1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏8 جون 2010۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    واہ۔۔۔بہت خوب
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    اس نے پھول بھیجے ہیں
    پھر میری عیادت کو
    ایک ایک پتی میں
    ان لبوں کی نرمی ہے
    ان لطیف سانسوں‌کی
    دلنواز حدت ہے
    دل میں پھول کھلتے ہیں
    روح میں چراغاں ہے
    پھر بھی دل یہ کہتا ہے۔۔۔۔۔۔!
    بات کچھ بنا لیتا
    وقت کے خزانے سے
    ایک پل چرا لیتا
    کاش!!!
    وہ خود آ جاتا۔

    پروین شاکر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    ملک بلال جی بہت اچھا انتخاب ہے آپ کا
    بہت خوب
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بلال بھائی زبردست شیئرنگ ہے :222:
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    یہ سوچ کر کہ غم کے خریدار آ گئے
    ھم خواب بیچنے سرِ بازار آ گئے

    آواز دے کے چھپ گئی ہر بار زندگی
    ھم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آ گئے

    ھم کج ادا شناس کہ جب بھی ہوا چلی
    تاکوں کو چھوڑ کر سرِ دیوار آ گئے

    سورج کی روشنی پہ جنہیں ناز تھا فراز
    وہ بھی تو زیرِ سایہِ دیوار آ گئے

    فراز احمد فراز

    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg

    شعلہ تھا جل بجھا ہوں ہوائیں مجھے نہ دو
    میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو

    جو زہر پی چکا ھوں تم ہی نے مجھے دیا
    اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو

    یہ بھی بڑا کرم ہے سلامت ہے جسم ابھی
    اے خسروانِ شہر قبائیں مجھے نہ دو

    ایسا نہ ہو کبھی کہ پلٹ کر نہ آسکوں
    ہر بار دور جا کہ صدائیں مجھے نہ دو

    کب مجھ کو اعتراف محبت نہ تھا فراز
    کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو

    فراز احمد فراز

    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg

    ازل سے ایک عذابِ قبول و رد میں ہوں
    کبھی خدا تو کبھی ناخدا کی زد میں ہوں

    خدا نہیں ہوں مگر زندہ ہوں خدا کی طرح
    میں اک اکائی کی مانند ہر عدد میں ہوں

    میں آپ ہی اپنا خالق ہوں آپ ہی مخلوق
    میں اپنی حد سے گزر کر بھی اپنی حد میں ہوں

    میرا تضاد ہی میری بقاء کا ضامن ہے
    میں مطمئن ہوں اگر اپنے جزر و مد میں ہوں

    یہی بڑائی ہے میری کہ آدمی ہوں میں
    کہ اپنے جسم میں ہوں ، اپنے خال و خد میں ہوں

    حمایت علی شاعر

    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    :a165::a165:

    ویری نائس شیئرنگ
    زبردست
    تھینکس
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بہ سو
    گوشہ بگوشہ دربدر قریہ بہ قریہ کو بہ کو

    اشک فشاں ہے کس لئے دیدہ منتظر میرا
    دجلہ بہ دجلہ یم بہ یم چشمہ بہ چشمہ جو بہ جو

    میری نگاہ شوق میں حسن ازل ہے بے حجاب
    غنچہ بہ غنچہ گل بہ گل لالہ بہ لالہ بو بہ بو

    جلوہ عارض نبی رشک جمال یوسفی
    سینہ بہ سینہ سر بہ سر چہرہ بہ چہرہ ہو بہ ہو

    زلف دراز مصطفی گیسوئے لیل حق نما
    طرہ بہ طرہ خم بہ خم حلقہ بہ حلقہ مو بہ مو

    یہ میرا اضطراب شوق رشک جنون قیس ہے
    جذبہ بہ جذبہ دل بہ دل شیوہ بہ شیوہ خو بہ خو

    تیرا تصور جمال میرا شریک حال ہے
    نالہ بہ نالہ غم بہ غم نعرہ بہ نعرہ ہو بہ ہو

    بزم جہاں میں یاد ہے آج بھی ہر طرف تیری
    قصہ بہ قصہ لب بہ لب خطبہ بہ خطبہ رو بہ رو

    کاش ہو ان کا سامنا عین حریم ناز میں
    چہرہ بہ چہرہ رخ بہ رخ دیدہ بہ دیدہ دو بہ دو

    عالم شوق میں رئیس کس کی مجھے تلاش ہے
    خطہ بہ خطہ راہ بہ راہ جادہ بہ جادہ سو بہ سو

    رئیس امروہی
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    سبحان اللہ !
    کیا سحر طاری کردیا ہے جزاک اللہ بلال بھائی
    :n_great:
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    واہ
    بہت خوب
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg

    کیوں تو اچھا لگتا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے
    تجھ میں ایسی بات ہے کیا؟ وقت ملا تو سوچیں گے

    ابھی تو الجھے رستوں کی گرد پڑی ہے آنکھوں میں
    کس رستے پہ جانا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے

    سارا شہر شناسائی کا دعویدار تو ہے لیکن
    کون ہمارا اپنا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

    ہم نے اس کو لکھا تھا ، کچھ ملنے کی تدبیر کرو
    اس نے لکھ کر بھیجا ہے ، وقت ملا تو سوچیں

    موسم ، خوشبو ، بادِ صبا ، چاند ، شفق اور تاروں میں
    کون تمہارے جیسا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

    یا تو اپنے دل کی مانو ، یا پھر دنیا والوں کی
    مشورہ اس کا اچھا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    :a180: بلال بھائی:a180:
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    :n_great:
    بہت زبردست
    واہ
    بہت خوب
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری



    گو کہ مجھے فارسی نہیں آتی مگر جناب امیر خسرو کا یہ کلام میں جب بھی پڑھتا ہو اس کے ہر ہر لفظ کا معنی میرے دل میں اترتے جاتے ہیں ، بلال چاچو اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری




    فیض کی یہ نظم بھی مجھے بہت پسند ہے ۔ شکریہ بلال ۔
     
  17. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری




    فیض کی یہ نظم بھی میری پسندیدہ ترین نظم ہے ۔
     
  18. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بلال جی خواجہ امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ کا جو فارسی نعتیہ کلام آپ نے لکھا ہے اس کا منظوم اردو ترجمہ بھی کہیں نظر سے گزرا ہے اگر وہ میسر ہو تو لکھ دیں۔
    شکریہ۔
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بلال بھائی ، انشاء اللہ باقی تمام منتخب شدہ کلام بھی اطمعنان سے پڑھونگا ۔
     
  20. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    [table="head"]خواجہ امیر خسرو|منظوم ترجمہ : مسعود قریشی
    |
    نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم |نہیں معلوم تھی کیسی وہ منزل، شب جہاں میں تھا
    بہ ہر سُو رقصِ بسمل بود، شب جائے کہ من بودم|ہر اک جانب بپا تھا رقصِ بسمل، شب جہاں میں تھا
    |
    پری پیکر نگارے، سرو قدے، لالہ رخسارے |پری پیکر صنم تھا سرو قد، رخسار لالہ گُوں
    سراپا آفتِ دل بود، شب جائے کہ من بودم| سراپا وہ صنم تھا آفتِ دل، شب جہاں میں تھا
    |
    رقیباں گوش بر آواز، او در ناز، من ترساں |عدو تھے گوش بر آواز، وہ نازاں تھا، میں ترساں
    سخن گفتن چہ مشکل بود، شب جائے کہ من بودم|سخن کرنا وہاں تھا سخت مشکل، شب جہاں میں تھا
    |
    خدا خود میرِ مجلس بود اندر لا مکاں خسرو |خدا تھا میرِ مجلس لا مکاں کی بزم میں خسرو
    محمد شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم|محمد تھے وہاں پر شمعِ محفل، شب جہاں میں تھا
    [/table]
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    زاہد نے میرا حاصلِ ایماں نہیں‌دیکھا
    رُخ پر تیری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا

    ہر حال میں بس پیشِ نظر ہے وہی صورت
    میں نے کبھی رُوئے شبِ ہجراں نہیں دیکھا

    آئے تھے سبھی طرح کے جلوے میرے آگے
    میں نے مگر اے دیدہِ حیراں نہیں دیکھا

    کیا کیا ہوا ہنگامِ جنوں یہ نہیں معلوم
    کچھ ہوش آیا تو گریباں نہیں دیکھا

    اصغر گونڈوی
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    عشق میں تیرے کوہِ غم ، سر پہ لیا ، جو ہو سو ہو
    عیش و نشاطِ زندگی چھوڑ دیا ، جو ہو سو ہو

    عقل کے مدرسے سے اٹھ ، عشق کے میکدے میں آ
    جامِ فنا و بےخودی ، اب تو پیا ، جو ہو سو ہو

    ہجر کی جو مصیبتیں عرض کیں اس کے روبہ رو
    ناز و ادا سے مسکرا ، کہنے لگا ، جو ہو سو ہو

    ہستی کے اس سراب میں رات کی رات بس رہیں
    صبح عدم ہوا نمود ، پاؤں اٹھا ، جو ہو سو ہو
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    سبحان اللہ ۔ :a180:
     
  24. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    عقل کے مدرسے سے اٹھ ، عشق کے میکدے میں آ
    جامِ فنا و بےخودی ، اب تو پیا ، جو ہو سو ہو



    واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
     
  25. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    واہ۔۔۔زبردست انتخاب ہے ملک بلال جی ۔۔۔ویری نائس
    بہت خوب۔۔۔۔:n_thanks:
     
  26. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    میرے ہاتھوں کی لکیروں میں اک عیب ہے محسن
    میں جسے چھوں لوں وہ شخص میرا نہں رہتا​
     
  27. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بہت زبردست
    واہ
    بہت خوب


    آپ کی تمام پسند لاجواب ہے
     
  28. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔
     
  29. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg

    اکثر شبِ تنہائی میں
    کچھ دیر پہلے نیند سے
    گزری ہوئی دلچسپیاں
    بیتے ہوئے دن عیش کے
    بنتے ہیں شمعِ ذندگی
    اور ڈالتے ہیں روشنی
    میرے دلِ صد چاک پر۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ بچپن اوروہ سادگی
    وہ رونا وہ ہنسنا کبھی
    پھر وہ جوانی کے مزے
    وہ دل لگی وہ قہقہے
    وہ عشق وہ عہدِ و فا
    وہ وعدہ اور وہ شکریہ
    وہ لذتِ بزمِ طرب
    یاد آتے ہیں ایک ایک سب،،،

    دل کا کنول جو روز و شب
    رہتا شگفتہ تھا سو اب
    اسکا یہ ابتر حال ہے
    اک سبزۂ پا مال ہے
    اک پھو ل کُملایا ہوا
    ٹوٹا ہوا بکھرا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    روندا پڑا ہے خاک پر
    یوں ہی شبِ تنہائی میں
    کچھ دیر پہلے نیند سے
    گزری ہوئی ناکامیاں
    بیتے ہوئے دن رنج کے
    بنتے ہیں شمعِ بےکسی
    اور ڈالتے ہیں روشنی
    ان حسرتوں کی قبر پر،،،

    جوآرزوئیں پہلے تھیں
    پھر غم سے حسرت بن گئیں
    غم دوستو ں کی فوت کا
    ان کی جواناں موت کا۔۔۔

    لے دیکھ شیشے میں مرے
    ان حسرتوں کا خون ہے
    جو گرد شِ ایام سے
    جو قسمتِ ناکام سے
    یا عیشِ غمِ انجام سے
    مرگِ بتِ گلفام سے
    خود میرے غم میں مر گئیں
    کس طرح پاؤں میں حزیں
    قابو دلِ بےصبر پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جب آہ ان احباب کو
    میں یاد کر اٹھتا ہوں جو
    یوں مجھ سے پہلے اٹھ گئے
    جس طرح طائر باغ کے
    یا جیسے پھول اور پتیاں
    گر جائیں سب قبل از خزاں
    اور خشک رہ جائے شجر،،،

    اس وقت تنہائی مری
    بن کر مجسم بےکسی
    کر دیتی ہے پیشِ نظر
    ہو حق سااک ویران گھر
    ویراں جس کو چھوڑ کے
    سب رہنے والے چل بسے
    ٹو ٹے کواڑ اور کھڑ کیاں
    چھت کے ٹپکنے کے نشاں
    پرنالے ہیں روزن نہیں
    یہ ہال ہے، آ نگن نہیں
    پردے نہیں، چلمن نہیں
    اک شمع تک روشن نہیں
    میرے سوا جس میں کوئی
    جھا نکے نہ بھولے سے کبھی
    وہ خانۂ خالی ہے دل
    پو چھے نہ جس کو دیو بھی
    اجڑا ہوا ویران گھر،،،

    یوں ہی شب تنہائی میں
    کچھ دیر پہلے نیند سے
    گزری ہوئی دلچسپیاں
    بیتے ہوئے دن عیش کے
    بنتے ہیں شمعِ زندگی
    اور ڈالتے ہیں روشنی
    میرے دل صد چاک پر۔۔۔۔۔۔۔

    نادر کاکوروی مرحوم ۔ عرصہ حیات 1857-1912
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg

    بشکریہ : راجہ صاحب
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ملک بلال کی پسندیدہ شاعری


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg

    تیرے آنے کا دھوکہ سا رہا ہے
    دیا سا رات بھر جلتا رہا ہے

    عجب ہے رات آنکھوں کا عالم
    یہ دریا رات بھر چڑھتا رہا ہے

    سنا ہےرات بھر برسا ہے بادل
    مگر وہ شہر تو پیاسا رہا ہے

    وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا
    جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے

    کسے دوں روگ ان گلیوں میں ناصر
    چلو اب گھر چلیں دن جا رہا ہے

    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں