1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قصہ بہن بھائی کا۔ ایک عدد لڑائی کا۔۔!!

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by بجو, Nov 13, 2007.

  1. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    ہائے بیچارے پا نعیم!

    اللہ کرے کل تک انہیں کچھ کھانے کو مل جائے ورنہ کہیں ایک دو چھٹانک وزن کم ہو گیا تو کیا ہو گا؟ ا

    میں سونے جا رہی ہوں :baby: اللہ حافظ
     
  2. راہبر
    Offline

    راہبر ممبر

    Joined:
    Mar 14, 2007
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    عبید اللہ بھائی کا پاء نعیم سے یہ پہلا ٹکراؤ تھا۔ پہچانتے نہیں تھے۔ بہرحال! سلام دعاء ہوئی تو عبید بھائی نے نام بھی پوچھ لیا۔۔۔ جواب ملا، مابدولت کو پاء نعیم کہتے ہیں۔۔۔ بس جیسے ہی عبید بھائی نے نام جانا، پہچان گئے۔۔۔۔ گرمجوشی سے گلے ملے اور کہنے لگے کہ چلئے کسی قریبی ہوٹل میں چل کر کچھ کھاتے پیتے ہیں۔۔۔ یہ سن کر۔۔۔۔
     
  3. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    یپی!! :86: شکر ہے کسی نے تو پوچھا انہیں کھانے کو۔ ڈر ہی لگ گیا تھا کہ پتہ نہیں کتنے دن بھوکا رہنا پڑے گا انہیں :84:

    پھر وہ دونوں ہوٹل میں گئے اور پا نعیم کی سخت بھوک کی وجہ سے ان کی شوگر لو ہو رہی تھی۔ بلڈ پریشر بھی لو ہو گیا تھا۔ پھر جلدی سے عبید بھائی نے پہلا تو ٹھنڈا پانی منگوا کر پلایا، پھر کھانا لانے میں کچھ دیر تھی، اس لیئے تیار شدہ چکن ویجیٹیبل سوپ منگوایا۔ اور ساتھ میں ہی مٹھی کباب سالن، تازی پتیری روٹی، چکن بریانی، رائتہ، کچومر سلاد منگوایا، جو کہ پودینے کی چٹنی اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ 10 منٹ بعد آیا۔ساتھ میں ہی میٹھے میں انہوں نے زردہ اور مزے دار کھیر منگوائی۔ پینے کے لیئے لسی اور پانی تھا۔ لسی انہوں نے روٹی اور مٹھی کباب سالن کے ساتھ پی۔ اوربعد میں بریانی، رائتہ کے ساتھ کھائی۔ پا نعیم اور عبید بھائی دونوں سمجھدار تھے نا، انہیں پتہ تھا کہ چاول لسی کے ساتھ کھائیں تو گلا خراب ہو جاتا ہے۔
    آہستہ آہستہ باتیں کرتے کرتے ان دونوں نے سب کچھ کھا لیا۔ پھر میٹھا آیا۔ وہ بھی انہوں نے کھا لیا۔ سب کچھ کھا کر جب فارغ ہوئے تو۔۔۔
     
  4. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    اب کوئی اور بتائے گا کہ ان دونوں کا کیا حال ہوا اتنا زیادہ :khao: “تن“ کر؟
     
  5. راہبر
    Offline

    راہبر ممبر

    Joined:
    Mar 14, 2007
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    اففف۔۔۔۔ اتنا سارا کھلا پلا دیا۔۔۔ :)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سب کچھ کھاکر جب فارغ ہوئے تو عبید بھائی نے پاء نعیم سے پوچھا کہ اب کیا ارادے ہیں۔۔۔؟ پاء نعیم نے اپنی دکھ بھری داستان کہہ دی۔۔۔ سن کر۔۔۔
     
  6. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    پا نعیم

    پا نعیم کی دکھ بھری داستان سن کر عبید بھائی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔۔۔ پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  7. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    Joined:
    Feb 23, 2007
    Messages:
    1,054
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    پھر کیا ہوا نعیم بھائی تو تھے ہی خشکے پر اور پرایا مال سمجھ کر کھا گے اور میں تو منہہ رکھنے کے لئے کھانے تو کہ بیٹھا تھا مگر پاس تو چند روپے تھے پھر کیا ہوا بل آیا تو 5ہزار تھا جسے سن کر یقننا مجھے دورہ پڑھنا تھا اور پڑا بھی پھر کیا ہوا عمار نازل ہو گیا داکٹر بن کر اور بچیارہ خود کو میرا رشتہ دار شو کر بیٹھا اب میں تو تھا بے ہوش اور ۔۔۔۔جاری
     
  8. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    پھر عبید بھائی کو ھوش آگیا ۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    اور وہ عمار بھائی کو دیکھ کر پھر بے ہوش ہو گئے۔۔۔۔ :pagal: (جاری ہے)
     
  10. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    یہ پورا واقعہ الجزیرہ والے براہ راست دیکھا رہے تھے لیکن ہوا یوں کہ جب دوبارہ عبید بھائی بے ھوش ہو رہے تھے تو اس وقت ہمارے یہاں بجلی چلی گئی اور دوبارہ بے ھوش ہونے کے بعد کیا ہوا یہ میں الجزیرہ پر نہیں‌دیکھ سکا۔۔۔۔ چونکہ بجلی نہیں تھی۔۔۔ اس لیئے آگے کا مجھے نہیں معلوم ۔۔۔ 8 گھنٹے بعد کی کہانی بتاؤنگا 8 گھنٹے بعد۔۔۔ :84:
     
  11. راہبر
    Offline

    راہبر ممبر

    Joined:
    Mar 14, 2007
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    بجلی واپس آئی تو اندھیرا چھٹا اور نظر آیا کہ تینوں صاحبان (پاء نعیم، عبید، عمار) کرسیوں پر گرمی سے بے حال پڑے ہیں۔ بجلی آنے سے کچھ جان میں جان آئی۔ اب ان کو جو فکر تھی وہ یہ کہ پانچ ہزار کا بل کیسے چُکائیں۔۔۔؟ پاء نعیم کو یہ خوف کھانے لگا کہ بجو کو اگر پتا چل گیا کہ اتنا وقت انہوں نے ضائع کردیا ہے تو پھر غصہ ہوں گی اس لیے پاء نعیم چل دیئے، عبید بھائی کو ایک ضروری کام یاد آگیا اور وہ ایک بہانہ بناکر نکل گئے۔ اب بے چارے عمار بچے۔۔۔ لگے پڑے تھے کہ کوئی اچھوتا خیال آئے اور یہاں سے چھٹکارا حاصل ہو۔۔۔! پھر اچانک ان کے ذہن میں ایک منصوبہ آگیا۔۔۔ منصوبہ کچھ یوں تھا کہ۔۔۔
     
  12. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    اچانک منصوبہ آنے کی وجہ سے عمار بے ھوش ہو گئے۔۔۔ کیونکہ منصوبہ خالی دماغ میں آیا تھا۔۔۔ حالانکہ پا نعیم اور عبید بھائی دونوں‌نے خوب سیر ھو کر کھایا تھا۔۔۔۔۔۔ لیکن عمار بھائی کا مغز پھر بھی خالی تھا۔۔۔۔بے ھوشی کے عالم میں عمار بھائی کچھ سوچ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :haha: :haha: :haha: قسم سے میں اکیلا ہی (ظاہر ہے ابھی اکیلا جو ہوا) پڑھ پڑھ ہنستا جارہا ہوں۔ آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں۔ اتنے مخولئے ہیں آپ لوگ۔ کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔

    لیکن صرف ایک گذارش ہے کہ یہ کہانی صرف “پاء نعیم “ پر نہیں بلکہ آپاں بجو پر بھی ہے۔
    اس لیے تھوڑی سی لائٹ ان پر بھی ڈالیں۔ شوکریہ :84:
     
  14. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    :hasna: :hasna: یار کیا ہو گیا ہے، کیوں بے ہوشی کے دورے ڈلوا رہے ہیں آپ ان بیچاروں کو :hasna: :hasna: :hasna:

    خیر، میں ہوں نا :a191:


    پھر اچانک بجو صاحبہ بجلی کی طرح اور عقاب کی طرح اڑتی ہوئی آئیں۔ آ کر جو ریسٹورنٹ کے مینجر سے حالات معلوم ہوے تو بالکل ایسے دیوار پر ٹکر ماری :takar: ۔ جس سے ان کی کھوئی ہوئی بھٹکی ہوئی اور گمشدہ عقل ٹھکانے پر آ گئی۔ فوراً انہیں احساس ہوا کہ یہ سب تو ان کے پا جی کی وجہ سے ہوا ہے۔ خیر اب بجو نے فوراً سے اچھی بہنا ہونے کے ناتے سارے بل کی ادائیگی کی۔ اپنے لیئے نان کباب اور جنجر ایل لی اور عمار بھائی کو ایمبولنس میں ڈلوا کر ہسپتال لے گئیں۔ راستے میں وہ سوچتی گئیں کہ کاش مجھے پتہ ہوتا کہ پا نعیم کو کھانے کو کچھ نہیں ملا، اور عبید اللہ بھائی نے اچھے بھائی ہونے کا ثبوت دے دیا، مگر ہر کسی کی جیب کی گہرائی اتنی نہیں ہوتی، جتنی پا نعیم کے معدہ کی ہے۔ خیر،بجو جب عمار بھائی کو ہسپتال لے کر پہنچیں تو۔۔۔۔۔


    اب جاری رکھیں، دیکھتے ہیں ہسپتال کی سروسز کا کس کو اچھا تجربہ ہے :hasna:
     
  15. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    جب بجو ہسپتال پہنچی تو پتا چلا کہ بھئی یہاں پر تو پہلے سے ہی عبید بھائی اور پا نعیم موجود ہیں اپنے دوست کو ویلکم کرنے کے لیئے اور دنوں دوستوں کے ہاتھوں میں ایک ایک بڑا سے گملہ تھا جس میں پھول اگے ہوئے تھے چنبلی کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :84:
     
  16. راہبر
    Offline

    راہبر ممبر

    Joined:
    Mar 14, 2007
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    بھئی۔۔۔۔ یہ کیا بے ہوشی بے ہوشی بے ہوشی۔۔۔ :(
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بجو نے عمار کے دونوں دوستوں کے ہاتھوں میں گملہ دیکھا تو انہیں لگا کہ شاید یہ دونوں عمار کے سر پر گملہ مار کر پھر کوئی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں اس لیے بجو نے ان دونوں کو غصے سے گھورا۔۔۔ یہ دیکھ کر دونوں کے ہاتھ سے گملہ چھوٹ گیا اور فرش پر گر کر چکنا چور ہوگیا۔۔۔
    بہرحال! ڈاکٹر آیا۔۔۔ ایک گرم کمرے میں لے گیا۔۔۔ جسم کو حرارت ملی تو عمار کو بھی ہوش آگیا۔۔۔!
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب بڑھایئے کہانی۔۔۔ پر کسی کو بے ہوش نہ کردیجئے گا۔۔۔ ;)
     
  17. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    اتنی دیر میں میں جی ۔ نورالعین یعنی ہسپتال کی میڈیکل آفیسر وہاں آن پہنچی ۔ سب سےپہلے تو نعیم کو اپنی جوتی سونگھائی جس کی خوشبو سے وہ فوراً ہوش میں‌آگئے۔ پھر انکی جوتی بجو کو سونگھائی جسے سونگھتے ہی وہ بے ہوش ہو گئی۔ رہ گئے عمار اور کاشفی ۔ ان دونوں‌ کو ہوش میں لانے کے لیے کسی معقول جوتی کا انتظام نہ ہوسکا۔

    ویسے وہ سب ہوش میں آ گئے۔ اور ہسپتال میں انہیں‌“خوب “ ٹریٹمنٹ دیا جانے لگا۔

    ۔۔۔ آگے چلو۔۔۔
     
  18. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    ارے واہ۔۔ مجھے بے ہوش کر دیا :hathora: اب میں تو کچھ نہیں بول سکتی۔ کچھ دیر میں حواس بحال ہوں گے تو ہی کچھ سمجھ میں آئے گا کہ کیا کرنا چاہیئے۔ ویسے پا نعیم کی جوتی کی بد بو سے ناسیں گل سڑ گئی ہیں :pagal:
     
  19. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    ہسپتال کی میڈیکل آفیسر ایسی ہی ہوتی ہیں دماغ میں بھوسا بھرا ہوا ہوتا ہے۔۔۔۔۔
    بے ھوش بے چارے عمار بھائی ہوئے تھے جنہیں بجو ہسپتال لے کر آئی تھیں۔۔۔۔ پا نعیم اور عبید بھائی تو ٹھیک ٹھیک ھوش و حواس میں ‌تھے ‌۔۔۔۔ کاشفی یہ سب اپنے گھرمیں جیو پر اس کہانی کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔۔۔ ہوا یوں کہ جب نور صاحبہ نے اپنی جوتی غلطی سے عمار بھائی کو سونگھانے کے بجائے پا نعیم کو سونگھادی تو پا نعیم اپنی یادشت کھو بیٹھے اور جب نعیم بھائی کی جوتی کی خوشبو بجو اور عبید بھائی کی سانسوں‌میں شامل ہوگئی تو یہ دونوں اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرنے لگے۔۔۔ اور عمار بھائی پریشان بیٹھے یہ سب ماجرہ دیکھ رہے تھے۔۔۔ اور سوچ رہے تھے کہ یہ میڈیکل آفیسر کے دماغ میں‌کون سے بھوسا بھرا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:
    :84:
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عین اسی لمحے عمران جہاز کی پانچویں منزل سے کودا۔۔۔ اوہ سوری یہ تو عمران سیریز شروع ہو گئی ۔

    خیر عین اسی لمحے جیو پر اعلان ہوا کہ ناظرین جیو کو بند کیا جارہا ہے۔ اب ہماری طرف سے آپ جاؤ جہنم میں جیو یا مرو۔

    اس پر کاشفی کو دوڑ کر ہسپتال پہنچنا پڑا۔ جو اب حکومت پاکستان کی ترقیانہ پالیسیوں کی بدولت ترقی کر کے ایک ڈسپنسری میں تبدیل ہو چکا تھا۔ جہاں ہارون رشید بھائی لوگوں‌کو پانی کے ٹیکے لگا رہے تھے

    یہ دیکھ کر کاشفی کا رنگ پہلے سے بھی کالا ہو گیا۔۔۔ اور

    چلو۔۔۔
     
  21. راہبر
    Offline

    راہبر ممبر

    Joined:
    Mar 14, 2007
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    کاشفی بھائی نے جیو پر یہ منظر دیکھا تو انہیں اتنا غصہ آیا کہ دل ہی دل میں جیو پر چار حرف بھیج دیئے۔ اس لیے اچانک ہی “جیو“ نے جینا چھوڑ دیا اور پتا چلا کہ جیو پر پابندی لگ گئی ہے۔ ;)
    تنگ آکر کاشفی بھائی نے چینل بدلا تو اس پر بھی یہی کہانی چل رہی تھی۔۔۔ ایسا لگتا تھا کہ کوئی تاریخی واقعہ ہونے کو جارہا ہے۔۔۔
    ہوش میں تو سارے آ ہی گئے تھے۔ عمار اور عبید موقع پاتے ہی راہِ فرار اختیار کرگئے۔۔۔ اب بجو نے پاء نعیم کی کلاس لینے کی سوچی۔۔۔ اور پوچھا کہ بکریاں چرانے گئے تھے؟؟؟ :hathora:
     
  22. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    بجو نے پہلے تو غصے سے پوچھا تو پا نعیم بھیگی بلی بن گئے۔ پھر آرام سے پیار سے پوچھا، “ ماں صدقے، کتھے گیا سی میرا ویر؟“ تو انہوں نے اپنی زبان کا تالا کھولا، اور بتانا شروع کیا:

    بجو۔ وہ نا۔ میں نا۔ وہاں نا۔ گیا نا، تو نا، ادھر نا، وہ نا، ٹی وی نا، بند ہو گیا تھا۔

    پا نعیم کی اس “نا نا نا نا“ سے بجو کا پارا آسمان کو چھونے لگا تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ دو چار کھری کھری سناتیں، اچانک کہیں سے مسز مرزا باجی آ گئیں۔۔
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور انہوں نے آتے ہی اپنے ہینڈ بیگ میں سے 10 کلو وزنی ہتھوڑا نکالا اور غصے سے بجو کے سر پر دے مارا :hathora: جس پر آپاں بجو کا سر “ڈھور پہور“ ہو گیا ۔ انہیں دن میں تارے نظر آ گئے :zuban:

    آپاں مسزمرزا نے بیگ میں پھر ہاتھ ڈالا اور دودھ بھرا فیڈر نکال کر بھولے بھالے نعیم کے منہ میں ڈال دیا :baby:
     
  24. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    اور اٹھا کر اسی 35 سالہ جرمن گوری کی گود میں ڈال آئیں :hasna: اور جرمن نما پنجابی میں بولیں “لے سانبھ انہوں باہر پتا نئیں کی کی تماشے کردا پھردا ای“ (جاری ہے)
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور اٹھا کر اسی 35 سالہ جرمن گوری کی گود میں ڈال آئیں :hasna: اور جرمن نما پنجابی میں بولیں “لے سانبھ انہوں باہر پتا نئیں کی کی تماشے کردا پھردا ای“ (جاری ہے)[/quote:1ohelmnm]

    :haha: آپ کو بہن سمجھ کے راز بتایا تھا ۔ آپ نے ہمیں اسی جرمن گوری کی گود میں ڈال دیا۔ کسی پنجابی مٹیارن کے حوالے کر دیتی تو ساری زندگی آپ کو دعائیں دیتا :haha:

    خیرمیں نے فوراً ہی جرمن گوری کی گودی میں‌ “چھی “ کر دی اور اس نے مجھے غصے سے زمین پر دے مارا۔ :takar:

    آپاں بجو۔ آخر کو تو میری بہن ہی تھی نا۔ یہ سب کیسے دیکھ سکتی تھی ۔ اس نے جلدی سے مسزمرزا باجی سے ہتھوڑا چھینا اور جرمن گوری کے سر میں شروع ہو گئی :hathora:

    اتنے میں کاشفی وہاں آ گئے اور جرمن گوری کو مار پڑتے دیکھ کر گوری چمڑی کی غلامانہ ذہنیت عود کر آئی اور کہنے لگے ۔ اگر اس کو مارنا ہی ہے تو مجھے دے دو ۔۔ میں گھر لے جا کر خود مار دوں گا۔

    اب آگے کوئی اور بتائے۔۔۔
     
  26. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    Joined:
    Feb 23, 2007
    Messages:
    1,054
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    اب کاشفی بڑے خوش کہ نعیم کو تو شادی کے لئے لڑکی بھی کوئی نہیں دیتا اور مجھے تو جرمن مل گی ہے اور وہ بھی گوری اب تو بن گے ہیں مزے اسی کے ذریعے کم از کم جرمن تک تو جاؤں گا نا مگر ہوا کچھ اور ہی کاشفی تو سوچوں میں خوش ہو رہے تھے مگر وہ گوری تو ان سے بھی دو ہاتھ آگے تھی کہنے لگی پیارے کاشفی کیا کررہے ہیں ذرا ادھر تو آؤ باتیں کرتے ہیں کاشفی ان کی باتوں میں آ گے اور وہ لگی کاشفی سے میٹھی میٹھی باتیں کرنے اب وہ تو اپنی چال میں کامیاب تھی اچانک کاشفی کو یاد آیا کہ صرف باتوں سے کیا ہے اگر یہ مجھے لاڈ بھی کرے تو کیا بات ہے بس لاڈ کی کاشفی نے فرمائش کر ڈالی اور اس نے تو لاڈ کے بہانے کاشفی کو بے ہوشی کی دوائی سنگھائی جس سے وہ ہو گے بے ہوش اور ان کا کمپیوٹر ہی اسے نظر آیا جسے وہ لے کر بھاگ نکلی اب کیا ہوتا ہے دیکھتے ہیں(جاری)
     
  27. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    آپ لوگ جاری رکھیں میں ذرا ہنس لوں :201: :201: :201:
     
  28. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    لیکن کاشفی بھی کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلے تھے۔ انہوں نے کمپیوٹر میں ڈیٹیکٹر لگایا ہوا تھا۔ اس لیے وہ بھی گوری کا پیچھا کرتے ہوئے لاہور میں کھسروں کی بستی میں جا پہنچے۔ وہاں جا کر پہلے تو انہیں عجیب عجیب مخلوق نظر آئی ۔ وہ سمجھے شاید مریخ پر پہنچ چکے ہیں۔ لیکن بعد میں سمجھ آئی کہ یہ تیسری مخلوق کی سلطنت ہے۔ چنانچہ ڈیٹیکٹر کو فالو کرتے ہوئے وہ ایک محل میں پہنچے تو ایک دشوار گذار راستے سے گذر کر بالآخر اپنے کمپیوٹر تک پہنچ گئے۔ انکی باچھیں کھل گئیں۔ اور تھوڑی ہی دور ایک کالا شاہ ہٹا کٹا کھسرابیٹھا تھا۔ اس نے پوچھا

    کیوں کاشفی ۔ کیا تم اب بھی چاہتے ہو کہ میں تمھیں لاڈ کروں ؟
    “لیکن ۔۔ تتتتم ہہہہہہو کون ؟“ کاشفی نے ہکلاتے ہوئے پوچھا
    “میں تمھاری وہی محبوبہ جرمن گوری ہوں۔ وہ سب میک اپ کا کمال تھا۔۔۔ اب مجھے غور سے دیکھو “۔۔۔ کالے کھسرے نے کاشفی کے قریب آتے ہوئے کہا۔
    کاشفی نے غور سے دیکھا تو واقعی اسے جرمن گوری کے نقش و نگار یاد آگئے۔ بس ابھی کاشفی بے ہوش ہونے کے قریب تھے کہ کالے کھسرے نے لپک کر انہیں اپنی بانہوں میں لے لیا۔۔۔

    اب آگے بتاؤ۔۔
     
  29. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    ہم آگے کیا بتائیں۔ ساری روداد تو آپ کی آنکھوں دیکھی ہے۔ آپ ہی بتایئے ناں پھر کیا ہوا :bigblink:
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی نے زور سے کالے کھسرے ( :haha: ) کے بازو پر کاٹا اور کمپیوٹر چھوڑ کر وہاں سے بھاگ جانے میں عافیت جانی ۔
    ادھر آپاں بجو اور پاء نعیم کی تکرار ہمیشہ کی طرح جاری تھی ۔ کہ کون زیادہ عقلمند ہے۔ فیصلہ ہوا کہ کسی تیسرے سیانے سے پوچھ لیتے ہیں۔ لیکن سیانے کا انتخاب کرنا بھی تو ایک مسئلہ تھا نا۔ بالآخر نعیم نے مسئلے کا حل دیا کہ جو مجھ سے (یعنی نعیم سے) کم سیانا ہو اسے سیانا سمجھ لیا جائے۔

    چنانچہ باجی مسزمرزا کے نام پر اتفاق ہو گیا ۔۔ اور مسئلہ انکی کچہری میں پہنچ گیا۔۔۔

    باجی مسزمرزا ! اب تو آگے آپ ہی آنکھوں دیکھا حال سنائیں گی نا :zuban:
     

Share This Page