1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں ۔۔

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عاشو, ‏19 جون 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماں کی عظمت​


    ٭ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ (حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

    ٭ محبت کی ترجمانی کرنے والی کوئی چیز ہے تووہ پیاری ماں ہے۔ (شیخ سعدی)

    ٭ ماں کا ایسا پیارہے جوکسی کے سیکھنے اور بتانے کا نہیں۔ (حکیم لقمان)

    ٭ ہمیشہ ڈرو کہ کہیں ماں فریادی انداز سے آسمان کی طرف ہاتھ نہ اٹھائے ۔ (بوعلی سینا)

    ٭ ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہے۔ (مولانا حالی )

    ٭ مجھے پھول اورماں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ (نادرشاہ )

    ٭ سخت سے سخت دل کوماں کی پرغم آنکھوں سے موم کیا جا سکتا ہے ۔ (علامہ اقبال)

    ٭ خوشیوں کے تلاطم اورحسرتوں کے ہجوم میں ماں کو دیکھ۔ (نپولین )

    ٭ میں زندگی کی کتاب میں ماں کے سوا کسی کی تصویر نہیں دیکھتا۔ (وکڑایوگو)

    ٭ بچے کے لیے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے خواہ بچے کی عمر کتنی ہو ۔ (شیکسپئر)

    ٭ دنیا کی بہترین موسیقی ماں کی لوری کی آواز ہے۔ (جان ٹزاویلر)

    ٭ اس وقت کو یاد کروجب تم مجبور جسم کی مانند تھے اورتمہاری ماں کی نگاہیں تمہیں پیار سے دیکھتی تھیں۔

    ٭ رب کعبہ کی بعد صرف ماں کی آغوش میں ہی سکون ملتا ہے۔


    گود میں جو تیری سر رکھ دیا میں نے
    محسوس ہوا اس سے بہتر جنت کوئی نہیں​
     
  2. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    بہت خوب لڑی ہے۔ ایک ایک لفظ سے ماں کے لیے محبت، احترام ، عظمت اور شکرانے کے جذبات ظاہر ہیں۔
    بہت خوب ۔
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت عمدہ اقوال ہیں۔ ماں کے مرتبے کو خوبصورت انداز میں اجاگر کرنے پر جزاک اللہ ۔
    :a180:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وسیم بھائی اور نور بہنا۔
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ :dilphool:
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    پاک دامنی
    ماں اور اللہ رب العزت کی رحمتیں

    ايک مرتبہ دہلي ميں قحط پڑ ا۔ بارش ہونا بند ہو گئي۔ جس کي وجہ سے دريا ، نہريں اور تالاب خشک ہو گئے۔ پاني اور غلے کي قلت ہو گئي۔ ہر طرف گرمي کي وجہ سے لوگ بے تاب ہو گئے، جانور پريشان ہو گئے، چرند پرند نڈھال ہو گئے سب پريشان تھے کہ قحط سالي کيسے ختم ہو۔

    علماء کرام نے فيصلہ کيا کہ سارے شہر والے مرد ،عورتيں، بچے ،بوڑھے خود بھي باہر نکليں اور اپنے جانوروں کو بھي باہر لائيں اور ايک بڑے ميدان ميں نماز استقاء ادا کريں اور اللہ تعالي سے دعا مانگيں تاکہ اللہ تعالي رحمت کي بارش برسا ديں۔

    دہلي کا شہر اس وقت چھوٹاہوتا تھا ۔ چنانچہ سب لوگ باہر نکلے ، نماز استقاء ادا کي اور رو رو کر دعائيں مانگنے لگے کہ اے رب کريم اپني رحمت سے بارش نازل فرما اور ہميں اس مشکل سے نجات عطا فرما۔ مگر ظاہري طور پر کوئي اسباب نظر نہ آئے۔

    اسي دوران ايک نوجوان اپني والدہ کے ہمراہ اونٹ پر سوار قريب سے گزرا۔ جب اس نے يہ منظر ديکھا تو رک گيا۔ اپنے اونٹ کو وہيں روک کر مجمع کےپاس آيا اور پوچھا کہ يہ لوگ کيوں جمع ہيں؟

    لوگوں نے بتايا کہ قطح سالي سے تنگ آکر لوگ بارش کے لئے دعا مانگ رہے ہيں ليکن بارش کي کوئي شکل نظر نہيں آتي۔ اس نے کہا بہت اچھا۔ ميں آپ کے لئے بارش کي دعا مانگتا ہوں ۔ چنانچہ وہ اپني سواري کے پاس گيا ۔ اس نے اپني والدہ کي چادر کا کونہ پکڑ کر کچھ الفاظ کہے۔

    اس نے الفاظ کہے ہي تھے کہ اسي وقت آسمان پر بادل نمودار ہوئے۔ مجمع وہي تھا۔ علماء مشائخ وہيں ، مرد عورتيں وہيں کھڑے تھے کہ اللہ تعالي نے رحمت کي بارش برسا دي۔ اتني بارش ہوئي کہ لوگ نہال ہو گئے۔ علماء کرام بڑے حيران ہوئے کہ کيا وجہ ہے کہ اتنے لوگون نے دعا مانگي مگر قبول نہ ہوئي اور اس نوجوان نے دعا مانگي اور قبول ہو گئي۔ چنانچہ اس نوجوان کے پاس جا کر پوچھا کہ آپ نے کونسي دعا مانگي؟

    وہ کہنے لگا کوئي ايسي خاص دعا تو نہیں البتہ ميں ايک نيک ماں کا بيٹا ہوں ميري ماں بہت نيک ہے، کبھي جان بوجھ کر گناہ کا کوئي کام نہيں کيا۔ جب آپ نے کہا کہ ہم مشکل اور پريشاني میں گرفتار ہيں تو ميرے دل ميں خيال آيا کہ ميں ايک ايسي ماں کا بيٹا ہوں جس نے اپني پوري زندگي پاک دامني ميں گزاردي ہے چنانچہ ميں نے اپنے ماں کي چادر کا کونہ پکڑ کر دعا کی ۔اے اللہ تجھے اس پاک دامني کا واسطہ ديتا ہوں تو رحمت کي بارش نازل فرما۔ اللہ تعالي کو ميري ماں کي نيکي اتني پسند آئي کہ اس نے اس کے واسطے سے رحمت کي بارش برسا دي۔
     
  6. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ماں
    [​IMG]

    ماں زمین پر نازل کردہ اللہ تعالی کا انمول خزانہ ہے ۔

    ماں آس بھی ہے امید بھی ہے ، ماں پیار کا جلتا ہوا دیپ بھی ہے ۔

    ماں اپنے پیار کی خوشبو سے اولاد کو پروان چڑھاتی ہے ۔

    ماں الفت و شفقت کا مینہ برسا کر اولاد کی پیاس بجھاتی ہے ۔

    ماں دل کی ٹھنڈک ہے آنکھوں کا نور ہے ، دماغ کا سرور ہے ۔

    وہ گھر جس میں ماں نہیں ، وہاں درد و الم پلتے ہیں ۔

    ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔

    ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے ۔

    ماں کی کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ۔

    ماں کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا ۔

    ماں کی بدعا عرش کو ہلا دیتی ہے ۔

    ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ۔

    ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے ۔

    ماں جنت کا دوسرا نام ہے ۔

    ماں کی نافرمانی کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے ۔


    (بشکریہ: شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان، اسلامی جمہوریہ ایران)
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی۔ ماشاءاللہ
    جزاک اللہ کاشفی بھائی ۔
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ نعیم بھائی۔۔
    جیتےرہیں خوش رہیں۔۔ :dilphool:
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب مبارز جی :a180:
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ خوشی جی۔۔۔۔ :dilphool:
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ماں
    [youtube:2xrkw17k]http://www.youtube.com/watch?v=TjLCJKoot4U[/youtube:2xrkw17k]​
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز جی بھلا ہو آپ کا میں توق سانس روکے دیکھتی رہی یہ سب ، بہت خوب ماں‌آخر ماں ھےاور کچھ نہیں کہوں گی ، سوائے اس کے کہ ایک ماں‌کے لئے اپنی اولاد کو تکلیف میں دیکھنا دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہوتا ھے
     
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوبصورت بات کی ہے آپ نے۔۔بیشک۔۔۔۔دنیا کی تمام مائیں اپنی اولاد کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں۔۔۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ بہت ہی نازک احساسات پر مبنی خوبصورت کلپ شئیر کیا ۔
    بہت ہی خوب۔ یہ فلم بہت مشہور ہے اور اس ننھے ریچھ کا اس میں بہت اچھا کام ہے۔ :happy:

    اللہ تعالی کسی ماں باپ کو اولاد کا دکھ نہ دے۔ اور ہر اولاد کو اپنی ماں باپ کے سایہء شفقت میں خوش و خرم رکھے۔ آمین
     
  15. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17

    آمین ثم آمین
     
  16. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مبارز صاحب ۔ نائس کلپ ۔ شکریہ
    آپ کے سینے میں یقیناً ایک حساس دل دھڑک رہا ہے۔ :mashallah:
     
  17. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  18. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت بر اثر بہت تکلیف دہ تحریر ھے یہ ایساکڑوا سچ ھے جس کی کڑواہٹ ہمارے معاشرے میں بھی رچ بس رہی ھے گو مغربی ممالک جیسا حال نہیں ھے مگر ان ملکوں میں تو حالات فرق ھے اولڈ ہائیمز بنے ھیں اور کئی والدین ویسے بھی اولاد کے پاس نہیں رہنا چاہتے مگر پاکستان میں جب ایسا والدین کے ساتھ کیا جاتا ھے تو ان والدین پہ کیا گزرتی ھے یہ تو وہی جانتے ھیں

    سچ کہا ھے کسی نے کہ ایک ماں 10 بچوں کو سنبھال لیتی ھے مگر 10 بچے اکیلی ماں‌کو نہیں سنبھال سکتے اللہ نہ کرے کہ ہمارا معاشرہ کبھی بھی مغرب کی اس برائی کو اپنائے

    اللہ تعالی ہمیں‌اپنے والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے
     
  20. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    آمین ثم آمین
     
  21. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    یومِ مادر

    یومِ مادر

    سروں پہ شفقت بے انتہا کی چادر ہے
    دعا کے واسطے اس کی، خدا کا وا در ہے
    عزیزو، قصہ نہیں سال کے بس اک دن کا
    مرے لئے تو ہر اک روز یوم مادر ہے


    (محمد طارق غازی - آٹوا، کنیڈا)
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بہت زبردست مبارز جی بہت خوب :a180:
     
  23. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ۔ :happy:
     
  24. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  25. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب مدرز ڈے پہ یہ ایک خوبصورت شئیرنگ ھے آزاد جی
     
  27. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    والدہ مرحومہ : اللہ اسے جنت میں جگہ دے ، آمین ،

    کیا تعجب کہ تری یاد مقدس ، اے ماں
    میری اشکوں سے اگر کرکے وضو آتی ہے
    لبِ اقدس پہ تبسم کے خزانے لے کر
    میرے غم خانے میں کس شان سے تُو آتی ہے
    اپنی بےساختہ تحریروں سے ،تقریروں سے
    مجھ کو رہ رہ کر ترے دودھ کی بُو آتی ہے
    جب بھی اپنوں سے ہوتا ہوں میں کرم کا طالب
    عطر دانوں سے مجھے غیر کی بُو آتی ہے
    سوئی بن کر بھی تری یاد جو آتی ہے کبھی
    چاک دامن کو میرے کر کے رفو آتی ہے
    فکر دنیا سے اُچٹ جاتی ہے جب نیند مری
    تیرے دامن کی ہوا لے کے سبو آتی ہے
    جب بھی پڑتے ہیں عزیزوں کے تبر سینے میں
    کس خاموشی سے مرے خواب میں تُو آتی ہے
    مندمل زخم ہوئے جاتے ہیں آمد سے تری
    دل کو تسکین سی ملتی ہے ، خوشامد سے تری
    ۔ :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: ۔
    غیاث صدیقی​
     
  28. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب بے باک جی
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی جن کے والدین دنیا سے انتقال کرگئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
    اور جن کے والدین زندہ ہیں ان کا سایہ شفقت اپنی اولاد پر تادیر قائم رکھے۔ آمین

    بےباک بھائی ۔ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں