1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظ “درد“ پر شعر لکھیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏17 اکتوبر 2008۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    درد کے ماروں سے حال نہ پوچھ راشد
    درد پیٹ میں ہے مگر دوا سر کی ہے
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اک دل کا درد ہے کہ رہا زندگی کے ساتھ
    اک دل کا چین تھا کہ سدا ڈھونڈتے رہے
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    میرے ہم نفس، میرے ہم نوا، مُجھے دوست بن کے دغا نہ دے
    میں ہوں درد عشق سے جاں بلب، مُجھے زندگی کی دُعا نہ دے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بزمِ خیال میں تِرے حسن کی شمع جل گئی
    درد کا چاند بجھ گیا ، ہجر کی رات ڈھل گئی

    فیض​
     
  5. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    اب کے دے وہ درد کہ نہ میں روؤں تمام عمر
    اب کے لگا وہ زخم کہ جینا محال ہو
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    ہم بھی کیا ھیں کہ وہاں دل کی دوا پوچھتے ھیں
    چارہ گر بھی ہو جہاں درد کے مارے کی طرح
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ہمیشہ درد کی شدت کو وہ بڑھاتے ہیں
    مرا مزاج مرے چارہ گر سمجھتے ہیں
     
  8. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    دل نے دنیا کے ہر اک درد کو اپنا تو لیا
    مضمحل روح کو اندازِ جنوں مل نہ سکا
     
  9. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    ذرا سی بات پر اتنا تو مت بگڑو کہ سینے میں
    ہمارا دل ہجوم درد سے دو نیم ہو جائے گا
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    لاکھ چھپائیں دردِ دل آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے
    آنسو کا ہر ایک قطرہ، خود ہی زباں ہو جاتا ہے
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    ٹپک چکا ھے بہت تیری آنکھ سے خونباب
    برس چکا ھے بہت تیرے درد کا بادل
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    یا رب ! یہ درد مند ہے کس کی نگاہ کا
    ہے ربطِ مشک و داغِ سوادِ ختن ہنوز
     
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    دردِ دل کا کوئی پہلو جو نکالوں تو کہوں
    اپنی روٹھے ہوئے دلبر کو منالوں تو کہوں
     
  14. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    وہ جس کا ساتھ ہمیں زندگی سے پیارا ہے
    جو چھوڑ دے وہی ہمدم تو کیا ، کیا جائے
    میری خرابیوں کے دشمن ذر بتا تو سہی
    ٹلے نہ درد کا موسم تو کیا کیا جائے
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    اپنے تو کسی درد کا احساس نہیں ھے
    دل میں ھیں سبھی درد پرائے نہیں جاتے
     
  16. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    اپنے ہاتھوں میں لکیروں کے سوا کچھ بھی نہیں
    دَرد مندوں کے مقدّر نہیں دیکھے جاتے
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    ہمارا دردہماری دکھی نوا سے لڑے
    سلگتی آگ کبھی سر پھری ہوا سے لڑے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    مری صبح تیرے سلام سے مری شام ہے تیرے نام سے
    ترے درد کو چھوڑ کے جاؤں گا یہ خیال دل سے نکال دے
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئے
    اور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اسی خیال میں گذری ہے شام درد اکثر
    کہ درد حد سے بڑھے گا تو مسکرا دوں گا

    محسن نقوی
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    خدا کی بستی میں ہر قدم پرکوئی ھے گریاں کسی کے غم میں
    یہ درد تو درد مشترک ھے یہ آنکھ پر نم کہاں نہیں ھے
     
  22. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اسکی
    سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    کوئی غم ہو کوئی دکھ ہو درد کوئی ہو عدیم
    مسکرانا پڑ ہی جاتا ھے زمانے کے لئے
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اک دل کا درد ہے کہ رہا زندگی کے ساتھ
    اک دل کا چین تھا کہ سدا ڈھونڈتے رہے
     
  25. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    درد کا تاجر بانٹ رہا تھا گلیوں میں مجروح تبسّم
    دِل کی چوٹ کوئی کیا جانے، زخم تو آنکھ میں گہرا دیکھا
    تیرے بعد ہمارے حال کی ہر رُت آپ گواہی دے گی
    ہر موسم نے اپنی آنکھ میں ایک ہی درد کا سایا دیکھا
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    بڑا درد کا رشتہ ھے یہ دل غریب سہی
    تمہارے نام پہ آئیں گے غم گسار چلے
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    دل کو تمھارے نام کے آنسو عزیز تھے
    دنیا کا کوئی درد سمونے نہیں دیا
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    عطائے درد میں وہ بھی نہیں تھا دل کا غریب
    فراز میں نے بھی بخشش میں‌حد نہیں مانگی
     
  29. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    بلبلا اٹھا صبر شدت سے
    تب کہیں جا کے اک درد ہلا
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    خود سے روٹھوں‌تو کئی روز نہ خود سے بولوں
    پھر کسی درد کی دیوار سے لگ کر رو لوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں