1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏8 جون 2010۔

  1. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بلال بھائی آپ کے اس تھریڈ کو میں نے فیورٹس میں ڈال لیا ہے۔۔ آرام سے پڑھنے کے لیے
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    پڑھنے کے بعد تبصرہ بھی فرما دیجیے گا۔ :n_smiley_with_rose:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    واہ۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    نادر کاکوری کا یہ کلام ریشماں نے گایا بھی خوب ہے۔۔۔۔خوبصورت انتخاب
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    میخانے کا در، ہے مست نگر، نذرانے میں سر ، پی لے کیا ڈر
    ساقی کی نظر سے پی بچ کر، صد جام اگر، ہمت ہے تو بھر

    مٹی میں ملے، تو راز ملے، ہر عقدہ کُھلے، یوں دور چلے
    دلبر نہ ملے، دل کیوں نہ جلے، جب شمع جلے، پروانہ رہے کیونکر

    ساقی ہے جہاں، میخانہ وہاں، کر دل سے فغاں، وجہ اللہ عیاں
    مت کھول زباں، کر راز نہاں، ہو جائے عیاں، تو دار پہ سر

    میں کیسے کہوں، جو چاہوں کروں، دیکھوں یا سنوں، کُن سے فیکوں
    اے سوزِ دروں، میں کس سے ڈروں، میں تھا، میں ہوں، ہستی کا سفر

    نعرہ ہی میرا، ہے بانگِ درا، دی میں نے صدا، افلاک ہِلا
    اک گجر بجا، تو سویا رہا، اب سو کے دکھا، نوبت گھر گھر

    میں جان گیا، پہچان گیا، تو نے جو کہا، سامان گیا
    لے آئے ہو کیا، پوچھے گا خدا، کر غور ذرا، اس وقت سے ڈر

    ملت کس کی، لاٹھی جس کی، بڑ بے حس کی، ہے تھی جس کی
    آرائش کی، آلائش کی ، آسائش کی، اب بات نہ کر

    کیوں چُور ہوا، مجبور ہوا، رنجور ہوا، بے نور ہوا
    جو دور ہوا، کافور ہوا، مغرور ہوا ، نیچا ہوا سر

    واصؔف کی سنو، اپنی نہ کہو، تم کیا جانو، تم کیا سمجھو
    ہستی دیکھو، مستی سے ڈرو، چاہو تو سنو، ساقی حیدر ع

    واصف علی واصؔف رح ۔ شب راز
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب بلال بھائی۔۔۔شکریہ
     
  7. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    واہ کیا انداز ہے۔۔ :a180:
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    میں کیسے کہوں، جو چاہوں کروں، دیکھوں یا سنوں، کُن سے فیکوں
    اے سوزِ دروں، میں کس سے ڈروں، میں تھا، میں ہوں، ہستی کا سفر


    بہت خوب ۔۔ کیا ترنم ، کیا روانی اور کیا لفاظی۔۔ سبحان اللہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ہم کا دِکھائی دیت ہے ایسی رُوپ کی اگیا ساجن ماں
    جھونس رہا ہے تن من ہمرا نِیر بھر آئے اَکھین ماں

    دُور بھئے ہیں جب سے ساجن آگ لگی ہے تن من ماں
    پُورب پچھم اُتر دکھن ڈھونڈ پھری مَیں بن بن ماں

    یاد ستاوے پردیسی کی دل لوٹت انگاروں پر
    ساتھ پیا ہمرا جب ناہیں اگیا بارو گُلشن ماں

    درشن کی پیاسی ہے نجریا ترسِن اکھیاں دیکھن کا
    ہم سے رُوٹھے منھ کو چُھپائے بیٹھے ہو کیوں چلمن ماں

    اے تہاری آس پہ ساجن سگرے بندھن توڑے ہیں
    اپنا کرکے راکھیو موہے آن پڑی ہوں چرنن ماں

    چَھٹ جائیں یہ غم کے اندھیرے گھٹ جائیں یہ درد گھنے
    چاند سا مکھڑا لے کر تم جو آنکلو مورے آنگن ماں

    جیون آگ بگولا ہِردے آس نہ اپنے پاس کوئی
    تیرے پریت کی مایا ہے کچھ ، اور نہیں مجھ نِردھن ماں

    ڈال گلے میں پیت کی مالا خود ہے نصیر اب متوالا
    چتون میں‌جادو کاجتن ہے رس کے بھرے تورے نینن ماں


    پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ


     
    آصف احمد بھٹی، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دُور بھئے ہیں جب سے ساجن آگ لگی ہے تن من ماں
    پُورب پچھم اُتر دکھن ڈھونڈ پھری مَیں بن بن ماں

    واہ ۔ کیا بات ہے عارفانِ حق کی اور انکی باتوں کی۔ سبحان اللہ

    بقول حضرت خواجہ غلام فرید :ra:

    تتی تھی جوگن چودھار پھراں ۔۔ ہند سندھ پنجاب تے ماڑ پھراں
    سنج باغ تے شہر بازار پھراں ۔۔ متاں یار ملن کئی سانگ سبب
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب سے اکثر یہ کلام فرمائش کر کے سنتے تھے ہم لوگ۔
     
    پاکستانی55، آصف احمد بھٹی اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اجنبی شہر کے اجنبی راستے، میری تنہائی پر مُسکراتے رہے
    میں بہت دیرتک یونہی چلتا رہا، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے

    زہر مِلتا رہا، زہر پیتے رہے، روز مرتے رہے، روز جیتے رہے
    زندگی بھی ہمیں آزماتی رہی، اور ہم بھی اسے آزماتے رہے

    زخم جب بھی کوئی ذہن و دل پر لگا، زندگی کی طرف اِک دریچہ کُھلا
    ہم بھی گویا کسی ساز کے تار ہیں، چوٹ کھاتے رہے، گُنگُناتے رہے

    سخت حالات کے تیزطوفان میں، گِر گیا تھا ہمارا جنونِ وفا
    ہم چراغِ تمنّا جلاتے رہے، وہ چراغِ تمنّا بُجھاتے رہے

    کل کچُھ ایسا ہُوا میں بہت تھک گیا، اِس لیے سُن کے بھی اَن سُنی کر گیا
    کتنی یادوں کے بھٹکے ہوئے کارواں، دل کے زخموں کے در کھٹکھٹاتے رہے


    راہی معصوم رضا
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انتخاب خوب ہے
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    فلک سے مہر بھی کھو جائے، ماہ بھی نہ رہے
    تو ہر گھڑی کا یہ دُکھ گاہ گاہ بھی نہ رہے
    ثواب بھی نہ رہے، گر گناہ بھی نہ رہے
    ہمیں تمہاری تو کیا، اپنی چاہ بھی نہ رہے
    شبِ سیاہ سے کہنا کہ دن میں ڈھل جائے
    شبِ سیاہ سے کہنا، سیاہ بھی نہ رہے
    مِلے وہ دُشمنِ جاں جس سے دُشمنی بھی نہ ہو
    مِلے وہ دوست کہ جس سے نباہ بھی نہ رہے
    مکِینِ دل وہ مِری جُستجُو ہی جب نہ رہی
    تو دل کے طاق پہ رکھی نگاہ بھی نہ رہے
    ازل نہ ہوتا تو کیسا ابد، کہاں کا ابد
    مِرے ابد کو ازل کی پناہ بھی نہ رہے

    یاورؔ ماجد
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ عشق بھی کیا ہے؟ اسے اپنائے کوئی اور
    چاہوں میں کسی اور کو یاد آئے کوئی اور
    اس شخص کی محفل ____ کبھی برپا ہو تو دیکھو
    ہو ذکر کسی اور کا ____ شرمائے کوئی اور
    اے ضبط انا مجھ کو یہ منظر نہ دکھانا
    دامن ہو کسی اور کا پھیلائے کوئی اور
    سر نوک سناں پر ہے، بدن رزق زمین ہے
    مقتل سے علم میرا اٹھا لائے کوئی اور
    سینے میں عجب آگ ہے اک عمر سے پنہاں
    خواہش ہے کے اس آگ کو دہکائے کوئی اور
    مجھ پر نہیں کھلتا میرا "سوچا" ہوا اک لفظ
    مطلب مجھے اس لفظ کا سمجھائے کوئی اور

    محسن نقوی
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اے ضبط انا مجھ کو یہ منظر نہ دکھانا
    دامن ہو کسی اور کا پھیلائے کوئی اور



    کیا کہنے ۔ واہ واہ ۔ بہت اعلیٰ انتخاب
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں