ???? ???? ????



    [center:18ysxuxd]?????? ???? ????? ?? ?? ???? ?? ????
    ?? ????? ????? ??? ???? ?? ????

    ?? ??? ?? ?? ??? ???? ?? ??????? ????
    ?? ?? ?? ?? ?????? ?? ?? ???? ?? ????

    ???? ??? ???? ???? ??? ???? ??? ????
    ????? ?? ?????? ?? ??? ???? ?? ????

    ?? ??? ?? ??? ?? ???? ????? ??? ?????
    ??? ????? ?? ?? ????? ?? ??? ???? ?? ????

    ??? ???? ?? ?? ??? ?? ??? ??? ???? ???
    ??? ????? ?? ?? ?? ?? ?? ???? ?? ????

    ?? ?? ?? ?? ??? ??? ???? ?? ?? ??? ??
    ?? ?? ?? ?? ??? ????? ?? ???? ?? ????

    ????? ???? ????? ??? ???? ?? ???? ??
    ?? ?? ?? ???? ???? ??? ???? ?? ????



    (???)[/center:18ysxuxd]

    ??? :
    ???? ???? ??? ?? ??? "????" ?? ???? ?? ??? ?? ?? ???? "?? ???" ?? ????? ??? ??????? ??? ??? ???
    ??? ??? ???? ?? ?? ?? ????? ???? ???? ????? ???? ????? ??? ????
    :a191:
     
  2. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ ساگراج صاحب
    مجھے بہت بہت اچھا لگا
    اپ نے بہت پیاری باتیں لکھیں :dilphool:
     
  3. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    گڑیا کے لئے اتنی پیاری غزل لکنے پر ایک بار پھر شکریہ :dilphool: :a180:
     
  4. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    کومل جی اتنا زیادہ شکریہ ادا کرکے آپ نے تو شرمندہ ہی کردیا۔

    ویسے کل ڈیوٹی لمبی ہے اور ٹائم بھی ہوگا تو انشاء اللہ گڑیا کے نام کچھ اور لکھوں گا۔
     
  5. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    [center:1aurd6n2]سنو موجِ صبا رفتار کے دن آنے والے ہیں
    چمن میں پھر خرامِ یار کے دن آنے والے ہیں

    ہے سارے شہر میں سنگِ ملامت کا بہت چرچا
    شکستِ شیشہء پندار کے دن آنے والے ہیں

    مرے لب بستہ لوگو توڑ دو افسونِ خاموشی
    سرِ محفل لبِ اظہار کے دن آنے والے ہیں

    عجب سی اک چمک آنے لگی خوابیدہ آنکھوں میں
    فروغِ طالعہء بیدار کے دن آنے والے ہیں

    گلے ملنے کو ہے پیڑوں سے برگ و بار کا موسم
    یہ لگتا ہے وصالِ یار کے دن آنے والے ہیں

    ہر اک تار گریباں کو طلب ہے دست وحشت کی
    کہ پھر عشقِ جنوں آثار کے دن آنے والے ہیں

    بہارِ تازہ کی پھر رونمائی ہونے والی ہے
    وہی جشنِ گل و گلزار کے دن آنے والے ہیں

    سنو تشنہ کہ پھر یاروں کی محفل جمنے والی ہے
    یہ دل کہتا ہے ذکرِ یار کے دن آنے والے ہیں




    (عالمتاب تشنہ)
    [/center:1aurd6n2]
     
  6. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    بہت خوب ساگراج صاحب بہت اچھی کولیکشن ہے آپ کے پاس۔۔۔بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  7. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بہت شکریہ ساگراج جی
    بہت پیاری غزل ہے
    اج تائم کم ہے کل کچھ لکھوں گی شاید
     
  8. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22

    واہ بے اختیار داد دینے کو دل کیا۔۔۔۔واہ واہ واہ کیا بات ہے ذوق کی!!!
     
  9. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    بہت عُمدہ غزل ہے، ساگراج بھائی! بہت خوب۔
    ------------------------------------------------------------------------------

    ایک غزل کے چند اشعار


    عجیب ہجر پرستی تھی اُس کی فطرت میں
    شجر کے ٹوٹتے پتے سنبھال رکھتی تھی

    تمام رات وہ پردے ہٹا کے چاند کے ساتھ
    جو کھو گئے تھے وہ لمحے تلاش کرتی تھی

    دُعائیں کرتی تھی اُجڑے ہُوئے مزاروں پر
    بڑے عجیب سہارے تلاش کرتی تھی

    مجھے تو آج بتایا ہے بادلوں نے وصی
    وہ لوٹ آنے کے رستے تلاش کرتی تھی


    (وصی شاہ)​
     
  10. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    بہت خوب جبار بھائی۔
     
  11. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    روکتا ہے غمِ اظہار سے پندار مجھے
    میرے اشکوں سے چھپا لے میرے رخسار مجھے (غیرمصدقہ)

    دیکھ اے دشتِ جنوں بھید نہ کھلنے پائے
    ڈھونڈنے آئے ہیں گھر کے درودیوار مجھے

    سی دیئے ہونٹ اسی شخص کی مجبوری نے
    جس کی قربت نے کیا محرمِ اسرار مجھے

    میری آنکھوں کی طرف دیکھ رہے ہیں انجم
    جیسے پہچان گئی ہو شبِ بیدار مجھے

    جنسِ ویرانیءِ صحرا میری دکاں میں‌ہے
    کیا خریدے گا تیرے شہر کا بازار مجھے

    جرسِ گل نے کئی بار بلایا لیکن
    لے گئی راہ سے زنجیر کی جھنکار مجھے

    ناوکِ ظلم اٹھا ، دشنہء اندوہ سنبھال
    لطف کے خنجرِ بے نام سے مت مار مجھے

    ساری دنیا میں گھنی رات کا سناٹا تھا
    صحنِ زنداں میں ملے صبح کے اسرار مجھے



    (مصطفی زیدی)
     
  12. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    دم برق و باد ہوتا، نفس شرار ہوتا
    کسی رنگ سے تو جینا مجھے سازگار ہوتا

    مجھے اس کی بےرخی کا بھی جو اعتبار ہوتا
    میں دعا کو ہاتھ اٹھا کر نہ گناہ گار ہوتا

    نہ بلا سے اشک تھمتے، نہ دعا قبول ہوتی
    میں خلوصِ بندگی سے تو نہ شرمسار ہوتا

    وہ نقاب اٹھ بھی جاتا تو نظر کہاں سے لاتے
    ترے رو برو بھی تیرا وہی انتظار ہوتا

    غم دوستاں غنیمت ہے وطن سے دور ورنہ
    مرے دل پہ کیا گزرتی جو مرا دیار ہوتا

    مجھے شور دے رہے ہیں وہ فریب تیز گامی
    کہ جو دو قدم بھی چلتے تو نہ اعتبار ہوتا



    (منصور حسین)
     
  13. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    کومل صاحبہ میں یہ نظم آپ کے اور آپکی گڑیا کے نام کرتا ہوں۔۔۔

    میں عادتن تمہیں گڑیا نہیں کہتا

    میں عادتن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    میں ارادتن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    ہاں مگر بات صرف اتنی سی ھے
    کہتا تو ھوں
    کہ تم میری ھے میری گڑیا
    ھیں وہ ساری خوبیاں
    بھولا پن
    سادگی
    بچپن،دل لگی
    ھر خوشی تم سے ھے
    روشنی تم سے ھے
    تو جان لو اے جانِ من
    میں قسمن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    میں رسمن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    ھاں مگر بات اتنی سی ھے
    کہتا تو ھوں
    کہ تم میں ھے میری گڑیا
    ھیں وہ ساری عادتیں
    نہ ہوشیاری
    نہ چالاکی
    معصوم شرارتیں
    ہر ہنسی تم سے ھے
    ذندگی تم سے ھے
    تو جان لو اے جانِ من
    میں اخلاقن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    میں مروتن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    ھاں مگر بات صرف اتنی سی ھے
    کہتا تو ھوں
    تو اے میری معصوم پری
    تو خود سے بھی منفرد
    خوبصورت، حسین
    پلکوں کی لڑی
    تو نہ میرے لفظوں کو سمجھ
    نہ میرے انداز پہ جا ، نہ لہجے پہ
    کہ لفظ تو آخر لفظ ھی ھیں
    اور مجھے پسند نہیں قولِ فعل کا تزاد
    تو جان لو اے جانِ من
    میں مجبورن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    میں عادتن تمہیں گڑیا نہیں کہتا
    ھاں بات صرف اتنی سی ھے
    کہتا تو ھوں
    اور اس بات کا مجھ کو اعتراف ھے
     
  14. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    ساگراج صاحب آپ کی دونوں غزلیں بہت پیاری ہیں
    شئیر کرنے کا شکریہ :dilphool:
     
  15. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بہتتتتتتتتت پیاری نظم ہے
    شیئر کرنے کا بہتتتتتتتتتت شکریہ :dilphool:
    مجھے بہتتتتتتتت خوشی ہوئ
     
  16. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    کومل جی میرے پاس آپ کے لیے اور آپ کی گڑیا کے لیے بہت کچھ ہے

    اور ہاں دوست سے شکریہ نہیں کہتے۔۔۔

    کومل صاحبہ میں یہ نظم بھی آپ کے اور آپکی گڑیا کے نام کرتا ہوں ۔۔۔۔


    نِک نیم

    تم مجھے گُڑیا کہتے ہو
    ٹھیک ہی کہتے ہو ۔۔۔!!!
    کھیلنے والے سب ہاتھوں کو میں گڑیا ہی لگتی ہوں
    جو پہنا دو، مجھ پہ سجے گا
    میرا کوئی رنگ نہیں
    جس بّچے کے ہاتھ تھما دو
    میری کسی سے جنگ نہیں
    سوچتی جاگتی آنکھیں میری
    جب چاہے بینائی لے لو
    کُوک بھرو اور باتیں سن لو
    یاں میری گویائی لے لو
    مانگ بھرو، سیندور لگاؤ
    پیار کرو، آنکھوں میں بساؤ
    اور جب دل بھر جائے تو
    دل سے اُٹھا کہ طاق پہ رکھ دو
    تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو
    ٹھیک ہی کہتے ہو


    پروین شاکر
     
  17. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    اپنے پاس رکھیں مجھے نہں چاہیے
    اور میں لڑکوں سے دوستی نہں کرتی پتا نہیں آپ کون ہیں :pagal:
    مجھ سے کوئ غلطی ہوئی ہے تو معاف کر دیں :pagal:
    مجھے بتائیں آپ کون ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :takar:
     
  18. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    اتنا بڑا جھوٹ۔۔۔۔ کیوں کیا اب آپ بی بی حاجن ہو گیں ہیں؟؟؟۔۔۔ توبہ کریں ص - ف۔۔۔ ا ۔۔۔ ار ۔۔۔ ں رف جی۔۔۔

    ںظمیں تو میں یہا ں پر ارسال کرتا رہوں گا۔۔۔



    :dilphool:
     
  19. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
  20. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    یہ اردو بولنے کی جگہہ ہے تو آپ یہاں پر اردو زبان ہی بولیں۔۔۔

    :dilphool:
     
  21. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    اللہ حافظ
    اب خوش؟
     
  22. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    ایک تو آپ کی غصہ کرنے کی عادت ابھی تک نہیں گئیی۔۔۔

    آپ کا بھی اللہ حا فظ و ناصر

    :dilphool:
     
  23. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    میری گڑیا

    میری گڑیا سندر پیاری
    پہنے لال کلر کی ساڑی

    ہونٹ نہ اپنے کبھی ہلائے
    پلکیں بھی نہ جھپکائے
    پاس نہ آئے ، دور نہ جائے

    پھر بھی ایسا کیوں لگتا ہے
    جیسے چہرہ بول رہا ہے
    آنکھ بھی اسکی زندہ ہے

    جب بھی اسکی یاد آئی ہے
    تب وہ میرے پاس کھڑی ہے
    کتنی اس کی عمر بڑی ہے؟

    میری گڑیا سندر پیاری
    پہنے لال کلر کی ساڑی



    :dilphool:
     
  24. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    :soch: یہ کیا ہو رہا ہے بھئی۔ اندھی گڑیا کی محفل میں کانا راجہ کدھر سے آ گیا؟ :horse:
    صرف مذاق ہی تھا سنجیدہ مت ہو جایئے گا؟ :suno:
     
  25. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    اس غزل کا ایک شعر ایک دفعہ مریم جی نے سنایا تھا۔ آج یہ غزل ملی ہے تو مریم جی کی سہیلی کی گڑیا کے نام۔

    اشعار میرے یوں تو زمانے کےلئے ہیں
    کچھ شعر فقط ان کو سنانے کےلئے ہیں

    اب یہ بھی نہیں‌ ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
    کچھ درد کلیجے سے لگانے کےلئے ہیں

    آنکھوں میں جو بھر لوگے تو کانٹےسے چبھیں گے
    یہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لئے ہیں

    دیکھوں تیرے ہاتھوں کو تو لگتا ہے تیرے ہاتھ
    مندر میں فقط دیپ جلانے کے لئے ہیں

    سوچو تو بڑی چیز ہے تہذیب بدن کی
    ورنہ تو بدن آگ بجھانے کےلئے ہیں

    یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں
    اک شخص کی یادوں کو بجھانے کےلئے ہیں



    (جاں نثار اختر)​
     
  26. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    بہت خوب ساگراج صاحب
    بہت شکریہ :dilphool:
     
  27. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    سنو لڑکی ۔۔۔

    سنو لڑکی ۔۔۔
    ابھی تم عشق مت کرنا
    ابھی گڑیا سے کھیلو تم
    تمھاری عمر ہی کیا ہے
    فقط سترہ برس کی ہو
    ابھی معصوم بچّی ہو
    نہیں معلوم ابھی تم کو
    کہ جب یہ عشق ہوتا ہے
    تو انساں کتنا روتا ہے
    ستارے ٹوٹ جاتے ہیں !
    سہارے چھوٹ جاتے ہیں
    ابھی تم نے نہیں دیکھا
    کہ جب ساتھی بچھڑتے ہیں
    تو کتنے درد ملتے ہیں
    کہ ہر فرقت کے موسم میں
    ہزاروں غم ابھرتے ہیں
    ہزاروں زخم کھلتے ہیں
    سنو لڑکی !
    میری مانو
    پڑھائی پر توجہ دو
    کتابوں میں گلابوں کو
    کبھی بھولے سے مت رکھنا
    کتابیں جب بھی کھولو گی
    یہ کانٹوں کی طرح دل میں
    چبھیں گے خوں بہائیں گے
    تمھیں پہروں ستائیں گے
    کسی کو خط نہیں لکھنا
    لکھائی پکڑی جاتی ہے
    بڑی رسوائی ہوتی ہے
    کسی کو فون مت کرنا
    صدائیں دل دکھاتی ہیں
    وہ آوازیں ستاتی ہیں
    میری نظمیں نہیں پڑھنا
    یہ محشر اٹھا دیں گی
    تمھیں پاگل بنا دیں گی
    سنو لڑکی !!!
    میری مانو
    ابھی تقدیر سے تم
    کھل کہ مت لڑنا
    ابھی گڑیا سے کھیلو تم
    ابھی تم عشق مت کرنا
     
  28. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی غزل ہے۔۔ :a180:
     
  29. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2008
    Messages:
    439
    Likes Received:
    4
    شکریہ مریم سیف صاحبہ
     
  30. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    مجھ کو رسوا سرِ محفل تو نہ کروایا کرے
    کاش آنسو مری آنکھوں میں ہی رہ جایا کرے

    اے ہوا میں نے تو بس اس کا پتہ پوچھا تھا
    اب کہانی تو نہ ہر بات کی بن جایا کرے

    بس بہت دیکھ لئے خواب سہانے دن کے
    اب وہ باتوں کی رفاقت سے نہ بہلایا کرے

    اک مصیبت تو نہیں ٹوٹی سو اب اس دل سے
    جس قیامت نے گزرنا ہے گزر جایا کرے

    جس کے خوابوں کو میں آنکھوں میں سجا کر رکھوں
    اس کی خوشبو کبھی مجھ کو بھی تو مہکایا کرے




    (نوشی گیلانی)
     

Share This Page