1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ کی دنیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏21 فروری 2009۔

  1. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائ اچھی شیئرنگ ہے
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    آئی پی ایل کا دوسرا ایڈیشن بھارت سے باہر کھیلا جائے گا

    ممبئی . . . . . بھارت میں عام انتخابات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی پی ایل کا دوسرا ایڈیشن بھارت سے باہر کھیلا جائے گا،امکان ہے کہ انگلینڈ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔بی سی سی آئی کے صدر ششنک منوہر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے رویہ کی وجہ سے لیگ کو بیرون ملک منتقل کرنا پڑا۔انڈین پریمیر لیگ کے شیڈول کوحتمی شکل دینے کے لیے بھارتی بورڈکی ورکنگ کمیٹی کاہنگامی اجلاس ممبئی میں ہوا ،اجلاس میں بھارتی بورڈ کے سربراہ ششانک منوہراوردیگراہم عہدیداربھی شریک تھے۔جس میں آئی پی ایل کے عہدیداروں نے ٹورنامنٹ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ایونٹ کے مقام اور تاریخوں کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ انگلینڈ میں منعقد ہو گا،بھارتی بورڈ نے اس فیصلے پر اپنی عوام سے معذرت کی اور اس فیصلہ کا ذمہ دار اپنی حکومت کو ٹہرایا ۔بی سی سی آئی کے صدر ششنک منوہر نے کہا کہ آئی پی ایل کے شیڈول کا اعلان الیکشن کی تاریخ سے پہلے کیا گیا تھا مگر بھارتی حکومت کے رویہ کی وجہ سے لیگ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔آئی پی ایل کمشنر للیت مودی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ایونٹ کے بھارت سے باہر منتقل ہونے کے باوجود بھی پاکستانی کھلاڑی اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کا اعلان ایک ماہ پہلے کیا جا جکا ہے
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آزاد جی

    انگلینڈ میں کب پاکستانی ٹیم کی کوئی سیریز کھیلی جائے گی کوئی معلومات اس بارے میں ہو تو پلیز شئیر کریں
     
  4. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    خوشی صاحبہ
    جون 2009 پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں دوسرا ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لے آرہی ہے۔ اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 7 جون کو انگلینڈ سے اور دوسرا میچ 9 جون کو ہالینڈ سے ہوگا۔ اِس کے علاوہ 2010 میں بھی پاکستان کی ٹیم انگلینڈ میں آسڑیلیا سے 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔(پہلے یہ 3 ٹیسٹ پاکستان میں ہونے تھے مگر حالات خراب ہونے کی وجہ سے اب یہاں نہیں ہوں گے۔)
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آزاد جی بہت شکریہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی کی کرکٹ سے دلچسپی دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب تک انہوں نے ٹکٹیں بک کروا لی ہوں گی :happy:
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائ شیئرنگ کا شکریہ
     
  8. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    آسٹریلیاکیخلاف سیریزکیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان،شعیب اختر کی واپسی

    لاہور . . .روزنامہ جنگ: آسٹریلیا کیخلاف21اپریل سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان کردیاگیا ہے ۔ٹیم میں فاسٹ بولرشعیب اخترکی واپسی ہوئی ہے ۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر عبدالقادر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچزکی سیریزابوظہبی اوردبئی میں کھیلی جائے گی۔سیریزکاپہلامیچ بائیس اپریل کو دبئی میں ہوگا،جبکہ چوبیس اپریل کوہونے والا دوسرا میچ بھی دبئی میں کھیلاجائے گا۔ستائیس اپریل ، یکم مئی اورتین مئی کوہونے والے میچز ابوظہبی میں ہوں گے۔

    سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے ہے۔سلمان بٹ ، ناصر جمشید،یونس خان(کپتان)،مصباح الحق ،شعیب ملک،شاہد آفریدی،کامران اکمل (وکٹ کیپر)شعیب اختر ،عمر گل،راؤ افتخار انجم ،سہیل تنویر،یاسر عرفات،فواد عالم،احمد شہزاد اور سعید اجمل شامل ہیں۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ معلومات فراہم کرنے کے لیے بہت شکریہ ۔
     
  10. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نیوزی لینڈ کا بھی پاکستان آکر کھیلنے سے انکار
    وائس آف امریکہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ دیگر ٹیموں کی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی سالِ رواں کے آخر میں پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ دبئی میں آئی سی کے بورڈ اجلاس کے موقعے پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے ملاقات کے بعد اعجاز بٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی وجوہ کی بنا پر پاکستان نہیں آنا چاہتی، لہٰذا پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ہوم سیریز نیوزی لینڈ میں جاکر کھیلے گا، جب کہ ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا سکتی ہے۔

    اِسی دوران، پی سی بی نے کہا ہے کہ عالمی کپ کی میزبانی سے محروم ہونے سے بورڈ کو ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا جب کہ مختلف ہوم سیریز کی منسوخی سے پی سی بی کو پہلے ہی 40ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کرکٹ ٹیم کو چاہیئے کہ ووہ کھیلنے کی بجائے پاکستان میں امن و سکون قائم رکھنے کے لئے ریلیاں نکالیں اب
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna:
    بہت خوب تجویز ہے۔

    یا پھر بلے گیند لے کر دہشت گردی پھیلانے والوں کو ہی نیست و نابود کردیں ۔
     
  13. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    پہلا ایک روزہ میچ:پاکستانی اسپنرزکا حملہ،آسٹریلیا168رنز پر ڈھیر

    روزنامہ جنگ "دبئی"…پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے آسٹریلوی بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور پوری ٹیم صرف168رنز کے معمولی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔دبئی کی سلو پچ پر کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں پاکستانی گیندبازوں کی نپی تلی بولنگ کیخلاف اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور اوپنرز زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے رہنے کی منصوبہ سازی کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تاہم یونس خان کی جانب سے اسپنرز شاہد آفریدی اورسعیداجمل کوگیند تھمانے کے بعد آسٹریلیا کامنصوبہ تہس نہس ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آسٹریلیا کے تمام کھلاڑی38.4وورز میں168رنزپرڈھیر ہوگئیں۔شاہد آفریدی نے اپنے کیرےئر کی بہترین گیند بازی کرتے ہوئے6کھلاڑیوں کو محض 38کے عوض پویلین پہنچایا۔جبکہ سعید اجمل نے2کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا اورعمر گل نے بھی1وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمس ہوپس48ناقابل شکست رنز جبکہ ہیڈن اور واٹسن 40،40رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
     
  14. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    شکریہ آزاد بھائی

    بہت اچھا آغاز ہے پاکستان کی طرف سے۔ اللہ کرے کہ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔
     
  15. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جی ہاں راشد بھائی ابھی تک اللہ کے فضل سے بیٹنگ ٹھیک جا رہی ہے۔۔۔ نیا میدان ہے اور ساتھ ساتھ وکٹ بھی نئ ، جس پر گیند ذیادہ باؤنس نہیں لے رہی، اِس لئے وکٹیں محفوظ رکھ کر ٹارگٹ کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مجھے پوری اُمید ہے کے انشاء اللہ پاکستان یہ میچ با آسانی 5، 6 وکٹوں سے جیت لے گا۔۔۔
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ کرے پاکستان جیت جائے

    وہسے آگے آگے دیکھئے ہوتا ھے کیا آسٹریلیا بھی چوڑیاں پہن کے نہیں آیا ہو گا :yes: :yes:
     
  17. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    خوشی جی آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کے پاکستان نے آسڑیلیا کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔۔۔ مبارک ہو۔ :dilphool: شاہد آفریدی نے مین آف دا میچ کا اعزاز حاصل کیا ہے :yes:
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سچ کہوں تو مجھے علم تھا ابھی نیوز دیکھ رہی تھی مجھے علم تھا آپ کو میری بات پہ غصہ‌آئے گا :serious:


    :a150: :a150: :a150: :a150:
     
  19. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    محترمہ میں کس وجہ سے غصہ کرو نگا؟؟؟ جیت کی خوشی میں غصہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔۔۔ اور آپ کو میرے مزاج کے بارے میں کافی سے ذیادہ غلط فہمی ہے۔۔۔ :dilphool:
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نہیں مجھے غلط فہمی نہیں ھے کوئی

    آپ کا مزاج بہت اچھا ھے میں اچھی طرح جانتی ہوں آپ کا مزاج آپ کی تحریروں کی طرح خوبصورت ھے خوش رہیں جیتے رہیں اور پاکستان کی جیت پہ اسی طرح‌آپ کو خوشیاں منانے کا موقع ملتا رھے
     
  21. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    دعا دینے کا بے حد شکریہ :dilphool: اللہ تعالی آپ کو بھی صدا ہر طرح کی خوشیوں اور نعمتوں سے نوازے۔۔۔ آمین :dilphool:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اگلا میچ کب ھے پلیززززززز یہ بتا دیں اور نیٹ پہ کیا دیکھ سکتے ھیں یہ بھی بتا دیں
     
  23. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نوٹ :- شاہد آفریدی نے یہ بیان آج سے 4 دن پہلے 18 اپریل کو شائع ہونے والے ایک اخباری انڑویو میں دیا۔۔۔ اور آج کی شاندار کارکردگی سے یہ بیان سچ ثابت کردیا۔۔۔

    [​IMG]
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بہت اچھے یہ ہوئی ناں بات کاش اتنا حوصلہ سب میں ہو

    بہت شکریہ آزاد جی اس شئیرنگ کے لئے

    اب پہلے سوال کا بھی جواب دے دیں
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ طویل عرصہ بعد پہلی جیت مبارک ہو۔
     
  26. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    خیر مبارک نعیم بھائی :hands: :dilphool:
     
  27. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اگلا میچ کب ہے؟
     
  28. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    راشد بھائی ابھی دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے16 اووز میں 58رنز بنائے ہیں 2 وکٹوں کے نقصان پر
     
  29. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    شکریہ آزاد بھائی
    میں ابھی میچ دیکھ رہا تھا۔

    پاکستان نے تمام وکٹوں کے نقصان میں 207 رنز بنائے

    سلمان بٹ نے 57، شاہد آفریدی نے 41 اور شعیب اختر نے 24 رنز بنائے

    آسٹریلیا نے اپنی اننگ شروع کردی ہے اور ابھی 2 اوور میں 3 رنز بغیر کسی نقصان کے بنائے ہیں۔
     
  30. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    راشد بھائی میں بھی میچ دیکھ رہا ہوں۔

    میرے خیال میں پاکستان کو اِس وکٹ پر 250 رنز بنانا چاہئیے تھے۔ پاکستانی کی بیٹنگ محمد یوسف کے نا ہونے کی وجہ سے کافی کمزور ہو گئ ہے۔ ایک بار پھر جیت کا انحصار پاکستانی باؤلنگ کی اچھی کارکردگی پر ہوگا۔ آج شیعب اختر اور عمر گُل کافی اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔آسٹریلیا نے ابھی تک 6 اووز کے اختتام 1 وکٹ کے نقصان پر 21رنز بنا لیے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں