1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    روزنامہ ڈپریشن۔ 1

    [glow=red:1pj9n4dm]روزنامہ ڈپریشن-1[/glow:1pj9n4dm]
    (دنیا جہان کے مسائل، آپ کے ٹیبل پر)

    وَن وَے کرکٹ

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا فائنل میچ آج صبح لبرٹی مارکیٹ کے قریب کھیلا گیا۔ اس میچ میں سری لنکن ٹیم اور پاکستانی پولیس کے علاوہ نامعلوم دہشت گردوں نے بھی حصہ لیا۔ دہشت گردوں کی دھواں دار باؤلنگ کے سامنے پولیس اور سری لنکن ٹیم کھڑے نہ ہو سکے اور میچ پچیسویں منٹ میں ہی ختم ہو گیا۔ پولیس نے سات وکٹوں کے نقصان پر صفر رن بنائے، جبکہ میچ کے اختتام پر پوری سری لنکن ٹیم ہی (ملک سے) آؤٹ ہو گئی۔ یاد رہے کہ اس سال پاکستان نے ون وے کرکٹ کے نام سے ایک نئے انداز کےمیچز منعقد کئے ہیں، جن میں باؤلر رکشوں پر بیٹھ کر کچھ بھی پھینک سکتے ہیں، اور آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے میدان بدر کیا جاتا ہے۔ آخر میں ہارنے والی بچی کچھی ٹیم ون وے ٹکٹ لے کر پاکستان سے فرار ہوتی ہے۔ جو ممالک اپنے کھلاڑیوں سے بیزار ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ایسے ون وے میچز کی مکمل سیریز کھیلنے میں کافی دلچسبی لے رہے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق اگر کبھی ون وے سیریز کا ورلڈ کپ منعقد ہوا تو وہ اپنی نوعیت کا پہلا اور آخری ورلڈ کپ ہو گا۔
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    آہپ کا مزاح نامہ اپنی جگہ مگر میری طبیعت سارا دن اس وجہ سے بے حدس پریشان رہی میرا شہر لاہور کبھی ایسا تو نہ تھا لاہوری تو بڑے مہمان نواز ہوتے ھیں اس نے تو سارے پاکستان سے بلکہ ساری دنیا سے مخلتف قوموں کے لوگوں کو اپنے اندر سما رکھا ھے یہ سب کیا ہو رہا ھے
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: این آر بی بھائی ۔ ایک افسوسناک حادثے سے بھی ایسے شائستہ مزاح کو جنم دینا ۔۔ بہت بڑی خوبی ہے :201:
    بہت خوب۔ بہت ہی خوب۔
    اللہ تعالی آپکے زورِ قلم کو اور " منہ زور قلم " کرے آمین ۔ :hasna:
     
  4. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    شکریہ شکریہ :a191: :a191: ۔ اللہ تعالی وطنِ عزیز کے حالات بہتر کرے۔
     
  5. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    Re: روزنامہ ڈپریشن۔ 1

    بہت زبردست این آر بھیا :201:
     
  6. نیلو
    Offline

    نیلو ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2009
    Messages:
    1,399
    Likes Received:
    1
    Re: چوپالنامہ، شمارہ نمبر 8

    :201: :201: :201: :201: :201:
    جناب این آر بی صاحب۔ آپ نے کمال کی حسِ مزاح پائی ہے۔
    بہت ہی منفردِ طرزِ تحریر ہے۔
    بہت مزہ آیا آپ کے مزاح نامہ جات پڑھ کر۔
    :a180: :a165: :a180: :a165:
     
  7. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    Re: روزنامہ ڈپریشن۔ 1

    واہ جی واہ
    این آر بی انکل ۔
    بہت اچھا مزاح تخریج فرمایا ہے۔ :201:
     
  8. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    Re: روزنامہ ڈپریشن۔ 1

    :201: :201: :201: :201: :201:
     
  9. ساءحر
    Offline

    ساءحر ممبر

    Joined:
    Apr 22, 2009
    Messages:
    20
    Likes Received:
    0
    Re: روزنامہ ڈپریشن۔ 1

    زبردست ہے جی :201:
     
  10. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    مسز مرزا، نیلو صاحبہ، عقرب، راشد احمد بھائی اور ساحر بھائی، آپ سب کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ آپ سب کو ہنستا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ :a191: :a191: :a191:
     
  11. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    [glow=red:3p4z2es2]روزنامہ ڈپریشن - ۲[/glow:3p4z2es2]
    (اگر صبح کے اخبار سے افاقہ نہ ہو تو شام کا بھی پڑھیے)

    سیاسی مشاعرہ

    سیاسی خبریں اور اردو شاعری دونوں اپنی اپنی جگہ انتہائی موثر زودِ ڈپریشن بتائی جاتی ہیں۔ ایک باہر کے حالات سے مایوس کرتی ہے اور دوسری اندر کے۔ اور اگر انہیں‌ملا کر استعمال کیا جائے تو ہارٹ اٹیک کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ اِسی خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت روزنامہ ڈپریشن نے ایک عدد سیاسی مشاعرے کا اہتمام کیا ہے۔ اس اہتمام کا مقصد کافیوں کا اختتام ہے۔ جو بچ جائیں وہ شام کا اخبار ضرور پڑھیں۔

    آج کے سیاسی مشاعرے میں ہم سے گن پوائنٹ پر دعوتِ کلام لی ہے جناب 'صوفی' سوات صاحب نے۔ صوفی صاحب شاعری کو حرام سمجھتے ہیں، اور اُن کا کلام سننے کے بعد کوئی بھی باذوق انسان اس بات سے انکار نہیں کر سکتا۔ موجودہ نظم انہوں نے اقبال سے چوری کی ہے۔ لیکن اِس بات کا ذکر اُن سے مت کیجئیگا ورنہ سر ہاتھ میں پکڑا دیں گے (نہیں، واقعی!!)۔

    صوفی کی نصیحت

    ہو اپنے ڈویژن کی سزا تجھ کو گوارا
    اِس 'عدل' میں بہتر ہے نہ دلی نہ بخارا

    جس سمت بھی مُوڈ آئے، منہ اٹھا کے چل
    سوات بھی اپنا ہے، مالاکنڈ بھی امارا

    بُنیر میں بھی عہدِ وفا توڑا تمھی نے
    ہم نے تو مارا تھا، خوچہ، تم نے کیوں مارا؟

    عورت کو ہو تعلیم کی حاجت ہی مگر کیوں؟
    بننا ہے اُسے آ کے جو خادم ہی ہمارا

    عوام کو ہے معرکہءِ اہلِ ہوس پیش
    'صوفی' ہو کہ 'زردار'، ہے پبلک کا خسارہ
     
  12. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    :a180:

    :hasna:
     
  13. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    ہاہاہاہا۔ بہت خوب ۔ این آربی صاحب۔ہمیشہ کی طرح بہت معیاری مزاح نامہ ارسال فرمایا ہے۔ :hasna: :hasna: :hasna:
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: واہ این آر بی بھائی ۔ واہ ۔ :201:
    ہمیشہ کی طرح عمدہ مزاح تخلیق کیا ہے۔
    اگر " صوفی " نے آپ کا یہ کلام پڑھ لیا تو آپکو بھی اپنے ایمان کے لالے پڑ جائیں گے۔ :suno:
     
  15. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    بے باک بھائی، زاہرا جی، اور نعیم بھائی، آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ :a191: :a191: :a191:
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    این آر بی بھائی ۔ اب تو آپ سے کچھ پڑھے سنے ہوئے عرصہ گذر گیا
    آنکھیں پڑھنے کو ۔۔ لب مسکرانے کو ۔۔۔ بتیسی قہقہہ لگانے کو اور کرسی قہقہہ لگاتے ہوئے اچھل کود سے دب جانے کو ترس گئی ہے۔ خدارا کبھی ادھر بھی آن نکلیں۔
     
  17. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی کیوں اتنی خوشی کے لئے اتنا انتظا کرتے ہیں میری طرح آپ بھی آئینہ دیکھ لیا کریں ہنسی چھوٹ جائے گی ایسے :201::201::201::201::201::201::201::201:
     
  18. قراقرم
    Offline

    قراقرم ممبر

    Joined:
    Mar 25, 2010
    Messages:
    128
    Likes Received:
    0
    جواب: مزاح نامہ

    محترم قارءین اس لڑی کی تدوین کی جارہی ہے ،
    ایک تو جماعت کا باقاعدہ نام لے کر اس کا استہزاء کیا گیا تھا ۔ جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
    دوسرا اس میں پاکستان کے مشہور سیاسی، مذہبی و جہادی لیڈروں کا نام درج تھا ۔ جو کہ ٹھیک نہیں ہے ہر لیڈر کسی نہ کسی کا محبوب ہوا کرتا ہے ۔
    تیسرا یہ کہ کسی مسلمان کو اس کی غیر موجودگی میں نشانہ مذاق واستہزاء بنانا شرعا ممنوع ہے ۔
    چوتھا یہ کہ یہ اقتباس تھا بی بی سی کی ویب سائٹ کا ۔
    آخر میں سب سے معافی کا طلبگار ہوں۔
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    قراقرم بھائی ۔ آپ نے خوب حس مزاح پائی ہے ۔ ماشاءاللہ :201:
     
  20. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    انجمن بیزارانٍ سیاست

    لیجئے صاحب! مردان میں انجمنٍ بیزارانٍ سیاست بھی بن گئی۔ اگرچہ انجمن بنانا اتنا آسان نہیں، چار عورتیں اکٹھی ہوںتب ایک، انجمن، بنتی ہے اور مردان تو شروع ہی سے مرد سے ہوتا ہے۔ بہرحال یہ واضح کردیا گیا ہے کہ یہ غیر سیاسی انجمن ہے۔ اگر یہ بھی بتادیا جاتا کہ یہ غیرفلمی بھی ہے تو اور بہتر ہوتا۔ انجمن بنانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ سیاست دان ہمیں مسلسل الو بنا رہے ہیں۔ اس بات سے تو لگتا ہے کہ یہ انجمن سیاست دانوں کے خلاف نہیں الوؤں کے خلاف بنائی گئی ہے۔

    ایک صحافی نے سیاست دان سے پوچھا۔ "پچھلے سالوں میں آپ نے ملک میں کیا تعمیری کام کیا۔!"

    وہ بولا۔ "آپ میرے ان سالوں کو، کو بیچ میں مت لائیں اور جہاں تک تعمیری کاموں کا تعلق ہے تو اپنی کوٹھی تعمیر کروا رہا ہوں۔"

    لیکن اس انجمن کے بقول سیاست دان کوٹھیاں نہیں الو بنا رہے ہیں۔ ویسے الو بنان اتنا آسان کام نہیں، ڈرائنگ کے ماسٹر مجھے ہمیشہ کہتا۔ "الو بناؤ" جب مجھے سے نہ بنتا تو غصے سے کہتا۔ "کبھی الو دیکھا ہے۔!"

    میں شرم سے اٍدھر اُدھر دیکھنے لگتا۔

    وہ کہتا۔ "اٍدھر اُدھر دیکھ رہے ہو میری طرف دیکھو۔"

    الو وہ پرندہ ہے جس کے بہت "پٹھے" ہوتے ہیں۔ الو کی دو اقسام ہیں: کم الو اور بہت ہی الو۔ ہمارے ہاں الو کو اتنا بیوقوف نہیں سمجھا جاتا جتنا بیوقوف کو الو سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ مغرب میں تو یہ دانش کی علامت ہے۔

    گوجرانوالہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایک امیدوار جناب گلو صاحب، کھڑے تھے۔ مخالف امیدوار نے اپنے جلسے میں نعرہ لگوادیا۔ "ایک الو، سو گلو۔"

    جناب گلو نے جوابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ "اندازہ لگائیں میرے مخالفین کتنے ان پڑھ اور جاہل ہیں انہیں یہ تک نہیں پتہ کہ الو عقل اور دانش کی علامت ہے۔ اسلیے ان بےوقوفوں نے اگر نعرہ لگانا ہی ہے تو یہ لگائیں۔ "سو الو ایک گلو"۔

    ان دلائل میں اتنا ہی وزن ہے جتنا جارج برناڈشا کی اس تقریر میں تھا جو وہ اپنے دوست کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کررہے تھے۔ ڈائس موجود نہ تھا لہذا لکڑی کے ڈرم پر کھڑے ہوکر پرجوش انداز میں تقریر کررہے تھے کہ زور پڑا ڈرم ٹوٹ گیا۔ اور برناڈشا اندر گرگئے۔ مگر دوسرے ہی لمحے ڈرم سے نکل کر اطمینان سے بولے۔ "سامعین آپ نے میرے دلائل کا وزن ملاحظہ کیا۔"

    الو اس وقت بولتا ہے جب سب چپ ہوتے ہیں۔ یوں جو اپنے بولنے کے لیے دوسروں کے چپ ہونے کا انتظار کرے اسے آپ الو کہہ سکتے ہیں۔

    ایک بار سندھ اسمبلی کے (سابق) قائم مقام قائدٍ حزبٍ اختلاف، نثار کھوڑو صاحب نے کہا کہ آج کل سندھ اسمبلی میں الو بول رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسمبلی میں بلند آواز میں بولتے ہوئے کہی تھی۔

    -ڈاکٹر یونس بٹ
     
  21. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    جواب: مزاح نامہ

    ہاہاہااہاہاہاہا
     
  22. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: مزاح نامہ

    بہت خوب ہارون بھائی آپ نے کس وقت لکھ دیا یہ سب
     
  23. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    جب نیند میں تھے :suno:
     
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    میں سلیمی تروک سے نہیں ہوں
     
  25. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    سلیمی چوک والوں کے تو ہیں ناں :dilphool:
     
  26. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    یہ گلو کون ہے ؟ :133::133::133:
     
  27. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    شاید حسن کا نک نیم ہے
     
  28. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    نہیں میرا نہیں ہے :131:
     
  29. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    نائین الیون
    زمہ دار پاکستان


    بمبئی میں‌دھماکہ
    زمہ دار پاکستان


    طالبان کا مسئلہ
    زمہ دار پاکستان

    جنوبی کوریا کا ایٹمی دھماکہ
    زمہ دار پاکستان






    حاصلِ گفتگو








    پاکستان ایک زمہ دار ملک ہے
     
  30. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاح نامہ

    [​IMG]
     

Share This Page