1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصالحہ دار پکوان

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏20 اپریل 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    چکن کارن سوپ

    چکن--- آدھا کلو
    کارن--- ایک ٹن، چاہیں تو گھر میں ابال لیں- ( کارنز کو ہلکا سا گرائنڈ کر لیں)
    کارن فلور---4-5 بڑے چمچ
    انڈہ-ایک
    چائنیز سالٹ--- 1 چمچ
    کالی مرچ--- آدھا چمچ
    نمک---حسب زائقہ
    سویا ساس---حسب زائقہ
    چلی ساس---حسب زائقہ
    گرین چلی ساس---حسب زائقہ

    سب سے پہلے چکن کو نمک ڈال کر ابال لیں- پھر چکن نکال کر اس کو شریڈ یعنی چھوٹے چھوٹےحصے کر لیں- چکن کی یخنی میں کالی مرچ، چائنیز سالٹ،اور کارنز ڈال دیں ، باریک کیا ہوا چکن بھی ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں- ایک پیالے میں ٹھنڈے پانی میں کارن فلور مکس کر لیں اور اسکو بھی ابلتی ہوئ یخنی میں شامل آہستہ آہستہ شامل کریں- دھیان رکھیے گا کہ گٹھلیاں نہ بنیں- جب یخنی گاڑھی ہو جائے تو آخر میں انڈہ توڑ کر ڈال دیں- انڈہ ڈالتے وقت مستقل چمچ چلائے گا تاکہ وہ ا یک ہی جگہ نہ اکھٹا پک جائے-

    گرم گرم سوپ سویا ساس،چلی ساس اور گرین چلی ساس کے ساتھ پیش کریں
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    ہرے مصالحے کی مچھلی

    اجزاء:
    ثابت مچھلی ---- ڈیڑھ کلو
    نمک ---- حسب ذائقہ
    لہسن ---- چار سے چھ جوئے
    ٹماٹر ---- دو عدد درمیانے
    گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک چائے کا چمچ
    سرکہ ---- تین کھانے کے چمچ
    تازہ ناریل (پیس لیں) ---- چار کھانے کے چمچ
    کڑی پتہ ---- پانچ سے چھ عدد
    ہری مرچیں ----- آٹھ سے دس عدد
    ہرا دھنیا ---- دو گٹھی
    لیموں کا رس ---- چار سے چھ کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل---- تلنے کے لیے


    ترکیب:
    پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر مچھلی اس میں دھو لیں- مچھلی پر دو سے تین کھانے کے چمچ لیموں کا رس اچھی طرح لگائیں اور پھر ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں- اس دوران ہرا مصالحہ تیار کر لیں-

    ٹماٹروں کو لہسن٬ ناریل٬ ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں- پھر اس میں نمک اور گرم مصالحہ ملا کر رکھ لیں-

    دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے- پھر چولہے سے اتار کر بقیہ لیموں کا رس ملا لیں- ہرا مصالحہ تیار ہے-

    کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں- مچھلی کو ہرا سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں-

    فرائنگ پین یا دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر مچھلی کو اس میں رکھیں- پھر اس میں بھنا ہوا مصالحہ ڈال دیں-

    کڑی پتہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں- آخر میں لیموں کا رس چھڑک دیں
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    پلاؤ

    اشیاء ::
    گوشت (چانپ) :: آدھ کلو
    چاول :: ایک کلو
    گھی یاآئل ::حسب ضرورت
    پیاز :: دوعدد
    لہسن :: آٹھ یا دس جوئے
    ادرک :: دو انچ کاٹکرا
    سونف :: ایک چمچ
    گرم مصالحہ ثابت ::تین چمچ (جسمیں کالازیرہ،دارچینی ؛کڑی پتہ ،لونگ ،بڑی الائچی وغیرہ شامل ہوں)
    گرم مصالحہ پسا ہوا ؛؛ دوکھانےکےچمچ
    نمک اورسرخ مرچ :: حسب پسند
    دھنیاپساہوا :: ایک چمچ

    ترکیب ::
    ادرک ،لہسن اورسونف پیس لیں ِایک دیگچی میں گھی گرم کرکےپیازسنہری فرائی کرلیں اب اس میں گوشت ،پانی ،ادرک،لہسن؛سونف ،دھنیا،نمک اورمرچ ڈال کر45منٹ تک پکنےدیں ِجب گوشت گل جائےاورپانی بھی خشک ہوجائےتوبھون لیں ِاچھی طرح بھوننے کے بعداس میں پانی ڈال دیں جو چاولوں سےڈبل ہوناچاہیئےجیسےاس ریسپی میں آدھ کلو چاول ہیں تو آپ ایک لیٹرپانی ڈالیں اورساتھ ہی ثابت گرم مصالحہ بھی ِجب پانی اچھی طرح ابل جائے تب آدھا گھنٹہ پہلےسےبھیگےہوئےچاول اس میں ڈال دیں چاولوں کو ایک یادوابال آجائیں اور پانی تھوڑا سا رہ جائےتوآنچ دھیمی کردیں اس طرح چاول دم ہونے لگیں گے آپ چار یاپانچ منٹ بعد ایک دفعہ چمچ چلا دیں تاکہ چاول اوپر نیچےہوجائیں ِاورتقریباٌآٹھ یا دس منٹ تک دم ہونے دیں ِپھرچیک کر لیں اگرتیارہوگیےہیں تواتارلیں ِآپ یہ پلاؤ دہی کے رائتہ کے ساتھ پیش کریں ِ

    نوٹ ::اگرچاہیں تو گوشت بھونتےوقت دو چمچ دہی بھی ڈال سکتے ہیں اس سے ذائقہ اور اچھا ہو جاتا ہے
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    جھینگے اور پنیر کی کڑاہی

    اجزاء:
    جھینگے (دھو کر صاف کیے ہوئے) ---- ایک کلو
    کاٹج چیز (پنیر) ---- 200 گرام
    لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ
    نمک ---- حسب ذائقہ
    پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی
    ٹماٹر (چھوٹے کٹے ہوئے) ---- پانچ سے چھ عدد درمیانے
    بڑی ہری مرچیں ---- تین سے چار عدد
    تیز پات ---- دو عدد
    لال مرچ پسی ہوئی ----- ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
    قصوری میتھی ----- ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ---- آدھا چائے کا چمچ
    کوکنگ آئل ---- آدھی پیالی


    ترکیب:
    کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے تیز پات ڈالیں اور پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں-

    لہسن ڈال کر ایک منٹ تک ہلکا سا فرائی کریں- پھر ٹماٹر ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں-

    نمک٬ لال مرچ٬ سفید زیرہ اور ہلدی شامل کر دیں اور اچھی طرح ملائیں- اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر آدھے گل جائیں-

    جھینگے ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر جھینگے کا پانی خشک ہونے تک پکائیں-

    پنیر٬ ہری مرچیں٬ گرم مصالحہ٬ قصوری میتھی اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر (دم پر) پانچ سے سات منٹ تک پکائیں
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    فرائی فِش۔

    اجزاء:
    مچھلی ۔ ایک کلو ( فرائی کرنے کے لیئے ٹکڑے بنوا لیں )
    لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ۔
    نمک حسبِ ذائقہ۔
    پسا ہوا لہسن 2 کھانے کے چمچ ۔
    سرکہ 3 سے 4 کھانے کے چمچ۔
    اجوائن ایک چائے کا چمچ باریک پاؤڈر یا پیسٹ۔
    بیسن آدھا پاؤ۔
    آئل حسبِ ضرورت۔

    ترکیب:
    سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔اب لہسن ،اجوائن ، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔اب ایک بڑی پلیٹ میں مصالحہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں اب مچھلی کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیئے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیئے رکھ دیں تا کہ مچھلی کا زائد پانی نکل جائے۔اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔
     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    آلوبھرےپراٹھے

    اشیاء ::

    آلو :: تین عدد(درمیانےسائزکےلےکرابال لیں )
    سبزمرچ :: دوعدد
    ادرک :: نصف انچ کاٹکڑا
    لہسن کےجوئے ::دوعدد(باریک پیس لیں)
    سبزدھنیا :: کھانےکاایک چمچ(کٹاہوا)
    پودینہ :: کھانےکاایک چمچ (کٹاہوا)
    پساہوادھنیا ::چائےکےدوچمچے
    امچور :: چائےکاآدھاچمچہ
    سرخ مرچ :: چائےکاآدھاچمچہ
    زیرہ پاؤڈر :: چائےکاایک چمچہ
    ہلدی پاؤڈر :: چائےکاآدھاچمچہ
    پساہواگرم مصالحہ ::چائےکاآدھاچمچہ
    نمک :: حسب ذائقہ
    گھی :: حسب ضرورت

    ترکیب ::

    آلومیش کرلیں اورتمام اشیاء ان میں ملاکریکجان کرلیں ِچٹکی بھرنمک آٹےمیں ملاکرپانی سےگوندھ لیں ِپیڑےبناکرروٹی بیل لیں ِاب اس میں ایک چمچہ آلوکامکسچرڈال کر ایک اورپیڑا بنائیں اب اس کو بھی بیل لیں اور پہلےوالی روٹی کےاوپرڈال دیں اورکنارےدبادیں اب اس کو گھی میں فرائی کرلیں ِگرم گرم پراٹھابہت لطف دےگا
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    [​IMG]

    اجزاء:
    چکن ---- سوا کلو
    چاول ---- ایک کلو
    ادرک لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ
    نمک ---- حسب ذائقہ
    پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- تین عدد درمیانی
    ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ----- چھ عدد درمیانے
    دہی (پھینٹا ہوا) ----- ایک پیالی
    سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
    ہلدی پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ پسی ہوئی ---- دو کھانے کے چمچ
    دھنیا پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ---- چھ سے آٹھ عدد
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- آدھی گٹھی
    پودینہ (باریک کٹا ہوا) ---- آدھی گٹھی
    ثابت گرم مصالحہ ----- دو کھانے کے چمچ
    زردے کا رنگ ---- ایک چٹکی
    دودھ ---- ایک پیالی
    کیوڑہ ایسنس ----- چند قطرے
    کوکنگ آئل ---- ایک پیالی


    ترکیب:
    دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں- جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا فرائی کر لیں-

    ادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں-

    جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں- پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں-

    چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں-

    بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں- دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر چاولوں پر چھڑ ک دیں-

    دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    کچے گوشت کی بریانی

    اجزاء:
    گوشت،گائے کا۔ایک کلو۔
    باسمتی چاول۔ تین پاؤ۔
    دہی۔ایک پاؤ۔
    کچا پپیتا،پسا ہوا 2 کھانے کے چمچے۔
    خشخاش ۔پسی ہوئی۔1 کھانے کے چمچہ۔
    سرخ مرچ پسی ہوئی۔2 کھانے کے چمچے۔
    جائفل ۔پسی ہوئی۔چوتھائی چائے کا چمچہ۔
    جاوتری۔پسی ہوئی۔چٹکی بھر۔
    ادرک لہسن کا پیسٹ۔2 چائے کے چمچے۔
    نمک۔ایک کھانے کا چمچہ۔
    سفید مرچ۔پسی ہوئی ۔1 چائے کا چمچہ۔
    تیز پات،1 عدد۔لونگ،4 عدد۔دارچینی،2 عدد۔
    آئل یا گھی۔ایک پاؤ۔
    ہری مرچ۔4 عدد۔باریک کٹی ہوئی۔
    ہرا دھینا اور پودینہ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔
    ٹماٹر 2 عدد۔کٹے ہوئے۔

    ترکیب:
    گوشت کو ایک انچ موٹے اور 3 انچ لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس کے بعد گوشت دھو کر پانی اچھی طرح نکال کر تمام مصالحے سوائے تیز پات،لونگ اور دارچینی کے گوشت میں اچھی طرح مکس کرکے کم از کم 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
    چاول کو 20 منٹ بھگو کر رکھیں،پھر چاول کو اُبلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر صرف 5 منٹ بوائل کرکے چھلنی میں ڈال دیں اور 5 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
    ایک بڑی دیگچی میں (جتنا گوشت اور چاول ہیں دیگچی اُس سے ڈبل بڑی ہو) مصالحہ ملا گوشت پھیلا کر بچھائیں،اور اُس کے اوپر بوائل چاول اچھی طرح پھیلا کر ڈال دیں،اوپر سے ہری مرچ،پودینہ، ہرا دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھکن بند کردیں اور ڈھکن پر کوئی وزنی چیز رکھ دیں کہ بھاپ باہر نہ نکلے اور 30 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔30 منٹ کے بعد دیگچی کو کسی کپڑے سے پکڑ کر چاولوں کو اچھی طرح اُلٹ پلٹ کریں اس طرح کے گوشت اوپر آ جائے مگر ہلکے ہاتھ سے کریں ورنہ چاول ٹوٹ جائیں گے۔اب اگر پانی باقی ہو تو مزید دم پر رکھیں اور اگر پانی باقی نہ ہو اور چاول سخت رہ گئے ہوں تو پانی کا ہلکا سا چھڑکاؤ کریں اور دم پر رکھ دیں۔مزیدار کچّے گوشت کی بریانی تیار ہے۔
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    کھڑا مصالحہ پایہ پلاؤ

    :::::::::: ضروری اشیاء:


    بکرے کے پائے : 8عدد
    نمک : حسبِ ذائقہ
    کالی مرچ : 10عدد
    سونف : 1کھانے کا چمچ
    چاول : 1کلو
    لونگ : 4عدد
    بڑی الائچی : 2عدد
    ثابت سفید زیرہ : 1چائے کا چمچہ
    پیاز : 1کپ(سلائسز میں کٹی ہوئی)
    لہسن : 12جوے
    ٹماٹر(چوپ کیے ہوئے) : 2عدد
    لال مرچ پاؤڈر : 1چائے کاچمچ
    ہلدی پاؤڈر : 1/4چائے کا چمچہ
    تیل : 1/2کپ
    تیز پات : 2عدد

    ترکیب :

    پائے پر تھوڑا سا آٹا چھڑک کر تقر یبا ًآدھا گھنٹہ رکھیں،اچھی طرح دھو کر خوب ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
    تقریباً10منٹ بعد نکالیں۔
    اب ایک دیگچی میں پائے،نمک،کالی مرچ،سونف،لونگ،بڑی الائچی ز یرہ،لہسن،تیز پات ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ پائے گل جائیں اور تقر یبا ًایک لِٹر پانی بچ جائے ۔
    تقریباً 3لیٹر پانی ڈال دیں۔ایک اُبال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔جتنی ہلکی آنچ پر پائے پکائیے جائیں اتنے مزیدار بنتے ہیں۔
    جب پائے گل جائیں تو کسی چھلنی میں ڈال دیں اور چھلنی کے نیچے کوئی برتن ضرور رکھیں۔
    اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز براؤن کریں اس میں تیز پات ڈال دیں ،تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دیں تاکہ پیاز جلنے نہ پائیں اسکے بعد اس میں پائے ،ٹماٹر،ہلدی،لال مرچ،نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔
    اس میں ایک لیٹر پایوں کا چھنا ہوا گودا اور پونا لیٹر پانی ملا دیں۔ایک اُبال آنے پر چاول ڈال دیں۔
    چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو 5منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
    سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ گرم گرم کھڑا مصالحہ پایا پلاؤ سرو کریں۔
     
  10. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    ہرے مصالحے کی بریانی

    اجزاء:
    گوشت ----- ایک کلو
    چاول ---- ایک کلو
    ادرک لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ
    نمک ----- حسب ذائقہ
    پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- بارہ سے پندرہ عدد
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- ایک گٹھی
    کالی مرچ (موٹی کُٹی ہوئی) ----- ایک کھانے کا چمچ
    ثابت گرم مصالحہ ----- دو کھانے کے چمچ
    دہی پھینٹا ہوا ----- دو پیالی
    زردے کا رنگ ---- ایک چٹکی
    دودھ ----- آدھی پیالی
    کیوڑہ ایسنس ---- چند قطرے
    گھی ---- ایک پیالی


    ترکیب:
    دیگچی میں گوشت ڈال کر اس میں ادرک لہسن٬ پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ پودینہ اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے-

    دہی میں کالی مرچ اور نمک ملا لیں- گوشت کو چولہے سے اتار کر دہی اور گھی ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں-

    چاولوں کو گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل گلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال لیں- چھلنی میں ڈال کر زائد پانی نکال لیں-

    بڑے سائز کی دیگچی میں گوشت کو پھیلا کر رکھیں اور اوپر ابلے ہوئے چاول ڈال دیں-

    زردہ کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس دودھ میں ملا کر چاولوں پر چھڑک دیں- چاول ڈھک کر گرم توے پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    سٹیم کباب

    اجزاء:
    گائے کا گوشت ١ کلو
    ۔ ١ پاو پیاز
    ۔ ہری مرچ ہرا دھنیا ۔ سرخ مرچ ۔ گرم مصالحہ ۔ نمک ۔ حسب ذائقہ
    ٤ چمچ سرکہ۔
    ٢ عدد لیموں

    ترکیب:
    گوشت کا قیمہ بنا لیں اور آ ئل کے علاوہ باقی تمام اشیا ئ کو چوب کرکے قیمہ میں مکس کر لیں ۔ اچھی طرح مکس کرکے تیار شدہ

    قیمہ کو کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ اس کے بعد قیمہ کے کباب بنا لیں ( کباب بنانے کے لئے دونوں ہاتھوں میں قیمہ لے کر

    لمبے لمبے کباب بنائے) ان کباب کو بہت بڑے برتن ( پتیلا ) میں ٢ چمچ آ ئل ڈال کر ھلکی آ نچ پر تقریبا ١ سے ٢ کھنٹے

    پکنے دیں برتن کا منہ اچھی طرح بند کر دیں اگر کباب کو ھلانا مقصود ہو تو صرف برتن کو دونوں ہاتھ سے پکڑ کر ھلا لیں

    جب تمام پانی جو کباب سے بنے گا خشک ہو جاے اور کباب براون شکل اختیار کر لیں تو آپ کے کباب تیار ہیں
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    پالک پنیر

    اشیاء:۔

    پنیر: ایک پیکٹ(کیوبز کرلیں)۔
    مکھن: کھانے کا ایک چمچہ
    نمک :حسب ذائقہ
    لہسن: چھلے ھوئے جوے چار عدد(باریک کٹے ہوئے)۔
    پالک: آدھا کلو
    دودھ: ایک پیالی
    ہری مرچ: چار عدد
    کالی مرچ: کٹی ھوئی چائے کا ایک چمچہ

    ترکیب:۔

    پالک کو اچھی طرح دھو کر اپنے ہی پانی میں ابال لیں۔ جب پانی خشک ھو جائے تو بلینڈر میں پیس لیں۔ ایک دیگچی میں آدھا مکھن ڈال کر گرم کریں۔پھر لہسن کے جوے ڈٓال کر گولڈن براؤن کر لیں۔پھر پالک اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون کر دودھ ڈال دیں اور پکنے دیں۔جب خشک ھو جائے تو بھان لیں۔ فرائنگ پین میںبا قی بچا ھوا مکھن ڈال لر غرم کریں پھر پنیر کے کیوبز مکھن میں فرائی کر کے پالک میں ڈال دیں۔اکے بعد کالی مرچ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم کر دیں۔
     
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    مولی کی بریانی

    مولی کی بریانی بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک مولی لیں پھر ایک برتن میں پانی ڈال کر اس میں مولی ڈالیں اور جب تک گل نہ جائے پکاتی رہیں اس کے بعد اس میں چاول اور رنگ ڈالیں مصالحہ بھی ساتھ ہی ڈال دیں-لیں جی !مولی کی بریانی تیار ہے
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    دہی بڑے

    دال (مونگ یا ماش)- ایک پاؤ
    دہی- 1/2 کلو
    نمک- حسب ضرورت
    چاٹ مصالحہ- حسب زائقہ
    سفید زیرہ- بھنا ہوا اور پسا ہوا-1/2 چائے کا چمچ
    پیاز-ایک چھوٹا، باریک کٹا ہوا سلاد کے لئے
    ٹماٹر- ایک سلاد کے لئے
    ہری مرچ- حسب زائقہ، سلاد کے لئے
    تیل- تلنے کے لئے

    سب سے پہلے دال کو چن کر 2 گھنٹے کے لئے بھگو دیں- اس کے بعد بھیگی ہوی دال میں سے پانی نکال لیں اور اسکو گرائنڈ کر لیں- کڑاہی میں ڈیپ فرائ کرنے کے لئے تیل چڑھا دیں- ایک گہرے برتن میں پانی بھر لیں اور اس میں نمک کا محلول بنا لیں-تیل جب گرم ہو جائے تو اس میں پسی ہوئ دال کی بڑیاں تل لیں- تلنے کے بعد ان بڑیوں کو نمک ملے پانی میں ڈالتے جایئں-دہی میں نمک، سفید زیرہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر رائتہ بنا لیں-
    ایک چوڑے برتن میں بڑیاں پانی سے نکال کر بچھا لیں اور ان کے اوپر دہی کا رایئتہ دال دئں۔ آخر میں سلاد سے سجاوٹ کر دیں
     
  15. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    ویجیٹیبل چاومن
    نوڈلز ............ایک پیکٹ
    مشرومز .............ایک کپ
    سرکہ
    سویا سوس ..............دو کھانے کا چمچے
    لموں کا رس .................دو کھانے کے چمچے
    کٹی ہویی لال مرچ ..........دو کھانے کا چمچے
    لہسن ادرک پیسٹ ،..........دو کھانے کے چمچے
    کٹی ہوئی کالی مرچ ........ایک چائے کا چمچ
    چینی ..........ایک چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا .......ایک چو تھا ئی گڈی
    شملہ مرچ ..........دو
    ہری پیاز .......دو
    گاجر .....دو
    پیاز .........ایک
    نمک ...........حسب زایقه
    تیل.........حسب ضرورت
    ترکیب
    گرم پین میں تیل ڈال لیں اور ادرک لہسن اور پیاز ڈال کر بھون لیں
    اب تمام سبزیاں ڈال کر بھون لیں اور فرائی کر لیں اور نوڈلز ابال کے شامل کے لیں -اس کے بعد سرکہ ،سویا سوس اور لیموں کا رس کالی مرچ لال مرچ اور چینی ڈال کے پانچ منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں -ویجیٹیبل چاومن تیار ہے
     
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    تندوری مرغ

    مرغی---ایک عدد، درمیانے سائز کے پیسیز بنوا لیں-
    ثابت سرخ مرچ---5 عدد (موٹا موٹا کرش کر لیں) یا حسب ذائقہ
    ادرک---پسی ہوئ( 2 چائے کے چمچ)
    لہسن--- پسا ہوا( 2 چائے کے چمچ)
    دہی---آدھی پیالی
    گرم مصالحہ---( 1 چائے کے چمچ)
    مکھن یا تیل---1/8 کپ
    نمک---حسب ذائقہ

    تمام مصالحوں کو دہی میں مکس کر لیں- مرغی کے ٹکڑوں کو ایک ڈش میں رکھیں اور ان پر دہی ڈال کر مکس کر لیں-
    اور آدھے گھنٹہ کے لئے چھوڑ دیں-اسکے بعد مرغ کو اوون کی ڈش میں رکھ دیں اور اس پر تیل یا مکھن لگا دیں اور المونیم فویئل سے کور کر لیں- اور اس کو 45 منٹ تک اوون میں بیک کر لیں
     
  17. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    بیسن کا آملیٹ

    اشیاء:

    بیسن : 60 گرام
    نمک ، سرخ مرچ ، سبز مرچ : ایک عدد (باریک کاٹ لیں)
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا): 1 چمچہ
    پیاز (باریک چوکور کٹی ہوئی): 1 چمچہ
    تیل (تلنے کیلئے)
    پانی : آدھا گلاس

    ترکیب:

    پانی اور بیسن کو ملا کر کم از کم 15 منٹ تک پھینٹیں۔ کریم کی طرح نرم اور یک جان ہو جائے تو اس میں سارا باریک کٹا ہوا مسالہ، نمک، مرچ اور پیاز ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ نان اسٹک فرائی پان میں ہلکا سا تیل لگا دیں جتنا ایک انڈا تلنے کے لئے کافی ہو۔ اس میں یہ آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ ایک طرف سے ہلکا براؤن ہونے پر دوسری طرف سے پلٹ کر ہلکا سا براؤن کر لیں زیادہ سرخ نہ ہو، دیکھنے میں بالکل انڈے کے آملیٹ کی طرح لگے گا اور کھانے میں لذیذ ہو گا۔
     
  18. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    بادامی قورمہ


    اجزاء:

    چکن : ایک کلو
    دہی : ایک کپ
    کریم : ایک کپ
    پیاز : تین عدد
    نمک : حسبِ ذائقہ
    سفید زیرہ : نصف چمچہ چائے کا
    ہری مرچ : دس عدد
    لہسن : ایک چمچہ کھانے کا
    ادرک : ایک چمچہ چائے کا
    بادام : ایک کپ
    تیل : تین چمچے کھانے کے

    ترکیب:
    تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں، ادرک لہسن پیس کر شامل کریں، تھوڑی دیر بعد چکن ڈال کر فرائی کریں، ہری مرچوں کا پیسٹ، نمک، زیرہ ڈالیں۔ آخر میں دہی بھی ڈال دیں۔ چکن بھونیں، جب تیل نظر آنے لگے تو بادام شامل کریں (بادام دھو کر پیس لیں)۔
    اب کریم ڈالیں اور دَم پر رکھیں، تیس منٹ کے بعد مزیدار بادام قورمہ تیار ہے۔
     
  19. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    چکن اسٹو**

    اجزاء:
    1. بکرے کا گوشت : ایک کلو
    2. لہسن پسا ہوا : ایک کھانے کا چمچ
    3. ادرک پسی ہوئی : ایک کھانے کا چمچ
    4. پیاز کٹی ہوئی : تین سے چار عدد
    5. خشک دھنیا :ایک چائے کا چمچ
    6. سفید زیرہ : ایک کھانے کا چمچ
    7. تیز پات : دو عدد
    8. دار چینی : دو ٹکڑے
    9. ثابت کالی مرچیں: سات ، آٹھ
    10. بڑی الائچی ---- تین سے چار عدد
    11.نمک: حسب ذائقہ
    12. سرخ مرچ: حسب پسند
    13. دہی ---- ایک کپ
    14. کوکنگ آئل ---- آدھا کپ
    15. ہرا دھنیا، ہری مرچ: حسب پسند

    ترکیب:

    - گوشت میں تمام اجزا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
    - گوشت کو دیگچی میں ڈال کر اس وقت تک پکائیں، جب تک گوشت گل نہ جائے۔ ضرورت محسوس کریں تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کر لیں۔
    - گوشت گل جائے تو اتنی دیر بھونیں کہ تیل اوپر آ جائے۔
    - گوشت پک جائے تو چولھا بند کرنے کے بعد ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
    - گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    شاہی کریلا مسلم

    اجزاء

    کریلے :: 5عدد(چھلکااتارلیں اور نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھیں پھرپانی نچوڑکر دھولیں)
    چنےکی دال :: ایک کپ (بھیگی ہوئی)
    دہی :: ایک کپ
    آلو ::دوعددبڑے(چھوٹےٹکڑوں میں کاٹ لیں)
    سونف ::ایک چائے کا چمچ
    چینی ::ایک چائےکاچمچ
    سرخ مرچ ::ایک چائے کا چمچ
    نمک ::ایک چائے کاچمچ
    سفیدذیرہ ::ایک چائےکاچمچ
    املی کا پانی::ایک کپ
    ادرک ولہسن کا پیسٹ :: دوکھانے کے چمچ
    براؤن پیازکاپیسٹ ::ایک کپ
    ہری مرچ اور سبزدھنیا کٹاہوا ::: حسب خواہش

    ترکیب :::::::::

    کریلوں کو آدھا بوائل کریں اورتیل میں ہلکا فرائی کرکے نکال لیں پھر اسی تیل میں زیرہ،سونف،پیازکاپیسٹ،ادرک و لہسن کا پیسٹ،آلواورچنےکی دال ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور دال کو گلنے دیں پھر املی کا پانی شامل کر کے مزید پکائیں ِ
    اب اس میں لال مرچ،نمک،چینی،کٹی ہوئی ادرک،ہری مرچ(کٹی ہوئی)اور تھوڑا سا دھنیا ڈال کر پکائیں اور تیار ہونے پر مسالہ الگ نکال لیں ِاب کریلوں میں یہ مسالہ بھر دیں اور دھاگہ سے کریلوں کو لپیٹ دیں تاکہ مسالہ باہر نہ نکلے ِ
    پھر ہلکا سا تیل دیگچی میں ڈال کرلال مرچ،ادرک ولہسن کا پیسٹ اور دہی شامل کر کے حوب پکائیں پھر اس میں بھرے ہوئے کریلے ڈال کر اس پر کٹا ہوا دھنیا چھڑک کر 5 منٹ تک دم دیں ِشاہی کریلا مسلم تیار ہے ِبہت ہی منفرد اور مزیدار ریسپی ہے
     
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    گول گپے

    اجزاء

    گول گپوں کے لیے
    آٹا دو پیالی
    بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
    نمک حسب ذائقہ
    اجوائن (پسی ہوئی) چائے کا آدھا چمچہ
    تیل تلنے کے لیے

    ترکیب

    آٹے میں بیکنگ پاؤڈر ،نمک،اجوائن مکس کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر سخت سا آٹا گوندھ لیں۔پتلی چپاتی بیل کر ڈھکن سے گول گپوں کے سائز کی ٹکیاں کاٹ لیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں۔گرم تیل میں گول گپا ڈال کر اسپر چمچہ رکھ دیں اور پھر ہٹایئں۔گول گپا بھول جائے گا ۔ہلکا براؤن ہونے پر نکال لیں۔

    فلنگ کے لیے

    آلو ابال لیں دو عدد
    دہی آدہی پیالی
    سفید چنے (ابلے ہوئے) آدھی پیالی
    پیاز ( چوپ کی ہوئی) ایک عدد (درمیانی)
    نمک ،چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
    پودینہ کے پتے (باریک کترے ہوئے ) تین کھانے کے چمچے
    چینی چائے کا آدھا چمچہ

    ترکیب

    آلو کے کیوبز کاٹ کر ایک پیالہ میں رکھیں۔اس میں پودینہ،پیاز ،چنے ،نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں۔دہی میں نمک ڈال کر پھینٹ لیں اور فریج میں رکھ دیں۔

    کھٹے پانی کے لیے

    املی آدھی پیالی (بگھو کر بیج نکال کر مسل لیں)
    رائی (کوٹ لیں) چار کھانے کے چمچے
    اجوائن پاؤڈر کھانے کا ایک چمچہ
    سونف پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
    سونٹھ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ
    پودینہ پیسٹ کھانے کے دو چمچے
    ثابت دھنیہ کھانے کے دو چمچے (بھون کر پیس لیں)
    نمک حسب ذائقہ
    پانی (خوب ٹھنڈا) ایک لیٹر

    ترکیب

    ٹھنڈے پانی میں املی،رائی،اجوائن پاؤڈر ،سونف پاؤڈر،سونٹھ پاؤڈر،پودینہ پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملایئں،حسب ذائقہ سرخ مرچ پاؤڈر بھی شامل کر سکتے ہیں۔
    گول گپوں کو سرونگ ڈش میں نکالیں۔اسے اوپر سے تھوڑا توڑ کر تیار کی ہوئی آلو کی فلنگ بھریں اور دہی سے ٹاپنگ کرکے املی کے پانی کے ساتھ سرو کریں۔
     
  22. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    پیٹیز

    اجزاء (پرتوں کے لیے

    میدہ : ایک کپ

    بیکنگ پاؤڈر:ایک چائے کا چمچہ

    شکر:ایک چائے کا چمچہ

    گھی:تین کھانے کے چمچے(تیل یا مکھن استعمال نہ کریں

    پانی:گوندھنے کے لیے

    ترکیب

    میدہ میں بیکنگ پاؤڈر اور شکر ملا کر چھان لیں‌تاکہ یکجا ہو جائے۔پھر اس میں گھی ملا کر ہاتھوں سے ملیں۔جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو نیم گرم پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں۔

    فلنگ کے لیے

    قیمہ:ایک پاؤ

    پیاز:ایک عدد بڑے سائز کی

    کالی مرچ(ثابت)10 عدد

    نمک اور سرخ مرچ :حسب ذائقہ

    تیل:پکانے کے لیے

    ترکیب

    ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز گولڈن براؤن کریں۔اب اس میں کالی مرچ ڈال کر قیمہ بھی ڈال دیں اور چمچے سے اچھی طرح چلایئں۔گھی قیمہ میں مکس ہو جائے تو ڈھکن ڈھک دیں۔قیمہ پانی چھوڑے گا اس میں ہی پکنے دیں ہلکی آنچ پر۔دس منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کر دیکھیں اگر پانی خشک ہو گیا ہے تو اسے بھون لیں اور پھر اس میں‌نمک اور سرخ پسی مرچ ڈال کر تھوڑا پانی ڈالیں۔پانی خشک ہو جائے تو چولھا بند کر دیں۔

    پیٹیز بنانے کی ترکیب

    گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنایئں اور انہیں بلکل باریک باریک بیل لیں اور ایک الگ پرات میں رکھتے جایئں لیکن آٹا یا میدہ نہ لگایئں بلکہ تیل استعمال کریں‌تاکہ یہ پرات سے نہ چپکیں۔اب ایک پرت کو لیں اور اس پر گھی لگا کر دوسری پرت لگایئں اور اسی طرح‌چھ سے آٹھ پرتیں لگا لیں۔اب انکے درمیان میں تیار شدہ قیمہ رکھیں‌اور دونوں سائیڈ سے لپیٹ دیں۔اوون کو پہلے سے گرم ہونے کے لیے آن کر دیں۔پہلے سے گرم شدہ اوون میں‌ایک ٹرے میں تمام پیٹیز کو ہلکی ہیٹ پر رکھیں۔اوون کو بار بار کھول کر نہ دیکھیں۔اندازا 20 منٹ میں گرما گرم پیٹیز تیار ہو جاینئنگے۔

    فلنگ کے لیے آپ اپنی مرضی سے سبزیاں یا چکن استعمال کر سکتے ہیں۔بلکل ایسے ہی طریقے سے آلو کے پیٹیز بھی بنتے ہیں۔
     
  23. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    کھٹّی میٹھی کرسپی فرائیڈ چکن



    (بون لیس چکن آدھا کلو پسندے کی طرح کٹے ہوئے پارچے ۔ ( بہت زیادہ موٹے نہیں
    کالی مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچہ ۔
    سویا ساس ۔ 2 کھانے کے چمچے ۔
    سرکہ ۔ 2 کھانے کے چمچے ۔
    نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
    پستہ بادام تھوڑا سا باریک پسا ہوا پاؤڈر ۔
    شہد ۔ آدھی پیالی ۔
    پانی چوتھائی پیالی ۔
    کارن فلیکس حسبِ ضرورت (ہاتھ سے باریک چورا کرلیں یا گرائنڈ کر لیں
    آئل فرائی کے لیئے حسبِ ضرورت ۔

    ترکیب ۔

    چکن کو دھو لیں ، دھونے کے بعد پانی بلکل نہ رہے ۔ اب چکن میں کالی مرچ ، نمک ، سویا ساس ، پستہ بادام اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں ۔ شہد میں پانی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اب چکن کو پہلے شہد میں اچھی طرح ڈپ کریں پھر کارن فلیکس کا چورا چکن پر اچھی طرح لگائیں کہ چکن پورا کور ہو جائے اسی طرح سارے چکن پر کارن فلیکس اور شہد لگا کر کسی ٹرے میں پھیلا کر 20 منٹ کے لیئے فریج میں رکھ دیں ۔ 20 منٹ بعد فرائی کریں ، فرائی کرتے وقت خیال رہے کہ آئل بہت زیادہ نہ ہو فرائنگ پین میں ،اتنا آئل ڈالیں کہ چکن سے اوپر نہ ہو آئل ، ایک وقت میں 2 یا 3 چکن کے پارچے فرائی کریں زیادہ ڈالنے سے کارن فلیکس چپک جائیں گے ۔لیجیئے کھٹی میٹھی کرسپی فرائیڈ چکن تیار مزے سے کھائیں
     
  24. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    آلو لپٹی چانپیں ۔

    چانپیں ۔ ایک کلو ۔
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کا چمچ ۔
    آلو ۔ آدھا کلو ۔
    انڈے ۔ 4 عدد۔
    ہری مرچیں 6 عدد ۔
    نمک حسبِ ذائقہ ۔
    سرخ مرچ حسبِ ذائقہ ۔
    ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت ۔
    کالی مرچ پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ ۔
    آئل حسبِ ضرورت ۔


    ترکیب ۔

    چانپوں کو دھو کر ادرک ، لہسن ، نمک ، مرچ اور کتری ہوئی ہری مرچ لگا کر گھنٹہ بھر کے لیئے رکھ دیں ، اب فرائنگ پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر چانپوں کو پھیلا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب ایک طرف پک جائے تو پلٹ دیں چانپیں اپنے ہی پانی میں گل جائیں گی ، مصالحہ اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں ، آلو بوائل کر کے میش کرکے نمک اور کالی مرچ ملائیں اب چانپوں پر آلو کا آمیزہ اس طرح لگائیں کہ ہر چانپ اچھی طرح کور ہو جائے ، اب انڈے پھینٹ کر ایک ایک کرکے چانپ پہلے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور ہلکی آنچ پر سہنری مائل ہونے تک فرائی کریں اور گرم گرم چانپیں رائتے کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
    یہ ترکیب چانپوں کے علاوہ پسندوں سے بھی بنائی جا سکتی ہے ۔
     
  25. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    آلو ٹماٹر کی بھجیا

    اجزاء

    آلو: ١کلو،(بھجیا کی طرح کاٹ لیں
    ٹماٹر: آدھاکلو(موٹے کٹے ھوے
    موٹی مرچ: آدھا پاو(بیچ میں سے چیر کے
    تیل: آدھا پاہ
    نمک حسب ضرورت
    ھری دھنیا آدھی گڈی(باریک کٹی ھوئ

    ترکیب

    دیگچی میں تیل ڈالیں اور دہ منٹ تک پکایں پھر اسمیں ٹماٹر،موٹی مرچ اور نمک ڈالیں ایک منٹ تک پکایں ۔اب آلو ڈالکر ھالکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب آلو گل جایں تو ھری دھنیا ڈال کر چولھا بند کر دیں۔ گرم گرم چاول یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔
     
  26. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    صرف ترکیبیں بتا بتا کر ہی ترساتی رہیں گی ؟
     
  27. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    میرا کام میں نے کر دیا اب خود بنائیں اور کھائیں .
     
  28. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    یہ کیا بات ہوئی بھلا :neu:
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    چھڑیاں دی اگ نہ بلے
     
  30. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصالحہ دار پکوان

    اور یہ بھی کہیے نا کہ ، کوئی لفٹ بھی کروائے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں