1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاح نامہ

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏11 جون 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوش آمدید
    آپ بھی اپنے علاقے کی خبریں یہاں جاری کر سکتے ہیں
    نمائندہ خصوصی ( اسلام آباد ) سے
    بریکنگ نیوز
    صدر مشرف نے وردی اتار دی
     
  2. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کسی کو کپڑے بدلتے ہوئے نہیں دیکھت

    کسی کو کپڑے بدلتے ہوئے نہیں دیکھتے۔ ویسے آپ کو کیسے پتہ چلا کہ کل صبح یہی وردی انہوں نے دوبارہ نہیں پہننی؟


    امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ان جیسی مونچھیں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے آج صبح ایک گھمبیر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کا قیاس ہے کہ مونچھیں رکھ لینے کے بعد وہ اگلی پریس کانفرنس میں کچھ اور اعلانات بھی کریں گے۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سکھوں کی بستی پر حملہ

    کل رات اچانک مچھروں نے سکھوں کی بستی پر حملہ کر دیا، سکھ برادران اس حملہ کے لیے پوری طرح تیار نہ تھے، یہ حملہ ٹھیک 12:01 منٹ پر ہوا۔
    ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے دلیر سنگھ نے کہا:
    “بنا بتائے حملے تو ڈرپوک لوگ کرتے ہیں، وہ بھی رات کے 12:00 بجے، پھر بھی ہم نےان کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔“
    اپنی بہادری کا قصہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا:
    “راج سنگھ کے ماتھے پر جب ٹٹو کاٹنے لگا تو اچانک میری نظر پڑی، اس سے پہلے کہ وہ راج سنگھ کو کاٹتا میں نے بندوق سیدھی کی اور دبا دیا گھوڑا“
    “پھر کیا ہوا؟“
    “ہونا کیا تھا، ایک اُن کا مر گیا، ایک ہمارا“
    اور مچھروں کے سردار مونگلو کا کہنا ھے کہ:
    “ہمارا ٹٹو ہمارے پاس ہے، اسے خراش تک نہیں آئی اور ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا“
     
  4. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اقتباس بی بی سی اردو سے

    پاکستان:
    سياسي اور اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھی ہے
    (بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد)
    کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں مشرف کے دو عہدے رکھنے کو چیلنج کیا گیا۔ صدر نے کہا وہ دونوں عہدے اپنے پاس رکھیں گے آئین اور قانون اس کی اجازت دیتا ہے اور وہ آئین سے انحراف نہیں کریں گے۔
    اس سے گدھوں کی تعداد بڑھ گئی ۔
    كيوں نہ بڑھے؟
     
  5. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اعلانِ گمشدگی

    اعلانِ گمشدگی
    مشاہد حسين نے يہ اطلاع دي ہے
    کہ مشرف وردی کا فیصلہ قومی مفاد میں کریں گے
    کیا پاکستان ميں کبھی کسی برسراقتدار جرنيل يا سياستدان نے قومی مفاد کے خلاف فيصلہ کيا ہے۔
    يہ الگ بات ہے کہ اتنی احتياط کے باوجود ہمارے قومی مفادات کہيں گم ہوگئے ہيں۔
    اگر کسی کو ملیں تو جی ایچ کیو میں جمع کروا کر انعام حاصل کرے
     
  6. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ایک وضاحت

    ابھی بی بی سی میں پڑھا ہے کہ پاکستان ميں ايک سال ميں ايک لاکھ گدھوں کا اضافہ۔
    واہ! کيا بات ہے۔
    جس ملک ميں گدھوں ميں اتنی تيزی سے اضافہ ہو
    وہاں پانچ کی بجائے دس سال بھی وردی والا صدر آسانی سے حکومت کر سکتا ہے۔
    پاکستان کا آئين ہے ويسے بڑا صبر اور برکت والا جرنيلوں کيليے۔
     
  7. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شاعرِ فلاں کا تازہ کلام

    ہمارے ادبی نامہ نگار کی تازہ رپورٹ

    شاعرِ فلاں کا تازہ کلام
    آج چوک یادگار میں ہونے والے مشاعرے کا اول انعامی یافتہ شعر

    اچھا ہوا جو تم نے وفا نہ کی
    وفادار تو کتے ہوا کرتے ہیں
     
  8. فاطی
    آف لائن

    فاطی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صدر کی توبہ استغفار !!!

    نمائندہ خصوصی (اسلام آباد) کی تازہ رپورٹ کیمطابق
    صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ، صد ۔۔۔ سالہ تقریب سے خطاب کے دوران اپنی امریکی ایجنٹ کے بطور یہودیت نواز خفیہ کارکردگی کی روزنامہ گپ شپ کے رپورٹر کی اطلاع کو درست تسلیم کرتے ہوئے آئندہ اس پاک اسلامی معاشرے میں امریکی اشارے پرجاری غیراسلامی تحریکات کے خاتمےاور عورت کو عریانی و فحاشی کے ذریعے گھٹیا تشہیر کا ذریعہ بنانےعورت کی غیر ضروری آزادی کے خاتمے جہاد سے پابندی ہٹانےاور سالوں پرانی وردی اُتارنے (سادہ کپڑے پہننے کیلئے) کے اعلان کے ساتھ سخت الفاظ میں کہا ہے کہ وہ رپورٹر کی غلط کتابت ؛؛ صد سالہ ؛؛ کو ؛؛ صدر سالہ؛؛ لکھنے کی قرار واقعی سزاکا سخت انتظام کرکے جائیں گے۔تا کہ آئندہ ۔۔۔۔۔۔۔ !!!
    رپورٹر کا مسلم عوام سے استفسار :- جاتے ہوئے اس
    ؛؛ بظاہر؛؛ مسلم صدر کے عتاب سے بچنے کیلئے وہ کیا کرے ؟
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    مُک مُکا ایسوی ایٹس (ایم ایم اے)

    ملک کی مشہور با اصول سیاسی پارٹی مُک مُکا ایسوی ایٹس (ایم ایم اے) اور صدر شیروف میں ملاقات ہوئی جس کے بعد ایم ایم اے نے بلوچستان اسمبلی کے سیشن کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    روزنامہ بوریت نے ان سے پوچھا کہ آپ کے مطالبات کیا ہیں تو انھوں نے بتایا کہ صدر شیروف سارے پیسے خود ہی کھا جانا چاہتا تھا اور ہماری با اصول سیاسی پارٹی سے یہ برداشت نہ ہو سکا، بھئی ملک میں جمہوریت ہے، سب کام مل جل کر کرنے چاہیے۔ مزید انہوں نے بتایا کہ اب صدر شیروف نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔اس لیے اب بائیکاٹ ختم۔

    ماخذ
     
  10. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    پارٹی ہو تو ایسی، جو تمام ایسے کام جو اچھے ہوں کے علاوہ سب میں ہاتھ بٹائے۔
     
  11. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صدر اعلان کیا ہے
    آئندہ ہمارے ملک میں ہفتہ دس دن کا ہوگا
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جھوٹ، جھوٹ، جھوٹ
    میرے ٹی وی پر صدر نے 11 دن کا ہفتہ کہا تھا۔
     
  13. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مہینے اور سال کے بارے میں خبر نہیں دی آپ نے ؟
     
  14. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    غلام آباد (نمائندہ بھنگ) متحدہ مصیبت موومنٹ کے ارکان بدکار اسمبلی کا ایک اجلاس غلام آباد میں منعقد ہوا جس کی سربراہی ایم ایم ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر قارون قہار نے کی۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں قائد تحریک فلاں مستین پر قاتلانہ حملے کی سازش کی ناکامی کے انکشاف پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور قتل کی ناکامی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اس خوفناک ناکامی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر قارون قہار نے کہا کہ قائد تحریک فلاں مستین پر قاتلانہ حملے کی ناکامی دراصل ملک کے 2 فیصد قابض و غاصب طبقے کے حقوق کی ناکامی ہے۔
    اجلاس کا اختتام ان الفاظ پر ہوا
    قائد ابھی تک زندہ ہیں
    ہم بہت شرمندہ ہیں
     
  15. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    <center>
    پیسوں کے بل بوتے پر اب کی بار الیکشن میں
    جیتے والا ایک گدھا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے
    </center>
     
  16. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    چک جھمرہ (نامہ نگار خصوصی)

    چک جھمرہ (نامہ نگار خصوصی) متحدہ مجلس موومنٹ چک جھمرہ کے قائد اللہ دتہ بھٹی نے کہا کہ متحدہ مجلس موومنٹ 2007ء کے یونین کونسل انتخابات میں فیصل آباد بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ان انتخابات کے نتائج کے بعد فیصل آباد سے غریب سمیت غربت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد چک جھمرہ کی مرکزی جامع مسجد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غریب مکاؤ کمیٹی کے ارکان نے اللہ دتہ بھٹی کو شمالی فیصل آباد میں ایم ایم ایم کی مقامی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں پیش آنے والے بعض مسائل کی جانب توجہ دلائی۔ اللہ دتہ بھٹی نے غریب مکاؤ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے بیان کیے گئے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم ایم کا فکر و فلسفہ فیصل آباد کے ہر کونے سے غریب و متوسط طبقے کے عو ام کے خاتمے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ شہر سے گزرنے والا صاف پانی کا واحد ذریعہ المعروف نہر کا رخ چک جھمرہ کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ جلد غریبوں سے چھٹکارہ مل سکے۔
     
  17. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جناح ہسپتال میں بلیوں کی زچہ وارڈ

    باگڑیاں (نمائندہ خصوصی) جنوبی لاہور کے ممتاز جنرل سٹور کے سامنے گزشتہ رات ایک بلی نے تین جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ جنرل سٹور کے مالک ممتاز نے کہا کہ اس سے انہیں دکان کھولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مقامی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلیوں کے لئے جناح ہسپتال میں ایک نئی زچہ وارڈ قائم کی جائے تاکہ شریف شہریوں کو اپنے کاروبار میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملزمہ بلی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر باگڑیاں کے حزبِ مخالف سے تعلق رکھنے والے تین کونسلر بھی موجود تھے۔
     
  18. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عامل بنگالی کا انجام

    نمائندہ خصوصی (ڈھال کانےواناں ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق

    بنگالی بابا اپنے شیطانی عملیاتی چِلّے کے دوران اچانک سوجھنے والے کسی شیطانی خیال کی ڈسٹربنس کی وجہ سے قابو آئے ہوئے چمڑیل جن کے غضب کا شکار ہوگیا۔مذکورہ جن اس سے پہلے بھی اس کے چُنگل سے اُس وقت نکل بھاگا تھا جب یہ اپنے کسی پلید کام کے سلسلے میں غلطی سے اسے روشن بابا کے پاس بھیج بیٹھا تھا۔ نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کیمطابق روشن بابا نے چمڑیل جن کو شیطانی کام چھوڑ دینے کی شرط پر بنگالی بابا کی قید سے رہائی دِلا دی تھی جس سے مُتاثر ہو کر اس نے کلمہءِ حق پر اسلام قبول کر لیا تھا۔

    پچھلے اندھیری رات کے گھنگھور اندھیرے میں بنگالی بابا نے چمڑیل (جو اب خادم حسین ہے ) کو قید کرنے کیلئے پھر چِلّے کا بندوبست کیا جس کے دوران موقع پا کر بنگالی بابا کی غفلت سےفائدہ اُٹھاتے ہوئے خادم حسین جِن نے اسکو کچا چبانے پھر بھون کر کھانےکے کوشش کے بعد مسلسل بدمزہ ہونے کی بنا پر گندھک اور شورے کے تیزاب کے آمیزے میں گھول کر اسکی کھوپڑی اسکی ہڈیوں کے کراس میں بگاڑ دی۔

    تازہ رپورٹ کے مطابق کچھ بےچشم گواہوں نے کھوپڑی کو کچھ بُدبُداتے دیکھا اور چند ڈورے گواہوں نے خود اپنے کانوں سے اسکے جادوئی الفاظ کو دیر تک بمشکل برداشت کیا۔ خیال کیا جاتاہے کہ بنگالی بابا شیطان کا چیلا تھا جو اپنے گھناؤنے انجام کے بعد ایک بار پھر معصوم لوگوں کو راہ سے بھٹکانے اور مختلف اوہام میں مُبتلا کرنے کیلئے شیطانی چِلّے کے ذریعے اپنے گلی سڑی ہڈیوں پر دوبارہ گوشت حاصل کرنے کے چکر میں ہے ۔

    انجام کی تفصیلی خبر ۔۔۔۔ دیگر رپورٹرز کے ذمّہ !!!
     
  19. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بجٹ کے عدادوشمار

    بجٹ کے عدادوشمار​
    غلام آباد ( نمائندہ بھنگ ) آج غلام آباد میں ہونے ایک سرکاری سطح کے اجلاس میں جس میں تمام اکابرین ملت اور سیاہ ست دان موجود تھے ایک متفقہ قراردار منظور کی گئی جس کے مطابق
    جھوٹ​

    کی نئی قومی و سرکاری تعریف وضع کی گئی ہے جس کے مطابق
    جھوٹ کے تین درجے ہوتے ہیں جھوٹ، سفید جھوٹ اور سرکاری اعداد و شمار​
     
  20. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    منصوبے شروع کرنے سے قاصر ہیں،

    منصوبے شروع کرنے سے قاصر ہیں،
    29/کروڑ روپے واپس لے لیے جائیں، تخریب ملت ایسوسی ایٹ

    ستیانہ بنگلہ (اسٹاف رپورٹر) تخریب ملت ایسوسی ایٹ نے تخریبی کاموں کے لے مختص 29/کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے جس پر حکومت نے رقم سٹی حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے۔ اب یہ رقم سٹی حکومت کا محکمہ تخریب ڈپارٹمنٹ شہر میں مختلف تخریبی منصوبوں پر خرچ کرے گا
    باخبر ذرائع کے مطابق تخریب ملت ایسوسی ایٹ کی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ رواں مالیاتی سال ختم ہونے والا ہے منصوبے شروع کرنے سے قبل منصوبہ بندی مکمل نہیں ہوسکی جس کے باعث 296 ملین روپے کے تخریبی منصوبے شروع کرنے سے قاصر ہیں اس لیے رقم ہم سے واپس لے لی جائے۔
    ذرائع نے بتایا کہ یہ صورتحال جب سٹی ناظم کے علم میں آئی تو انہوں نے حکومت سے رابطہ کیا اور یہ رقم حکومت کو منتقل کرنے کے بجائے سٹی حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر زور دیا ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سٹی ناظم کی تجویز منظور کرتے ہوئے یہ رقم سٹی حکومت کو فراہم کردی ہے
    ذرائع نے بتایا کہ یہ رقم اب سٹی حکومت کے محکمہ تخریب ڈپارٹمنٹ کے تحت مختلف تخریبی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ محکمہ تخریب اینڈ سروسز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ سٹی ناظم نے یہ رقم تخریبی کاموں پر خرچ کرنے کی اجازت دےدی ہے ہمارے متعدد منصوبے التواکا شکار ہیں اس رقم سے ان منصوبوں پر آئندہ چند دن میں کام شروع ہوجائے گا۔
     
  21. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    فایسالاباد (نمائندہ خودہی) صدر اشرف نے اعلان کیا ہے کہ

    کل صبح نو بجے اس ملک کے قانون کا ختم قل شریف ہے۔

    شامل ہو کر ثوابِ چیک حاصل کریں۔
     
  22. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    یہ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قانون عرصہ پہلے اغواء ہوا تھا اور اب اس کا گلا گھونٹ کر اسے مار دیا گیا ہے۔
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
     
  23. چوہد ری فیضان
    آف لائن

    چوہد ری فیضان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    165
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بریکنگ نیوز
    صدر جنرل پرویز مشرف نے انڈیا پر حملے کے لیے 100گدھوں کی ضرورت پڑی
    99مل گئے ھیں
    جبکہ 1 گدھےکی ضرورت ہے
    چوہدری ہی ِاس کمی کو پورا کر سکتے ہیں

     
  24. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ان کے ساتھ پہلے ہی بہت سے چودھری موجود ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں تو کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ :lol:
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    او ہو! چوہدری جی کیا ہو گیا آپ کو؟ کیا واقعی جنگ پر جا رہے ہو؟ اب چوہدری جنگ لڑے گا؟ :shock:
     
  26. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    چوہدری پر شک مت کرو جبار بھائی۔
     
  27. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بیچارہ چوہدری ہوندا سی
     
  28. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    چوہدری اور بے چارہ؟ نہ یار، چوہدری نُوں نہ چھیڑ ۔ نئیں تے چینی دی بلیک (آؤٹ) ہو جاوے گی۔ :lol:​
     
  29. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
  30. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    آپ لوگ بندوں کو بھگانے پہ تلے رہتے ہیں، خدا کا خوف کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں