1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیرا میرا ساتھ ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏11 جون 2007۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    عامر بھائی،
    آپ کی عزٌت افزائی اور محبت کا بہت شکریہ، بڑی ذات صرف اللٌہ تعالیٰ کی ھے اور میں تو بہت ھی اسکا گنہگار بندہ ھوں، ھم سب ایک برابر ھیں کوئی بھی چھوٹا بڑا نہیں ھے، !!!!!
    خوش رھیں،!!!!
     
  2. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    71 - مئے خوار مر رہے ہیں

    ساقی تیرے بیمار ، مئے خوار مر رہے ہیں
    کر کر کے انتظار ، مئے خوار مر رہے ہیں

    ساقی نے آج اپنی نگاہوں سے کیا پلائی
    چھایا ہے وہ خمار ، مئے خوار مر رہے ہیں

    وہ جام بکف ، بزم میں ، شمع کے سامنے ہیں
    پررونے ہیں نثار ، مئے خوار مر رہے ہیں

    زاہد کے موت کے جشن میں پی پی کے
    ساقی و مئے گسار ، مئے خوار مر رہے ہیں

    شاہیں وہ رونق ِ محفل جو چل دیا ہے
    ہو ہو کے سوگوار ، مئے خوار مر رہے ہیں
     
  3. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    72 - پی کر تو دیکھیے

    کیا لطفِ مئے کشی ہے ، پی کر تو دیکھیے
    ہوتی کیا بے خودی ہے ، پی کر تو دیکھیے

    اسے بھی تھما کے رکھ دے بلکہ غلام کر لے
    جو وقت گردشی ہے ، پی کر تو دیکھیے

    ہر چیز نے ہیں بدلے رنگ مگر شراب
    ازلی ہے ، ابدی ہے ، پی کر تو دیکھیے

    بجز شراب کے کرے ہر چیز سے انکار
    مئے خوار متقی ہے ، پی کر تو دیکھیے

    بس مئے کدے میں رہ کے گھومے نگر نگر
    یہ مقام ِ مئے وشی ہے ، پی کر تو دیکھیے

    بھلا اس سے بڑھ کے ہو گی کیا قہ مئے طہور
    یہ خوش فہمی ہے ، پی کر تو دیکھیے
     
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    73 - شیونگ برش

    تم کو مجھ سے یہ خدشہ تھا
    کہ کہیں میں تم کو چھوڑ نہ دوں
    اور اس خدشے کو بنیاد بنا کر
    تم نے خود منہ موڑ لیا
    لیکن تم کو کیا خبر
    کہ میں تو تمہارے دیے ہوئے
    اک شیونگ برش کو بھی نہیں‌چھوڑ سکا
    حالانکہ وہ اب چبھنے لگا ہے
    اور بھدا بھی ہو چکا ہے
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    مکمل غزل یوں ہو گی

    اب سوچتا ہوں
    کسی امیر کُڑی سے دوستی بناؤں
    جو شیونگ برش کی بجائے شیونگ مشین دے سکے
    اور اگر یہ نہ افورڈ کر سکے
    تو کم از کم اسکے ابا کی
    حجام کی دکان ہو
    جہاں ہر روز جا کر
    میں شیو بنوا سکوں

    کاش تمہارے ابا کی بھی حجام کی دکان ہوتی
    کاش ۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

    غزل کی پسندیدگی اور قارئین کی تعریف و ستائش کا پیشگی شکریہ :201:
     
  6. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    مکمل غزل یوں ہو گی

    اب سوچتا ہوں
    کسی امیر کُڑی سے دوستی بناؤں
    جو شیونگ برش کی بجائے شیونگ مشین دے سکے
    اور اگر یہ نہ افورڈ کر سکے
    تو کم از کم اسکے ابا کی
    حجام کی دکان ہو
    جہاں ہر روز جا کر
    میں شیو بنوا سکوں

    کاش تمہارے ابا کی بھی حجام کی دکان ہوتی
    کاش ۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

    غزل کی پسندیدگی اور قارئین کی تعریف و ستائش کا پیشگی شکریہ :201:[/quote:233z9v40]

    آپ نے اپنے حمام کی بڑی اچھی ایڈوٹائزمنٹ کی ، آئیندہ سے یہیں حاضر ہو جایا کروں گا -

    اس قسم کی باتوں کے لیے “ گپ شپ “ کا فورم ہے نا ، وہاں میری حاضری باقاعدہ ہوتی ہے ، بہتر یہی ہے کہ آپ وہیں ملیں ، آپ کو ہر قسم کا افاقہ ہو گا -
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مکمل غزل یوں ہو گی

    اب سوچتا ہوں
    کسی امیر کُڑی سے دوستی بناؤں
    جو شیونگ برش کی بجائے شیونگ مشین دے سکے
    اور اگر یہ نہ افورڈ کر سکے
    تو کم از کم اسکے ابا کی
    حجام کی دکان ہو
    جہاں ہر روز جا کر
    میں شیو بنوا سکوں

    کاش تمہارے ابا کی بھی حجام کی دکان ہوتی
    کاش ۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

    غزل کی پسندیدگی اور قارئین کی تعریف و ستائش کا پیشگی شکریہ :201:[/quote:35jqtbgf]

    :201: عقرب بھائی ۔ غزل تو اچھی ہے لیکن عامر شاھین بھائی کی لڑی میں یوں اچھل کر آنا مناسب نہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ گپ شپ کی لڑی میں زورآزمائی کریں۔ :201:
     
  8. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    74 - جلا دیا

    اس آتش ِ دل نے سینہ جلا دیا
    سینہ تو کیا آنکھ کا مینہ جلا دیا

    برباد ہونے کی ہمیں تھی آرزو اتنی
    جو غرق نہ ہوا تو سفینہ جلا دیا

    واعظ کو مل گئی جو مئے ناب کی بوتل
    کم ظرف کا تھا جام کو پینا ، جلا دیا

    نامے کو بارے پوچھا تو بولے تغافل سے
    اُس کو تو ، ہم نے َ ہو گیا مہینہ جلا دیا

    اب منزلِ مراد کا ملنا ہے ناگزیر
    اب تو ہر ایک ہم نے سفینہ جلا دیا
     
  9. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    75 - پیوی جا

    شراب دی مستی ، پیوی جا
    پھلاں دی ہستی ، پیوی جا

    مئے انمل کی اُڈیک تینوں
    کدی ہونی نئیں سستی ، پیوی جا

    اج ساقی تے پچھ دا ناہیں
    کل دیندا سی دستی ، پیوی جا

    اجاڑ چہ بنیا مئے خانہ
    وس پئے گی وستی ، پیوی جا

    ہر ویلا مئے دا ویلا
    کی اُچ ، کی پستی ، پیوی جا

    مونہوں پینا جے حرام اے شاہیں
    اکھاں دے رستی ، پیوی جا
     
  10. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب
     
  11. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    76 - غرق ِ جام

    صبح ہے ، دوپہر ہے یا کہ وقتِ شام ہے
    میکدہ میں ہر کوئی سدا ہی غرق ِ جام ہے

    جام بکف پیر ِ مغاں جا رہے ہو کس طرف
    اس طرف کرو نظر ادھر یہ مئے آشام ہے

    آرہا ہو ساقیا ! میکدہ میں جلد ہی
    ناصحا کے ہاں تو اپنا عارضی قیام ہے

    جام و سبو و ساتگیں کر کے اکھٹے لائیے
    ناصح کی موت کا آج جشن ِ عام ہے

    چھلکے شراب کہلائے تسنیم و سلسبیل
    اسی لیے مستِ خرام ہر اک مئے آشام ہے

    جام بکف مئے گسار اور کھلی بوتلیں
    مئے کدہ میں تو یہی لمحہء دوام ہے

    دیر و حرم کے جھگڑے سے ہم کو بھلا کیا نسبت
    میکدہ ہے ، جام ہے اور مئے گلفام ہے

    مئے گسار و بادہ خوار کے نام سے ہی جانیے
    ورنہ مئے خانے میں شاہیں ہر کوئی بے نام ہے
     
  12. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    77 - اب یہی اپنا نصیب ہے

    آج بہت دنوں بعد
    وہ وقت آ پہنچا ہے کہ جس کا
    انتظار مجھے بھی تھا اور تمہیں بھی شاید!

    لیکن اب وہ وقت نہیں ہے
    جب میری آنکھ سے تیرے نام کے آنسو بہتے تھے
    جب دل بن کر تم دھڑکتے تھے
    جب سانسوں میں تم چلتے تھے

    اب یہ ہے کہ تیری آنکھیں
    میری دید کو چاہا کرتی ہیں
    اب یہ ہے کہ تیری زلفیں
    بڑی الجھی الجھی رہتی ہیں
    اب یہ ہے کہ تیری سانسیں
    کچھ اُکھڑی اُکھڑی رہتی ہیں
    اب یہ ہے کہ تیری وفائیں
    مجھ کو چاہا کرتی ہیں
    اب یہ ہے کہ تیری دعائیں
    مجھ کو مانگا کرتی ہیں

    لیکن اب وہ وقت نہیں ہے
    اب میں تم سے دور ہوں لیکن تُو میرے قریب ہے
    اب یہی اپنا نصیب ہے
     
  13. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    78 - پینا پڑتی ہے شیخ جی

    پلانے والا جو خوبرو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی
    زمیں پہ جنت کی آرزو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی

    تمہارا کیا ہے ؟ تم تو محروم ِ نظارہء حسن ہو
    چشمِ مست جو روبرو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی

    بنا کسی کی مست نظر کے دل سدا مردہ رہا ہے
    گر چاہیے کہ ہُو ہُو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی

    بیٹھے بیٹھے میکدے میں دیکھ لیتے ہیں دو جہاں ہم
    گھومنا یوں کُو بہ کُو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی

    غمِ زمانہ ، جفائے جاناں پہ سوچو گے تو الجھ رہو گے
    رنج و الم کی گفتگو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی

    مکے جاکے تم بھی تو پیتے ہو زم زم کا پانی
    میکدہ جو رُوبرو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی

    شاہین سے کیوں الجھ رہے ہو ان مسائل میں فضول
    علم و عرفاں کی گفتگو ہو تو پینا پڑتی ہے شیخ جی
     
  14. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    79 - ساقی نہیں اچھا یہ

    ساقی نہیں اچھا یہ انداز حسیبوں کا
    کچھ تو کرو خیال ہم کہنہ حبیبوں کا

    بے درد تُو نے کیسا یہ درد دیا مجھ کو
    اب ہو کے رہ گیا ہوں محتاج طبیبوں کا

    پھر زہر سے وہ کیوں نہ چارہ گری کرتے
    بدلے ہوئے رقیب تھے بھیس طبیبوں کا

    پیتے ہیں آج بھی سقراط جامِ سم
    جاری ہے آج بھی وہی دور صلیبوں کا

    کسی وفا کسی کی ، کیسی جفا کسی کی
    شاہیں ملا سبھی کو بس لکھا نصیبوں کا
     
  15. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    80 - بھول جائے گا

    آ تجھے پلاؤں وہ مئے کہ ناصحا !
    تسنیم و سلسبیل کو بھول جائے گا

    حقیقتِ قرآن تجھ پہ منکشف جو ہو
    تفسیر کو ، تاویل کو بھول جائے گا

    اک بار دیکھ تو سہی نظر ِ یقین سے
    دُنیا کی ہر دلیل کو بھول جائے گا
     
  16. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    81 - ڈھلکا آنچل جو

    ڈھلکا آنچل جو تیرے شانے سے
    دیکھا جوبن اِسی بہانے سے

    دَھڑکنوں کا یہ ربط قائم ہے
    دل میں تیرے خیال آنے سے

    پُھول بھی مُسکرانا بھول گئے
    اک فقط تیرے رُوٹھ جانے سے

    بانٹ لو مجھ سے اپنے دُکھ سارے
    درد مِٹتا نہیں چھپانے سے

    روشنی کا سفر تو چلتا ہے
    اِک دیا بھی کہیں جلانے سے

    اب اُسے کیسے پا سکے کوئی
    کھو دیا جس کو آزمانے سے

    یاد اتنا مجھے تُم آئے ہو
    بھول پایا نہپیں بھلانے سے

    کتنا اُجڑا سا ہے تیرا شاہیں
    تیری زُلفوں کے بکھر جانے سے
     
  17. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اچھی شاعری ہے!!
     
  18. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    82 - ٹھراؤ سا یہ کیوں ہے

    جب لوٹنا نہیں تو ٹھراؤ سا یہ کیوں ہے
    دل میں دماغ میں اُلجھاؤ سا یہ کیوں ہے

    گَر تجھ سے عشق کا میں مرتکب نہیں ہوں
    پھر مجھ پہ تیرے شہر میں پتھراؤ سا یہ کیوں ہے

    ہمارے بچھڑنے کا جب تیرا اپنا فیصلہ ہے
    آنکھوں میں تیری کاجل کا پھیلاؤ سا یہ کیوں ہے

    اَب ہم سفر ہے اور ، منزل بھی اور ہے
    لیکن سفر میں رستوں کا دُھراؤ سا یہ کیوں ہے

    کل تک جسے حُسن پہ بے حد غرور تھا
    اب اُس کے سر میں شاہیں جھکاؤ سا یہ کیوں ہے
     
  19. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    83 - تیرے ہجر کی عذاب رت ہے

    تیرے ہجر کی عذاب رت ہے
    سراب در سراب رت ہے

    دھیرے دھیرے نظر ملانا
    خمار رت ہے ، شراب رت ہے

    تیرے لبوں کا یوں مسکرانا
    بہار رت ہے ، گلاب رت ہے

    تیرے گیلے سے گیسووں سے
    شبنمی سی سحاب رت ہے

    نقابِ گیسو کا رُخ سے ہٹنا
    سحر آفریں ماہتاب رت ہے

    تیرے میرے ملن کی رت بھی
    سبھی رتوں میں لاجواب رت ہے

    شاہین جس کا بنا دیوانہ
    بڑی حسیں وہ شباب رت ہے
     
  20. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    84 - کچھ تو ہو

    ہجر کا موسم نہ ہو کچھ تو ہو
    مجھ کو تیرا غم نہ ہو کچھ تو ہو

    دو قدم ہی تم میرے ہمراہ چلتے
    سفر یہ پیہم نہ ہو کچھ تو ہو

    تیرا پیار ، تیرا درد ، تیرا خیال
    ویرانئی دل کا غم نہ ہو کچھ تو ہو

    آنسو کے موتیوں کی برسات ہی سہی
    پھول پر شبنم نہ ہو کچھ تو ہو

    شاہیں کی پیاس بجھنے کا کچھ اہتمام تو
    ساقی کے پاس رَم نہ ہو کچھ تو ہو
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب۔ عامر بھائی!
     
  22. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    باکمال لوگ لاجواب شاعری

    عامر بھائی کی شاعری با کمال ھے،
    بہت خوب!!!!
     
  23. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    85 - کچھ تو ہم اک دوسرے سے

    کچھ تو ہم اک دوسرے سے بے وجہ برہم رہے
    کچھ تیرے میرے درمیاں رابطے بھی کم رہے

    تیرا دامن ملنے کی جب آرزو پوری ہوئی
    کی یہ دُعا کہ اب ہمیشہ آنکھ اپنی نَم رہے

    تاریکی میں گِھر جائے جس قدر ستارہ کوئی
    روشنی کا مظہر تو ہے چاہے وہ مدہم رہے

    شاہین کو پلا دے وہ مئے کہ ساقیا !
    میں رہوں نہ وہ رہے نہ ہی اُس کا غم رہے
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عامر شاھین بھائی ۔ ساری غزل اچھی ہے۔ لیکن یہ دو اشعار بہت پسند آئے۔

    بہت خوب !!
     
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    کیا بات ھے عامر بھائی ،!!!!

    تیرا غم ھے سلامت، یہ بھی کیا کم ھے
    جی لوں گا سہارے، اس کے کیا غم ھے​
     
  26. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی اور شاہ جی !

    آپ کی محبتوں اور میری شاعری کو پسند کرنے کا بیحد شکریہ
     
  27. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    86 - جام چھلک جائے

    کیا بات ہے عجب ، جام چھلک جائے
    ساقی ہو پُر غضب ، جام چھلک جائے

    محرومئ قسمت کا ہی نام دیں اسے
    پہنچے نہ تا بہ لب ، جام چھلک جائے

    تسنیم و سلسبیل کی بہہ جائیں نہریں
    یوں ڈگمگائیے سب ، جام چھلک جائے

    آئے ہو تو بیٹھو مجھ جاں بلب کے پاس
    کیا جانیے کہ کب ، جام چھلک جائے

    ہر بزم کے ہوتے ہیں آداب کچھ نہ کچھ
    بڑھے جب بھی بے ادب ، جام چھلک جائے

    قسمت نہ ساتھ دے تو ہوتا ہے یوں بھی شاہیں
    ایسے ہی بے سبب ، جام چھلک جائے
     
  28. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    87 - عروج

    فرزانگی تو دیکھو دیوانے ہو گئے ہم
    دیوانگی تو دیکھو مستانے ہو گئے ہم
    مستانگی تو دیکھو پیمانے ہو گئے ہم
    پیمانگی تو دیکھو مئے خانے ہو گئے ہم
    مئے خانگی تو دیکھو زمانے ہو گئے ہم
    زمانگی تو دیکھو “ یزدانے “ ہو گئے ہم
     
  29. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    88 - جیون کیا ہے

    اب سمجھے ہیں جیون کیا ہے
    کیا ہے عکس یہ درپن کیا ہے

    کون بھلا یہ جان سکے گا
    تیرا میرا بندھن کیا ہے

    آنکھ میں آنسو آجائیں تو
    ان کے آگے ساون کیا ہے

    میری ساری باتیں سیدھی
    پھر یہ تم کو اُلجھن کیا ہے

    عشق کرو گے تو جانو گے
    تڑپ ہے کیا اور درشن کیا ہے
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واہ! بہت خوب۔ عامر بھائی!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں