1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظِ “یوں“ پر شعر کہیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏17 نومبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہاں آپ ایسے اشعار دیں گے جس میں لفظِ یوں استعمال ہو۔

    لفظِ یوں پر ایک پیاری سی غزل حاضر ہے۔

    پھر یوں‌ہوا کہ دکھ ہی اُٹھائے تمام عُمر
    پھر یوں ہوا کہ آنسو بہائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ نِکلے کسی کی تلاش میں
    پھر یوں ہوا کہ خود کو نہ پائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ باتوں میں ہم اُس کی آگئے
    پھر یوں ہوا کہ دھوکے ہی کھائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا
    پھر یوں ہوا کہ خواب سجائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ وعدہ وفا کر نہ سکا وہ
    پھر یوں‌ہوا دیپ جلائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ دامنِ دل داغ داغ تھا
    پھر یوں ہوا کہ داغ مٹائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ راستے ویران ہو گئے
    پھر یوں‌ہوا کہ پھول کِھلائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ دکھ ہمیں محبوب ہو گئے
    پھر یوں ہوا کہ دل سے لگائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ اور کسی کے نہ ہو سکے
    پھر یوں ہوا کہ وعدے نبھائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ فاصلے بڑھتے چلے گئے
    پھر یوں ہوا کہ رنج بُھلائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ بیٹھ گئے راہ میں غیاث
    پھر یوں ہوا کہ وہ بھی نہ آئے تمام عُمر

    (غیاث الدین غیاث)​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہی
    یہ جنونِ عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا؟
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں اُداس اُداس پِھرنا، یہ کسی سے کچھ نہ کہنا
    یوں بے سبب نہیں ہے، کوئی حادثہ تو ہو گا​
     
  4. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
    زرا تم یہ تو بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں تو پتھر کی بھی تقدیر بدل سکتی ہے
    شرط یہ ہے کہ اُسے دل سے تراشا جائے​
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    دل کیسے توڑ دیتے ہیں سمجھا دیا کہ یوں
    پتھر کو اس نے شیشے سے ٹکرا دیا کہ یوں
    پوچھا گھٹائیں جھوم کے‌چھاتی ہیں‌کس طرح
    اس نے ہوا میں زلفوں کو لہرا دیا کہ یوں
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں بھی ہوتا ہے کہ طوفاں کے تھپیڑے آتش
    ڈوبنے والے کو ساحل پہ لگا دیتے ہیں​
     
  8. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    یوں یوں کرتے زندگی یونہی بیت گئی
    نا جانے کب منزل ملے گی اس راستے کی
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کبھی یوں بھی آ مِری آنکھ میں، کہ مِری نظر کو خبر نہ ہو
    مجھ ایک رات نواز دے ، مگر اُس کے بعد سحر نہ ہو​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے تو یوں ہی خاک میں پھیری تھی انگلیاں
    پھر غور سے جو دیکھا تیری تصویر بن گئی​
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں حسرتوں کے داغ محبت سے دھو لئے
    خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لئے​

    (مجھے شک ہے کہ شائد شعر میں معمولی غلطی ہو، اگر ہو تو پیشگی معذرت، اور درستگی بھی کر دیجیئے گا، شکریہ)
     
  12. ندیم علی
    آف لائن

    ندیم علی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یوں حسرتوں کے داغ

    کچھ زیادہ نہیں بس میں کی جگہ سے ہے۔۔۔

    یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھولیے
    خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے
    گھر سے چلے تھے ہم تو خوشی کی تلاش میں
    غم راہ میں کھڑے تھے وہی ساتھ ہولیے
    ہونٹوں کو سی چکے تو زمانے نے یہ کہا
    یہ چپ سی کیوں لگی ہے اجی کچھ تو بولیے
     
  13. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    کبھی یوں بھی مجھے اس کی محبت گھیر لیتی ہے
    اچانک جیسے بچوں کو شرارت گھیر لیتی ہے
    بہت سرشار رکھتا ہے اسے بھی گیت بارش کا
    مجھے بھی اک البیلی مسرت گھیر لیتی ہے​
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ابھی وہ خوش، ابھی نا خوش، کرم یوں بھی ہے اور یوں بھی
    تصّرف اُن کا مجھ پر بیش و کم یوں بھی ہے اور یوں بھی​
     
  15. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اس کے یوں ترک تعلق کا سبب ہو گا کوئی
    جی نہیں مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یوں تیری یاد کو دل میں بسا رکھا ہے
    سلگتا دیا ہو گویا مزارِ ویراں پر​
     
  17. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
    یوں نہ مل مجھ سے خُدا ہو جیسے​
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وقتِ نزع تو ایک ادائے نظر سے دیکھ
    یوں بھی تو تجھکو تیری اداؤں پہ ناز ہے​
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    لوگ یوں دیکھ کے ہنس دیتے ہیں
    تُو مجھے بھول گیا ہو جیسے​
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یوں رقیبوں کےگلےچپ چاپ سنا کرتے ہیں
    جیسے تم سے بھی کوئی جان پہچان نہ ہو​
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یوں تو یہ زندگی بھری سی ہے۔۔۔۔۔
    جانے کیوں پھر بھی اک کمی سی ہے​
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے
    ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے​
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے
    خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے​
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں تو میں ہنس پڑا ہوں تمہارے لئے مگر
    کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اک ہنسی کے ساتھ​
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لہجے سے اٹھ رہی تھی یوں داستانِ درد
    چہرہ بتا رہا تھا کہ سب کچھ گنوا دیا​
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جب خیالوں میں ترے روضے کی جالی چوم لی
    یوں لگا ، ہم کو تو گھر بیٹھے مدینہ مل گیا​
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لب پہ نبی کی نعتیں‌دل میں نبی کی یادیں ( :saw: )
    جانا تو یوں ہی جانا سرکار کی گلی میں ( :saw: )​
     
  28. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    دیکھا جو شرمسار، الٹ دی بساطِ شوق
    یوں‌تم سے کوئی جیت کے ہارا ! جواب دو
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے تو یوں ہی ریت میں پھیری تھی انگلیاں
    جو غور سے دیکھا تو تیری تصویر بن گئی​
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یوں بھی ہوتا ہے طوفاں کے تھپیڑے آتش
    ڈوبنے والے کو ساحل پہ لگا دیتے ہیں​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں