1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئی بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏14 ستمبر 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    قطع کیجئے نہ تعلق ہم سے
    کچھ نہیں‌ہے تو عداوت ہی سہی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    رنجش ہی سہی، دل ہی دکھانے کے لیے
    آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کیلئے آ
     
  3. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    وہ باتیں تیری وہ فسانے تیرے
    شگفتہ شگفتہ بہانے تیرے
     
  5. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    فرض کرو ہم اہل وفا ہوں فرض کرو دیوانے ہوں
    فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانےہوں
     
  6. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
    فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

    فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
    فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو

    فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
    فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں

    فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
    فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو

    فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
    فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو۔
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
    تم انشاء جی کا نام نہ لو کیا انشاء جی ہرجائی ہیں؟
     
  8. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
    کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
    آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پر
    کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو
     
  9. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    [align=justify:1qrk7xk0]بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
    مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے[/align:1qrk7xk0]
     
  10. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی
    دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی
    اک لخطہ بہے آنسو اک لخطہ ہنسی آئی
    سیکھے ہیں نئے دل نے اندازِ شکیبائی
    یہ رات کی خاموشی یہ عالمِ تنہائی
    پھر درد اٹھا دل میں پھر یاد تیری آئی
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    یہ دنیا غم تو دیتی ہے شریکِ غم نہیں‌ہوتی
    کسی کے دور جانے سے محبت کم نہیں ہوتی
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    غم دنیا بھی غم یار میں‌شامل کر لو
    نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں‌میں ملیں
     
  13. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    کررہا تھا غم جہاں کا حسا ب
    آ ج تم یا د بے حسا ب آ ئے
     
  14. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    آج پینے دے اور پینے دے
    کل کریں گے حساب اے ساقی
     
  15. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    آج دور سے ھی کوئی سلام کر گیا
    اپنی ہجر کی یادوں کا غلام کر گیا
    اپنی زندگی گروی رکھ کر خریدا تھا جسے
    آج وہ ھی ھمیں سر عام نیلام کر گیا
     
  16. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    میری صبح تیرے سلام سے میری شام تیرے نام سے
    تیرے در کو چھوڑ کے جاؤں گا یہ خیال دل سے نکال دے
     
  17. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    عنوان عشق ہر دلٍ کتاب میں نہیں
    یہ وہ خوشبو ھے کہ ہر گلاب میں نہیں
    وہ سوال نہ میرے سوالوں میں کبھی آیا
    وہ جواب بھی اس کے جواب میں نہیں
     
  18. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
    مسئلہ پھول کا ہے، پھول کدھر جائے گا
     
  19. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    اِس جھيل کنارے پل دو پل
    اک خواب کا نيلا پھول کِھلے
    وہ پھول بہا ديں لہروں ميں
    اک روز کبھی ہم شام ڈَھلے
    اس پھول کے بہتے رنگوں ميں
    جس وقت لرزتا چاند چلے
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں‌نے خواب میں
    محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی
     
  21. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    وہ غزل والوں کا اسلوب سمجھتے ہوں گے
    چاند کہتے ہیں کسے خوب سمجھتے ہوں گے
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    پوچھا جو اُن سے چاند نکلتا ہے کس طرح
    چہرے کو رُخ پہ ڈال کہ جھٹکا دیا کہ یوں​
     
  23. محمد علی
    آف لائن

    محمد علی ممبر

    شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا، زنجیر پڑی دروازے پے
    کیوں دیر گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانہ کیا
     
  24. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    یونہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر بھی رہا کرو
    وہ غزل کی سچی کتاب ہے،اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شام آئی شب گزر گئی آخر سحر ہوئی
    تم نے کہاں یہ وقت گذارا، جواب دو !​
     
  26. محمد علی
    آف لائن

    محمد علی ممبر

    یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
    تم مریم جی کا نام نہ لو ، کیا مریم جی سودائی ہیں
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بجھ گئی وہ شمع جو مقصودِ ہر پراوانہ تھا
    اب کوئی سودائیء سوزِ تمام آیا تو کیا !


    علامہ محمد اقبال :ra:
     
  28. محمد علی
    آف لائن

    محمد علی ممبر

    بزمِ خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
    درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی
     
  29. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    طولِ شبِ فراق سے گھبرا نہ اے جگر
    ایسی بھی کوئی رات ہے جس کی سحر نہ ہو
     
  30. محمد علی
    آف لائن

    محمد علی ممبر

    اُجالا کہہ رہا ہے تم یہاں تھے
    یہاں تو دور تک کوئی نہیں ہے
    ہے بس اک لامکاں آباد مجھ میں
    مکاں تو دور تک
    کوئی نہیں‌ ہے
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں