1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پسندیدہ غزلیات، نظمیات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏21 نومبر 2006۔

  1. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ظفر گورکھپوری کی ایک خوبصورت غزل جسے اشوک کھوسلا نے بہت اچھا گایا بھی ہے، اشعار تو یاد ہیں لیکن ترتیب یاد نہیں، اگر کوئی شعر آگے پیچھے، یعنی ادھر اُدھر، نہیں بلکہ اوپر نیچے ہو جائے تو معذرت۔۔۔

    [center:34daecx1]ملے کسی سے نظر تو سمجھو غزل ہوئی
    رہے نہ اپنی خبر تو سمجھو غزل ہوئی

    ملا کے نظروں کو والہانہ حیا سے پھر
    جھکا لے کوئی نظر تو سمجھو غزل ہوئی

    اداس بستر کی سلوٹیں جب تمیں چبھیں
    نہ سو سکو رات بھر تو سمجھو غزل ہوئی

    وہ بدگماں ہوں تو شعر سوجھے نہ شاعری
    وہ مہرباں ہوں ظفر تو سمجھو غزل ہوئی[/center:34daecx1]

    اور اگر آپ آڈیو میں سننا چاہیں تو یہ لیجئے http://www.geocities.com/mnsiw/nazar.mp3
     
  2. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    صبح کے روپ میں جب دیکھنے جاتی ہوں اسے
    شیشے کی ایک کرن بن کے جگاتی ہوں اسے

    بال کھولے ہوئے پھرتی ہوں کسی خواب کے ساتھ
    شام کو روز ہی روتی ہوں، رلاتی ہوں اسے

    یاد میری بھی پڑی رہتی ہے تکیے کے تلے
    آخری خط کی طرح روز جلاتی ہوں اسے

    راہ میں اس کی بچھا دیتی ہوں ٹوٹی چوڑی
    چبھ کے کانٹے کی طرح روز ستاتی ہوں اسی

    بھولے بسرے کسی لمحے کی مہکتی خوشبو
    گوندھ کر اپنے پراندے میں جھلاتی ہوں اسے

    (فرزانہ نیناں)
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بہت خوب عائشہ جی ۔ زبردست !
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عائشہ جی! آپ کا ذوق بہت اعلٰی ہے، آپ کی ارسال کردہ شاعری بہت عُمدہ ہوتی ہے۔ بلا شبہ آپ "ہماری اُردو" پر ایک اہم اضافہ ہیں۔ ہو سکے تو اُردو شاعری کے علاوہ باقی چوپالوں پر بھی جایا کریں۔

    (نعیم بھائی سے التماس ہے کہ عائشہ جی کو پرچہ دیں تا کہ فورم کے باقی لوگوں سے ان کا تعارف ہو سکے۔)

    نیز مندرجہ ذیل لنک پر آپ کو خوش آمدید بھی کہا گیا ہے:

    http://www.oururdu.com/forums/viewtopic.php?f=18&t=3929
     
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ۔۔ پوری غزل ہی بے حد پسند آئی۔۔ بہت خوب۔۔ عائشہ جی۔۔ :a180:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حکم کی تعمیل ہوچکی ہے جناب !
    عائشہ جی ۔ مندرجہ ذیل لنک پر آپکی خدمت میں تعارفی پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ ہمیں اپنے بارے جاننے کا موقع دے کر ممنون فرمائیں۔

    viewtopic.php?f=21&t=3979

    اور ہاں ۔ آپ کا شاعرانہ ذوق بہت اعلی ہے ماشاءاللہ۔

    والسلام
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قتیل شفائی کی ایک غزل ۔۔ میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک۔

    [center:jgy0iznj]ہر بے زباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو
    یارو سکوت ہی کو صدا کہہ لیا کرو

    خود کو فریب دو کہ نہ ہو تلخ زندگی
    ہر سنگ دل کو جانِ وفا کہہ لیا کرو

    گر چاہتے ہو خوش رہیں کچھ بندگانِ خاص
    جتنے صنم ہیں ان کو خدا کہہ لیا کرو

    یارو یہ دور ضعفِ بصارت کا دور ہے
    آندھی اُٹھے تو اِس کو گھٹا کہہ لیا کرو

    انسان کا اگر قدوقامت نہ بڑھ سکے
    تم اِس کو نقصِ آب و ہوا کہہ لیا کرو

    اپنے لیے اب ایک ہی راہِ نجات ہے
    ہر ظلم کو رضائے خدا کہہ لیا کرو

    لے دے کے اب یہی ہے نشانِ ضیا قتیل
    جب دِل جلے تو اُس کو دیا کہہ لیا کرو


    قتیل شفائی[/center:jgy0iznj]
     
  8. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اپ کے پاس تو نیناں جی کی بہت کولیکشن ہے
    دل خوش کر دیا آپ نے
    بہت بہت بہت پیاری غزلیں انتخاب کی آپ نے :a180: :a165:
     
  9. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    آپ کا حسن ظن ہے ورنہ میں اس داد کے قابل کہاں۔ تعارف مجھے دے دیا گیا اور خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
     
  10. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
     
  11. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    شاعری پسند کرنے کا بے حد شکریہ۔ میرے پاس اور بھی بہت سی کولیکشن ہے۔ آہستہ آہستہ کرتی رہوں گی۔
     
  12. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    بے روح لڑکیوں کا ٹھکانہ بنا ہوا
    کمرہ ہے میرا آئینہ خانہ بنا ہوا

    میں نےتو کوئی بات کسی سے نہیں کہی
    سوچا ہے جو وہی ہے فسانہ بنا ہوا

    ندیا میں کس نے رکھ دیئے جلتے ہوئے چراغ
    موسم ہے چشمِ تر کا سہانا بنا ہوا

    عورت کا ذہن مرد کی اس کائنات میں
    اب تک ہے الجھنوں کا نشانہ بنا ہوا

    ممکن ہے مار دے مجھے اس کی کوئی خبر
    دشمن ہے جس کا میرا گھرانہ بنا ہوا

    بارش کی آگ ہے مرے اندر لگی ہوئی
    بادل ہے آنسوؤں کا بہانہ بنا ہوا

    نیناں کئی برس سے ہوا کی ہوں ہم نفس
    ہے یہ بدن اُسی کا خزانہ بنا ہوا

    (فرزانہ نیناں)
     
  13. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب۔۔۔
    ممکن ہے مار دے مجھے اس کی کوئی خبر
    دشمن ہے جس کا میرا گھرانہ بنا ہوا
     
  14. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب نعیم صاحب۔۔۔ :dilphool:
     
  15. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    [center:1ok7ry4f]نہ سر پر آسماں کوئی[/center:1ok7ry4f]
    [center:1ok7ry4f](معظم سعید)[/center:1ok7ry4f]
    [center:1ok7ry4f]کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
    اندھیرے شام سے پہلے نگاہوں میں اترتے ہیں
    چمکتی دھوپ کا منظر بہت تاریک لگتا ہے
    گھنے پیڑوں کے سائے بھی
    زمیں سے روٹھ جاتے ہیں
    کہ صبحِ نو بہاراں بھی خزاں معلوم ہوتی ہے
    کبھی ایسا بھی ہوتاہے
    کہ حرف و صورت کے رشتے
    زباں‌سے ٹوٹ جاتے ہیں
    نہ سوچیں ساتھ دیتی ہیں
    نہ بازو کام کرتے ہیں
    رگ و پے میں لہو بھی منجمد محسوس ہوتا ہے
    چراغِ جسم و جاں کی لو دھواں معلوم ہوتی ہے
    مگر جب ایسا ہوتا ہے
    تو آنکھوں کے جزیرے سیلِ غم میں ڈوب جاتے ہیں
    شجر ہوتا ہے رستے میں نہ سائے کا نشاں کوئی
    زمیں رہتی ہے قدموں میں نہ سر پر آسماں‌کوئی
    شکستہ دل کے خانوں میں
    بس اک احساس ہوتا ہے
    یہ رشتے کیوں بکھرتے ہیں
    جو اپنے لوگ ہوتے ہیں
    وہ ہم سے کیوں بچھڑتے ہیں[/center:1ok7ry4f]
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کاشفی بھائی ۔ بہت اچھی نظم ہے۔

    اپنی اپنی رائے ہوتی ہے۔
    لیکن آزاد نظم کو اگر "سنٹرڈ" کرنے کی بجائے "دائیں" طرف ہی اپنے مخصوص انداز میں رہنے دیا جائے
    تو زیادہ اچھی لگتی ہے۔ سمندر کی اترتی چڑھتی لہروں کی طرح۔

    خوبصورت نظم شئیر کرنے کا شکریہ ۔
     
  17. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    مشورے کا شکریہ۔۔مشورے پر عمل کرونگا۔۔۔ :dilphool:
    ذوق عالی نہیں ہے نا نعیم بھائی ۔۔۔عالی بنانے کی کوشش کرونگا۔۔۔ :201:
    :dilphool:
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    [center:266rryin]نہ تُجھ سے ہے، نہ گلہ آسمان سے ہوگا
    تری جدائی کا جھگڑا جہان سے ہوگا

    تمہارے میرے تعلق کا لوگ پوچھتے ہیں
    کہ جیسے فیصلہ میرے بیان سے ہوگا

    اگر یونہی مجھے رکھا گیا اکیلے میں
    برآمد اور کوئی اُس مکان سے ہوگا

    جدائی طے تھی مگر یہ کبھی نہ سوچا تھا
    کہ تُو جدا بھی جداگانہ شان سے ہوگا

    گُزر رہے ہیں مرے دن اسی تفاخر میں
    کہ اگلا قیس مرے خاندان سے ہوگا


    (عباس تابش)[/center:266rryin]
     
  19. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب
    عبدالجبار صاحب
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [center:1c9053oz]
    [/center:1c9053oz]

    واھ ۔۔۔ اچھی امید و منصوبہ بندی ہے
     
  21. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    نعیم بھائی ، عائشہ جی، کاشفی بھیا، جبار بھائی۔ سب کا کلام بہت شاندار ہے۔
     
  22. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    بہت خوب جناب۔۔

    جدائی طے تھی مگر یہ کبھی نہ سوچا تھا
    کہ تُو جدا بھی جداگانہ شان سے ہوگا
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آ کے لے جائے مری آنکھ کا پانی مجھ سے
    کیوں حسد کرتی ہے دریا کی روانی مجھ سے

    گوشت ناخن سے الگ کر کے دکھایا میں نے
    اُس نے پوچھے تھے جدائی کے معانی مجھ سے

    تیری خوشبو کی لحد پہ میں بہت تنہا تھا
    رو پڑی مِل کے گلے رات کی رانی مجھ سے

    ختم ہونے لگا جب خون بھی اشکوں کی طرح
    کر گئے خواب مرے نقل مکانی مجھ سے

    صرف اک شخص کے غم میں مجھے برباد نہ کر
    روز روتے ہُوئے کہتی ہے جوانی مجھ سے


    (شاعر نامعلوم)​
     
  24. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    واہ عبدالجبار بھائی، واہ! بہت عمدہ انتخاب ہے، کیا بات ہے۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبدالجبار بھائی ۔ ایک شعر یاد آگیا


     
  26. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    میں چھوٹی سی لڑکی بہت ہی بڑی ہوں
    کہ ہر جنگ اپنی ا کیلی لڑی ہوں

    بدن کی چٹانوں پہ کائی جمی ہے
    کہ صدیوں سےساحل پہ تنہا کھڑی ہوں

    ہوا کے ورق پر لکھی اک غزل تھی
    خزاں آئی توشاخ سےگر پڑی ہوں

    ملی ہیں مجھے لحظہ لحظہ کی خبریں
    کسی کی کلا ئی کی شاید گھڑی ہوں

    ہے لبریز دل انتظاروں سےمیرا
    میں کتبےکی صورت گلی میں گڑی ہوں

    خلا سے مجھے آ رہی ہیں صدائیں
    مگر میں تو پچھلی صدی میں جڑی ہوں

    میں اک گوشۂ عافیت سے نکل کر
    وہ پگلی ہوں دنیا سے پھر لڑ پڑی ہوں

    وہ کرتا ہے نیناں میں بسنےکی باتیں
    مگر میں تو اپنی ہی ضد میں پڑی ہوں

    (فرزانہ نیناں)
     
  27. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    خلا سے مجھے آ رہی ہیں صدائیں
    مگر میں تو پچھلی صدی میں جڑی ہوں

    میں اک گوشۂ عافیت سے نکل کر
    وہ پگلی ہوں دنیا سے پھر لڑ پڑی ہوں



    بہت خوب عائشہ۔ بہت اچھا انتخاب ہے!
     
  28. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    واہ واہ عائشہ صاحبہ
    جواب نہں
    بہت پسند آئ پوری کی پوری غزل بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتت عمدہ
    زبردست
     
  29. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    جبار جی اور عائشہ جی۔۔ آپ دونوں کا انتخاب نہایت عمدہ ہے۔۔ :mashallah:
     
  30. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوب، :101: :101:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں