1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انٹرویو - زنیرہ عقیل

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از ۱۲۳بے نام, ‏23 مئی 2018۔

  1. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو پیاری اردو کے پلیٹ فارم پر باقاعدہ انٹرویو کا آغاز کیا جاتا ہے۔
    سب سے پہلے اس فورم کی ہر دلعزیز رکن زنیرہ عقیل کا انٹرویو کیا جائے گا۔

    زنیرہ عقیل اس فورم کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ شاعری ڈھونڈتے ہوئے یہاں پہنچی تھیں۔
    انہوں نے ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷ء کو "ہماری اردو، پیاری اردو" کی رکنیت اختیار کی۔۸ ماہ کے مختصر عرصہ میں ساڑھے چھ ہزار کے قریب مراسلے ارسال کر چکی ہیں۔
    خیبر پختونخواہ کے شہر مردان سے تعلق ہے۔ عمر کی ۲۳ بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ نرسنگ کی طالبہ ہیں۔ عبد الستار ایدھی یا مدر ٹریسا جیسی خدمات انجام دینا چاہتی ہیں۔
    مشاغل میں کتابیں اور خاص کر شاعری پڑھنے کی شوقین ہیں۔
    کہتی ہیں کہ مجھ میں دوسروں میں فرق یہ ہے کہ میں لوگوں کی سو برائیوں کو نظر انداز کر کے صرف ایک اچھائی کو دیکھتی ہوں۔

    یہ تو ہوا زنیرہ کا مختصر تعارف

    اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں :

    1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
    2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
    3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
    4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟
    5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
    6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟
    7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟
    8. پسندیدہ موسم؟
    9. پسندیدہ رنگ؟
    10. پسندیدہ پھل؟
    11. پسندیدہ پھول؟
    12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
    13. پسندیدہ خوشبو؟
    14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
    15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
    16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
    17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
    18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟
    19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
    20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟

    سوال تو ابھی بہت ہیں، لیکن فی الحال ابھی کے لیے اتنا ہی۔

    ملتے ہیں بریک کے بعد

    نوٹ : اراکین ہماری اردو پیاری اردو بھی اس انٹرویو میں حصہ لے سکتے ہیں۔ سوال کا معیاری ہونا اس انٹرویو کی پہلی اور آخری شرط ہے۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی کو گپ شپ سیکشن میں منتقل کر دیا ہے
     
    Last edited: ‏23 مئی 2018
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
    السلام علیکم

    واہ جی واہ ............. آج تو ایسا لگ رہا ہے جیسے نادرا کا فارم فِل کرنا پڑیگا
    کیوں نا ایسا ہی کر لوں کہ نادرا کا فارم سکین کر کے یہاں شئیر کر دوں بمع ب فارم کے ہاہاہاہاہا

    جناب میرا نام یہ ہے جو کبھی والدین نے رکھا تھا
    زنیرہ بنتِ عقیل الرحمٰن

    2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

    گھر میں والدین اور بھائی مجھے بہت پیار کرتے ہیں اور ہمیشہ مجھے "گُل" کے نام سے پکارتے ہیں
    گُل میرا لقب بھی ہے اور اسی کو میں نے تخلص بھی بنا لیا ہے


    3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
    2 ستمبر 1995
    بچوں کو کوے کے کاٹے سے ڈرایا نہیں جاتا
    ویسے مجھ معصوم کو کبھی کوے کے کاٹے کا تجربہ نہیں ہوا شاید اسے بھی خبر ہے کہ پٹھان کو بندوق چلانی آتی ہے

    4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟
    الحمداللہ ہرمومن مسلمان میرا بھائی ہے
    خون کے رشتے میں ایک ہی بڑا بھائی ہے
    جو بہت بہت بہت پیارا ہے راج دلارا ہے آنکھوں کا تارا ہے

    5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
    ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی لیکن والدین کی وفات پر پھوپھی کے ساتھ پشاور میں ہوں اور چوں کہ پشاور میں پھوپھا کا اپنا ادارہ ہے اسی میں میڈیکل میں داخلہ لیا ہے
    خوش تھی کہ مزے ہونگے پھوپھا کا اسپتال ہے ہوسٹل میں بھی خاص رعایت ملےگی لیکن یہاں کے رولز دیکھ کر تو دل چاہتا ہے کسی اور جگہ ہوتی تو زیادہ اچھا تھا
    کوئ مزے کی چیز نہیں فوجیوں کی طرح نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا یہاں تک کچھ خریدنے کے لیے بھی خصوصی درخواست دینی پڑتی ہے.
    کانوں میں بالیاں نہیں پہن سکتی ناک میں کچھ نہیں پہن سکتی
    وارڈن کی اور میرا تو ہمیشہ 36 کا آکڑا رہتا ہے ہاہاہاہا
    خوب شکایتیں کرتی ہیں لڑتی ہیں بعد میں گود میں میرا سر رکھ کر مناتی ہیں ہاہاہاہاہا

    6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟

    آج کل تو ہماری پیاری اردو پر ھارون رشید بھائی کے کارنامے پاکستانی55 بھائی کے کھیل کود
    اور محمد رضوان بھائی کی نعتوں کی پوسٹنگ الحمد اللہ پورا رمضان پڑھنے میں لگ جائیگا


    7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟
    میں گھر میں سب سے چھوٹی مگر بہت لاڈلی پورے گھر کی لاڈلی
    بہت مستی کرنے والی بہت سوال کرنے والے بہت زیادہ نخرے کرنے والی
    دوستوں میں بھی سب سے زیادہ ہنسی مذاق اور فطرتا لیڈر ٹائپ
    اسکول میں بھی مانیٹر رہی اور تمام اساتذہ کرام کی بھی لاڈلی
    تقاریر اور مقابلوں میں پیش پیش رہی
    شعر و شاعری سے دلچسپی کی وجہ سے بھی ہمیشہ مقابلوں میں حصہ لیتی رہی
    گھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا میرے والد ہمیں پاکستان کے کونے کونے کی سیر کراتے رہے اور ہم بہت محظوظ ہوتے رہے
    دینی تعلیم کا بھی شوق تھا اور والدین کی زبردستی بھی تھی
    پردہ نہ صرف دینی بلکہ پختونوں کا کلچر بھی ہے اس لیے
    چھوٹی عمر سے سکارف کا بہت شوق تھا جو آج تک قائم و دائم ہے
    غصہ بھی بہت آتا ہے کافی چیزیں توڑتی رہتی ہوں
    یہ تمام مستیاں والدین کی وفات کے ساتھ ختم ہو گئیں


    8. پسندیدہ موسم؟
    سردیوں کا موسم مجھے بہت پسند ہے
    برفباری والے علاقے بہت پسند ہیں
    کاش پاکستانی55 بھائی کبھی ہمیں لندن دعوت پہ بلا لیں
    بہار کا موسم سب کہتے ہیں بہت اچھا ہوتا ہے
    لیکن مجھے شاعری کی حد تک پسند ہے

    9. پسندیدہ رنگ؟
    سارے ہی رنگ قدرت کی خوبصورتی کا مظہر ہیں
    لیکن سفید اورہلکا گلابی رنگ مجھے بہت پسند ہیں

    10. پسندیدہ پھل؟
    اللہ کے نعمتوں کی ہمیشہ قدر کرتی ہوں اور موسم کے مطابق پھل کھاتی ہوں
    پھلوں میں تو آج تک کسی سے منہ موڑنے کا موقع نہیں ملا
    البتہ آم اور کیلے کو میری پسند میں خصوصیت حاصل ہے
     
    کنعان اور ۱۲۳بے نام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    11. پسندیدہ پھول؟
    پھول تو سب ہی پسند ہیں
    گلاب کو پھولوں پر فوقیت حاصل ہے اسی لیے میری پسند بھی گلاب ہے لیکن گلاب کے قدرتی رنگ سے ہٹ کر جس رنگ میں ملے وہ زیادہ ایٹریکٹ کرتے ہیں ویسے واٹر للی کا اپنا حسن ہے ٹولپس بھی اپنے مزاج کا حسن رکھتے ہیں
    ڈفوڈلز ، لیونڈر اور ٹولپس کے امتزاج کا حسن الگ ہے

    12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
    بریانی اور اچار گوشت پسندیدہ ڈش ہے لیکن
    سب سے پہلے آپ کو بینگن کے بارے میں بتا دوں کہ مجھے واقعی پسند ہے
    کدو ٹنڈے بنڈی بھی شوق سے کھاتی ہوں
    کریلے اگر قیمے کے ساتھ ہوں تو مزہ آتا ہے

    13. پسندیدہ خوشبو؟
    چمبیلی گلاب ..... پرفیوم بہت سارے ہیں


    14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
    شلوار قمیص ہی ہے بس ارمان یہ ہے کہ وہ دن جلدی آئے کہ یونیفارم کی بجائے کلر فل ڈریس پر وائٹ کوٹ پہنا ہو

    15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
    ٹرین کا سفر بہت اچھا لگتا ہے............... خصوصی طور پر جب شیشہ کھول کر پنجاب کے علاقے سے گزرتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو کھیتوں میں کام کرتے وہاں کی زندگی کو دیکھتی ہوں اور بچے جب ٹرین کو ہاتھ ہلا ہلا کر ٹا ٹا کرتے ہیں
    ویسے وہ دن بھی یاد ہیں جب چھوٹی تھی تو کیلے کے چھلکے لوگوں پر پھینکتی تھی ہاہاہاہاہا

    16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
    والدین اللہ میاں کو پیارے ہو چکے ہیں ایک ہی بھائی ہے جو بہت پیار کرتا ہے

    17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
    دوستوں کے ساتھ شئیر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہوں زیادہ خوشی میں جذباتی انداز میں اچھل اچھل کر چیخ و پکار کرتی ہوں
    لوگ بھلے پاگل سمجھیں

    18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟
    جو بھی بات مجھے نا حق لگے چاہے میرا نقصان ہی کیوں نہ ہو غصہ نہیں روک پاتی اور لڑتی ہوں

    19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
    جو چیز ہاتھ میں ہو توڑ دیتی ہوں زمین پہ مار دیتی ہوں اور باہر نکل جاتی ہوں

    20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
    ہمیشہ مجھے ڈانٹ بڑی اماں بننے پر پڑتی ہے
    دوسرے جو کام ڈر کی وجہ سے نہیں کرتے وہی کام میں کرتی ہوں اور پھر خوب ڈانٹ پڑتی ہے
    میں کسی سے ڈرتی نہیں ہوں اور اگر حق پر ہوں تو پھر تو قطعی نہیں
     
    کنعان اور ۱۲۳بے نام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ بہت اچھے طریقے سے سب سوالوں کے جواب دیئے گئے ہیں۔

    اتنی چھوٹی عمر میں والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک قیامت سے کم نہیں۔
    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں اپنی بے شمار رحمتوں سے نوازے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    مزید سوال :

    1. شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟

    2. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟

    3. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟

    4. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟

    5. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟

    6. زبان کون کون سی آتی ہے؟

    7. اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔

    8. اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔

    9. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟

    10. کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟

    ابھی کے لیے اتنا ہی۔

    ملتے ہیں بریک کے بعد۔
     
  7. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:

    اتنی سے عمر میں "بڑی اماں" بننا چھوڑ دیں، بلکہ "اچھی بچی" بن کر رہا کریں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    آج تک کتنی رقم کا نقصان کر چکی ہیں؟
    یہی رقم کسی غریب کو دی ہوتی تو دعائیں دیتا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    کسی بھی غلط بات پر غصہ آنا قدرتی بات ہے۔ لیکن غصے پر کنڑول کرنا چاہیے۔ غصے میں نقصان کرنا اچھی عادت نہیں ہے۔

    اسی لیے کہتے ہیں کہ جب غصہ آئے تو پانی کا ایک گلاس پینا چاہیے۔
     
    Last edited: ‏24 مئی 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    دوستوں کے ساتھ خوشی شیئر کر کے زیادہ مزہ آتا ہے۔ لیکن کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ "پاگل پاگل" کے نعرے بھی لگاتے ہیں؟
     
    Last edited: ‏24 مئی 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ تمہارے والدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
    اتنی چھوٹی سی عمر میں والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک قیامت سے کم نہیں۔

    بھائی کیا کرتا ہے؟
    شادی شدہ ہے، یا ابھی تک میری طرح ساس کی تلاش میں ہے؟
     
    Last edited: ‏24 مئی 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    سفید اور ہلکا گلابی پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟ جبکہ لڑکیوں کو شوخ رنگ زیادہ پسند ہوتے ہیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    خوش قسمت ہیں کہ والدین کی وفات کے بعد اتنی محبت کرنے والے پھوپھی اور پھوپھا ملے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں جزائے خیر دے اور انہیں تمہارے سر پر سلامت رکھے۔

    پھوپھا کے ہسپتال کے متعلق کچھ بتائیں۔ بلکہ ایسا کریں کہ تفصیل سے بتائیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    کبھی بندوق چلائی بھی ہے؟ اگر چلائی ہے تو کون سی بندوق چلائی ہے؟
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین

    جزاک اللہ خیرا کثیرا
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    1. شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
    شعرو شاعری بہت زیادہ پسند ہے
    اور شعراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں
    کیوں کہ اشعار ہمیشہ سچائی کی نشاندہی کرتے ہیں
    اور سلیقہ شائیستگی اور حقائق پر مبنی ہوتے ہیں


    2. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
    ایک سچائی بیان کرونگی کہ ناول مخصوص نہیں
    جو بھی مل جاتا ہے بس ایک لمحے کے لیے کھول کر عنوانات دیکھ لیتی ہوں
    اگر طبیعت گوارا کرے تو پڑھنا شروع کر دیتی ہوں
    اور کسی خاص موضوع پر نہیں پڑھتی
    تمام موضوعات سے دلچسپی ہے


    3. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
    آج کل رسائل نہیں پڑھتی انٹر نیٹ پر ہی پاگلوں کی طرح بھٹکتی رہتی ہوں

    4. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
    میں اسٹارز پر یقین نہیں رکھتی
    کیوں کہ تقدیر پر ہمارا ایمان پختہ ہے جو ہمارے ایمان کا جز و ہے

    ویسے اگر کسی کو دلچسپی ہو تو کاپی پسٹ کر کے اپنے اسٹار کے بارے میں بتا دیتی ہوں

    سنبلہ
    ایک سنبلہ شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں سلیقہ مند، طور طریقوں کی پابند، معقول، جچے تلے انداز کی مالک، درستی اور اصلاح پسندی پر مائل، منطقی، تجزیہ کرنے کی عادی، صاحب امتیاز، ذی شعور، باطنی قوتوں کی حامل ہوتی ہے۔

    سنبلہ شخصیت کے منفی پہلوﺅں میں نکتہ چینی یا اعتراض، تنگ نظری یا محدودیت اور بے لوچ رویے، بناوٹی یا مصنوعی شرم و حیا، عیب جوئی کا شوق، کنجوسی اور دیگر جھگڑالوپن نمایاں ہوتا ہے۔ مثبت اور منفی خصوصیات میں کمی بیشی کا انحصار کسی شخص کے انفرادی زائچہ یدائش پر ہے جس میں بہت سے دیگر عوامل اس کی شخصیت، فطرت اور کردار پر اثرانداز ہوتے ہیں۔


    5. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
    سب کچھ پکا لیتی ہوں مگر ایک راز کی بات سب کھا نہیں سکتے میرے ہاتھ کا ہاہاہاہا اتنا برا بناتی ہوں
    شروع ہی سے کھانے پکانے کا شوق نہیں رہا
    یہاں پر بھی اکثر ڈش والی لڑی سے دور رہتی ہوں


    6. زبان کون کون سی آتی ہے؟
    پشتو اردو انگلش

    7. اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔
    ہر شخص میں اچھائی ڈھونڈتی ہوں چاہے وہ شخص برا ہی کیوں نہ ہو میری نظر میں ہر شخص کے دو پہلو ہوتے ہیں کبھی اچھائی غالب رہتی ہے کبھی برائی لیکن میں اچھائیوں کا تذکرہ کرتی ہوں

    اللہ نے مجھے بندہ بنایا ہے کوشش کرتی ہوں کہ انسان بن جاؤں محسن ِ انسانیت ﷺ کی سیرت پاک کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کی طالب ہوں اس لیے معاف کرنے اور در گزر کرنے ما دہ مجھ میں بہت ہے

    اپنی عزت کی حفاظت کرتی ہوں اور اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ اس جہاں میں بنتِ حوا کی عزت محفوظ رہے آمین



    8. اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔
    غصہ آتا ہے اور لڑتی ہوں
    اگر کوئی غلط کام کرے تو سب کے سامنے اسے شرمندہ کرتی ہوں کبھی ہار نہیں مانتی
    ہر معاملے میں ہر کام میں اکثر لیٹ ہو جاتی ہوں جس سے دوسروں کو تکلیف بھی ہوتی ہے


    9. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
    اپنی ایک مس کی ڈائری سے گرنے والے انکے بوائے فرینڈ کے خط کو بلیک بورڈ پر لکھ دیا تھا

    10. کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟
    عید ہو یا رمضان صبح ہو یا شام
    میرے والدین مجھے بہت یاد آتے ہیں
    اور اکثر میں تنہائی میں روتی ہوں
    اور اس سوال پر بھی اس وقت اپنے آنسو قابو نہ رکھ سکی
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عادت یا فطرت سمجھ لیجیے جسے بدلنا بہت مشکل ہے
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اکثر گلاس کپ یا موبائل ہی توڑے ہیں
    اسپتال میں پیپر ویٹ فرش پر مارا تھا جس سے ٹائیل ٹوٹا تھا اور مجھے فائن بھرنا پڑا
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا ................... یہ پٹھانوں والا غصہ ہے گلاس کیا جگ بھی پلا دو تب بھی ٹھنڈا نہیں ہوتا
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    اشعار ہمیشہ ہی تو سچائی کی نشاندہی نہیں کرتے۔ شاعروں کے لیے کوزے کو دریا اور ذرے کو صحرا ثابت کرنا کون سا مشکل کام ہوتا ہے۔

    زیادہ تر کون سے شعراء کی شاعری پڑھتی اور پسند کرتی ہیں؟
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک مرتبہ کلاس میں ٹاپ آئی تو سینئرز کی پرواہ کیے بِنا یہی حرکت کی جس مجھے زبردست قسم کی ڈانٹ سننا پڑی
    وجہ یہ تھی کہ اچھل کر میری بُکس میرے آگے بیٹھے ایک خاتون کے اوپر گری جس کی گود میں بچہ چلانے لگا اور پورے پروگرام میں وہ بچہ چھپ نہ ہوا اور اسکے رونے کی وجہ سے پورا ہال ڈسٹرب ہو رہا تھا بعد میں مجھے جو ڈانٹ پڑی اللہ پناہ
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی بزنس کے ساتھ ساتھ سٹڈی کر رہا ہے
    ساس انکی پہلے سے موجو د ہے ہاہاہاہا
     
    کنعان اور ۱۲۳بے نام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    اسی لیے کہتا ہوں کہ اپنی اس بُری عادت پر ابھی سے قابو پا لو۔

    پھر ایسا کرو کہ کسی ندی نہر کے قریب غصہ کیا کرو اور جب غصہ آئے جھٹ سے ندی یا نہر میں چھلانگ۔ آگے اللہ بھلی کرے گا۔
     
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خاص وجہ تو نہیں بس دھودھیا رنگ مجھے اچھے لگتے ہیں
    ویسے بھی اگر کوئی سفید ڈریس زیب تن کرے تو اچھے لگتے ہیں اور خواتین کے ساتھ ہلکا گلابی رنگ میچ کرتا ہے
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کاروبار کرتے ہیں؟

    بھابھی کیسی ہیں؟

    تمہارے بھتیجے بھتیجیاں بھی ہیں کیا؟
     
  26. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب کچھ اور اوپر بھی پڑھ کر مجھے اسکرو کچھ ڈھیلے سے لگتے ہیں۔

    پھوپھا کے ہسپتال سے فائدہ اٹھاؤ اور چیک اپ کروا لو۔ کیا خیال ہے؟
     
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیا یہ سب ضروری ہے؟
    کیوں کہ اپنے بارے میں سب کچھ بتانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
    لیکن یہاں اپنا مکمل پتہ اور پرسنل معلومات شئیر کرنا میری نظر میں درست نہیں
    لیکن جو مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں انکی تعریف آپ نے کی مجھے بہت اچھا لگا
     
    کنعان اور ۱۲۳بے نام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں ........... ریپیٹر .... بندوق .... کلاشنکوف ... ٹی ٹی .... سب چلا چکی ہوں
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    بندوق کا کوئی نام بھی تو ہو گا؟
     
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شعرا ء حساس طبیعت کے ہوتے ہیں اور حالات پر باریک بینی سے نظر رکھتے ہیں


    تمام نامور شعرائ کو پڑھتی ہوں
    اور جن کی شاعری باقاعدہ شئیر بھی کرتی ہوں
    شاعری والی لڑی میں آپ دیکھ سکتے ہیں
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں