1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاحیہ شاعری

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏24 جون 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چھ ماہ سے ؟؟
    چھی چھی چھی چھی چھی چھی چھی


    کیا پانی بھی کیبل سے آتا ہے ؟
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کیبل کا تو معلوم نہیں مگر

    بیاہ ٹیلیفون پر، بیوپار ٹیلیفون پر
    ہو رہا ہے کیا سے کیا سرکار ٹیلیفون پر
    حد تو یہ ہے رات اپریشن کرا کے چل دیا
    ڈاکٹر صاحب سے اک بیمار ٹیلیفون پر
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سے تو بالمشافہ عشق ہم نے کر لیا
    کر چکے ہیں سینکڑوں ہم پیار ٹیلیفون پر
    جرم انٹرنیٹ کا ثابت ہوا تو مولوی
    بولا کہ کردو دونوں کو سنگسار ٹیلیفون پر

    فی البدیہہ کیسا لگا ؟؟ :wink:
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نعیم بھائی۔۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ۔۔ اب عبدالجبار بھائی کی بھی نظر پڑے تو مزہ آئے گا۔

    میں خود بھی پڑھ پڑھ کر ابھی بھی ہنس رہا ہوں :lol:
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب! نعیم بھائی! ودیا (اچھا) ہے :)

    میں نے پوچھا کوئی ملنے کا ٹھکانا چاہیئے
    وہ یہ بولی “ناں ابھی سرکار ٹیلیفون پر“

    (ابھی خود ہی بنایا ہے، نعیم بھائی کے لئے :) )​
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے فون کر کے ان کو بلایا، ان کی ممی نے آ کر اٹھایا
    ان کے ہاتھوں میں‌مہندی لگی ہے، فون اٹھانے کے قابل نہیں ہے
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبد الجبار بھائی اور واصف بھائی ۔ دونوں کے اشعار دلچسپ ہیں۔

    کچھ آپ کی نذر۔ بلکہ سب صارفین کی نذر۔

    جس شخص کو اوپر کی کمائی نہیں‌ہوتی
    سوسائٹی اسکی کبھی ہائی (High) نہیں‌ہوتی

    تب تک تو بھری بزم میں‌لگتا ہے معزز
    جب تک کہ غزل اس نے سنائی نہیں‌ہوتی

    پولیس کرا لیتی ہے ہر چیز برآمد
    اس آدمی سے جس نے چرائی نہیں‌ہوتی

    کرتی ہے اُسی روز شاپنگ کا تقاضا
    جس روز میری جیب میں‌پائی نہیں ہوتی

    (ڈاکٹر انعام الحق جاوید)​
     
  9. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    تیمار دار ایسے نہ بیمار کو ملیں
    جو اپنے طور پر بھی کریں زود اثر علاج
    لکھا تھا ڈاکٹر نے کہ سبزی مفید ہے
    چارہ کھلا دیا ہے مجھے چارہ گر نے آج
     
  10. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    چالان ہو چکا تو میں نے کیا عرض
    کس چیز کی کمی تھی میرے کاغذات میں
    بولا یہ سنتری کہ ذرا دیکھ غور سے
    اک دس کا نوٹ کم ہے تیرے کاغذات میں
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب آصف بھائی ۔

    ایک تویہ کہ جانوروں‌کے علاج والی لڑی میں ہارون بھائی اپنی بکری کے اپھارے کے لیے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
    اور دوسرے آپ نے مجھے سلوترے کا تلفظ اور معنی نہیں‌بتایا ؟
     
  12. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    تاخیر کی معذرت بہرحال دونوں کام ہو چکے ہیں
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے۔ لیکن لگتا ہے یہ شاعری کم از کم 10 سال پرانی ہے۔ کیونکہ آجکل تو 10 کا نوٹ بچے بھی لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔ :84:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے
    اُس کے بچے ہم کو ماموں کہہ گئے
    ----------
    ڈبے میں ڈبا ڈبے میں خرگوش
    بڈھی نے آنکھ ماری بڈھا بے ہوش

    -----------

    خدا کرے سب حسیناؤں کے باپ مر جائیں
    تعزیت کا بہانہ ہو اور ہم انکے گھر جائیں

    -------------
    ناکام محبت کا ہر ایک دکھ سہنا
    اسکی شادی پہ کرسیاں لگاتے رہنا
    اس سے بھی بڑا قدرت کا انتقام کیا ہو
    محبوبہ کی اولاد کا ہمیں“ماموں “ کہنا
     
  15. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    :haha:
    بہت خوب بھئی بہت خوب
     
  16. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    :haha:

    واہ نعیم صاحب واہ
    مارے ہنسی کے برا حال ہے :lol:
     
  17. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اُسے نہ بکرا، نہ دنُبہ، نہ کوئی اونٹ ملا
    کِیا وہ کام کہ جس میں تھی اُس کو آسانی

    نماز چھوڑ کے وہ اپنی ٰ جاب ٰ پر پہنچا
    بروزِ عید یہی تھی بس اُسکی قربانی​
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بیگم شوہر سے


    اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
    تُو اگر بکرا نہیں لاتا نہ لا، بکرا تو بن​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے واہ۔ بکرا عید نے تو ہر طرف بکرا بکرا کر دیا ہے :wink:
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ایک مزاحیہ غزل کسی اخبار میں کچھ سال قبل پڑھی تھی، چند اشعار یاد ہیں۔


    ساٹھ سو اب ہیں دام بکرے کے
    وہ بھی مریل سے عام بکرے کے

    سمجھی بیگم خریدتے ہیں بیل
    جب دیئے ہم نے دام بکرے کے

    سخت پچھتا رہے ہیں ہم اب تو
    دام دے کر تمام بکرے کے

    پہلے جتنے میں بھینس ملتی تھی
    ہو گئے اتنے دام بکرے کے

    جب سے بیگم نے لایا ہے بکرا
    ہو گئے ہم غلام بکرے کے​


    (ویسے اب تو ساٹھ سو (چھ ہزار) میں لِیلا بھی نہیں مِلتا۔ :84: )
     
  21. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    قلم دو چار ایسے ہی لگا لیتا ہوں جیبوں میں
    کہ اس سے دوستوں میں عزت و توقیر بڑھتی ہے
    کبھی لکھنے لکھانے کی تو نوبت آ نہیں سکتی
    میں ناڑا ڈال لیتا ہوں ضرورت جب بھی پڑتی ہے

    :lol:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ ۔۔ بہت اچھے بکرے کی شاعری
     
  23. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    بری بات :133:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں نا۔ یہی بات تو میں عبدالجبار بھائی کو بھی سمجھا رہا تھا :twisted:
     
  25. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    گھڑی گھڑی نہ اٹھا تو نظر گھڑی کی طرف
    ابھی تو اور بجے گی ابھی بجا کیا ہے
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تیری شوخ نگاہوں کی میں کیا مثال دوں
    جی میں آتا ہے کہ تیری آنکھیں ہی نکال دوں
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عطر کی شیشی پتھر پہ توڑ دوں گا
    جو اک گالی دی تو جواباً کروڑ دوں گا​
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ان کی زلفوں کی بات کیا کیجیئے
    ان کی زلفوں میں‌جووں کے اڈے ہیں

    انکے رخسار چاند جیسے ہیں
    اور چاند میں بڑے بڑے کھڈے ہیں
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے کھڈے کہ کوئی کیا صاف کرے
    خدا معاف کرے بس خدا معاف کرے
     
  30. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    مکّرر ارشاد، دوبارہ عرض کیا ھے

    یہ کیسا نشہ ھے کہ، خوشی میں بھی اور غمی میں بھی
    کش پہ کش لگا رھے ھیں، تاش کھیلتے ھوئے رمی میں بھی

    بھیگا بھیگا موسم، قیامت کی تنھائی اور اوپر سے بھیانک رات
    لگی ھوئی درمیاں لبوں کے اور سُلگ رھی ھے نمی میں بھی

    شرم ان کو ھر دم دلاتے ھی رھے کہ مت جلاؤ اپنے اس دل کو
    کون سنتا ھے بیگانے کی، جلاتے رھے اس بے شرمی میں بھی

    دم پر دم لگائے جاتے ھیں، یہ کیسا ناسور ناسمجھ زمانہ ھے؟
    ناتواں جان ھے پھر بھی وہ لگارھے ھیں دم، بےدمی میں بھی

    یہ دھواں سا کھاں سے اٹھتا ھے، کوئی جا کر دیکھے آنگن میں
    ارمان دل میں ھی رہ گئے اور کوئ جل گیا بدنظمی میں بھی

    انتظار میں بیٹھے کھٹیا پر اس یقین کے ساتھ کہ وہ آئے گا ضرور
    جل گیا کوئی عاشق بمعہ بستر، اس خوش فھمی میں بھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں