1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیاہ ست دانوں کے لطائف

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏28 مئی 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    یہ لڑی سیاہ ست دانوں کے لطائف کے لئے وقف ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں سب سے تعلیم یافتہ قومی اسمبلی (موجودہ قومی اسمبلی) کے پہلے اجلاس میں اسمبلی ممبران سے حلفِ وفاداری لیا جا رہا تھا۔ تمام ممبران کے ہاتھ میں کاغذات تھے، جن پر حلف کی عبارت لکھی تھی۔

    سب سے پہلے صاحبِ سپیکر نے بتایا کہ میں اس عبارت کو پڑھوں گا اور آپ ساتھ ساتھ اسے دہرائیں گے۔

    سپیکر: میں

    ممبران: میں

    سپیکر: آگے اپنا اپنا نام لیں۔

    ممبران: آگے اپنا اپنا نام لیں۔

    اور اس کے بعد اسمبلی ہال میں ایک فلک شگاف اجتماعی قہقھہ بلند ہوا، جس میں ممبرانِ قومی اسمبلی خود اپنا ہی مذاق اڑا رہے تھے۔
     
  2. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہ

    <center>
    آدمیت اور ہے اور علم کے کچھ اور شے
    لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
    </center>
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بجا فرمایا آپ نے۔ مگر یہاں سیاستدانوں کے کسی نئے لطیفے کا اضافہ بھی تو کریں۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    چرچل کی تقریر اور ٹیکسی ڈرائیور

    چرچل لائیو تقریر کے لئے ریڈیو سٹیشن جا رہے تھے کہ راستے میں اُن کی گاڑی خراب ہو گئی۔ ایک ٹیکسی والے سے کہا کہ مجھے ریڈیو سٹیشن لے چلو۔

    ٹیکسی والا بولا:
    نہیں صاحب، کوئی اور ٹیکسی کروا لو۔ مجھے نہیں جانا، میرے محبوب لیڈر کی تقریر نشر ہونے والی ہے۔

    چرچل بہت خوش ہوئے کہ میری قوم مجھ سے کتنی محبت کرتی ہے۔

    جب ٹیکسی والا نہیں مانا تو چرچل نے اسے کہا کہ میں تمہیں دگنا کرایہ دوں گا مجھے لے چلو۔

    ٹیکسی والے نے دروازہ کھولتے ہوئے جواب دیا:

    بھاڑ میں گیا چرچل اور اس کی تقریر۔ چلو آؤ چلیں۔
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    لوٹا لوٹا لوٹا

    پاکستان کی تاریخ میں سب سے تعلیم یافتہ قومی اسمبلی (موجودہ قومی اسمبلی) کے ایک اجلاس میں ایک ایسا لطیفہ سامنے آیا جس سے شرافت کا سر جھک گیا۔ لیجئے آپ بھی سر دھنئے۔

    ن سے وفاداریاں تبدیل کر کے ق میں جا شامل ہونے والے ایک نامور سیاہ ست دان تقریر کے لئے کھڑے ہوئے تو اسمبلی میں آواز گونجی "لوٹا لوٹا لوٹا"۔ یہ نعرہ کچھ اتنے زور سے اٹھا کہ اور کچھ سنائی نہ دے۔ سب سے زیادہ آوازیں خواتین کی تھیں۔

    محترم سیاہ ست دان نے مائیک کو مضبوطی سے تھاما اور بلند آواز سے خواتین کو مخاطب کیا:

    میری یہ مائیں ۔ ۔ ۔ (شور) ۔ ۔ ۔ اور بہنیں ۔ ۔ ۔ (شور) ۔ ۔ ۔ جو میرے لوٹا ہونے کا شور مچا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ (خاموشی) ۔ ۔ ۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ آئندہ جب بھی واش روم میں جائیں مجھے بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں۔

    ماشاء اللہ، کس درجہ پڑھی لکھی اسمبلی "منتخب" ہوئی ہے اس بار۔ :x
     
  6. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مقام افسوس

    میرے پاک وطن کی ترقی بھی تو اسی دم سے ہے ورنہ۔۔۔۔۔
     
  7. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بل کلنٹن اور جاپانی وزیراعظم

    جاپانی قوم بالعموم انگریزی نہیں سیکھتی۔ ایک دفعہ جاپان کے وزیراعظم کی امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی مسز ہیلری سے ملاقات ہونا تھی۔ جاپانی وزیراعظم نے مترجم سے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے مجھے ایک دو جملے سکھا دو تاکہ میں ان کا حال چال تو انگریزی میں پوچھ سکوں۔

    مترجم نے کہا:

    آپ ان سے کہیئے گا: ہاؤ آر یو؟ یعنی آپ کیسے ہیں؟

    وہ کہیں گے: آئی ایم فائن اینڈ ہاؤ آر یو؟ یعنی میں ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟

    آپ کہنا: می ٹو یعنی میں بھی (ٹھیک ہوں)

    اب جب آمنا سامنا ہوا تو معاملہ کچھ خراب ہو گیا۔

    جاپانی وزیراعظم نے کہا: ہو آر یو؟ یعنی آپ کون ہو؟

    کلنٹن نے بات کو مذاق میں ڈالتے ہوئے کہا: ہیلریز ہزبینڈ یعنی میں ہیلری کا شوہر ہوں۔

    جاپانی وزیراعظم بولے: می ٹو یعنی میں بھی (ہیلری کا شوہر ہوں)
     
  8. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شکر ہے پاکستان کا وزیر اعظم نہیں تھا
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    عارفوالہ کے ایک سیاہ ست دان شراب کے نشے میں جب اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کے لئے سٹیج پر آئے تو کچھ کچھ قدم لڑکھڑا رہے تھے۔

    مائیک پر آ کر خطاب شروع کیا: "صاحبِ صدر جناب فلاں صاحب! اور میرے عزیز ہموطنو!"

    ابھی اتنا ہی کہا تھا کہ قدم لڑکھڑائے۔ جلدی میں ہاتھ مائیک پر رکا، جس میں کرنٹ تھا۔ اچانک منہ سے نکلا: "او تہادی ماں نوں۔۔۔۔۔" (آگے جو گندی گالی تھی اس کی یہ چوپال متحمل نہیں ہو سکتی۔)

    جلسے میں فوری ان کے خلاف بے تحاشا نعرہ بازی شروع ہو گئی اور لوگ بکھر گئے۔ اتنا شور اور بھگدڑ مچی کہ انہیں اپنی وضاحت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں مل سکا اور یوں موصوف وہ الیکشن ہی ہار گئے۔
     
  10. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہمارے سیاست دان

    یہ راز کوئی اب راز نہیں
    سب اہلِ گُلستاں جان گئے
    ہر شاخ پہ اُلّو بیٹھا ہے
    انجامِ گُلستاں‌کیا ہو گا؟​
     
  12. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    ایک سیاست دان تقریر کرنے کے بعد اپنے سیکریٹری سے کہتا ہے
    اوئے فضلو میں‌نے تم سے کہا تھا کہ صرف آدھے گھنٹے کی تقریر تیار کرنا
    بیوقوف تم نے ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر کر دی ہے

    سیکریٹری کہنے لگا ۔۔۔۔۔۔
    صاحب جی آپ نے یہ بھی کہا تھا کہ تقریر لکھنے کے بعد اس کی تین فوٹو کاپیاں‌بھی کروانی ہیں‌۔۔۔
    ہاہاہاہاہاہہاہا
     
  13. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ بھی کبھی کوئی لطیفہ سُنا کر ہمیں ہسا دیا کریں۔
     
  15. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے کسی کو پسند آیا
     
  16. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اتنا بھی پسند نہیں آیا
     
  17. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :cry:
     
  18. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    افسوس ایسے قائدین پر
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سیاست دان کی تقریر

    سیاہ ست دان نے فرمایا:

    “میرے بھائیو! السلام و علیکم! آپ جان لیں کہ میں تقریر کرنے نہیں‌آیا، کیونکہ تقریر کرنا تعلیم یافتہ لوگوں کا کام ہے۔ اور تعلیم بغیر پیسے کے ناممکن ہے۔ اور پیسہ تمام بُرائیوں کی جڑ ہے۔ اور سب سے مضبوط جڑ خربوزے کی ہوتی ہے۔ اور خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے۔ اور سب سے پکا رنگ بکرے کا ہوتا ہے۔ اور بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ اور ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور جنت میں حضرت آدم نے گندم کا پھل کھایا تھا اور سب سے بہترین گندم کینڈا کی ہے۔ اس لئے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں تا کہ میں کینڈا جا کر آپ کے لئے گندم لا سکوں۔ شکریہ!“
     
  20. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    یہ سیاسی نہیں بلکہ
    محاوراتی بیان ہے
     
  21. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یہ سیاست دان ہے کہ اردو دان
     
  22. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ضیاء الحق کے دنوں میں ان پر ایک لطیفہ یہ بھی ہے کہ ان کے بارے میں بنائے گئے لطیفے جب خود جنرل ضیاء کے کانوں تک پہنچے تو انہوں نے ملٹری انٹیلیجنس اور آئي ایس آئی کو حکم دیا کہ تحقیقات کرکے ان پر لطیفے بنانے والے شخص کا کھوج لگاکر اسے انکے سامنے حاضر کیا جائے۔

    آخر کار آئی ایس آئی نے لطیفے بنانے والے ایسے سیاسی قیدی کو انکے آگے پیش کیا ’سرلطیفے بنانے والا ملزم حاضر ہے۔‘

    جنرل ضیاء نے اپنے ’ملزم‘ سے پوچھا: ’تمہیں مجھ پر لطیفے بنانے کی جرات کیسے ہوئی۔ تمہیں معلوم نہیں کہ میں پاکستان کا پاپولر لیڈر ہوں؟‘

    لطیفے بنانے والے نے کہا ’بہرحال یہ لطیفہ میں نے نہیں بنایا۔‘
     
  23. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور میں بی بی بے نظیر تقریر کر رہی تھی۔ یہ ان دنوں‌کی بات ہے جب انہوں نے خود کو اچھا مسلمان ثابت کرنے کی کوشش نئی نئی شروع کی تھی۔ چنانچہ دورانِ تقریر جب اذان ہوئی تو فرمانے لگیں۔

    “ اذان بج رہا ہیں۔ میں خاموش ہوتے ہیں۔ آپ سب بھی خاموش ہو جائے ہیں۔“
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے ہاں الیکشن کے دنوں میں ایک سیاہ ست دان کی تقریر کے بعد ایک شخص ایک بچھڑا لیکر اسکے سامنے پیش ہوا
    سر ایہہ وچھہ لے جاؤ
    سیاہ ست دان؛ کیوں ؟
    بندہ: سر پچھلے سال ساڈی گاں چوری ہوئی سی تے اوہ تواڈے ڈیرے تے بجی اے وچھہ وی نال ای بن دینا۔
     
  26. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :a180: اور :a165: کردار ہے
     
  28. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    اور باذوق بھی
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کافی پرانی بات ہے سندھ میں صوبائی وزیر تعلیم چٹے ان پاڑ تھے ، جامشورو میڈیکل کالج سے ایک وفد ان سے ملنے گیا اور انہوں نے ان سے 100٪ رزلٹ کی فرمائش کی، انہوں نے کہا ہوجائے گا انکے سیکریٹری نے جب اسکا مطبل بتایا تو وہ بولے “مانڑہوں ماریندا نہ سائیں اہو کونہ تھی سگھندو“
    (بندے مارو گے نہ بھائی یہ نہیں ہوسکتا“
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سچ سُکھیندا سوہنڑا !!

    ترجمہ : سچ کہا ہے دوست !!
    (میری اپنی سندھی ہے اور اپنا ترجمہ)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں