1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری پسندیدہ غزل نظم اور اشعار

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏5 دسمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    ذرا بیٹھ تو مرے روبرو تجھے اشک اشک اتار لوں
    ترا لفظ لفظ ہے داستاں میں غزل کو تجھ سے سنوار لوں

    کسی رات میں کسی خواب میں مری زندگی مرے پاس آ
    اسی رات میں اسی خواب میں میں یہ زندگی بھی گزار لوں

    وہ ہی خوب تھے وہ ہی خوب تر ترے ساتھ پل جو گزر گئے
    وہ ہی یاد گر مرے ساتھ ہو میں اجاڑ دل کو سنوار لوں

    ترے روپ کو نہ نظر لگے ذرا بادلوں کی تو اوٹ لے
    مری چاندنی میں نظر تری کبھی چاند سے بھی اتار لوں

    مری یاد سے کسی شام کومرے ہم نشیں تو سجا ذرا
    اسی شام میں کبھی ہوش کو میں جنوں کی حد سے گزار لوں
    with-the-earth-in-the-hands_1196-323.jpg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    محبت یوں بھی ہوتی ہے
    ہمیشہ چپ رہا جائے
    کبھی کچھ نہ کہا جائے
    حفاظت ایسے کی جائے
    کہ جیسے راز ہو کوئی
    کسی پرسوز سینے میں
    کی جیسے ساز ہو کوئی
    چھپایا یوں اسے جائے
    جو دل میں سیپ کے موتی
    کسی کی بیوفائی جو
    دلوں میں خار ہے بوتی
    کوئی کہہ دے اسے جا کر
    یہ بھی اندازِ الفت ہے
    طریقِ مہر چاہت ہے
    یہ بھی رمزِ محبت ہے
    کوئی کہہ دے اسے جا کر
    محبت یوں بھی ہوتی ہے
    [​IMG][​IMG][​IMG]
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    کوزہ گری اگر آتی مجھے
    تیرے مجسمے پہ اک دل بنا دیتی
    جو نہ پتھر کا ہوتا
    صرف احساس اس میں ہوتا
    بڑے چاؤ سے میں اسے محبت
    کی مٹی سے گوندھتی
    پھر اپنے ہاتھوں کی چاشنی
    اس میں بھرتی
    پروتی اس میں سانسوں کی مالا
    رمق اس میں سوزِ جہاں کی
    سنوارتی
    نرمیِ گدازِ دل تو بے مثال ہوتا
    وقت کے ہاتھوں میں تو با کمال ہوتا
    کوزہ گر اگر میں ہوتی.
    تیرے مجسمے پہ اک دل بنا دیتی​
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کیا ہوا تیری دنیا کو اے خداۓ کریم
    کہ زندہ لـوگ تـرستے ہیں زندگی کے لیے

    FB_IMG_1457909405080.jpg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    جینے کے ان کے ساتھ بہانے چلے گئے
    آٹھ کر گئے وہ یوں کہ زمانے چلے گئے

    احساس جن کے ہونے سے ہونے کا تھا کبھی
    ان بے گھروں کے سارے ٹھکانے چلے گئے

    کرنا یہاں پہ کیا تھا مگر کر رہے ہیں کیا
    ہم کیا کریں کہ اپنے سیانے چلے گئے

    جو پاس تھے تو قصہ کیا دل فریب تھا
    کھولی جو اب کتاب فسانے چلے گئے

    رونق تو چار سو ہے مگر مفلسوں کا کیا
    خالی ہیں ان کی جیبیں خزانے چلے گئے

    تپتا ہے آفتاب تو جلتی ہے یہ زمین
    موسم بھی ان کے پیچھے سہانے چلے گئے

    حاسد سمجھ نہ لیجیے یوں ہی سوچتا ہوں میں
    اب وہ نہ جانے کس کو رجھانے چلے گئے

    ابرک محبتوں میں نہ دعوے کیا کریں
    کیوں خود نہ آپ ان کو منانے چلے گئے

    جینے کے ان کے ساتھ بہانے چلے گئے
    آٹھ کر وہ یوں گے کہ زمانے چلے گئے
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا
    محسوس جو کیا وہی برجستہ کہہ دیا

    میں چپ ہُوا تو زخم مرے بولنے لگے
    سب کچھ زبانِ حال سے لب بستہ کہہ دیا

    خورشیدِ صبحِ نو کو شکایت ہے دوستو
    کیوں شب سے ہم نے صبح کو پیوستہ کہہ دیا

    چلتا رہا تو دشت نوردی کا طنز تھا
    ٹھہرا ذرا تو آپ نے پا بستہ کہہ دیا

    دیکھا تو ایک آگ کا دریا تھا موجزن
    اس دورِ نا سزا نے جسے رستہ کہہ دیا

    دیکھی گئی نہ آپ کی آزردہ خاطری
    کانٹے ملے تو ان کو بھی گلدستہ کہہ دیا

    (مرتضٰی برلاس)
    301886.gif
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    سکھا دیا ہے زمانے نے بے بصر رہنا
    خبر کی آنچ میں جل کربھی بے خبر رہنا

    سحر کی اوٹ سے کہنا کہ ایک پل تو رکے
    کہ نا پسند ہمیں بھی ہے خاک پر رہنا

    تمام عمر ہی گذری ہے دستکیں سنتے
    ہمیں تو راس نہ آیا خود اپنے گھر رہنا

    وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیں
    طویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا

    شجر پہ پھول تو آتے رہے بہت لیکن
    سمجھ میں آ نہ سکا اس کا بے ثمر رہنا

    عجیب طرز تکلم ہے اس کی آنکھوں کا
    خموش رہ کے بھی لفظوں کی دھار پر رہنا

    ذرا سی ٹھیس لگی اور گھر کو اوڑھ لیا
    کہاں گیا ، وہ تمہارا نگر نگر رہنا
    وزیرآغا

     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اس شہر خرابی میں غم عشق کے مارے
    زندہ ہیں یہی بات بڑی بات ہے پیارے

    حبیب جالب​
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بند مٹھی سے گرتی ریت کی مانند ،
    وہ نکل گیا زندگی سے زرا زرا کر کے
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    نہ جانےکتنی مدت سے ہےمسلسل یہ عمل جاری
    زرا سی ٹھیس لگتی ہے بہت سا ٹوٹ جاتی ہوں
     
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    وقت بہا کر لے جاتا ہے نام و نشاں مگر
    کوئی ہم میں ره جاتا ہے اور کسی میں ہم

     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    عقل اور میں تو متفق ہیں مگر
    ایک دل درمیاں میں رہتا ہے
    جانے کیا بد دعا ہے اس دل کو
    ہر گھڑی امتحاں میں رہتا ہے
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    میری روح میں جو اُتر سکیں
    وہ محبتیں مجھےچاھئیں
    جو سراب ھوں نہ عذاب ھوں
    وہ رفاقتیں مجھے چاھئیں


    انہیں ساعتوں کی تلاش ھے
    جو کیلینڈروں سے اتر گئیں
    جو سمئے کے ساتھ گزر گئیں
    وھی فرصتیں مجھے چاھئیں


    کہیں مِل سکے تو سمیٹ لا
    میری روز و شب کی کہانیاں
    جو غبارِ وقت میں چُھپ گئیں
    وہ حکایتیں مجھے چاھئیں


    جو میری شبوں کے چراغ تھے
    وھی میری امید کے باغ تھے
    وھی لوگ ھیں میری آرزو
    وھی صُورتیں مجھے چاھئیں


    تیری قربتیں نہیں چاھئیں
    میری شاعری کے مزاج کو
    مجھے فاصلوں سے دوام دے
    تیری فرقتیں مجھے چاھئیں


    مجھے اور کچھ نہیں چاھیے
    یہ دعائیں ھے میرا سائبان
    کڑی دھوپ میں جو مل سکیں
    تو یہی چھتیں مجھے چاھئیں


    ”اعتبار ساجد“
    [​IMG]

     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    سرسراتے ہوئے جھونکو اسے جاکر کہنا
    ہو چکا ہے دل وحشی کا سنبھلنا مشکل
     
    ناصر إقبال اور علقمہ ریاض .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہر لفظ میں مطلب ہوتا ہے اور ہر مطلب میں فرق ہوتا ہے"
    "ذندگی میں دوچیزیں ٹوٹنے کے لیے ہوتی ہیں
    "سانس اور ساتھ"
    سانس ٹوٹنے سے انسان ایک بار مرتا ہے اور ساتھ ٹوٹنے سے انسان بار بار مرتا ہے"
    "نیند اور موت"
    نیند آدھی موت ہے
    موت مکمل نیند "
    "یقین اور دعا"
    یقین اور دعا دونوں نظر نہیں آتی لیکن
    ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے" _
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    وہ تہی دست بھی کیا خوب کہانی گر تھا
    باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لادیتا تھا
    17884357_1964561583775033_420545154813180706_n.jpg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    انا پرست تھے کیا کیا....
    جنہیں محبت نے ....
    یوں اپنےرنگ میں ڈھالا....
    کہ خاکسار ہوئے​
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    خواب مہنگے بہت پڑے ہم کو.
    غم کی مقروض ہو گئیں آنکھیں
    [​IMG]
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ﺩﺭﺩ ﻣﯿﭩﮭﺎ ہو ﺗﻮ ،
    ﺭُﮎ ﺭُﮎ ﮐﮯ ﮐَﺴﮏ ﺍﭨﮭﺘﯽ ہے

    ﯾﺎﺩ ﮔﮩﺮﯼ ہو ﺗﻮ ،
    ﺗَﮭﻢ ﺗﮭَﻢ ﮐﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﺁﺗﺎ ہے
    11898611_877878698970911_5075414822414944844_n.jpg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮯ ﺑﺴﯽ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ۔۔۔۔۔۔ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺭﻕ ﺗﻮ ﻧﮯ ﭘﮍﮬﺎ ﻧﮩﯿﮟ
    ﺗﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﺧﺒﺮ ﮐﮩﺎﮞ ﻣﺮ ﮔﺌﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻮﺍﮨﺸﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ

    102969421.jpg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    شاید کہ پھر کبھی تیرا سامنا نہ ہو
    آ بیٹھ روبرو__تجھے دل میں اُتار لوں
    [​IMG]
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    وہ تم نہ تھے اک خیال تھا
    میری سوچ کا ہی کمال تھا
    وہ محبتیں وہ چاہتیں
    وہ الجھنوں کا ہے جال تھا
    میرے دل میں تھی جو رونقیں
    وہ تیرا ہی حسنِ جمال تھا
    جواب جس کا ملا نہیں
    وہ ایسا ہی اک سوال تھا
    وہ آج ملا تو یوں لگا
    یہی تو ہے وہ جس کا انتظار تھا
    اسے یاد کیسے نا کرے کوئی
    اُسے بھولنا تو مُحال تھا
    اب اس کی کیا میں مثال دوں
    وہ تو اپنی مثال آپ تھا
    [​IMG]
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    میرا سوچنا تیری ذات تک
    میری گفتگو تیری بات تک
    نہ تم ملو جو کبھی مجھے
    میراڈھونڈنا تجھے پار تک
    کبھی فرصتیں جو ملیں تو آ
    میری زندگی کے حصارتک
    میں نے جانا کہ میں تو کچھ نہیں
    تیرے پہلے سے تیرے بعد تک
    upload_2017-4-14_1-46-20.jpeg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    ﮨﺮ ﺷَﺨﺺ ﮐﯽ ﻗِﺴﻤﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ
    ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺒٌﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ
    ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﻣﻘﺪٌﺭ ﮐﺎ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
    ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﻘﯿﺪﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ
    ﻭﮦ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﺎ
    ﺟﺲ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﻮ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ
    ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻘﺪٌﺭ ﮐﺎ ﺗﻤﺎﺷﮧ ﻧﮧ ﺑﻨﺎ ﺍﺏ
    ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺳﮯ ﺗﻮ ﻗُﺮﺑﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ
    ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺍﻟُﻔﺖ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮬﻮﺍ ﻣﯿﮟ
    اس ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﻓُﺮﺻﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ

    [​IMG]
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ﺩﺍﻣﻦ ﺑَﻨﮯ ، ﺗﻮ ﺭﻧﮓ ﮬُﻮﺍ ﺩﺳﺘﺮﺱ ﺳﮯ ﺩُﻭﺭ
    ﻣﻮﺝِ ﮬَﻮﺍ ﮬُﻮﺋﮯ ، ﺗﻮ ﮬﮯ ﺧﻮُﺷﺒﻮ ﮔﺮﯾﺰ ﭘﺎ

     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آنكھوں کا رنگ بات کا لہجہ بَدَل گیا ،
    وہ شخص اک رات میں کتنا بَدَل گیا ،
    قدموں تلے جو ریت بچھی تھی وہ چل پڑی ،
    اس نے چھوڑایا ہاتھ تو صحرا بَدَل گیا ،
    کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر نہیں رہی ،
    جاتے ہی اک شخص کے کیا کیا بَدَل گیا ،
    حیرت سے سارے لفظ اسے دیکھتے رہے ،
    باتوں میں اپنی بات کو کیسے بَدَل گیا ،
    شاید وفا کے کھیل سے اکتا گیا تھا وہ ،
    منزل کے پاس آ کے جو رستہ بَدَل گیا ​
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    ﺗُﻤﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﮈﺭ ﮐﯿﺴﺎ
    ﮐﮧ ﮐﮭﻮﯾﺎ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
    ﺟﻮ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﮞ
    ﻣُﯿﺴﺮ ﮨﻮﮞ

     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بے حسی شرط ہے جینے کے لئے...
    اور ہمیں احساس کی بیماری ہے
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    ہجر کی آگ میں سلگو تو برا لگتا ہے
    تم میرے دیدار کو ترسو تو برا لگتا ہے

    اک تمنا ہے کے فقط مجھ پر مہربان رہو
    تم کسی اور کو دیکھو تو برا لگتا ہے

    میری روح ترستی ہے تیری خوشبوکو
    تم کہیں اور جو مہکو تو برا لگتا ہے

    آرزو ہے کے تیرے روپ کو ہرپل دیکھوں
    تم میرے پاس سے اٹھو تو برا لگتا ہے

    میں اٹھا سکتا ہوں جب ناز تمہارے جانا
    تم کسی اور سے روٹھو تو برا لگتا ہے
    670px-Get-Your-Girlfriend-a-Great-Birthday-Present-Step-8.jpg
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    وحشت دل نے کانچ کے ٹکڑے
    میری فردوس میں بکھیرے ہیں
    ساغر صدیقی ​
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں