1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قصہ بہن بھائی کا۔ ایک عدد لڑائی کا۔۔!!

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از بجو, ‏13 نومبر 2007۔

  1. راہبر
    آف لائن

    راہبر ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مارچ 2007
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چونکہ دریاب اندلسی نئے نئے افسر بھرتی ہوئے تھے اس لیے نور کو ڈھونڈنے کے لیے انگریزی میں نعرہ لگایا
    Oeyyy where is the light, i want to catch the light؟

    اور قریب کھڑے حوالدار ہارون نے انکے ہاتھ میں جلتا ہوا 500 واٹ کا گرم گرم بلب پکڑا دیا۔ انسپکٹر دریاب اندلسی کی ساری انگریزی انکی چیخ اور انکی پینٹ کے راستے نکل گئی اور وہ ٹھنڈے پانی کے لیے غسلخانے کی طرف دوڑ پڑے۔۔۔
    آگے بتائیں[/quote:2cvjrenq]
    :haha: :haha: :haha:
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    چونکہ دریاب اندلسی نئے نئے افسر بھرتی ہوئے تھے اس لیے نور کو ڈھونڈنے کے لیے انگریزی میں نعرہ لگایا
    Oeyyy where is the light, i want to catch the light؟

    اور قریب کھڑے حوالدار ہارون نے انکے ہاتھ میں جلتا ہوا 500 واٹ کا گرم گرم بلب پکڑا دیا۔ انسپکٹر دریاب اندلسی کی ساری انگریزی انکی چیخ اور انکی پینٹ کے راستے نکل گئی اور وہ ٹھنڈے پانی کے لیے غسلخانے کی طرف دوڑ پڑے۔۔۔
    آگے بتائیں[/quote:1hkb7ee7]
    :haha: :84: :haha: :84: :haha: :84: :haha:
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مسز مرزا آپی میں جلد ہی اِس لڑی میں حصہ ڈالنا شروع کر دوں گا۔ جس دن وقت ہُوا اگلی پچھلی ساری کسر نکال دوں گا۔ وعدہ :hands:
     
  4. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    غسلخانے میں تو اندلسی صاحب ہی گئے تھے اب وہ واپ آکر دیکھیں حوالدار کا کیا حال کرتے ہیں ۔ :hasna:
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    غسلخانے سے فراغت کے بعد جب باہر نکلے تو حوالدار ہارون انکے لیے کوکاکولا کی ٹھنڈی بوتل اور گرم گرم چائے تیار کیے بیٹھا تھا۔ ساتھ میں کچھ پیسٹریز بھی تھی۔ دریاب اندلسی باہر نکلے تو انہیں کولا کی بوتل دیکھ کر سب کچھ بھول گیا۔ غٹاغٹ آدھی بوتل پی اور بیچ میں چائے کا کپ ختم کرکے پھر سے کولا کی بوتل پینا شروع کر دی۔ وجہ پوچھنے پر بتایا کہ اندلس میں یہ ڈرنک اس طرح پینے کا موقع نہیں ملتا۔

    جاری ہے۔۔
     
  6. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    لگتا ہے نظر کمزور ہو گئی ہے سب کی۔
    یہ میرا پیغام پڑھیں اور یہاں سے قصہ آگے چلائیں :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چلو بجو بہن یہیں سے چلا لیں۔ لیکن مرزا صاحب کے پروفیشن کے بارے میں تو آپ ہی بہتر بتا سکتی ہیں نا۔ اس لیے آپ ہی کچھ روشنی ڈالیں کہ کب انہوں نے افغانستان سے ہجرت کے بعد، سائکل پر چھریاں کانٹے تیز کرنے کا بزنس چھوڑ کر پتیسہ بزنس میں ساری انویسٹمنٹ کر دی اور کیوں ؟ :hasna:
     
  8. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    میں کیسے بتا سکتی ہوں؟ میرے مامے کے پتر تھوڑی لگتے ہیں جو مجھے پتہ ہو۔ نہ ہی چاچے کی لگتے ہیں اور نہ ہی خالہ پھوپھو کے۔ :hathora:
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بجو اور نعیم آپ لڑائی لڑیں۔ میں کہانی کو آگے بڑھاتی ہوں۔
    ---------------------------------
    اتنا کچھ پی کر ابھی اندلسی صاحب فارغ ہوئے ہی تھے کہ حوالدار ہارون کے پہلے سے آرڈر دیا ہوا 5 کلو چکن تکہ اور 25 نان بھی پہنچ گئے۔ دیسی کھانے دیکھ کر اندلسی صاحب کی باچھیں ایک بار پھر کھل گئیں۔ اور سب کچھ ہڑپ کر گئے۔ اتنا کچھ کھا چکنے کے بعد انہیں یاد آیا کہ انہوں نے ہارون سے بدلہ لینا تھا۔ انہوں نے گھور کر حوالدار ہارون کی طرف دیکھا۔ حوالدار سہم گیا۔ اس سےقبل کہ انسپکٹر اندلسی اسکی طرف بڑھتے اچانک انکے پیٹ میں زور کی “گھُرررررررررررررررر“ ہوئی اور انکی پینٹ ایک بار پھر خراب ہونے کے قریب تھی کہ وہ جلدی سے واپس باتھ روم کی طرف دوڑ گئے۔
    جاری رکھیں
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    طوطا فال نکالنے والے کے روپ میں اپنے عبدالجبار‌ دراصل سی آئی اے کا ایجنٹ 007005003001 تھے۔ جو بجو اور نعیم کی ہسٹری اور انکی غیر معمولی صلاحیتوں پر ریسریچ کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے طوطے کا یہ حال ہوتے دیکھ کر اس کاروبار سے توبہ کی۔ فٹ پاتھ پر بیٹھے بیٹھے کسی نئے بہروپ کے بارے میں سوچ ہی رہے تھے جب اچانک انکی نظر ٹپوشیاں مارتے کاشفی پر پڑ گئی ۔ ہماری اردو کی کسی لڑی میں انہوں نے پڑھ رکھا تھا
    “بچہ جمورا“ بس کاشفی کو دیکھتے ہی انہیں آئیڈیا سوجھا۔ فوراً کاشفی کے پاس گئے اور اسے پوچھا ۔ کیا کرتے ہو۔ جی ماسی مرزا والی دے گھر ملازم ہوں۔
    اچھا۔ وہاں سے کتنا کماتے ہو؟۔
    اوہ جی ۔ ماسی بڑی کنجوسن ہے ۔ کھری تنخواہ تو صرف 420 روپے ہے۔ (420 کا ہندسہ سن کر عبدالجبار کے ایک لمحے کے لیے پسینے چھوٹ گئے کہ کاشفی کو بھی میری خصوصیات کا پتہ ہے)۔ لیکن کاشفی نے بات جاری رکھی۔ تنخواہ تو 240 ہے لیکن اوپر سے اللہ کا بڑا فضل ہے۔ :139:

    اچھا سنو ! یہ اوپر نیچے کے فضلے کو چھوڑو ۔ یہ بتاؤ میرے ساتھ کام کرو گے۔ مجھے ایک بندر کی ضرورت ہے۔

    آگے سے کاشفی نے کیا جواب دیا۔۔۔ یہ کوئی ہور بتائے :a172:
     
  11. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جب کاشفی نے یہ سنا تو ہنستے ہنستے اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے :201: تو نعیم پا نے اس کو ایک چپت لگا کے پوچھا کہ “ ابے ہنستا کیوں ہے ۔۔۔ میں نے ایسا کیا بول دیا؟ تو کاشفی کہنے لگا کہ انکل آپ کو بندر کی ضرورت ہے یا بندری کی؟ تو نعیم پا نے بولا کہ بندر کی ضرورت ہے۔ :113: بندر کی؟ :208: پر کیوں؟ :143: آپ تو خود اتنے بڑے بندر ہو؟ تو نعیم پا بولے ہاں یہ تو مجھے پتا ہے پر مجھے اپنے جیسے ہی ایک اور بندر کی ضرورت ہے تا کہ میں اپنے مشن میں کامیاب ہو سکوں :suno: خیر کاشفی بولا کہ میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ میں تو مسز مرزا کے گھر ملازم ہوں اور میں نے ان کے گھر کا نمک کھایا ہے اور ایک اور بات بتاؤں انکل؟ :bigblink: مسز مرزا نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری بات اپنی دھوبن زاہرا سے کروانے کی کوشش کریں گی اور ایک اور بات بتاؤں انکل؟ مسز مرزا نے بولا ہے کہ ان کی دھوبن آدھی آدھی راضی بھی ہو گئی ہے :bigblink: تو نعیم پا نے جا کے دیوار سے اتنی زور کی ٹکر ماری کہ :takar: ۔۔۔۔(جاری ہے)
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دیوار سے اتنی زور سے ٹکر :takar: ماری کہ دیوار پھیل کر قریبی سمندر پر ایک پل بن گئی ۔ نعیم نے پل پر قدم رکھا اور پلک جھپکتے میں پل کے دوسری طرف پہنچ گیا جہاں‌ دنیا ہی نئی تھی ۔ ہر طرف خوبصورت خوبصورت لڑکیاں رنگ برنگی تتلیاں‌ بن کر خراماں ناز کر رہی تھی۔ نعیم دل ہی دل میں خوشی سے اچھل پڑا کہ چلو اب تو زندگی کی سب سے بڑی حسرت پوری کرنے کا وقت آن پہنچا۔ اس نے کوئی اچھی سی لڑکی ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ اچانک اسکی نظر لاحاصل پر پڑ گئی ۔ جو کہ خیمہ نما برقعے میں شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے بال سنوار رہی تھی ۔ نعیم تیزی سے اسکی جانب بڑھا۔ جب اچانک قریبی دروازے کے پیچھے سے آواز آئی

    “نی لاحاصلے ! آر یو ریڈی فار ٹاسک“ ؟ نعیم نے یہ آواز پہچان لی۔ یہ آواز تو اپنی دھوبن زہراں کی تھی ۔ نعیم حیران رہ گیا کہ یہ سب یہاں‌کیسے آ گئیں۔ اور کونسی ٹاسک کرنے جا رہی ہیں۔

    آگے چلیے۔۔۔
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ابھی نعیم پہ حیرانگی طاری ہی تھی کہ ان کا سیل فون بجنا شروع ہو گیا۔ انہوں نے جواب دینے کے لیئے سیل فون کانوں سے لگایا تو سیل فون پھر بھی بجتا ہی جا رہا تھا انہوں نے جھنجھلاہٹ میں سیل فون کے ایک ساتھ کئی بٹن دبا ڈالے لیکن سیل فون پھر بھی بجتا رہا۔ آخر کار ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے سیل فون اٹھا کے زور سے زمین پہ دے مارا۔ سیل فون زمین پہ گرنے سے اتنی زور کی آواز پیدا ہوئی کہ نعیم پا ہڑبڑا کے اٹھ بیٹھے۔۔۔۔ اٹھ کے دیکھا تو یہ خود تو بیڈ پہ بیٹھے تھے اور ان کااکلوتا الارم کلاک جو کہ ان کے ماموں نے دبئی سے بھیجا تھا کے ٹکڑے سارے کمرے میں بکھرے پڑے تھے۔ جی بالکل صحیح سمجھے آپ :113: اپنے نعیم پا دراصل خواب دیکھ رہے تھے۔اور جسے وہ اپنا موبائل سمجھ رہے تھے وہ دراصل ان کا الارم کلاک تھا۔ خیر نیند سے بیدار ہونے کے بعد یہ اپنا سر دونوں ہاتھوں میں لے کے بیٹھ گئے ۔ ان کے چہرے سے مایوسی صاف ظاہر ہو رہی تھی۔ اور مایوسی کی وجہ یہ تھی کہ وہ خواب میں بھی اپنی لاحاصل کا چہرہ نہ دیکھ پائے :zuban: (جاری ہے)
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہمیشہ جلی سڑی رہنے والی بجو اس سارے عرصے میں سوائے جلنے سڑنے کے اور کچھ نہ کر سکی۔ چنانچہ اس نے نعیم پا اور ماسی مسزمرزا کا خیال دل سے نکال کر کچھ اور کرنے کا سوچ لیا۔ بجو نے فوراً پریزیڈنٹ ہاؤس میں رابطہ کیا۔ جہاں پر لارا بش نے فون پر بجو سے رابطہ کرنے کی وجہ دریافت کی۔

    “پوچھنا تھا آپ کے چٹے ہاؤس (وہائٹ‌ہاؤس) میں کوئی صفائی شفائی کا کام مل جائے گا؟“

    لارا بش نے کیا جواب دیا۔۔۔ یہ آگے بتائیں
     
  15. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    لارا کہنے لگی میڈم آپ پچھلے ماہ آتیں تو کچھ کیا بھی جا سکتا تھا اب تو چٹے ہاؤس میں ایک عدد نوکرانی“ نوراں“ (جس کو محترمہ مسز مرزا نے کام چوری کی وجہ سے ملازمت سے نکال دیا تھا) کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔ تو بجو بولیں تو اب میرا کیا ہو گا ۔ :rona: تو لارا بولیں کہ الیکشن نزدیک آ رہے ہیں۔ ہمارا ارداہ ہے کہ اس دفعہ کسی عورت کو چانس دیا جائے۔ آپ الیکشن میں کھڑی ہو سکتی ہیں اگر آپ کا من کرے تو۔۔۔۔۔۔ :soch: یہ سننا تھا کہ بجو کی باچھیں کھل گئیں۔ اور اپنے آپ سے بولیں کہ “لے میں تے اتھے آئی سی کہ چلو انہاں دے گھر وچ وڑ کے انہاں دی ایسی تیسی کر دیواں گی ایہ تے مینوں پریذیڈنٹ بڑن دی مت دے رہی اے :soch: چلو اچھا میرا کم آسان ہو جائے دا“ :87: سو بجو نے انتخابات میں کھڑے ہونے کی تیاری شروع کر دی(جاری ہے)
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن بجو کو اتنا بتا دیجیے گا کہ یہودیوں کی پشت پناہی کے بغیر صدر نہیں بن سکیں گی :237:
     
  17. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بجو کے کافی یہودی جاننے والے ہیں۔ عیسائی، ہندو۔سکھ ۔ جس مذہب کا نام لیں، سب کے سب سے بجو کی جان پہچان ہے۔ لیکن ہر کام میں مدد کرنے والی اللہ کی ذات ہے۔ وہ ہی دلوں کے بھید جانتا ہے، اور وہی ہے جو چاہے تو انسان کے دل کو جس طرف مرضی پھیر دے۔
    خیر، بجو کو آفر تو ہو گئی پریذیڈنٹ بننے کی۔ اور انہوں نے اپنی کیمپین بھی شروع کر دی۔ اور ساتھ میں یہ بات بھی ذہن میں تھی کہ چلو کوئی بات نہیں۔ وقت کی یہ کہانی ہم پھر لکھیں گے۔ ادھر امریکہ میں پریذیڈنٹ بجو، ادھر پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف ڈھول سپاہی۔ دونوں مل کے اچھے اچھے کام کریں گے۔ پاکستان کے حالات بہتر کریں گے۔ ۔اور پھر پوری دنیا کو سیدھے راستے پر لے آئیں گے۔
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن وہ دونوں یہ بھول گئے تھے کہ

    دوووووووور کے ڈھول سہانے
    اصل میں صرف کان پھاڑنے والی ڈھم ڈھم​

    نعیم نے جب سنا کہ اسکی آ پاں زنانہ صدر بننے والی ہے تو وہ خوشی سے اچھل پڑا کہ اب نوراں یا لاحاصل کو بزور شمشیر :horse: بھی حاصل کرلے گا۔ چنانچہ نعیم نے اپنی آپاں کی الیکشن کمپئن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی صدارتی انتخاب کے سلسلے کا پہلا جلسہ لائلپور کے نواحی پنڈ چیچوکی ملیاں میں ہوا۔ نعیم نے مائیک سنبھالا اور آپاں کی خوبیاں بیان کرنا شروع کر دیں۔

    بہتر ہے کہ میری تقریر کا خلاصہ کوئی ہور بیان کرے۔ ورنہ مجھ سے کوئی پُٹھے سِدھے لفظ نہ نکل جائیں۔ :176:
     
  19. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نوراں نے کسی دن نعیم کے چودہ طبق روشن کر دینے ہیں۔ یہ یاد رکھ لینا :hathora:
     
  20. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    پا نعیم تقریر کر چکے تو پھر بجو کی باری تھی۔ بجو نے جیسے ہی مائیک سنبھالا، اتنے بڑے جلسے سے خطاب کرنے کے لیئے کہ امریکی مردبرائے صدارت پسند لوگوں میں سے کسی نے بجو کو گولی مار دی۔ یہ گولی جان لیوا ثابت ہوئی اور بجو موقع پر ہی وفات پا گئیں۔ اناللہ وانا علیہ راجعون۔

    بجو کی وفات کے ساتھ ہی “بہن بھائی کی لڑائی“ بھی ختم ہو گئی۔
    ظاہر ہے۔ بہن ہی نہیں رہی تھی تو بھائی کیا ہوا سے لڑتا؟ باؤلا کہلاتا نا پھر تو؟

    اس کے بعد کیا ہوا؟ مجھے نہیں پتہ۔
    امید ہے کہ آپ سب کو میرا یہاں آنا زیادہ برا نہیں لگا ہو گا۔ کوئی غلطی ہو گئی ہو تو اس کے لیئے معاف کر دیجیئے گا۔ زندگی کا واقعی کوئی پتہ نہیں ہوتا۔ ۔پل میں ادھر پل میں ادھر۔ ۔ شاید پھر مجھے موقع نہ ملے۔ ۔ اس لیئے کہا سنا معاف۔ آپ سب اپنا بہت بہت خیال رکھیئے گا۔ ۔مجھے دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیئے گا۔

    [scroll]اللہ نگہبان!! :khudahafiz: [/scroll]
     
  21. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    لیکن بجو ۔ دنیا میں بہت ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے۔ اور بالخصوص امریکی تو اپنے مطلب کے بندے کو کبھی مرنے نہیں دیتے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ آپ ابھی بہت لمبے عرصے تک ہمارے ساتھ رہیں گی اور ہماری اردو میں اپنی دوستی کے پھول بکھیرتی رہیں گی۔ انشاءاللہ
     
  22. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ‌‌


    بجو آپ فلمیں شلمیں زیادہ دیکھتی ہو اسی کا اثر ہے آپ پر۔۔۔۔۔ اللہ نہ کرے کچھ ہو آپ کو، آپ کو پاکستان کے تمام سیاستدانوں کی عمریں لگ جائیں۔۔۔۔آمین :91:
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    زاہرا بہن اور کاشفی بھیا :121: مجھے پتا ہے کہ ابھی صدمہ نیا نیا ہے پر اس حقیقت کو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ اپنی بجو جی اب ہم میں نہیں رہیں :rona: اسلیئے آپ لوگ پلیز ان سے سوال جواب نہ کریں۔ ان کو ادھر دوسرے سوالات کا جواب دینے دیں۔ :suno:
     
  24. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    تو کیا “انا للہ وانا الیہ راجعون“ پڑھ لیں یا ابھی کچھ انتظار کر لیں ؟ :soch:
     
  25. صارم مغل
    آف لائن

    صارم مغل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2007
    پیغامات:
    230
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    نہیں جی آپ سمجھے نہیں بجو جی امریکہ کی ہونے والی صدر تھیں۔ نہ کہ کوئ ہمارے بے کار صدر صدام یا صدر ضیاء کہ ان کو ایف بی آئی والے اسی طرح جانے دیتے ۔ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت یہ ناٹک چلایا ۔ان کے علم ميں آیا کہ بجو پر حملے کے لیے اوکا ڑہ سے جدید اسلحے سے لیس لیاری ایکسپریس تیار کرکے کھڑی کل گئی ہیں۔ جو کسی بھی وقت لائل پور پر آندھی طوفاں کی طرح حملہ کر سکتی ہیں ۔ انہوں اس ناٹک سے یہ ظاہر کیا کہ کسی تیسری پارٹی نے بجو جی کا کام تمام کر دیا ہے۔
    اس کے بعد بجو جی کو کسی محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔
    آگے شروع کریں
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آگے کسی نے شروع نہیں کرنا کیا؟ :143:
     
  27. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بجو کہاں ہیں؟
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اوہو بھئی بجو کو چھوڑیں اتنا اچھا قصہ چلتا چلتا بند ہو گیا کچھ کیجیئے ناں!
     
  29. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بجو کو لائیں یہاں ۔۔۔ بجو کدھر ہیں کچھ بتائیں۔۔
     
  30. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ادھر ہی ہوں۔۔۔کہاں جانا ہے میں نے :soch: ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


    ویسے بجو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے میاں جی کے پاس پھرررررر دبئی چلی گئیں، پھر امارات کی تمام ریاستوں سے ہوتی ہوئی شارجہ پہنچنے والی ہیں، لیکن ایک مسئلہ ہے۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں