1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصالحہ دار پکوان

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏20 اپریل 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    عربی پراٹھا
    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    نمک حسب ذائقہ
    انار دانہ دو بڑے کھانے کے چمچ
    میدہ آدھا کلو
    کٹا سبز مصالحہ (ہرا دھنیا، پو دینہ) ایک کپ
    مرچ حسب ذائقہ
    ہری مرچ چار عدد
    انڈے چار سے پانچ عدد
    گھی آدھی پیالی
    ترکیب:
    ۔آٹے یا میدے کو پراٹھوں کے آٹے کی طرح نمک ڈال کر نرم گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک جانب رکھ دیں۔

    2۔قیمے کو نمک اور مرچ ڈال کر ابال لیں اور خوب خشک کر کے گلا لیں، پھر ٹھنڈا ہونے پر اس میں کٹا ہرا مصالحہ اور اگر پسند کر یں توانا ر دانہ بھی ملا سکتے ہیں۔ 3 ۔اب چوکور پیڑا بیلیں، ایک طرف تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور اس پر انڈہ توڑ کر ڈالیں پھر چاروں کونوں سے بند کر دیں مگر احتیاط رکھیں کہ توے پر ڈالتے وقت کھلے نہیں، ایک جانب سے سک جائے تو گھی ڈال کر دوسری جانب سے بھی سینک لیں، مزیدار عربی پراٹھا تیار ہے۔
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    سبزیوں کی بریانی

    اجزاء:
    ٹماٹر ایک پاؤ
    آلو ایک پاؤ
    بینگن ایک پاؤ
    چنے ایک پاؤ
    دہی آدھ کلو
    پیاز چار گٹھیاں
    گرم مصالحہ تولہ بھر
    چاول ایک کلو
    گھی حسب پسند


    ترکیب:
    تمام سبزیوں کو الگ الگ گھی میں تل لیا جائے اور پھر انہیں دہی میں چھوڑ تے جائیں۔ دہی میں حسب پسند نمک اور مرچ بھی ڈال لی جائے۔ پیاز کو باریک کاٹ کر بادامی رنگ میں تل لیں۔ پھر اس میں آدھی پیاز الگ نکال کر رکھ لیں۔ باقی پیاز میں وہ تمام سبزیاں بھون لیں جو دہی میں ملی ہوئی ہوں۔ ایک دیگچی میں پانی کو خوب اچھی طرح ابا لیں اور پھر اس میں چاو ل ڈال دیں۔ جب چاول پک جائیں تو انہیں پتیلی میں سے نکال لیا جائے اور پیتلی میں چاولوں کی ایک تہہ اور اسی طرح سبزی کی ایک تہہ لگاتے جائیں اوپر تلے تہیں لگا کر اسے دم پر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد سبزیوں کا نہایت لذیذ پلاؤ تیار ہوگا۔
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    لاھوری چنے
    اجزاء:
    چنے ٣٠٠گرام گلے
    آئل ٢٥٠گرام
    پیاز ١عدد درمیانی
    لالمرچ،کالیمرچ ایک ،ایک ٹی سپون
    نمک حسب ذائقہ
    کارن فلور ٢چمچ
    خشک دھنیا ٢چمچ
    گرم مصالحہ ٢چمچ

    ترکیب:
    آئل کو خوب گرم کر لیں ،پیاز اور کارن فلور کے علاوہ سارے مصالحے شامل کریں ایک منٹ بعد چنے ڈال کر ٣سے٤منٹ فرائی کریں کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر چمچہ چلاتے ھوے شامل کریں آخر میں باریک کاٹی ھوئی پیاز ڈالیں اور مکس کریں لذیز چنے تیارہیں نوٹ: چنے دھو کر گلا اچھی طرح گلا لیں
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    بھنی ہوئی مچھلی

    اجزاء:
    سالم مچھلی ایک کلو
    ہری مرچ 10,8عدد
    ناریل ایک عدد
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    ادرک ایک ٹکڑا
    پیاز دو عدد
    مکھن حسب ضرورت
    نمک لال مرچ حسب پسند


    ترکیب:
    دو کھانے کے چمچ مکھن میں پیاز تل کر پیس لیں۔ مچھلی پر نمک لال مرچ لگا کر تل لیں۔ اب پسا ہوا پیاز، ادرک پسی ہوئی ہری مرچ، ناریل کا دودھ میدہ ملا لیں۔ مچھلی پر لگا کر کانٹے سے کچو کے لگائیں۔ آدھا کپ مکھن میں یہ مصالحہ لگی مچھلی 15منٹ دم لیں۔ دونوں طرف سے باری باری پلیٹیں۔ مچھلی نرم ہو جائے تو اتار لیں۔
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    چنگیزی بیف گرل
    اجزاء:
    گوشت ڈیڑھ کلو(بیف ، بغیر ہڈی کے تین انچ چوکور اور چوتھائی انچ موٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
    لہسن، ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    چینی چار چائے کا چمچ
    سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
    سبز پیاز دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
    سفید تل دو چائے کے چمچ(بھنے اور پسے ہوئے)
    سرکہ تین کھانے کے چمچ
    سویا سوس ایک چوتھائی کپ
    تیل ایک کپ
    تلوں کا تل آدھا کپ

    ترکیب:
    ایک دیگچی میں پہلے تمام مصالحے اچھی طرح حل کر لیں پھر اس میں گوشت ڈال کر اسے مصالحوں میں مکس کر یں اور چار گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریج میں رکھ لیجئے۔پکانے سے قبل بیف کے ٹکڑوں پر تل اور تل کا تیل اچھی طرح لگا لیں۔ پھر گرل میں پروکرکوئلوں پر ہلکی آنچ کے ساتھ انکے ٹکڑوں کو اچھی طرح ہر طرف سے گولڈن براؤن کر یں۔جب بیف اچھی طرح گرل ہوجائے تو اسے گرم گرم سلاد اور ٹماٹر، پیاز کے ساتھ سرو کر یں۔
     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    پیاز کا دولما
    اجزاء:
    پیاز(بڑی ) کلو(چھیل کر بیچ کا حصہ نکال دیں)
    فلنگ کے لئے:
    ایواسن فلاور کوکنگ آئل 3-4کھانے کے چمچے
    قیمہ کلو(مشین کا پس اہوا)
    سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
    لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
    لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
    ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
    نمک حسب ذائقہ
    فریش کریم کپ
    گارنشنگ کے لئے:
    ہرا دھنیا حسب ضرورت
    ہری مرچیں 4-5عدد
    چیڈر چیز کپ

    ترکیب:
    قیمہ میں سیاہ مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر ، لہسن ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر نمک ڈال کر پکا لیں، پانی خشک ہونے پر ایواسن فلاور کوکنگ آئل ڈالکر بھون لیں۔
    اب بھنا ہوا قیمہ، پیاز کے کھوکھلے کیے ہوئے درمیانی حصے میں ڈال کر بھر دیں۔ بچے ہوئے قیمے میں فریش کریم ڈال کر مکس کر یں۔ اب پہلے سے گرم اوو ن میں 6-8منٹ تک بیک کر یں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور چیڈر چیز چھڑک دیں۔ چپاتی کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    قیمہ بھری شملہ مرچ
    اجزاء:
    شملہ مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھ عدد
    قیمہ(گائے،بکرا،مرغی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
    پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد(درمیانے)
    لہسن ادرک پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چمچ
    نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
    لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چمچ
    ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار عدد باریک کٹی حوئی
    کوکنگ آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوچمچ
    ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٣سے٤عدد(درمیانے​)
    املی کا پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٤چمچ
    ترکیب:
    ترکیب؛ پیاز چوپ کرلیں آئل گرم کریں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کریں قیمہ شامل کریں تھوڑی دیر بھون لییں۔ٹماٹر، ادرک،لہسن پیسٹ،نمک،مرچ،ھری مرچیں شامل کریں اچھی طرھ مکس کریں ١٠ منت کے لیے دم پر رکھیں دم کھولنے پر اگر قیمہ گل گیاھو تو ٹھیک ورنہ آپ پانی شامل کر کے گلا لیں آخر میں املی کاپیسٹ شامل کر کے آگ سے ہٹالیں شملہ مرچ کا ڈنڈی والا حصہ کاٹ کر بیج نکال لیں جبکہ ڈنڈی کٹے ہوے حصے کے ساتھ رہنی چاہے اب مرچوں میں قیمہ بھر لیں کٹے ہوے حصے اوپر رکھ کر ٹوتھ پک لگا کر بند کریں اب آپ اس کو اوون میں١٠منٹ کیلے بیک کر لیں چاہیں تو سٹیم میں پکا لیں یا پھر مائیکرو ویو اوون میں بھی پندرہ منٹ کیلئے کک کر لیں چاہیں روٹی کے ساتھ کھایں یا پھر سادہ چاولوں کے ساتھ انجوائے کریں
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    انڈے کے پکوڑے
    [تصویر: 2084.jpg]
    اجزا:
    انڈے دوعدد
    ميدہ تين چھٹانک
    نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
    ھری مرچ چند ايک
    ادرک، ھرا دھنيا، گرم مصالحہ حسب ضرورت
    لہسن چھ جوے
    کھانے والا سوڈا ايک چٹکی
    گھی حسب ضرورت
    دودھ تھورا سا
    ترکيب:
    ميدھ چھان ليں اور اس ميں انڈے توڑ کر ڈاليں، پھر اپنے ہاتھ دھو کر ہاتھ کي ہتھليوں سے اسے خوب مليں اور ايک جان ھونے پر اس ميں تھورا سا دودھ اور پاني ملاليں، خيال رھے کہ اس ميں گٹہلياں نہ بنيں، اب اس ميں لہسن اور ادرک کو پيس کر ملاديں، پھر اس کو ايک گھنٹے کيلئے پڑا رھنے ديں، ريفريجيٹر ھو تو اس ميں رکھ ديں، ايک گھنٹہ کے بعد نکال کرگھی کڑ کرائيں، کڑاھی ميں گھي کھلا ھونا چاھئيے اور پکوڑے تل کر نکال ليں، بہت مزيدار پکوڑے ھوں گے، اس کے علاوہ اس طريقے سے انڈا اور ميدہ ملا کر چينی ڈال کر ميٹھے پکوڑے يا ميٹھے پورے بھی بنا سکتے ھيں۔
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    بہاری کباب۔
    اجزاء:
    گوشت انڈر کٹ کا پسندوں کی طرح کٹا ہوا ۔۔۔آدھا کلو
    دہی۔۔۔۔ ایک کپ
    نمک۔۔۔ حسبِ ذائقہ
    پسی ہوئی خشخش۔۔۔ 2 چمچ
    لال مرچ۔۔ 2 چمچ
    دھنیا کوٹا ہوا۔۔۔ 2 چمچ
    گرم مصالحہ۔۔ 2چمچ
    پپیتا۔۔۔۔ 2 چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ
    زیرہ
    سرسوں کا تیل 2 چمچ



    ترکیب:
    دہی میں سارے مصالحے ڈال کر مکس کر لیں۔ پھر گوشت پر لگا کر 4 سے 5 گھنٹے رکھ لیں۔ پھر سیخوں پر بنا لیں۔۔ یا اوَّن میں 350 ڈگری پر آدھا گھنٹہ کے لئے۔ یا پھر 2 چمچ تیل میں فرآئی پین پر بنا لیں۔۔۔

    چٹنی

    چٹنی کے لئے 6 سے 8 بڑی لال مرچ سرکہ میں بھگو کر رکھ لیں۔ ایک کپ املی کا رس، 2 چمچ گڑ، نمک، بھنا زیرہ ایک چمچ، ثابت دھنیا 1 چمچ، لہسن کے جوئے 6 سے 8 عدد اور بڑی لال مرچ گرائنڈ کرلیں۔
     
  10. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    شاہی حلیم خاص
    اجزاء:
    گوشت(بون لیس) ایک کلو
    پیاز ایک پاؤ
    دھنیا(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
    گندم ایک پاؤ
    دال ماش ایک پاؤ
    دال چنا ایک پاؤ
    تیل ایک پاؤ
    لہسن ادرک (پیسٹ) تین چائے کے چمچ
    نمک چائے کے تین چمچ
    دال مسور ایک پاؤ
    مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
    زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    دال ارہر ایک پاؤ


    ترکیب:
    گندم اور تمام دالوں کو الگ الگ ابال لیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اب گھی میں پیاز فرائی کرلیں۔ فرائی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔ بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام مصالحے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔ اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد تمام مصالحے اور گندم ڈالیں۔ اچھی طرح ہلائیں یہاں تک کے تمام اشیاء یک جان ہو جائیں۔ گرم مصالحہ، بقیہ مصالحہ، پیاز، لیموں، ادرک ، اور ہری مرچ ڈال کر سرو کر یں۔
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    فرائی فِش۔
    اجزاء:
    مچھلی ۔ ایک کلو ( فرائی کرنے کے لیئے ٹکڑے بنوا لیں )
    لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ۔
    نمک حسبِ ذائقہ۔
    پسا ہوا لہسن 2 کھانے کے چمچ ۔
    سرکہ 3 سے 4 کھانے کے چمچ۔
    اجوائن ایک چائے کا چمچ باریک پاؤڈر یا پیسٹ۔
    بیسن آدھا پاؤ۔
    آئل حسبِ ضرورت۔

    ترکیب:
    سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔اب لہسن ،اجوائن ، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔اب ایک بڑی پلیٹ میں مصالحہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں اب مچھلی کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیئے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیئے رکھ دیں تا کہ مچھلی کا زائد پانی نکل جائے۔اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    توے کی مسی روٹی
    [تصویر: 73.JPG]
    اجزاء:
    توے پر پکی ھوئی پتلی چپاتی----- چھے عدد
    بیسن ------- دس بڑے چمچ
    پیاز ------ چار چمچ چوپ کی ہوئی
    آلو ---------دو عدد چوپ کئے ہوئے
    لہسن------ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
    اجوائن ------- ایک چٹکی
    ھلدی------ایک چٹکی
    نمک مرچ -------حسب ذ ائقہ
    سبز مرچ ------- چار عدد چوپ کی ہوئی
    زیرہ پاؤڈر ----- ایک چمچ
    انار دانہ ----- تین چمچ
    سبز دھنیا ----- دو چمچ
    خشک پودینہ ---- ایک چٹکی
    پانی -----حسب ضر ورت
    آئل --------حسب ضرورت


    ترکیب

    بیسن میں تمام اجزا شامل کر کے پانی سے گاڑھی پیسٹ بنا لیں۔ اور آدھے گھنٹی کے لئے پڑا رہنے دیں۔
    اب ایک ایک چپاتی لے کر اسکی ایک سائیڈ پر یہ مکسچر لگا کر توے پر گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر گولڈن ہونے تک سیک لیں۔ دوسری سائیڈ سادہ رہنے دیں اور اسکو بھی ہلکا سا سیک لیں۔
    املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
     
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    کڑاہی قیمہ
    [تصویر: 868.JPG]
    اجزاء:
    قیمہ ایک پاؤ
    ادرک ایک کھانے کا چمچ
    لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    پیاز دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
    ٹماٹر چار عدد(باریک کٹے ہوئے)
    ہری مرچ چار سے پانچ عدد
    ہرا دھنیا تھوڑا سا
    سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    سفید زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل ایک کپ

    ترکیب:
    سب سے پہلے تیل گرم کر یں، تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال کر فرائی کر یں۔ اس کے بعد قیمہ، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر دوسے تین منٹ کے لئے قیمے کو بھون لیں۔ قیمہ بھون لیں تو ٹماٹر، لال مرچ، دھنیا سفید زیرہ ، گرم مصالحہ ڈال کر ان سب کو بھون لیں۔ مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر قیمے کو گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب قیمہ گل جائے اور تھوڑا سا پانی رہ جائے تو اس میں قصوری میتھی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر یں اور پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    گھریلو نان
    [تصویر: 68.jpg]
    اجزاء
    میدہ آدھا کلو
    دہی چار چمچ
    بیکنگ پائڈر ایک چائے کا چمچ
    کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    انڈہ ایک عدد
    تیل دو چمچ
    نیم گرم پانی آدھی پیالی

    ترکیب
    ان تمام چیزوں کو مکس کر کے نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ آٹا گوندھ کر دو گھنٹے شاپر میں رکھیں۔ پھر روٹی بیل کر بیس منٹ تک رکھیں۔ نان بنانے کے لئے روٹی کو موٹا رکھیں۔ اب سادہ نان بھی بنایا جا سکتا ہے اور قیمے یا آلو کی فلنگ والا نان بھی۔ نان بیل کر گرم توے پر ڈالیں۔ گھی لگائیں یا گھی کے بغیر خشک نان بھی بنایا جا سکتا ہے۔
     
  15. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    فورسیزن پیزا اٹالین
    [تصویر: 89.jpg]
    فورسیزن پیزا
    اجزاء:
    پیزا بیس دو عدد(ڈائیامیٹر) 9انچ
    ساس کے لئے:
    ٹماٹر دو عدد درمیانہ سائز
    لہسن دو جوے
    اوریگنو پاؤڈر چٹکی بھر
    زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
    نمک حسب ذائقہ
    پیاز چھوٹا سائز
    تلسی کے پتے دو عدد
    مرچ پاؤڈر چٹکی بھر
    ٹماٹر کا پیسٹ کپ
    سجاوٹ کے لئے:
    شملہ مرچ دو عدد درمیانہ سائز
    پنیر 200گرام
    سبز زیتون(پکے ہوئے) 4-5عدد
    مکئی کے دانے کپ
    سرخ مرچ کے چھلکے دو چائے کے چمچ
    ٹماٹر دو عدد درمیانہ سائز
    مشروم 10-12عدد
    کالے زیتون (پکے ہوئے)4-5عدد
    مزریلہ پنیر (کش کیا ہوا)دوکپ
    خشک اور گینو چائے کا چمچہ

    ترکیب:
    سوس کے لئے:
    1۔ٹماٹر دھو کر چار ٹکڑوں میں کاٹیں اور پیاز چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔ لہسن بھی چھیل کر باریک کاٹ لیں اور تلسی کے پتے دھو کر ہاتھ سے مسل لیں۔
    2۔ٹماٹروں کو مائیکروویو پیالے میں ڈالیں۔بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔
    3۔پھر اس میں سوس بنانے والی تمام اشیائے ضرورت ڈالیں اور بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔
    4۔ٹھنڈا ہونے پر پیس کر نرم پیسٹ بنا لیں۔
    سجاوٹ کے لئے:
    5۔شملہ مرچ دھو لیں۔ پھر اوپر سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور آدھ سینٹی میٹر موٹائی کے سلائس کاٹ لیں۔
    6۔ٹماٹر دھو کر آدھ سینٹی میٹرموٹائی کے گول سلائس کاٹ لیں۔ پنیر کو آدھ سینٹی میٹر کے چوکور موٹے ٹکڑوں میں کاٹیں کہ ہر کونہ ایک انچ کا ہو۔
    7۔مشروم دھو کر باریک سلائس کر لیں۔ سبز اور کالے زیتون کے بھی باریک سلائس کر لیں۔
    پیزا کے لئے:
    8ہر پیزا بیس پر سوس پھیلائیں اور آدھ کش کیا ہوا پنیر دونوں پیزا بیس پر پھیلائیں۔ ہر پیزا کے ایک چوتھائی حصے پر مکئی کے دانے، دوسرے چوتھائی حصے پر مشروم کے سلائس، تیسرے چوتھائی حصے پر کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں۔ چوتھے حصے پر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں۔ ان پر سرخ مرچ کے چھلکے اور گینو اور باقی بچا ہوا پنیر چھڑک دیں۔ سب ز یتون کے سلائس پنیر کے سلائسوں پر ڈال دیں جبکہ کالے زیتون کے سلائس مشروم کے سلائسوں پرڈال دیں جبکہ کالے زیتون کے سلائس مشروم کے سلائسوں پر ڈال دیں۔ پیزا کو مائیکروویو پلیٹ میں رکھیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویولو(Low)(40%)پر دومنٹ کے لئے پکائیں یا گرل ٹاپ پر دس منٹ کے لئے پکائیں۔
     
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    روسٹڈ کلیجی

    اجزاء:
    کلیجی ایک کلو
    پیاز دو عدد(بڑی سائز کی)
    دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ٹماٹر آدھا پاؤ
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچ ایک چوتھائی کپ(کٹی ہوئی)
    ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    تیل ڈیڑھ کپ
    ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
    ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ(کٹا ہوا)
    لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    کلیجی کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ اس کے بعد تھوڑا سا تیل گرم کر کے کلیجی کو اچھی طرح بھون لیں۔ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈالیں اور لائٹ براؤن کر لیں اس کے بعد اس میں کلیجی، دھنیا پاؤڈر، ٹماٹر، نمک ، ہری مرچ، ہلدی پاؤڈر، ادرک کا پیسٹ ، ہرا دھنیا اور لال مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر کلیجی کو مکمل طور پر گلنے دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو کلیجی بھون لیں۔ گل جائے تو ڈش میں نکال لیں۔ ہرا دھنیا گارنشنگ کر کے سلاد نان یاروٹی کے ساتھ سرو کر یں۔
     
  17. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    چائینز ڈش چکن فرائیڈ رائس
    [تصویر: 87.jpg]
    چکن فرائیڈ رائس
    اجزاء:
    چاول ---- ایک کلو
    چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) ---- آدھا کلو
    نمک ---- حسب ذائقہ
    لہسن پسا ہوا --- ایک چائے کا چمچ
    ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- تین سے چار عدد
    گاجر (باریک کٹی ہوئی) ----- دو عدد
    بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ---- ایک عدد چھوٹی
    سرکہ ----- دو کھانے کا چمچ
    سویا ساس ---- چار کھانے کے چمچ
    سفید مرچ پسی ہوئی ----- ایک کھانے کا چمچ
    چینی ---- ایک کھانے کا چمچ
    چائینیز نمک ----- ایک چائے کا چمچ
    انڈے ----- تین عدد
    کوکنگ آئل ---- چار سے چھ کھانے کے چمچ

    ترکیب:

    چاولوں کو ابال کر پانی نتھار لیں اور چار سے چھ گھنٹوں کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں.

    کڑاہی میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ تک گرم کریں- لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں- پھر چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے-

    پھر چاول ڈال کر دو چمچوں کی مدد سے اتنی دیر ملائیں کہ چاول اچھی طرح گرم ہو جائیں-

    چاولوں میں بند گوبھی٬ گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ملائیں- ایک منٹ بعد نمک٬ چینی٬ سفید مرچ اور چائینیز نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں-

    انڈوں کو نمک اور چٹکی بھر سفید مرچ کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اور چاولوں پر ڈال دیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں
     
  18. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    قیمہ اور سبزی کے بریڈ رول

    قیمہ اور سبزی کے بریڈ رول
    اجزاء:
    بریڈ ----- بارہ سے پندرہ سلائس
    قیمہ ----- ایک پاؤ ( قیمے میں آدھا چمچ نمک ، آدھا چمچ سرخ مرچ ،ایک چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ابال لیں اور اچھی طرح خشک کر کے تھو ڑے سے آئل میں فرائی کر لیں)
    ایک کپ باریک کٹی بند گوبھی (لمبی لمبی قاشیں)
    ایک کب باریک کٹا پیاز ( لمبی لمبی قاشیں)
    ایک کپ مٹر ( ابال کر ہلکا سا فرائی کر لیں)
    سبز مرچ ---- ٣ عدد باریک چاپ کی ہوئی
    نمک ---- ایک چمچ
    کالی مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
    ایک سخت ٹماٹر ---- باریک کٹا ہوا
    آئل --- فرائی کرنے کے لئے
    بریڈ کرمز ----- ایک کپ
    انڈہ ---- دو




    ترکیب:
    سب سے پہلے ڈبل ڑوٹی کے کنارے گیلی چھری سے کاٹ لیں۔ اور ان کو ایک ایک کر کے پانی میں ڈپ کر کے اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔
    اب ایک پین میں چار چمچ آئل گرم کریں اور اسمیں پیاز اور بند گوبھی ڈال کر فرائی کریں۔ نمک اور کالی مرچ بھی دال دیں۔ اور سبز مرچ بھی۔ ہلکا فرائی کر کے مٹر اور قیما شامل کر دیں۔ پانچ منٹ اور فرائی کریں۔ آخر میں ٹماٹر ڈال کر دو منٹ فرائی کریں۔ اور چولہے سے اتار لیں۔
    اب ایک ایک سلائس لے کر اسمیں یہ مکسچر بھر کر رول بنا لیں۔ انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمز میں رول کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
     
  19. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    قیمہ بھری مرچیں

    قیمہ۔ آدھا کلو
    بڑی ھری مرچیں۔ چار عدد
    کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاو
    پیاز۔ تین چھٹانک
    لھسن۔ بارہ جوے
    پسا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ
    ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ
    ھرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
    نمک۔ حسب ذائقہ
    مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ھرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر کھائیں اور مزے کریں۔
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    سبزی کےپکوڑے

    اشیاء ::

    آلو :: ایک عدد
    شملہ مرچ :: ایک عدد
    بندگوبھی :: دوپتے
    پھول گوبھی :: ایک عدد
    پالک کےپتے :: پانچ عدد
    پیاز :: ایک عدد
    بیسن :: ڈیڑھ پیالی
    سرخ مرچ :: ایک چائےکاچمچ
    ہری مرچ :: تین عدد
    گندم کاآٹا :: تین کھانےکےچمچ
    ہرادھنیا،پودینہ(باریک کٹاہوا) :: ایک ایک چمچ
    کوکنگ آئل :: حسب ضرورت

    ترکیب ::

    آلوابال کرچھوٹےچھوٹے چوکور ٹکڑےکرلیں ِگوبھی‘شملہ مرچ‘بندگوبھی‘پیازاورپالک کاٹ لیں ِحسب ضرورت پانی میں باقی تمام اجزاء پھینٹ لیں ِکٹی ہوئی سبزیاں شامل کرلیں ِفرائی پین میں آئل گرم کرکےکھانےکی چمچ کی مددسےاس میں پکوڑےڈال کر فرائی کریں ِدھیمی آنچ پرجب دونوں طرف سےسنہری ہوجائیں تونکال لیں ِلیجیئے آپ کےپکوڑےتیارہیں ِاپنی من پسندچٹنی کےساتھ نوش فرمائیں جن کی ریسپیز میں پہلےہی دےچکی ہوں
     
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    چٹنی کباب

    اشیاء ::

    قیمہ :: 250گرام
    پیاز :: 50گرام
    دال چنا ::50گرام
    کچےآم ::75گرام
    لہسن :: 4جوئے
    سیاہ مرچ ::ایک چائےکاچمچ
    ہرادھنیا :: چندپتے
    اناردانہ ::25گرام
    پودینہ ::5گرام
    بڑی الائچی ::2عدد
    دارچینی ::ایک ٹکڑا
    لونگ ::6عدد
    آلو ::100گرام
    ہری مرچ :: حسب منشاء
    نمک اورسرخ مرچ ::حسب ذائقہ

    ترکیب ::

    دال چناایک گھنٹہ کےلیےپانی میں بھگوکررکھ دیں ِلہسن اورپیازباریک پیس لیں ِایک دیگچی میں قیمہ‘دال‘لہسن‘تھوڑی سی پیاز‘معمولی سانمک مرچ اوردوکپ پانی ڈال کرچولہےپررکھ دیں ِجب دال گل جائےاورپانی خشک ہوجائےتوچولہےسےاتارکرباریک پیس لیں ِآم چھیل کرگوداباریک پیس لیں ِاس کےبعدپیاز‘سرخ مرچ‘ہری مرچ‘پودینہ‘آم کاگودا‘ہرادھنیااوراناردانہ باریک پیس کرمکس کرلیں پھرقیمےمیں ادرک‘نمک مرچ اورگرم مصالحہ باریک پیس کرملادیں ِآلوؤں کوابال کرچھیل لیں اورآم کےگودےکی چٹنی میں ملادیں ِقیمےکی ٹکیاں بنائیں اسکےدرمیان میں تھوڑی سی مقدارآلوؤں والی چٹنی کی رکھیں اوراوپرسےبرابرکرکےکباب بنالیں ِآئل گرم کریں اور ان کبابوں کوفرائی کرلیں سرخ ہونےپرنکال لیں ِمزیداراورلذیذ چٹنی کباب تیار ہیں
     
  22. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    نڈا ابالنا

    اشیاء ::

    انڈے :: دوعدد
    نمک :: نصف چمچ
    کالی مرچ یاگرم مصالحہ :: حسب پسند
    پانی سادہ :: حسب ضرورت

    ترکیب ::

    آپ سب سے پہلےانڈےکو احتیاط سےدھو لیں اورغور سےدیکھ لیں کہ انڈاذرابھی چٹخا نہ ہو ِاب ایک سوس پین لیں اس میں دھیرےسےانڈےرکھ دیں اوربڑی احتیاط سےاتنا پانی ڈالیں کہ انڈے سہی طور سےڈوب جائیں اورپانی تقریباٌایک انچ اوپر ہو‘اب چولہےپررکھ کر آنچ ذرا تیزکردیں ِاورنمک شامل کردیں ِایک ابال آنے پرآنچ اتنی دھیمی کردیں کہ پانی بس پکتا رہے اور ٹائم نوٹ کر لیں اگرآپ نےانڈےکو ہاف بوائل کرنا ہے تو صرف تین میٹ پکنےکےبعداتارلیں ورنہ پانچ منٹ تک پکائیں ِپانچ منٹ تک زردی بھی خوب جم جاتی ہےاب اتارکر تھنڈےپانی میں ڈال لیں ِکچھ تھنڈےہونےپرچھیل کرگرم مصالحہ چھڑک کر نوش فرمائیں ِ اپنے ہاتھ سےابلاہواانڈہ زیادہ لطف دےگا
     
  23. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    چکن آملیٹ
    اشیاء :
    چکن : ایک کپ (بغیرہڈی کاچھوٹےٹکڑوں میں کیاہواتھوڑانمک ڈال کربوائل کرلیں)
    پیاز : ایک درمیانی
    ٹماٹر : ایک درمیانہ (چھوٹےچوکورپیس کیے ہوئے)
    شملہ مرچ: ایک چوکورپیس کیےہوئے
    کالی مرچ،نمک : ایک،ایک ٹی اسپون
    سویاساس: دو،تین ٹی اسپون
    انڈے:دوعدد(تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ڈال کرپھینٹ لیں)
    ترکیب :
    پیاز کو ہلکابراون کریںِ_اس میں ٹماٹر اور شملہ مرچ ڈال دیں_ایک منٹ فرائی کریں_اب اس میں بوائل چکن’کالی مرچ اورنمک بھی ڈال دیں‘اب پھینٹے ہوئےانڈےاس مکسچرکےاوپرڈال دیں(ہلائیں جلائیں نہیں) ایک طرف سے سینک کر پلٹ دیں اوردونوں طرف سےسینک لیں (شکل گول آملیٹ جیسی ہی ہونی چاہیے
     
  24. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    آلوکےکباب

    اشیاء ::
    آلو ِ :: ایک کلو
    انڈے :: دوعدد
    بیسن :: ایک پیالی
    پیاز :: دوعدد
    اناردانہ :: چارچمچے
    گرم مصالحہ( پسا) :: ڈیڑھ چمچ
    ہری مرچ :: تین عدد
    گھی :: فرائی کرنےکےلیےحسب ضرورت

    ترکیب ::

    آلوؤں کوابال کر میش کرلیں ِاب اس میں پیازاورہری مرچ باریک کاٹ کراوراناردانہ پیس کرشامل کرلیں ِپھرگرم مصالحہ چھڑک کرخوب ملالیں تاکہ تمام آمیزہ یکجان ہو جائے ِاب آمیزےکو ہتھیلی پرمناسب سائز کےکباب کی شکل دےلیں ِپھرانڈےکوپھینٹ کریا بیسن کوپیلا گھول کرایک پیالی میں رکھ لیں ِاب جبکہ تمام آمیزےکےکباب بنالیےہیں پھران کوانڈےیابیسن میں ڈبوڈبو کرفرائی پین میں تھوڑا سا آئل یا گھی جو بھی چاہیں اس میں فرائی کرلیں ِدونوں جانب سےہلکےبراؤن ہوجائیں توکباب ڈش میں نکال لیں ِآپ حسب پسند ٹماٹر‘پیاز اورسلادباریک کاٹ کراورلیموں نچوڑ کرروٹی یا چاول کےساتھ گرم گرم نوش فرمائیں ِ

    نوٹ :::انڈےاوربیسن میں ڈبوکرفرائی کرنےسےڈائقہ میں فرق ہوتا ہے ِاس لیےبہتر یہی ہے کہ انڈے میں ڈبو کر فرائی کر لیں ویسےآپ کی مرضی
     
  25. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    نان **

    اجزاء:

    میدہ : ایک کلو
    نمک : آدھی چائے کی چمچ
    خشک خمیر : ایک پیکٹ (50 گرام)
    نیم گرم دودھ : آدھا کپ
    دہی : آدھا کپ
    پھینٹے ہوئے انڈے : دو عدد
    پگھلا ہوا مکھن: 1/4 کپ

    زیرہ (اگر آپ کو پسند ہے تو): ایک چمچ
    نیم گرم پانی : حسبِ ضرورت گوندھنے کے لیے۔


    ترکیب:

    میدے میں نمک اور خمیر ڈال کر مکس کر لیں۔
    دودھ، دہی، انڈے اور مکھن کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔
    دودھ والا آمیزہ میدے میں ڈال کر گوندھ لیں۔
    آٹے کو مزید گوندھنے کے لیے پانی ضرورت کے مطابق ڈال لیں۔
    آٹا جب تک خمیرہ ہو جائے، تب تک پڑا رہنے دیں۔ جلدی خمیرہ کرنے کے لیے گرم جگہ پر رکھیں۔
    خمیر ہو جانے کے بعد نان کو روٹی کی طرح بیل لیں۔
    پہلے سے گرم ہوئے ہوئے اوون میں پکا لیں۔
     
  26. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    انڈا فرائی کرنا

    اشیاء ::

    انڈا :: ایک عدد
    نمک :: آدھی چائے کی چمچ
    کالی مرچ :: حسب ضرورت
    گھی یا آئل :: تقریباٌ نصف فرائی پین

    ترکیب ::

    سب سےپہلے انڈےکو پلیٹ میں توڑکر اطمینان کرلیں کہ انڈہ خراب تونہیں ِایک فرائینگ پین میں نصف حصہ گھی یا آئل جو مناسب سمجھیں وہ ڈال کرتیز گرم کر لیں ِجب گرم ہوجائے تو آنچ ہلکی کرلیں اور پین میں انڈہ ڈالنےسےپہلے نصف چمچ نمک ڈالیں ِاب انڈہ ڈالیں آنچ تھوڑی سی تیزکردیں ِاب چمچ کی مدد سےآئل انڈےکےاوپر ڈالیں ِاورزردی کو حسب پسند حد تک سخت کرلیں ِپھراتار لیں اورکباب فرائی کرنےوالےچمچ کی مدد سےنکال کر پلیٹ میں رکھ کرنمک اورکالی مرچ چھڑک دیں اگرچاہیں تو گرم مصالحہ بھی چھڑک سکتے ہیں نمک اور کالی مرچ کی جگہ ِ

    نوٹ ::
    1:: انڈہ فرائی کرنے سےپہلے نمک اس لیے ڈالیں کہ انڈہ پین سے چپکے نہ ِ
    2::انڈہ فرائی کرنےکےبعد نکالنے کے لیے گول چمچ کبھی استعمال نہ کریں کیونکہ اس طرح زردی ٹوٹ کر پھیلنے کا اندیشہ ہے ِجوکہ سنبھالناکافی مشکل ہو جائیگی
     
  27. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    نرگسی کوفتے

    اجزاء

    قیمہ ---- ایک کلو
    ادرک لسہن پسا ہوا ----- ایک کھانے کا چمچ
    نمک ---- حسب ذائقہ
    پیاز ---- دو عدد درمیانی
    لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں ---- تین سے چار عدد
    ہرا دھنیا ---- آدھی گٹھی
    بھنے ہوئے چنے ---- چار کھانے کے چمچ
    ڈبل روٹی کے سلائس ---- دو عدد
    انڈے ---- نو عدد

    گریوی کے اجزاﺀ


    پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی
    ادرک لہسن پسا ہوا ----- ایک چائے کا چمچ
    نمک ---- حسب ذائقہ
    لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ
    دھنیا پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی پسی ہوئی ---- آدھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
    ثابت گرم مصالحہ ---- ایک کھانے کا چمچ
    دہی (پھینٹا ہوا) ---- ایک پیالی
    کوکنگ آئل ---- آدھی پیالی


    ترکیب

    قیمے میں کوفتے کے تمام مصالحے ملا کر دو مرتبہ پیس لیں-
    ایک انڈا شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

    آٹھ انڈوں کو سخت سا ابالیں٬ ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کر کے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ دیں- چاہیں تو دھاگے سے باندھ کر اچھی طرح محفوظ کر لیں- دوبارہ سے گریوی بنانے تک فریج میں رکھ دیں-

    گریوی کی ترکیب


    بڑے سائز کی دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ ہلکا گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں- جب کڑکڑانے لگے تو پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں-

    دہی میں گریوی کے تمام مصالحے ملا کر دیگچی میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے- ایک پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور کوفتے شامل کر دیں- دیگچی کو ڈھانپے بغیر پانی کو خشک ہونے تک پکائیں-

    درمیان میں دیگچی کو ایک سے دو مرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلا لیں- جب پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ سے ایک پیالی پانی شامل کر کے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر (دم پر) پانچ سے سات منٹ ڈھک کر پکائیں
     
  28. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    بھنڈی

    اجزاء

    بھنڈی :: آدھاکلو
    ٹماٹر :: آدھ پاؤ
    پیاز :: ایک پاؤ
    ہری مرچ:: چھ سات
    آئل :: حسب ضرورت
    نمک :: حسب ذائقہ
    سرخ مرچ :: ایک چائے کا چمچ
    ہلدی :: آدھاچائے کاچمچ
    گرم مصالحہ::ایک چمچ


    ترکیب :::::

    بھنڈی کو دھو کر خشک کر لیں ِپھر کاٹ کر حسب پسندچھوٹےچھوٹے ٹکڑے کر لیں
    یا بڑےبڑے،جیسےپسندہوں ِپیاز کاٹ لیں اور ٹماٹر بھی کاٹ لیں ِ
    اب دیگچی میں گھی یا آئل جو بھی پسند ہو وہ گرم کریں اور اس میں بھنڈی ڈال کر فرائی کر لیں ِ
    اب ایک اور دیگچی لیں اس میں آئل گرم کریں پیاز ڈالیں بادامی رنگ ہونے پر نمک،سرخ مرچ اور ہلدی ڈالیں اور تھوڑا بھونیں ِ
    پھر ٹماٹر ڈال دیں اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں فرائی کی ہوئی بھنڈی ڈال دیں اور پکائیں جب بھنڈی کچھ گل جائے تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کردم پر لگا دیں ِگل جانے پر اتار لیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر نوش فرمائیں
     
  29. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    مرغی روسٹ کھڑا مسالہ

    اجزاء
    مُرغی کا چوزے دو عدد
    دو دو پونڈ کا وزن کے
    چوبیس گھنٹے ریفریجٹر میں رکھ دیں
    دہی ایک پاؤ
    لہسن بارہ جوے
    ادرک آدھیی چھٹنانک
    نمک حسبِ ذائقہ
    سرخ مرچ ثابت بارہ عدد
    کالی مرچ ثابت برہ عدد
    آلو چھوٹےچھوٹےگول آدھا پاؤگھی ایک پاؤ

    ترکیب
    مُرغی کو ریفریجٹرمیں سےنکال کر کانٹے سےخوب گود لیں ۔آدھ پاؤ دہی میں لہسن اورادرک باریک پیس کرملادیں اوراس میں نمک ڈال کر مُرغی کواچھی طرح لگادیں اوردوباہ گھنٹہ دوگھنٹے کے لئے ریفریجٹر میں پڑا رہنےدیں ۔
    اب گھی میں مرغی کوسُرخ کریں اورساتھ ساتھ دہی کا چھینٹادیتے جائیں۔ جب مرغی ادھ بُھنی ہوجائے توآلواور سُرخ مرچ ثابت چھ عدد ہاتھ سے مسل کرڈالدیں۔ اوربھونتے جائیں جب مُرغی پُوری طرح سرخ ہوجائے تواُس میں باقی مرچ ثابت اور کالی مرچ ڈال کر، تھوڑا سا پانی جس میں وہ گل جائےاورخشک ہوجائے ڈال دیں اوردم پر لگادیں ۔ چند منٹ کی بعد مُرغی گلنے پر اتار لیں ۔
     
  30. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    گوبھی بھرےپراٹھے

    گوبھی بھرےپراٹھے

    اشیاء::

    بندگوبھی :: آدھاکلو
    پیاز :: ایک عدد(بڑاسائز)
    ادرک :: ایک انچ کاٹکڑا
    ہری مرچیں :: چارعدد
    ہرادھنیا :: ایک گھٹی
    سرخ مرچ :: حسب ذائقہ
    اناردانہ :: کھانےکےدوچمچے
    نمک :: حسب ذائقہ
    سفیدزیرہ ::: چائےکاایک چمچہ
    ثابت دھنیا :: کھانےکاایک چمچہ
    گھی یاتیل :: حسب ضرورت

    ترکیب ::

    بندگوبھی کوباریک کاٹ لیں‘اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز‘پسی ہوئی ادرک‘باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں‘باریک کٹاہواہرادھنیا‘سرخ مرچ‘نمک‘پساہواسفیدزیرہ‘ثابت دھنیاپساہوااورپسا ہوا اناردانہ شامل کرکےاچھی طرح مکس کرلیں ِآٹا گوندھ کرپیڑےبیل لیں ِایک روٹی بیل کرگوبھی کاآمیزہ حسب خواہش پھیلا لیں اوردوسری روٹی بیل کراس پررکھ کرکنارےدباکربیل لیں ِاب اسےتوےپرگھی یاتیل میں فرائی کرلیں ِگوبھی کاچٹپٹا پراٹھاتیارہے ِپودینےاوردہی کی چٹنی یاکسی بھی اچارکےساتھ بہت لطف دےگا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں